حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، حَدَّثَنِي عَطِيَّةُ ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ حَدَّثَهُ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « إِنَّ كُلَّ نَبِيٍّ قَدْ أُعْطِيَ عَطِيَّتَهُ فَتَنَجَّزَهَا ، وَإِنِّي اخْتَبَأْتُ عَطِيَّتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ہر نبی کو ایک (خاص قبول ہونے والی) عطا دی گئی جسے اس نے (دنیا ہی میں) پورا کر لیا، اور میں نے اپنی عطا کو اپنی امت کی شفاعت کے لیے محفوظ کر رکھا ہے۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ شَاةٍ قَطَعَ الذِّئْبُ ذَنَبَهَا ، أَيُضَحَّى بِهَا ؟ قَالَ : نَعَمْ ، ضَحِّ بِهَا .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے ایسی بکری کے بارے میں پوچھا جس کی دُم بھیڑیے نے کاٹ لی ہو کہ کیا وہ اس کی قربانی کر سکتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اس کی قربانی کر لو۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ : سَمِعْتُ عَاصِمًا قَالَ ، وَحَدَّثَنِي شُرَحْبِيلُ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، وَأَبَا سَعِيدٍ ، وَابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُونَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ ، وَالْوَرِقُ بِالْوَرِقِ ، مِثْلًا بِمِثْلٍ ، عَيْنًا بِعَيْنٍ ، وَزْنًا بِوَزْنٍ ، مَنْ زَادَ أَوِ ازْدَادَ فَقَدْ أَرْبَى » . قَالَ شُرَحْبِيلُ : « وَإِنْ لَمْ أَكُنْ سَمِعْتُهُ مِنْهُمْ فَأَدْخَلَنِي اللهُ النَّارَ » .
ترجمہ
شرحبیل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا ابو ہریرہ، سیدنا ابو سعید اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہم کو یہ فرماتے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سونا سونے کے بدلے اور چاندی چاندی کے بدلے برابر برابر، نقد بنقد اور وزن کے برابر وزن (بیچو)، جس نے زیادہ دیا یا زیادہ لیا اس نے سود کا معاملہ کیا۔“ شرحبیل رحمہ اللہ نے کہا: ”اگر میں نے یہ (حدیث) ان سے نہ سنی ہو تو اللہ مجھے جہنم میں داخل کرے۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي سَمِينَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الضَّحَّاكِ الْمِشْرَقِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ (سورۃ الاخلاص) تہائی قرآن کے برابر ہے۔“
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الضَّحَّاكِ الْمِشْرَقِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ ؟ » . قَالَ : فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ ، وَقَالُوا : مَنْ يُطِيقُ ذَلِكَ ؟ قَالَ : « يَقْرَأُ قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ فَهِيَ تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اس بات سے عاجز ہے کہ (ایک رات میں) تہائی قرآن پڑھ لے؟“ یہ بات صحابہ پر گراں گزری اور انہوں نے عرض کیا: ”اس کی طاقت کون رکھتا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ پڑھ لی جائے، یہ تہائی قرآن کے برابر ہے۔“
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَلِيٍّ الرِّفَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيُّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « مَا مِنْ مُسْلِمٍ دَعَا اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى بِدَعْوَةٍ ، إِلَّا اسْتَجَابَ ، مَا لَمْ يَكُنْ فِيهَا إِثْمٌ أَوْ قَطِيعَةُ رَحِمٍ - إِلَّا أَعْطَاهُ اللهُ بِهَا إِحْدَى خِصَالٍ ثَلَاثٍ : إِمَّا أَنْ يُعَجِّلَ لَهُ دَعْوَتَهُ ، وَإِمَّا أَنْ يَدَّخِرَ لَهُ فِي الْآخِرَةِ ، وَإِمَّا أَنْ يَدْفَعَ عَنْهُ مِنَ الشَّرِّ مِثْلَهَا » . