أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْعَطَّارُ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ الضَّبِّ فَقَالَ: " لَسْتُ آكِلَهُ وَلَا مُحَرِّمَهُ ". أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ اللَّيْثِ، وَعُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، وَأَيُّوبَ وَغَيْرِهِمْ عَنْ نَافِعٍ.
حافظ ثناء اللہ
نافع سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے گوہ کے متعلق پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہ تو میں اسے کھاتا ہوں اور نہ ہی اسے حرام کرتا ہوں۔“
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا بُكَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَدَّادُ، بِمَكَّةَ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْبَيْهَسِيُّ، ثنا عَفَّانُ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الضَّبِّ فَقَالَ: " لَسْتُ بِآكِلِهِ وَلَا مُحَرِّمِهِ ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُوسَى بْنِ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُسْلِمٍ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ عَبْدِ اللهِ.
حافظ ثناء اللہ
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے گوہ کے متعلق پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں کھاتا بھی نہیں اور حرام بھی نہیں کرتا۔“
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي بِنَيْسَابُورَ قَالَا: أنبأ أَبُو الْحُسَيْنِ أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ، ثنا أَبُو قِلَابَةَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ تَوْبَةَ الْعَنْبَرِيِّ، قَالَ: قَالَ لِي الشَّعْبِيُّ: أَرَأَيْتَ الْحَسَنَ حِينَ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِّي جَالَسْتُ ابْنَ عُمَرَ قَرِيبًا مِنْ سَنَتَيْنِ، فَمَا سَمِعْتُهُ ⦗٥٤٢⦘ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ: كَانَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُونَ عِنْدَهُ ضَبًّا فِيهِمْ سَعْدُ بْنُ مَالِكٍ، فَنَادَتْهُمُ امْرَأَةٌ مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ ضَبٌّ، فَأَمْسَكَ الْقَوْمُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُوا فَإِنَّهُ لَيْسَ بِحَرَامٍ وَلَا بَأْسَ بِهِ، وَلَكِنَّهُ لَيْسَ مِنْ طَعَامِ قَوْمِي ". وَفِي رِوَايَةِ أَبِي زَكَرِيَّا " أَوْ لَا بَأْسَ بِهِ ". أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ غُنْدَرٍ وَغَيْرِهِ عَنْ شُعْبَةَ.
حافظ ثناء اللہ
توبہ عنبری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ شعبی رحمہ اللہ نے مجھ سے کہا: کیا تم نے حضرت حسن رحمہ اللہ کو دیکھا جب وہ نبی ﷺ سے حدیث بیان کرتے ہیں؟ میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس تقریباً دو سال بیٹھا رہا، میں نے انہیں نبی ﷺ سے حدیث بیان کرتے ہوئے نہیں سنا، سوائے اس کے کہ ایک دن انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کے صحابہ میں سے کچھ لوگ آپ ﷺ کے پاس بیٹھ کر گوہ کھا رہے تھے، جن میں سعد بن مالک رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ نبی ﷺ کی کسی بیوی نے آواز دی کہ یہ گوہ ہے تو لوگ کھانے سے رک گئے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کھاؤ، یہ حرام نہیں ہے اور اس میں کوئی حرج نہیں، لیکن یہ میری قوم کا کھانا نہیں ہے۔“
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - قَالَ الشَّافِعِيُّ: أَشُكُّ قَالَ مَالِكٌ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ، أَوْ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَخَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - أَنَّهُمَا دَخَلَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْتَ مَيْمُونَةَ فَأُتِيَ بِضَبٍّ مَحْنُوذٍ فَأَهْوَى إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ، فَقَالَ بَعْضُ النِّسْوَةِ اللَّاتِي فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ: أَخْبِرُوا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَا يُرِيدُ أَنْ يَأْكُلَ، فَقَالُوا: هُوَ ضَبٌّ يَا رَسُولَ اللهِ، فَرَفَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ، فَقُلْتُ: أَحَرَامٌ هُوَ؟ فَقَالَ: " لَا وَلَكِنَّهُ لَمْ يَكُنْ بِأَرْضِ قَوْمِي فَأَجِدُنِي أَعَافُهُ ". قَالَ خَالِدٌ: فَاجْتَرَرْتُهُ فَأَكَلْتُهُ وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْظُرُ..
