المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مَسْعُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعود ہے۔
حدیث نمبر: 8621
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ : ثَنَا عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ ، نَا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ هَذِهِ الْأَخْلَاقَ مِنَ اللهِ ، فَمَنْ أَرَادَ اللهُ بِهِ خَيْرًا مَنَحَهُ خُلُقًا حَسَنًا ، وَمَنْ أَرَادَ بِهِ سُوءًا مَنَحَهُ سَيِّئًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ إِلَّا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ ، تَفَرَّدَ بِهِ عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ اخلاق اللہ کی طرف سے (عطا ہوتے) ہیں، چنانچہ اللہ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے اچھا اخلاق عطا کر دیتا ہے، اور جس کے ساتھ برائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے برا اخلاق دے دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عجلان سے صرف مسلمہ بن علی نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں عمران بن ہارون منفرد ہیں۔“