مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَخْبَرَ بِنُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . باب: ان افراد کا بیان ، جنہوں نے آپ ﷺ کی نبوت کے بارے میں اطلاع دی
وَعَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ : حَدَّثَنِي شَيْخٌ أَدْرَكَ الْجَاهِلِيَّةَ وَنَحْنُ فِي غَزْوَةِ رُودِسَ يُقَالُ لَهُ : ابْنُ عِيسَى قَالَ : كُنْتُ أَسُوقُ لِآلٍ لَنَا بَقَرَةً ، فَسَمِعْتُ مِنْ جَوْفِهَا : يَا آلَ ذَرِيحْ قَوْلٌ فَصِيحْ رَجُلٌ يَصِيحْ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قَالَ : فَقَدِمْنَا مَكَّةَ فَوَجَدْنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ خَرَجَ بِمَكَّةَ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤مجاہد بیان کرتے ہیں : ایک بزرگ ، جنہوں نے زمانہ جاہلیت پایا تھا ، انہوں نے ہمیں بتایا ، ہم اس وقت جنگ روڈس میں موجود تھے ، اُن صاحب کا نام سیدنا ابن عبس رضی اللہ عنہ تھا ، وہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ میں اپنے گھر والوں کی گائے لے کر جا رہا تھا ، اسی دوران میں نے اس کے پیٹ سے آواز سنی : اے ذریع کی آل ! یہ فصیح قول ہے ، وہ شخص جو بلند آواز میں پکار کر یہ کہہ رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، راوی کہتے ہیں : ہم لوگ مکہ آئے ، تو ہم نے وہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا کہ آپ کا ظہور ہو چکا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