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں یا سیدنا عبداللہ بن عباس اور سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہما دونوں نبی ﷺ کے پاس سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر آئے تو بھنی ہوئی گوہ ان کے سامنے پیش کی گئی۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنا ہاتھ بڑھایا تو سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر موجود عورتوں نے کہا: ”رسول اللہ ﷺ کو بتاؤ کہ یہ گوہ ہے جس کو آپ کھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔“ تو آپ ﷺ نے ہاتھ اٹھا لیا۔ میں نے پوچھا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا یہ حرام ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”حرام تو نہیں لیکن یہ میرے علاقے میں نہیں پائی جاتی، اس لیے میں نے احتراز کیا۔“ تو سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے اسے کھینچ کر اپنے سامنے رکھ لیا اور کھا گئے اور رسول اللہ ﷺ انہیں دیکھ رہے تھے۔
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ هُوَ الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّهُ دَخَلَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْتَ مَيْمُونَةَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِهِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنِ الْقَعْنَبِيِّ، وَكَذَلِكَ قَالَهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ عَنْ مَالِكٍ كَمَا رَوَاهُ الْقَعْنَبِيُّ..
حافظ ثناء اللہ
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے ساتھ نبی ﷺ کے پاس میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر آئے، پھر اس طرح حدیث ذکر کی۔
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، ثنا أَبُو مُوسَى هَارُونُ بْنُ مُوسَى بْنِ كَثِيرِ بْنِ مِهْرَانَ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَخَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْتَ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ، وَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِهِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى، ⦗٥٤٣⦘ وَبِمَعْنَاهُ قَالَهُ يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ عَنْ مَالِكٍ، وَكَأَنَّ مَالِكًا كَانَ يَشُكُّ فِيهِ، وَالصَّحِيحُ رِوَايَةُ الْقَعْنَبِيِّ وَمَنْ تَابَعَهُ، وَقَدْ رَوَاهُ يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ وَمَعْمَرٌ فِي رِوَايَةِ هِشَامِ بْنِ يُوسُفَ عَنْهُ، وَصَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ عَنِ الزُّهْرِيِّ نَحْوَ رِوَايَةِ الْقَعْنَبِيِّ عَنْ مَالِكٍ.
حافظ ثناء اللہ
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں اور خالد بن ولید رضی اللہ عنہما نبی ﷺ کے ساتھ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر داخل ہوئے، پھر اسی طرح حدیث ذکر کی۔
گویا امام مالک رحمہ اللہ کو اس میں شک تھا، اور صحیح قعنبی اور ان کی متابعت کرنے والوں کی روایت ہے۔
گویا امام مالک رحمہ اللہ کو اس میں شک تھا، اور صحیح قعنبی اور ان کی متابعت کرنے والوں کی روایت ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ الْإِسْفِرَايِينِيُّ، ثنا دَاوُدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَقِيلٍ هُوَ الْخُسْرَوْجِرْدِيُّ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي، حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ أَخْبَرَهُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ وَعِنْدَهُ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ بِلَحْمِ ضَبٍّ، فَقَالَتْ مَيْمُونَةُ: أَخْبِرُوا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا هُوَ، فَلَمَّا أُخْبِرَ تَرَكَهُ، فَقَالَ خَالِدٌ: يَا رَسُولَ اللهِ حَرَامٌ هُوَ؟ قَالَ: " لَا وَلَكِنِّي أَعَافُهُ "، فَأَخَذَ خَالِدٌ يَتَمَشْمَشُ عِظَامَهُ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ شُعَيْبٍ.
