حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ أَبُو الْجَارُودِ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ ، نَا رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ يَكْتُبُ لِلْمَرِيضِ أَفْضَلَ مَا كَانَ يَعْمَلُ فِي صِحَّتِهِ مَا دَامَ فِي وَثَاقِهِ ، وَلِلْمُسَافِرِ أَحْسَنَ مَا كَانَ يَعْمَلُ فِي حَضَرِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ إِلَّا رَوَّادٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ I " وَرَوَاهُ حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ السَّكْسَكِيِّ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، I " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ حَفْصٍ إِلَّا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الْحَوَارِيِّ .

ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ بیمار کے لیے وہ بہترین عمل لکھتا ہے جو وہ تندرستی کی حالت میں کیا کرتا تھا، جب تک کہ وہ بیماری کی قید میں رہتا ہے، اور مسافر کے لیے وہ بہترین عمل لکھتا ہے جو وہ اقامت کی حالت میں کیا کرتا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسعر سے، انہوں نے سعید بن ابی بردہ سے روایت کرنے میں رواد کے سوا کسی نے بیان نہیں کیا، اور محمد بن ابی السری اس کی روایت میں منفرد ہیں۔ اور اسے حفص بن غیاث نے مسعر سے، انہوں نے ابراہیم سکسکی سے، انہوں نے ابو بردہ سے، انہوں نے سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، اور حفص سے اسے احمد بن ابی الحواری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ : نَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْخِرِّيتِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : طَلَبُ الْحَلَالِ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْخِرِّيتِ إِلَّا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، وَلَا عَنْ جَرِيرٍ إِلَّا بَقِيَّةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْخِرِّيتِ إِلَّا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، وَلَا عَنْ جَرِيرٍ إِلَّا بَقِيَّةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”حلال (روزی) کی طلب ہر مسلمان پر واجب ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زبیر بن خریت سے جریر بن حازم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور جریر سے بقیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن ابی السری منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زبیر بن خریت سے جریر بن حازم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور جریر سے بقیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن ابی السری منفرد ہیں۔“
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ ، ثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : طَلَبُ الْعِلْمِ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ إِلَّا رِشْدِينُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ إِلَّا رِشْدِينُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”علم کی طلب ہر مسلمان پر واجب ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو معاویہ بن صالح سے رشدین کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن ابی السری منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو معاویہ بن صالح سے رشدین کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن ابی السری منفرد ہیں۔“
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ : ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ ، إِذَا حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَيْتَ غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا ، فَكَفِّرْ عَنْهَا وَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ إِلَّا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ إِلَّا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو .
ترجمہ
سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اے عبدالرحمن! جب تم کسی بات پر قسم کھا لو، پھر اس کے سوا کسی اور چیز کو اس سے بہتر دیکھو تو اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دو اور وہ کام کرو جو بہتر ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو بن دینار سے سفیان بن عیینہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن عمرو منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو بن دینار سے سفیان بن عیینہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن عمرو منفرد ہیں۔“
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ بْنِ سُوَيْدٍ : نَا أَبِي : نَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جِنَازَةٍ ، فَجَلَسَ إِلَى قَبْرٍ مِنْهَا ، فَقَالَ : مَا يَأْتِي عَلَى هَذَا الْقَبْرِ مِنْ يَوْمٍ إِلَّا وَهُوَ يُنَادِي بِصَوْتٍ طَلْقٍ زَلْقٍ : يَا ابْنَ آدَمَ ، كَيْفَ نَسِيتَنِي ؟ أَلَمْ تَعْلَمْ أَنِّي بَيْتُ الْوَحْدَةِ ، وَبَيْتُ الْغُرْبَةِ ، وَبَيْتُ الْوَحْشَةِ ، وَبَيْتُ الدُّودِ ، وَبَيْتُ الضِّيقِ ، إِلَّا مَنْ وَسَّعَنِي اللهُ عَلَيْهِ I " .
ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " الْقَبْرُ رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ ، أَوْ حُفْرَةٌ مِنْ حُفَرِ النَّارِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُهُ .

