المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مَسْعُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعود ہے۔
حدیث نمبر: 8624
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ : نَا عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ : حَدَّثَنِي بُكَيْرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، عَنْ بَيْهَسٍ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ قَالَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَرَأَيْتَ مَنْ آمَنَ بِكَ وَلَمْ يَرَكَ ، وَصَدَّقَكَ وَلَمْ يَرَكَ ؟ قَالَ : طُوبَى لَهُمْ ، ثُمَّ طُوبَى لَهُمْ ، أُولَئِكَ مِنَّا ، وَأُولَئِكَ مَعَنَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بُكَيْرٍ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابو عمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: ”آپ کا اس شخص کے بارے میں کیا خیال ہے جو آپ پر ایمان لائے حالانکہ اس نے آپ کو دیکھا نہ ہو، اور آپ کی تصدیق کرے حالانکہ اس نے آپ کو دیکھا نہ ہو؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان کے لیے خوشخبری ہے، پھر ان کے لیے خوشخبری ہے، وہ ہم میں سے ہیں اور وہ ہمارے ساتھ ہوں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو بکیر سے صرف ابن لہیعہ نے روایت کیا ہے۔“