❮
❯
حدیث نمبر: 8620
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ ، نَا عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنِي أَبُو الْأَسْوَدِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَوْ كُنْتُ رَاجِمًا لِأَحَدٍ بِلَا بَيِّنَةٍ لَرَجَمْتُ فُلَانَةَ لِمَا قَدْ ظَهَرَ مِنْهَا مِنَ الرِّيبَةِ فِي هَيْئَتِهَا ، وَمَنْطِقِهَا ، وَمَنْ يَدْخُلُ عَلَيْهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا أَبُو الْأَسْوَدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر میں کسی کو بغیر گواہی کے رجم کرنے والا ہوتا تو فلاں عورت کو رجم کر دیتا، کیونکہ اس کی وضع قطع، اس کی گفتگو اور اس کے پاس آنے جانے والوں کے بارے میں جو شک و شبہ ظاہر ہو چکا ہے (وہ اس کا تقاضا کرتا ہے)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عبدالرحمن سے ابو الاسود کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابن لہیعہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8620
تخریج حدیث «أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 2559، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10716، 11507»