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک جنازے میں گئے تو آپ ﷺ ایک قبر کے پاس بیٹھ گئے اور فرمایا: ”اس قبر پر کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ وہ شگفتہ اور رواں آواز میں پکار کر یہ نہ کہتی ہو: اے ابن آدم! تو نے مجھے کیسے بھلا دیا؟ کیا تجھے معلوم نہیں کہ میں تنہائی کا گھر ہوں، پردیس کا گھر ہوں، وحشت کا گھر ہوں، کیڑوں کا گھر ہوں اور تنگی کا گھر ہوں، سوائے اس کے جس کے لیے اللہ مجھے کشادہ کر دے۔“
پھر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”قبر جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے، یا جہنم کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اوزاعی سے ایوب بن سوید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ان کے بیٹے منفرد ہیں۔“

حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ هَانِئٍ النَّحْوِيُّ ، ثَنَا أَزْهَرُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ يُرِدِ اللهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ إِلَّا أَزْهَرُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ اللهِ بْنُ هَانِئٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ إِلَّا أَزْهَرُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ اللهِ بْنُ هَانِئٍ .
ترجمہ
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن عون سے ازہر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عبداللہ بن ہانی منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن عون سے ازہر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عبداللہ بن ہانی منفرد ہیں۔“
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ : نَا عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ الصُّوفِيُّ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : طَيَّبْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ أَنْ يُفِيضَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو (طوافِ افاضہ کے لیے) روانہ ہونے سے پہلے خوشبو لگائی۔“
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ الصُّوفِيُّ : ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : أَرَادَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ صَفِيَّةَ مَا يُرِيدُ الرَّجُلُ مِنْ أَهْلِهِ ، فَقَالَ : أَحَابِسَتُنَا هِيَ ؟ قِيلَ : إِنَّهَا قَدْ أَفَاضَتْ قَبْلَ أَنْ تَحِيضَ قَالَ : I " فَلْتَنْفِرْ لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْرَجِ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا سے وہ ارادہ فرمایا جو آدمی اپنی بیوی سے کرتا ہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا یہ ہمیں روک لینے والی ہیں؟“ عرض کیا گیا: ”انہوں نے تو حیض آنے سے پہلے ہی طوافِ افاضہ کر لیا تھا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو پھر یہ روانہ ہو جائیں۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس حدیث کو اعرج سے ابن لہیعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس حدیث کو اعرج سے ابن لہیعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ ، نَا عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ رَافِعٍ ، أَخْبَرَهُ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I " أَنَّهُ نَهَى أَنْ تُرْمَى الدَّابَّةُ ثُمَّ تُؤْكَلَ ، وَلَكِنْ لِتُذْبَحَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَافِعٍ إِلَّا أَبُو الْأَسْوَدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَافِعٍ إِلَّا أَبُو الْأَسْوَدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ جانور کو (تیر یا پتھر وغیرہ سے) نشانہ بنا کر مارا جائے اور پھر اسے کھایا جائے، بلکہ فرمایا: ”اسے ذبح کیا جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن رافع سے ابو الاسود کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسے بیان کرنے میں ابن لہیعہ منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن رافع سے ابو الاسود کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسے بیان کرنے میں ابن لہیعہ منفرد ہیں۔“
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ ، نَا عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، نَا بَكْرُ بْنُ سَوَادَةَ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : كَانَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْمُهُ : أَسْوَدُ ، فَسَمَّاهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَبْيَضَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ کے صحابہ میں سے ایک صاحب کا نام ”اسود“ تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے ان کا نام ”ابیض“ رکھ دیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اور اسے بیان کرنے میں ابن لہیعہ منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اور اسے بیان کرنے میں ابن لہیعہ منفرد ہیں۔“
