المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مَسْعُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعود ہے۔
حدیث نمبر: 8619
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ ، ثَنَا عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ : ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ بَدَأَ فَأَفْرَغَ عَلَى يَدَيْهِ ، ثُمَّ يُدْخِلُهَا فِي الْإِنَاءِ ، ثُمَّ يَغْسِلُ فَرْجَهُ وَمَا مَسَّ النِّكَاحُ ، ثُمَّ يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ ، ثُمَّ يُفِيضُ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ ، يُخَلِّلُ بَيْنَ أُصُولِ شَعَرِهِ ، ثُمَّ يُفِيضُ عَلَى جَسَدِهِ ، ثُمَّ يَغْسِلُ قَدَمَيْهِ حِينَ يَنْصَرِفُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”رسول اللہ ﷺ جب غسلِ جنابت فرماتے تو پہلے اپنے دونوں ہاتھوں پر پانی ڈالتے، پھر انہیں برتن میں داخل کرتے، پھر اپنی شرمگاہ اور جسم کے ان حصوں کو دھوتے جن کو مباشرت سے لگاؤ ہوا ہو، پھر نماز کے وضو کی طرح وضو فرماتے، پھر اپنے سر پر تین چلو پانی ڈالتے اور بالوں کی جڑوں میں خلال کرتے، پھر اپنے سارے جسم پر پانی بہاتے، پھر جب فارغ ہو کر ہٹنے لگتے تو اپنے دونوں پاؤں دھوتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو الاسود سے ابن لہیعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“