حافظ ثناء اللہ
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اور حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں موجود تھے، ان کے پاس گوہ کا گوشت لایا گیا تو حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کہنے لگیں: رسول اللہ ﷺ کو بتا دو کہ یہ کیا ہے، جب رسول اللہ ﷺ کو گوہ کا بتایا گیا تو آپ ﷺ نے اسے چھوڑ دیا، حضرت خالد رضی اللہ عنہ نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ حرام ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”حرام تو نہیں، لیکن میں اس سے بچتا ہوں“ تو حضرت خالد رضی اللہ عنہ نے اس کی ہڈیاں پکڑ کر چوسنا شروع کر دیں۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو صَادِقِ بْنُ أَبِي الْفَوَارِسِ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ثنا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ، قَالَ: دُعِينَا لِعُرْسٍ بِالْمَدِينَةِ فَقُرِّبَ إِلَيْنَا طَعَامٌ فَأَكَلْنَا، ثُمَّ قُرِّبَ إِلَيْنَا ثَلَاثَةَ عَشَرَ ضَبًّا فَمِنْ آكِلٍ وَتَارِكٍ، فَلَمَّا أَصْبَحْتُ أَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ: تَزَوَّجَ فُلَانٌ فَقُرِّبَ إِلَيْنَا طَعَامٌ فَأَكَلْنَا، ثُمَّ قُرِّبَ إِلَيْنَا ثَلَاثَةَ عَشَرَ ضَبًّا فَمِنْ آكِلٍ وَتَارِكٍ، فَقَالَ بَعْضُ مَنْ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا آكُلُهُ وَلَا أُحَرِّمُهُ وَلَا آمُرُ بِهِ وَلَا أَنْهَى عَنْهُ ". فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: بِئْسَ مَا تَقُولُونَ، مَا بُعِثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا مُحَلِّلًا وَمُحَرِّمًا، قُرِّبَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَحْمُ ضَبٍّ، فَمَدَّ يَدَهُ لِيَأْكُلَ فَقَالَتْ لَهُ مَيْمُونَةُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّهُ لَحْمُ ضَبٍّ، فَكَفَّ يَدَهُ وَقَالَ: " هَذَا لَحْمٌ لَمْ آكُلْهُ قَطُّ فَكُلُوا ". قَالَ: فَأَكَلَ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ، وَخَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَامْرَأَةٌ كَانَتْ مَعَهُمْ، وَقَالَتْ مَيْمُونَةُ: لَا آكُلُ مِنْ طَعَامٍ لَمْ يَأْكُلْ مِنْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ عَنِ الشَّيْبَانِيِّ.
حافظ ثناء اللہ
شیبانی، یزید بن اصم سے نقل فرماتے ہیں کہ مدینہ میں شادی کے موقع پر ہمیں کھانا دیا گیا جو ہم نے کھایا، اس کے بعد ہمارے سامنے تیرہ گوہ پیش کی گئیں، بعض نے کھا لیں اور بعض نے چھوڑ دیں۔ صبح کے وقت میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آ کر پوچھا کہ کھانے کے بعد ہمارے سامنے تیرہ گوہ پیش کی گئیں تو بعض نے کھا لیں اور بعض نے چھوڑ دیں۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھے ہوئے کسی شخص نے یہ بات کہی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا: ”میں کھاتا تو نہیں لیکن حرام بھی نہیں قرار دیتا، اس کے کھانے کا حکم بھی نہیں دیتا اور منع بھی نہیں کرتا۔“ تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: برا ہے جو تم کہتے ہو، رسول اللہ ﷺ تو حلال اور حرام قرار دینے والے ہی بنا کر بھیجے گئے تھے۔ رسول اللہ ﷺ کے سامنے گوہ کا گوشت پیش کیا گیا، جسے کھانے کے لیے آپ ﷺ نے ہاتھ بڑھایا تو سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! یہ گوہ کا گوشت ہے۔“ تو آپ ﷺ نے ہاتھ پیچھے کر لیا اور فرمایا: ”میں نے اس گوشت کو کبھی نہیں کھایا، تم کھا لو۔“ تو فضل بن عباس اور خالد بن ولید رضی اللہ عنہما اور ان کے ساتھ موجود ایک عورت نے کھا لیا۔ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: جو کھانا رسول اللہ ﷺ نے نہیں کھایا میں نے بھی نہیں کھایا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ مَحْمَوَيْهِ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلَانِسِيُّ، ثنا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ، ثنا آدَمُ، ثنا شُعْبَةُ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ ⦗٥٤٤⦘ إِيَاسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: أَهْدَتْ أُمُّ حُفَيْدٍ خَالَةُ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقِطًا وَسَمْنًا وَأَضُبًّا، فَأَكَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْأَقِطِ وَالسَّمْنِ وَتَرَكَ الْأَضُبَّ تَقَذُّرًا. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَأُكِلَ عَلَى مَائِدَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَوْ كَانَ حَرَامًا مَا أُكِلَ عَلَى مَائِدَتِهِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ آدَمَ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ غُنْدَرٍ عَنْ شُعْبَةَ.
