١٤٥٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن ابن أبي ليلى عن عطاء عن ابن عباس رفعه: أنه كان يمسك عن التلبية في العمرة إذا استلم الحجر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جب عمرہ میں حجر اسود کا استلام کرلیا تو تلبیہ کہنے سے رک گئے۔
١٤٥٥١ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) يحيى بن آدم قال: حدثنا حسن وزهير عن ابن أبي ليلى عن عطاء عن ابن عباس: أن النبي ﷺ لبى في العمرة حتى استلم الحجر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عمرہ میں حجر اسود کے استلام تک تلبیہ پڑھتے رہتے۔
١٤٥٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال: اعتمر النبي ﷺ ثلاث عمر، كل ذلك لا يقطع التلبية حتى يستلم الحجر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد اور دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین عمرے فرمائے، اور ہر عمرہ میں استلام حجر اسود تک تلبیہ پڑھتے رہتے۔
١٤٥٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن (أبي) (١) بشر عن سعيد بن جبير عن ابن عباس أنه قال: المعتمر يمسك عن التلبية إذا استلم الحجر والحاج إذا رمى الجمرة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ عمرہ کرنے والا جب حجر اسود کا استلام کرے تو تلبیہ پڑھنا ترک کر دے اور حج کرنے والا جمرہ کی رمی تک پڑھتا رہے۔
١٤٥٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج وعبد الملك عن عطاء قال: كان ابن عباس يلبي في العمرة حتى يستلم الحجر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما عمرہ میں حجر اسود کے استلام تک تلبیہ پڑھتے (پھر ترک کردیتے) اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب حرم میں داخل ہوتے تو تلبیہ کہنا ترک کردیتے۔
١٤٥٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن أبي نجيح عن عطاء عن ابن عباس قال: حتى يستلم الحجر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب حجر اسود کا استلام کرے تو تلبیہ ترک کر دے، اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب قریہ میں داخل ہوگا تو تلبیہ کہنا بند کرے گا۔
١٤٥٥٨ - حدثنا أبو بكر (قال) (١): حدثنا غندر عن سعيد بن أبي عروبة عن قتادة عن (سعيد) (٢) بن جبير ومجاهد: أنهما كانا إذا أهلا بعمرة لم يمسكا عن التلبية حتى (يستلما) (٣) الحجر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر اور حضرت مجاہد عمرہ میں تلبیہ پڑھتے رہتے یہاں تک کہ وہ دونوں حجر اسود کا استلام کرلیتے (تو پھر کہنا بند کردیتے)
١٤٥٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج قال: أخبرني عبد الحميد بن جبير بن شيبة قال: رأيت عمر بن عبد العزيز وأبان بن (عثمان) (١) يلبيان بذي طوى في العمرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالحمید بن جبیر بن شیبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبدالعزیز اور حضرت ابان بن عثمان کو عمرہ میں ذی طویٰ میں تلبیہ پڑھتے دیکھا۔
١٤٥٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: يقطع إذا دخل الحرم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم جب حرم میں داخل ہوتے تو تلبیہ کہنا بند کردیتے۔
١٤٥٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أفلح عن القاسم قال: يقطع إذا رأى عروش مكة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم جب مکہ مکرمہ کے سائبان دیکھتے تو تلبیہ کہنا بند کردیتے۔
١٤٥٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: لا يقطع المعتمر حتى يستلم الحجر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ عمرہ کرنے والا استلام حجر اسود تک تلبیہ کہنا بند نہ کرے۔
١٤٥٦٣ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر (عن) (١) (ابن) (٢) الأسود عن أبيه مثله] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود سے اسی طرح مروی ہے۔
١٤٥٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن هشام عن أبيه قال: كان يقطع التلبية في العمرة إذا دخل الحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ سفر عمرہ میں جب حرم میں داخل ہوتے تو تلبیہ کہنا بند کردیتے۔
١٤٥٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن عبد الرحمن بن حرملة قال: قال سعيد بن المسيب: الإهلال في العمرة حتى ينظر إلى عروش مكة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ عمرہ میں جب تک مکہ مکرمہ کے سائبان نظر نہ آئیں تلبیہ پڑھتے رہیں گے۔
١٤٥٦٦ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن جعفر عن أبيه قال: يقطع إذا رأى بيوت مكة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر کے والد محترم جب مکہ مکرمہ کے گھروں کو دیکھتے تو تلبیہ کہنا بند کردیتے۔
١٤٥٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أسباط بن محمد (١) عن أشعث عن الحكم قال: كان أصحاب عبد اللَّه يلبون في العمرة حتى (يستلمون) (٢) الحجر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ کے اصحاب عمرہ میں جب تک حجر اسود کا استلام نہ کرلیتے تلبیہ پڑھتے رہتے۔
١٤٥٦٨ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن معمر عن ابن طاوس عن أبيه قال: يقطع في العمرة إذا استلم الحجر] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ عمرہ میں حجر اسود کا استلام کرلیا جائے تو تلبیہ بند کردیا جائے۔