المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مَسْعُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعود ہے۔
حدیث نمبر: 8627
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ : ثَنَا عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ : ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ جَرِيرٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَايَعَ بَايَعَ عَلَى شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ ، وَإِقَامِ الصَّلَاةِ ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ ، وَالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ لِلهِ وَلِلرَّسُولِ ، وَالنُّصْحِ لِكُلِّ مُسْلِمٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ إِلَّا عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ جب بیعت لیتے تو اس بات کی گواہی پر بیعت لیتے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں، نیز نماز قائم کرنے، زکاۃ ادا کرنے، اللہ اور اس کے رسول کی سمع و طاعت کرنے اور ہر مسلمان کی خیر خواہی کرنے پر۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سلمہ بن کہیل سے یہ حدیث صرف عبد ربہ بن سعید نے روایت کی ہے، اور اس میں ابن لہیعہ منفرد ہیں۔“