حافظ ثناء اللہ
سعید بن جبیر رحمہ اللہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ ابن عباس کی خالہ ام حفید رضی اللہ عنہا نے نبی ﷺ کو پنیر، گھی اور گوہ تحفے میں دیں، تو رسول اللہ ﷺ نے پنیر اور گھی تو کھا لیا اور گوہ کو چھوڑ دیا۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: گوہ نبی ﷺ کے دسترخوان پر کھائی گئی، اگر وہ حرام ہوتی تو آپ ﷺ کے دسترخوان پر نہ کھائی جاتی۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِصَحْفَةٍ فِيهَا ضِبَابٌ فَقَالَ: " كُلُوا فَإِنِّي عَائِفٌ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے پاس ایک پلیٹ میں گوہ لائی گئی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”کھاؤ، میں اس سے پرہیز کرتا ہوں۔“
وَأَمَّا الْحَدِيثُ الَّذِي أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنبأ عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضَبٍّ فَأَبَى أَنْ يَأْكُلَهُ قَالَ: " إِنِّي لَا أَدْرِي لَعَلَّهُ مِنَ الْقُرُونِ الْأُولَى الَّتِي مُسِخَتْ ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ. فَهَذَا مِثْلُ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ فِي أَنَّهُ امْتَنَعَ مِنْ أَكْلِهِ وَزَادَ عَلَيْهِمَا فِي حِكَايَةِ عِلَّةِ الِامْتِنَاعِ عِلَّةً أُخْرَى لِلِامْتِنَاعِ سِوَى التَّقَذُّرِ، وَزَادَ عَلَيْهِ مَا يَدُلُّ عَلَى الْإِبَاحَةِ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ کے پاس گوہ لائی گئی جسے آپ ﷺ نے کھانے سے انکار کر دیا اور فرمایا: ”مجھے معلوم نہیں شاید کہ یہ پہلی امتوں میں سے ہے جو مسخ کی گئی تھی۔“
(ب) یہ حدیث سیدنا ابن عمر اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی احادیث کی طرح ہے کہ آپ ﷺ نے اسے کھانے سے پرہیز کیا، اور اس میں ناپسندیدگی کے علاوہ پرہیز کی ایک اور وجہ بیان ہوئی ہے، اور اس میں ایسی بات بھی زائد ہے جو اس کے مباح ہونے پر دلالت کرتی ہے۔
(ب) یہ حدیث سیدنا ابن عمر اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی احادیث کی طرح ہے کہ آپ ﷺ نے اسے کھانے سے پرہیز کیا، اور اس میں ناپسندیدگی کے علاوہ پرہیز کی ایک اور وجہ بیان ہوئی ہے، اور اس میں ایسی بات بھی زائد ہے جو اس کے مباح ہونے پر دلالت کرتی ہے۔
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، وَأَبُو عَمْرِو بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ قَالَا: ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ، ثنا مَعْقِلٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ الضَّبِّ فَقَالَ: لَا تَطْعَمُوهُ. وَقَذِرَهُ. وَقَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يُحَرِّمْهُ، إِنَّ اللهَ تَعَالَى يَنْفَعُ بِهِ غَيْرَ وَاحِدٍ، فَإِنَّمَا طَعَامُ عَامَّةِ الرِّعَاءِ مِنْهُ، وَلَوْ كَانَ عِنْدِي طَعِمْتُهُ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ شَبِيبٍ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ سُلَيْمَانُ الْيَشْكُرِيُّ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَعَلَى هَذَا حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ.