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ ، ثَنَا عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ : ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ بَدَأَ فَأَفْرَغَ عَلَى يَدَيْهِ ، ثُمَّ يُدْخِلُهَا فِي الْإِنَاءِ ، ثُمَّ يَغْسِلُ فَرْجَهُ وَمَا مَسَّ النِّكَاحُ ، ثُمَّ يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ ، ثُمَّ يُفِيضُ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ ، يُخَلِّلُ بَيْنَ أُصُولِ شَعَرِهِ ، ثُمَّ يُفِيضُ عَلَى جَسَدِهِ ، ثُمَّ يَغْسِلُ قَدَمَيْهِ حِينَ يَنْصَرِفُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”رسول اللہ ﷺ جب غسلِ جنابت فرماتے تو پہلے اپنے دونوں ہاتھوں پر پانی ڈالتے، پھر انہیں برتن میں داخل کرتے، پھر اپنی شرمگاہ اور جسم کے ان حصوں کو دھوتے جن کو مباشرت سے لگاؤ ہوا ہو، پھر نماز کے وضو کی طرح وضو فرماتے، پھر اپنے سر پر تین چلو پانی ڈالتے اور بالوں کی جڑوں میں خلال کرتے، پھر اپنے سارے جسم پر پانی بہاتے، پھر جب فارغ ہو کر ہٹنے لگتے تو اپنے دونوں پاؤں دھوتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو الاسود سے ابن لہیعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو الاسود سے ابن لہیعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ ، نَا عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنِي أَبُو الْأَسْوَدِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَوْ كُنْتُ رَاجِمًا لِأَحَدٍ بِلَا بَيِّنَةٍ لَرَجَمْتُ فُلَانَةَ لِمَا قَدْ ظَهَرَ مِنْهَا مِنَ الرِّيبَةِ فِي هَيْئَتِهَا ، وَمَنْطِقِهَا ، وَمَنْ يَدْخُلُ عَلَيْهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا أَبُو الْأَسْوَدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا أَبُو الْأَسْوَدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر میں کسی کو بغیر گواہی کے رجم کرنے والا ہوتا تو فلاں عورت کو رجم کر دیتا، کیونکہ اس کی وضع قطع، اس کی گفتگو اور اس کے پاس آنے جانے والوں کے بارے میں جو شک و شبہ ظاہر ہو چکا ہے (وہ اس کا تقاضا کرتا ہے)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عبدالرحمن سے ابو الاسود کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابن لہیعہ منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عبدالرحمن سے ابو الاسود کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابن لہیعہ منفرد ہیں۔“
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ : ثَنَا عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ ، نَا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ هَذِهِ الْأَخْلَاقَ مِنَ اللهِ ، فَمَنْ أَرَادَ اللهُ بِهِ خَيْرًا مَنَحَهُ خُلُقًا حَسَنًا ، وَمَنْ أَرَادَ بِهِ سُوءًا مَنَحَهُ سَيِّئًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ إِلَّا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ ، تَفَرَّدَ بِهِ عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ إِلَّا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ ، تَفَرَّدَ بِهِ عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ اخلاق اللہ کی طرف سے (عطا ہوتے) ہیں، چنانچہ اللہ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے اچھا اخلاق عطا کر دیتا ہے، اور جس کے ساتھ برائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے برا اخلاق دے دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عجلان سے صرف مسلمہ بن علی نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں عمران بن ہارون منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عجلان سے صرف مسلمہ بن علی نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں عمران بن ہارون منفرد ہیں۔“
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ ، ثَنَا عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ ، نَا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ : ثَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحِمْصِيُّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ صَامَ رَمَضَانَ وَأَتْبَعَهُ سِتًّا مِنْ شَوَّالٍ خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحِمْصِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحِمْصِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے رمضان کے روزے رکھے، پھر اس کے بعد شوال کے چھ روزے بھی رکھے، وہ اپنے گناہوں سے اس دن کی طرح (پاک ہو کر) نکل جاتا ہے جس دن اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع سے صرف ابو عبداللہ حمصی نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں مسلمہ بن علی منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع سے صرف ابو عبداللہ حمصی نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں مسلمہ بن علی منفرد ہیں۔“
