المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مَسْعُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعود ہے۔
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ بْنِ سُوَيْدٍ : نَا أَبِي : نَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جِنَازَةٍ ، فَجَلَسَ إِلَى قَبْرٍ مِنْهَا ، فَقَالَ : مَا يَأْتِي عَلَى هَذَا الْقَبْرِ مِنْ يَوْمٍ إِلَّا وَهُوَ يُنَادِي بِصَوْتٍ طَلْقٍ زَلْقٍ : يَا ابْنَ آدَمَ ، كَيْفَ نَسِيتَنِي ؟ أَلَمْ تَعْلَمْ أَنِّي بَيْتُ الْوَحْدَةِ ، وَبَيْتُ الْغُرْبَةِ ، وَبَيْتُ الْوَحْشَةِ ، وَبَيْتُ الدُّودِ ، وَبَيْتُ الضِّيقِ ، إِلَّا مَنْ وَسَّعَنِي اللهُ عَلَيْهِ I " .
ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " الْقَبْرُ رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ ، أَوْ حُفْرَةٌ مِنْ حُفَرِ النَّارِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُهُ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک جنازے میں گئے تو آپ ﷺ ایک قبر کے پاس بیٹھ گئے اور فرمایا: ”اس قبر پر کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ وہ شگفتہ اور رواں آواز میں پکار کر یہ نہ کہتی ہو: اے ابن آدم! تو نے مجھے کیسے بھلا دیا؟ کیا تجھے معلوم نہیں کہ میں تنہائی کا گھر ہوں، پردیس کا گھر ہوں، وحشت کا گھر ہوں، کیڑوں کا گھر ہوں اور تنگی کا گھر ہوں، سوائے اس کے جس کے لیے اللہ مجھے کشادہ کر دے۔“
پھر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”قبر جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے، یا جہنم کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اوزاعی سے ایوب بن سوید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ان کے بیٹے منفرد ہیں۔“