حافظ ثناء اللہ
ابوزبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے گوہ کے بارے میں پوچھا تو وہ کہنے لگے: ”تم نہ کھاؤ“ اور انہوں نے اسے ناپسند کیا۔ راوی کہتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: ”رسول اللہ ﷺ نے اس کو حرام قرار نہ دیا؛ کیونکہ اللہ تعالیٰ اس سے کسی کو فائدہ بھی دیتے ہیں، کیونکہ عام لوگوں کا کھانا یہی تو ہے، اگر میرے پاس ہوتی تو کھا لیتا۔“
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْوَاسِطِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّا بِأَرْضٍ ⦗٥٤٥⦘ مَضَبَّةٍ فَمَا تَأْمُرُنَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بَلَغَنِي أَنَّ أُمَّةً مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ مُسِخَتْ دَوَابًّا، وَلَا أَدْرِي أِيُّ الدَّوَابِّ هِيَ ". فَلَمْ يَأْمُرْهُ وَلَمْ يَنْهَهُ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: ہم گوہ کے علاقے میں رہتے ہیں، آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے بتایا گیا کہ بنی اسرائیل کی ایک امت کو مسخ کر کے چوپائے بنا دیا گیا تھا، مجھے معلوم نہیں یہ کون سا جانور ہے۔“ نہ تو آپ ﷺ نے اسے کھانے کا حکم دیا اور نہ ہی اس سے منع فرمایا۔
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الشَّيْبَانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، بِمَعْنَى هَذَا الْحَدِيثِ. قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ قَامَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ: إِنَّ اللهَ لَيَنْفَعُ بِهِ غَيْرَ وَاحِدٍ، وَإِنَّهُ لَطَعَامُ عَامَّةِ هَذِهِ الرِّعَاءِ، وَلَوْ كَانَ عِنْدِي لَطَعِمْتُهُ، إِنَّمَا عَافَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّى.
حافظ ثناء اللہ
ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس کے بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر فرمایا: اس کے ذریعہ اللہ کسی کو نفع دے گا، کیونکہ یہ عام لوگوں کا کھانا ہے۔ اگر میرے پاس موجود ہوتی تو میں کھا لیتا لیکن رسول اللہ ﷺ نے اس کو ناپسند کرتے ہوئے چھوڑ دیا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، ثنا أَبُو عَقِيلٍ بَشِيرُ بْنُ عُقْبَةَ، ثنا أَبُو نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي فِي حَائِطٍ مَضَبَّةٍ وَإِنَّهُ عَامَّةُ طَعَامِ أَهْلِي. فَسَكَتَ عَنْهُ، فَقُلْنَا: عَاوِدْهُ، فَعَاوَدَهُ فَسَكَتَ عَنْهُ، ثُمَّ قُلْنَا: عَاوِدْهُ، فَعَاوَدَهُ الثَّالِثَةَ فَقَالَ: " يَا أَعْرَابِيُّ إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ غَضِبَ عَلَى سِبْطَيْنِ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ فَمَسَخَهُمْ دَوَابًّا يَدِبُّونَ فِي الْأَرْضِ، فَلَا أَدْرِي لَعَلَّهَا بَعْضُهَا، وَلَسْتُ بِنَاهِيكَ عَنْهَا وَلَا آمِرِكَ بِهَا ". أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ أَبِي عَقِيلٍ، وَقَالَ: فَلَسْتُ آكُلُهَا وَلَا أَنْهَى عَنْهَا.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دیہاتی نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا کہ میں ایسے باغ میں رہتا ہوں جہاں گوہ پائی جاتی ہے اور یہ میرے گھر والوں کا کھانا بھی ہے، تو آپ ﷺ خاموش رہے۔ اس نے دوسری اور تیسری مرتبہ پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے دیہاتی! اللہ نے بنی اسرائیل کے دو قبیلوں پر غضب نازل کیا تو انہیں مسخ کر کے زمین پر رینگنے والے جانور بنا دیا۔ مجھے معلوم نہیں کہ یہ ان میں سے ہے، نہ تو میں تمہیں اس کے کھانے کا حکم دیتا ہوں اور نہ ہی منع کرتا ہوں۔“