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ ، نَا عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنِي بُكَيْرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بُكَيْرٍ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بُكَيْرٍ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اپنا دین بدل ڈالے اسے قتل کر دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو بکیر سے صرف ابن لہیعہ نے روایت کیا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو بکیر سے صرف ابن لہیعہ نے روایت کیا ہے۔“
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ : نَا عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ : حَدَّثَنِي بُكَيْرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، عَنْ بَيْهَسٍ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ قَالَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَرَأَيْتَ مَنْ آمَنَ بِكَ وَلَمْ يَرَكَ ، وَصَدَّقَكَ وَلَمْ يَرَكَ ؟ قَالَ : طُوبَى لَهُمْ ، ثُمَّ طُوبَى لَهُمْ ، أُولَئِكَ مِنَّا ، وَأُولَئِكَ مَعَنَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بُكَيْرٍ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بُكَيْرٍ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابو عمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: ”آپ کا اس شخص کے بارے میں کیا خیال ہے جو آپ پر ایمان لائے حالانکہ اس نے آپ کو دیکھا نہ ہو، اور آپ کی تصدیق کرے حالانکہ اس نے آپ کو دیکھا نہ ہو؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان کے لیے خوشخبری ہے، پھر ان کے لیے خوشخبری ہے، وہ ہم میں سے ہیں اور وہ ہمارے ساتھ ہوں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو بکیر سے صرف ابن لہیعہ نے روایت کیا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو بکیر سے صرف ابن لہیعہ نے روایت کیا ہے۔“
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ : ثَنَا عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ : ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ هُبَيْرَةَ ، عَنْ سَهْلَةَ بِنْتِ سُهَيْلِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّهَا سَأَلَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمَرْأَةِ تَصْنَعُ الشَّيْءَ تَعْطِفُ بِهِ زَوْجَهَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَتَاعٌ فِي الدُّنْيَا ، وَلَا خَلَاقَ فِي الْآخِرَةِ قَالَتْ : أَرَأَيْتَ الْمَرْأَةَ إِذَا رَأَتْ فِي مَنَامِهَا الِاحْتِلَامَ ، أَتَغْتَسِلُ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " إِذَا رَأَتِ الْمَاءَ فَلْتَغْتَسِلْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ هُبَيْرَةَ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ هُبَيْرَةَ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدہ سہلہ بنت سہیل بن عمرو رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے اس عورت کے بارے میں پوچھا جو اپنے شوہر کو مائل کرنے کے لیے کوئی (تعویذ، ٹوٹکا یا) چیز تیار کرتی ہے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ دنیا کا چند روزہ سامان ہے اور آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہیں۔“ انہوں نے عرض کیا: ”آپ کا کیا خیال ہے کہ عورت جب خواب میں احتلام دیکھے تو کیا وہ غسل کرے؟“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب وہ (منی کا) پانی دیکھے تو غسل کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابن ہبیرہ سے یہ حدیث صرف ابن لہیعہ نے روایت کی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابن ہبیرہ سے یہ حدیث صرف ابن لہیعہ نے روایت کی ہے۔“
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ ، نَا عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، ثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَا يُقْطَعُ السَّارِقُ إِلَّا فِيمَا يَبْلُغُ ثَمَنَ الْمِجَنِّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي النَّضْرِ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي النَّضْرِ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”چور کا ہاتھ صرف اسی چیز کی چوری میں کاٹا جائے گا جو ڈھال کی قیمت کو پہنچ جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو النضر سے یہ حدیث صرف ابن لہیعہ نے روایت کی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو النضر سے یہ حدیث صرف ابن لہیعہ نے روایت کی ہے۔“