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِذًا نُكْثِرُ ؟ قَالَ : « اللهُ أَكْثَرُ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو مسلمان بھی اللہ تبارک و تعالیٰ سے کوئی ایسی دعا کرتا ہے جس میں گناہ یا قطع رحمی نہ ہو، تو اللہ اسے ضرور قبول فرماتا ہے اور اس کے بدلے اسے تین باتوں میں سے ایک عطا فرماتا ہے: یا تو اس کی دعا جلد (دنیا میں) پوری کر دیتا ہے، یا اسے اس کے لیے آخرت میں ذخیرہ کر دیتا ہے، یا اس سے اسی کے برابر کوئی برائی دور کر دیتا ہے۔“ صحابہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! تب تو ہم کثرت سے دعا کریں گے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ (کی عطا) اس سے بھی زیادہ ہے۔“
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : « نَهَى نَبِيُّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُبْنَى عَلَى الْقُبُورِ ، أَوْ يُقْعَدَ عَلَيْهَا ، أَوْ يُصَلَّى عَلَيْهَا » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”اللہ کے نبی ﷺ نے قبروں پر عمارت بنانے، ان پر بیٹھنے اور ان پر نماز پڑھنے سے منع فرمایا۔“
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « إِنِّي أُوشِكُ أَنْ أُدْعَى فَأُجِيبَ ، وَإِنِّي تَارِكٌ فِيكُمُ الثَّقَلَيْنِ : كِتَابُ اللهِ حَبْلٌ مَمْدُودٌ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ، وَعِتْرَتِي أَهْلُ بَيْتِي . وَإِنَّ اللَّطِيفَ الْخَبِيرَ أَخْبَرَنِي أَنَّهُمَا لَنْ يَفْتَرِقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ ، فَانْظُرُوا بِمَ تَخْلُفُونِي فِيهِمَا » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”قریب ہے کہ مجھے (اللہ کی طرف سے) بلایا جائے اور میں (اس بلاوے کو) قبول کر لوں۔ میں تم میں دو بھاری (اور گراں قدر) چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں: اللہ کی کتاب، جو آسمان سے زمین تک پھیلی ہوئی رسی ہے، اور میری عترت یعنی میرے اہلِ بیت۔ اور لطیف و خبیر (اللہ) نے مجھے خبر دی ہے کہ یہ دونوں ہرگز جدا نہیں ہوں گے یہاں تک کہ میرے پاس حوض پر آئیں گے۔ پس دیکھو کہ تم ان دونوں کے بارے میں میرے بعد کیسا برتاؤ کرتے ہو۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ ، حَدَّثَنَا أَفْلَحُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : حَضَرْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حُنَيْنٍ وَهُوَ يَقْسِمُ بَيْنَ النَّاسِ قِسْمَةً ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي أُمَيَّةَ ، فَقَالَ لَهُ : اعْدِلْ يَا رَسُولَ اللهِ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « خِبْتُ إِذًا وَخَسِرْتُ إِنْ لَمْ أَعْدِلْ ، فَمَنْ يَعْدِلُ ، وَيْحَكَ ؟ » فَاسْتَأْذَنَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَتْلِهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « مَا أَنَا بِالَّذِي أَقْتُلُ أَصْحَابِي . سَيَخْرُجُ نَاسٌ يَقُولُونَ مِثْلَ قَوْلِهِ ، يَقْرَؤُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ ، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ ، فَأَخَذَ سَهْمًا فَنَظَرَ إِلَى رِصَافِهِ فَلَمْ يَرَ فِيهِ شَيْئًا ، ثُمَّ نَظَرَ إِلَى نَصْلِهِ - يَعْنِي الْقِدْحَ - فَلَمْ يَرَ فِيهِ شَيْئًا ، ثُمَّ نَظَرَ إِلَى قُذَذِهِ فَلَمْ يَرَ فِيهِ شَيْئًا ، سَبَقَ الْفَرْثَ وَالدَّمَ ، عَلَامَتُهُمْ رَجُلٌ يَدُهُ كَثَدْيِ الْمَرْأَةِ كَالْبَضْعَةِ تَدَرْدَرُ فِيهَا شَعَرَاتٌ كَأَنَّهَا سَبْلَةُ سَبُعٍ » .
