المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مَسْعُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعود ہے۔
حدیث نمبر: 8629
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ : نَا عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ : ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ : حَدَّثَنِي أَبُو الْأَسْوَدِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ بَرِيرَةَ كَانَتْ تَحْتَ مَمْلُوكٍ ، فَلَمَّا أُعْتِقَتْ ، قَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنْتِ أَمْلَكُ ، إِنْ شِئْتِ أَقَمْتِ مَعَ زَوْجِكِ ، وَإِنْ شِئْتِ فَارَقْتِيهِ ، مَا لَمْ يَمَسَّكِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا ایک غلام کے نکاح میں تھیں، پھر جب انہیں آزاد کر دیا گیا تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اب تمہیں اپنے اوپر اختیار حاصل ہے، چاہو تو اپنے شوہر کے ساتھ رہو اور چاہو تو اس سے جدا ہو جاؤ، جب تک کہ وہ تمہیں چھو نہ لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو الاسود سے یہ حدیث صرف ابن لہیعہ نے روایت کی ہے۔“