المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مَسْعُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعود ہے۔
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ أَبُو الْجَارُودِ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ ، نَا رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ يَكْتُبُ لِلْمَرِيضِ أَفْضَلَ مَا كَانَ يَعْمَلُ فِي صِحَّتِهِ مَا دَامَ فِي وَثَاقِهِ ، وَلِلْمُسَافِرِ أَحْسَنَ مَا كَانَ يَعْمَلُ فِي حَضَرِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ إِلَّا رَوَّادٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ I " وَرَوَاهُ حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ السَّكْسَكِيِّ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، I " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ حَفْصٍ إِلَّا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الْحَوَارِيِّ .
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ بیمار کے لیے وہ بہترین عمل لکھتا ہے جو وہ تندرستی کی حالت میں کیا کرتا تھا، جب تک کہ وہ بیماری کی قید میں رہتا ہے، اور مسافر کے لیے وہ بہترین عمل لکھتا ہے جو وہ اقامت کی حالت میں کیا کرتا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسعر سے، انہوں نے سعید بن ابی بردہ سے روایت کرنے میں رواد کے سوا کسی نے بیان نہیں کیا، اور محمد بن ابی السری اس کی روایت میں منفرد ہیں۔ اور اسے حفص بن غیاث نے مسعر سے، انہوں نے ابراہیم سکسکی سے، انہوں نے ابو بردہ سے، انہوں نے سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، اور حفص سے اسے احمد بن ابی الحواری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“