(ب) ابوعقیل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہ تو میں کھاتا ہوں اور نہ تمہیں اس سے منع کرتا ہوں۔“
(ب) ابوعقیل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہ تو میں کھاتا ہوں اور نہ تمہیں اس سے منع کرتا ہوں۔“
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّاغَانِيُّ، ثنا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ حَسَنَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: كُنَّا فِي سَفَرٍ فَأَصَابَنَا جُوعٌ، فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا كَثِيرَ الضِّبَابِ، فَبَيْنَمَا الْقُدُورُ تَغْلِي بِهَا إِذْ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّهُ مُسِخَتْ أُمَّةٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ، وَأَخَافُ أَنْ تَكُونَ هَذِهِ "، فَأَكْفَيْنَا الْقُدُورَ. كَذَا رَوَاهُ الْأَعْمَشُ عَنْ زَيْدٍ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبدالرحمن بن حسنہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہمیں سفر میں بھوک لگ گئی تو ہم نے ایسی جگہ پڑاؤ کیا جہاں گوہ عام پائی جاتی تھی تو ہنڈیاں گوہ کے گوشت کے ساتھ جوش مار رہی تھیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بنی اسرائیل کی امت کی شکلیں تبدیل کی گئیں اور میں ڈرتا ہوں کہ کہیں یہ اس میں سے نہ ہو“ تو ہم نے ہنڈیاں انڈیل دیں۔
وَرَوَاهُ الْحَكَمُ بْنُ عُتَيْبَةَ عَنْ زَيْدٍ، كَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ الْقَاضِي، وَأَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ السَّبِيعِيُّ قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، ثنا شُعْبَةُ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْخَلِيلُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقَاضِي الْبُسْتِيُّ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ الْمُظَفَّرِ الْبَكْرِيُّ، أنبأ ابْنُ أَبِي خَيْثَمَةَ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنِ ⦗٥٤٦⦘ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ وَدِيعَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِضَبٍّ فَقَالَ: " أُمَّةٌ مِمَّنْ مُسِخَ وَاللهُ أَعْلَمُ ". وَفِي رِوَايَةِ عُبَيْدِ اللهِ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضَبٍّ فَقَالَ: " إِنَّ أُمَّةً مُسِخَتْ وَاللهُ أَعْلَمُ. كَذَا قَالَ الْحَكَمُ: ورَوَاهُ حُصَيْنٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ وَدِيعَةَ، وَقِيلَ: ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيُّ، وَيَزِيدُ أَبُوهُ، وَوَدِيعَةُ أُمُّهُ، وَهُوَ فِي مَعْنَى أَحَادِيثِ مَنْ قَبْلَهُ وَلَيْسَ فِيهِ تَحْرِيمٌ وَاللهُ أَعْلَمُ. قَالَ الْبُخَارِيُّ: حَدِيثُ ثَابِتِ بْنِ وَدِيعَةَ أَصَحُّ، وَفِي نَفْسِ الْحَدِيثِ نَظَرٌ.