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ : ثَنَا عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ : ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ جَرِيرٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَايَعَ بَايَعَ عَلَى شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ ، وَإِقَامِ الصَّلَاةِ ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ ، وَالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ لِلهِ وَلِلرَّسُولِ ، وَالنُّصْحِ لِكُلِّ مُسْلِمٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ إِلَّا عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ إِلَّا عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ جب بیعت لیتے تو اس بات کی گواہی پر بیعت لیتے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں، نیز نماز قائم کرنے، زکاۃ ادا کرنے، اللہ اور اس کے رسول کی سمع و طاعت کرنے اور ہر مسلمان کی خیر خواہی کرنے پر۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سلمہ بن کہیل سے یہ حدیث صرف عبد ربہ بن سعید نے روایت کی ہے، اور اس میں ابن لہیعہ منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سلمہ بن کہیل سے یہ حدیث صرف عبد ربہ بن سعید نے روایت کی ہے، اور اس میں ابن لہیعہ منفرد ہیں۔“
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ : ثَنَا عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ : ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ : حَدَّثَنِي أَبُو الْأَسْوَدِ ، سَمِعَ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ ، يُخْبِرُ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ ، أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ ، أَنَّ أُمَّهَا أُمَّ سَلَمَةَ ، أَخْبَرَتْهَا أَنَّ ابْنَةَ نُعَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْعَدَوِيِّ أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتِ : ابْنَتِي تُوُفِّيَ زَوْجُهَا ، وَكَانَتْ تَحْتَ الْمُغِيرَةِ الْمَخْزُومِيِّ ، وَهِيَ تَشْتَكِي عَيْنَهَا ، أَفَتَكْتَحِلُ ؟ قَالَ : I " لَا I " ، ثُمَّ صَمَتَتْ سَاعَةً ، ثُمَّ قَالَتْ لَهُ أَيْضًا : إِنَّهَا تَشْتَكِي عَيْنَهَا ، أَفَتَكْتَحِلُ ؟ قَالَ : I " لَا I " ، ثُمَّ قَالَ : لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ أَنْ تُحِدَّ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ ، إِلَّا عَلَى زَوْجٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْقَاسِمِ إِلَّا أَبُو الْأَسْوَدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْقَاسِمِ إِلَّا أَبُو الْأَسْوَدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نعیم بن عبداللہ عدوی کی بیٹی (کی والدہ) نبی ﷺ کے پاس آئیں اور عرض کیا: ”میری بیٹی کے شوہر فوت ہو گئے ہیں، وہ مغیرہ مخزومی کے نکاح میں تھی، اور اس کی آنکھ میں تکلیف ہے، کیا وہ سرمہ لگا لے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ پھر وہ کچھ دیر خاموش رہیں، پھر دوبارہ عرض کیا: ”اس کی آنکھ میں تکلیف ہے، کیا وہ سرمہ لگا لے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”کسی عورت کے لیے حلال نہیں کہ وہ تین دن سے زیادہ سوگ منائے، سوائے شوہر کے (کہ اس کا سوگ منائے گی)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”قاسم سے یہ حدیث صرف ابو الاسود نے روایت کی ہے، اور اس میں ابن لہیعہ منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”قاسم سے یہ حدیث صرف ابو الاسود نے روایت کی ہے، اور اس میں ابن لہیعہ منفرد ہیں۔“
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ : نَا عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ : ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ : حَدَّثَنِي أَبُو الْأَسْوَدِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ بَرِيرَةَ كَانَتْ تَحْتَ مَمْلُوكٍ ، فَلَمَّا أُعْتِقَتْ ، قَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنْتِ أَمْلَكُ ، إِنْ شِئْتِ أَقَمْتِ مَعَ زَوْجِكِ ، وَإِنْ شِئْتِ فَارَقْتِيهِ ، مَا لَمْ يَمَسَّكِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا ایک غلام کے نکاح میں تھیں، پھر جب انہیں آزاد کر دیا گیا تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اب تمہیں اپنے اوپر اختیار حاصل ہے، چاہو تو اپنے شوہر کے ساتھ رہو اور چاہو تو اس سے جدا ہو جاؤ، جب تک کہ وہ تمہیں چھو نہ لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو الاسود سے یہ حدیث صرف ابن لہیعہ نے روایت کی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو الاسود سے یہ حدیث صرف ابن لہیعہ نے روایت کی ہے۔“