حافظ ثناء اللہ
ثابت بن ودیعہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ کے پاس گوہ لائی گئی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ مسخ شدہ امتوں میں سے ہے، اللہ بہتر جانتا ہے۔“
(ب) عبیداللہ کی روایت میں ہے کہ نبی ﷺ کے سامنے گوہ لائی گئی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ مسخ شدہ امت میں سے ہے، اللہ بہتر جانتا ہے۔“
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ثابت بن ودیعہ کی حدیث زیادہ صحیح ہے، اور خود اس حدیث میں نظر ہے۔
(ب) عبیداللہ کی روایت میں ہے کہ نبی ﷺ کے سامنے گوہ لائی گئی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ مسخ شدہ امت میں سے ہے، اللہ بہتر جانتا ہے۔“
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ثابت بن ودیعہ کی حدیث زیادہ صحیح ہے، اور خود اس حدیث میں نظر ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: أُهْدِيَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَبٌّ فَلَمْ يَأْكُلْهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَلَا تُطْعِمُهُ الْمَسَاكِينَ؟ فَقَالَ: " لَا تُطْعِمُوهُمْ مِمَّا لَا تَأْكُلُونَ ". تَفَرَّدَ بِهِ حَمَّادُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ مَوْصُولًا، وَقِيلَ عَنْهُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَائِشَةَ مُرْسَلًا.
حافظ ثناء اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کو گوہ ہدیہ میں دی گئی جو آپ ﷺ نے نہ کھائی۔ میں نے پوچھا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا ہم مسکینوں کو کھلا دیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو خود نہیں کھاتے ان کو بھی نہ کھلاؤ۔“
اس کو موصول سند کے ساتھ صرف حماد بن ابی سلیمان نے روایت کیا ہے، اور ان سے یہ بھی منقول ہے کہ ابراہیم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرسل روایت کیا۔
اس کو موصول سند کے ساتھ صرف حماد بن ابی سلیمان نے روایت کیا ہے، اور ان سے یہ بھی منقول ہے کہ ابراہیم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرسل روایت کیا۔
أَخْبَرَنَاهُ ابْنُ بِشْرَانَ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْفَحَّامُ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: أُهْدِيَ لَنَا ضَبٌّ فَقَدَّمْتُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَأْكُلْ مِنْهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَلَا تُطْعِمُهُ السُّؤَّالَ؟ فَقَالَ: إِنَّا لَا نُطْعِمُهُمْ مِمَّا لَا نَأْكُلُ ". وَهُوَ إِنْ ثَبَتَ فِي مَعْنَى مَا تَقَدَّمَ مِنَ امْتِنَاعِهِ مِنْ أَكْلِهِ، ثُمَّ فِيهِ أَنَّهُ اسْتَحَبَّ أَنْ لَا يُطْعِمَ الْمَسَاكِينَ مِمَّا لَا يَأْكُلُ، وَاللهُ أَعْلَمُ، وَبِاللهِ التَّوْفِيقُ.
حافظ ثناء اللہ
ابراہیم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو گوہ تحفہ میں دی گئی، جو میں نے نبی ﷺ کے سامنے پیش کی تو آپ ﷺ نے نہ کھائی۔ میں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم مانگنے والے کو دے دیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو خود ہم نہیں کھاتے ان کو بھی نہ کھلائیں گے۔“
نوٹ: انسان جو چیز خود کھانا پسند نہیں کرتا وہ مساکین کو بھی نہ کھلائے۔
نوٹ: انسان جو چیز خود کھانا پسند نہیں کرتا وہ مساکین کو بھی نہ کھلائے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو الْيَمَانِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ ضَمْضَمِ بْنِ زُرْعَةَ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ أَبِي رَاشِدٍ الْحُبْرَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ أَكْلِ الضَّبِّ. وَهَذَا يَنْفَرِدُ بِهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ وَلَيْسَ بِحُجَّةٍ، وَمَا مَضَى فِي إِبَاحَتِهِ أَصَحُّ مِنْهُ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبد الرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے ”گوہ کھانے سے منع فرمایا۔“
اس روایت کو بیان کرنے میں اسماعیل بن عیاش منفرد ہیں اور وہ حجت نہیں ہیں، اور اس کے مباح ہونے کے بارے میں جو روایات گزر چکی ہیں وہ اس سے زیادہ صحیح ہیں۔
اس روایت کو بیان کرنے میں اسماعیل بن عیاش منفرد ہیں اور وہ حجت نہیں ہیں، اور اس کے مباح ہونے کے بارے میں جو روایات گزر چکی ہیں وہ اس سے زیادہ صحیح ہیں۔
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا: أنبأ حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ الطُّوسِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُنِيبٍ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَدِدْتُ أَنَّ عِنْدَنَا خُبْزَةً بَيْضَاءَ مِنْ بُرٍّ سَمْرَاءَ مُلَيَّقَةً بِسَمْنٍ وَلَبَنٍ ". فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَاتَّخَذَهُ فَجَاءَ بِهِ، فَسَأَلَهُ فِي أِيِّ شَيْءٍ كَانَ هَذَا؟ قَالَ: كَانَ فِي عُكَّةِ ضَبٍّ. فَقَالَ: " ارْفَعْهُ ". أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ فِي السُّنَنِ، وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ مُنْكَرٌ.
حافظ ثناء اللہ
نافع سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”میں پسند کرتا ہوں کہ میرے پاس گندم کی سفید روٹی گھی اور دودھ سے تر موجود ہو۔“ تو لوگوں میں سے ایک شخص نے لا کر نبی ﷺ کی خدمت میں یہ پیش کر دی۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”یہ گھی کہاں رکھا گیا تھا؟“ تو اس نے کہا: گوہ کے بنے ہوئے چمڑے کی تھیلی میں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کو لے جاؤ۔“
امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے اسے سنن میں نقل کیا اور فرمایا: یہ حدیث منکر ہے۔
امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے اسے سنن میں نقل کیا اور فرمایا: یہ حدیث منکر ہے۔
أَخْبَرَنَا الشَّيْخُ أَبُو الْفَتْحِ الْعُمَرِيُّ، أنبأ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي شُرَيْحٍ، ثنا أَبُو الْقَاسِمِ الْبَغَوِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، ثنا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، فَجَاءَ ابْنٌ لَهُ أُرَاهُ الْقَاسِمَ، قَالَ: " أَصَبْتَ الْيَوْمَ مِنْ حَاجَتِكَ شَيْئًا؟ " فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: مَا حَاجَتُهُ؟ قَالَ: " مَا رَأَيْتُ غُلَامًا آكَلَ لِضَبٍّ مِنْهُ ". فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: أَوَلَيْسَ بِحَرَامٍ؟ فَسَأَلَ قَالَ: وَمَا حَرَّمَهُ؟ قَالَ: أَلَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَكْرَهُهُ؟ قَالَ: أَوَلَيْسَ الرَّجُلُ يَكْرَهُ الشَّيْءَ وَلَيْسَ بِحَرَامٍ؟ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ: إِنَّ مُحَرِّمَ الْحَلَالِ كَمُسْتَحِلِّ الْحَرَامِ.
حافظ ثناء اللہ
ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں عبد الرحمن بن عبد اللہ بن مسعود رحمہ اللہ کے پاس تھا کہ ان کا ایک بیٹا آیا، میرا خیال ہے کہ وہ قاسم تھے۔ انہوں نے (بیٹے سے) پوچھا: ”کیا آج تم نے اپنی ضرورت کی کوئی چیز پا لی؟“ تو لوگوں میں سے کسی نے پوچھا: ان کی کیا ضرورت ہے؟ انہوں نے کہا: ”میں نے اس سے زیادہ گوہ کھانے والا کوئی لڑکا نہیں دیکھا۔“ تو بعض لوگوں نے کہا: کیا یہ حرام نہیں؟ انہوں نے پوچھا: کس چیز نے اس کو حرام کیا؟ کہنے لگے: کیا رسول اللہ ﷺ اس کو ناپسند نہ کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: کیا ایسا نہیں ہوتا کہ انسان کسی چیز کو ناپسند کرتا ہے لیکن وہ حرام نہیں ہوتی؟ اور کہا: سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حلال کو حرام کرنے والا ایسے ہی ہے جیسے حرام کو حلال کرنے والا۔