قَالَ أَبُو سَعِيدٍ : وَحَضَرْتُ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حُنَيْنٍ ، وَحَضَرْتُ مَعَ عَلِيٍّ يَوْمَ قَتَلَهُمْ بِنَهَرَوَانَ . قَالَ : فَالْتَمَسَهُ عَلِيٌّ فَلَمْ يَجِدْهُ . قَالَ : ثُمَّ وَجَدَهُ بَعْدَ ذَلِكَ تَحْتَ جِدَارٍ عَلَى هَذَا النَّعْتِ ، فَقَالَ عَلِيٌّ : أَيُّكُمْ يَعْرِفُ هَذَا ؟ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : نَحْنُ نَعْرِفُهُ ، هَذَا حُرْقُوسٌ وَأُمُّهُ هَاهُنَا . قَالَ : فَأَرْسَلَ عَلِيٌّ إِلَى أُمِّهِ ، فَقَالَ لَهَا : مَنْ هَذَا ؟ فَقَالَتْ : مَا أَدْرِي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، إِلَّا أَنِّي كُنْتُ أَرْعَى غَنَمًا لِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ بِالرَّبَذَةِ ، فَغَشِيَنِي شَيْءٌ كَهَيْئَةِ الظُّلَّةِ ، فَحَمَلْتُ مِنْهُ فَوَلَدْتُ هَذَا .
قَالَ أَبُو سَعِيدٍ : وَحَضَرْتُ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حُنَيْنٍ ، وَحَضَرْتُ مَعَ عَلِيٍّ يَوْمَ قَتَلَهُمْ بِنَهَرَوَانَ . قَالَ : فَالْتَمَسَهُ عَلِيٌّ فَلَمْ يَجِدْهُ . قَالَ : ثُمَّ وَجَدَهُ بَعْدَ ذَلِكَ تَحْتَ جِدَارٍ عَلَى هَذَا النَّعْتِ ، فَقَالَ عَلِيٌّ : أَيُّكُمْ يَعْرِفُ هَذَا ؟ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : نَحْنُ نَعْرِفُهُ ، هَذَا حُرْقُوسٌ وَأُمُّهُ هَاهُنَا . قَالَ : فَأَرْسَلَ عَلِيٌّ إِلَى أُمِّهِ ، فَقَالَ لَهَا : مَنْ هَذَا ؟ فَقَالَتْ : مَا أَدْرِي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، إِلَّا أَنِّي كُنْتُ أَرْعَى غَنَمًا لِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ بِالرَّبَذَةِ ، فَغَشِيَنِي شَيْءٌ كَهَيْئَةِ الظُّلَّةِ ، فَحَمَلْتُ مِنْهُ فَوَلَدْتُ هَذَا .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں حنین کے دن رسول اللہ ﷺ کے پاس موجود تھا اور آپ ﷺ لوگوں میں (مالِ غنیمت) تقسیم فرما رہے تھے کہ بنو امیہ کا ایک آدمی کھڑا ہوا اور آپ ﷺ سے کہا: ”اے اللہ کے رسول! انصاف کیجیے۔“ رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”اگر میں انصاف نہ کروں تو میں ناکام و نامراد ہو جاؤں، تیرا ناس ہو! پھر کون انصاف کرے گا؟“ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے اسے قتل کرنے کی اجازت مانگی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں ایسا نہیں کہ اپنے ساتھیوں کو قتل کروں۔ عنقریب کچھ لوگ نکلیں گے جو اسی جیسی بات کہیں گے، وہ قرآن پڑھیں گے مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے نکل جاتا ہے؛ (تیر انداز) تیر لے کر اس کے پٹھے کو دیکھتا ہے تو اس میں کچھ نظر نہیں آتا، پھر اس کے پھل کو دیکھتا ہے تو اس میں کچھ نظر نہیں آتا، پھر اس کے پروں کو دیکھتا ہے تو اس میں بھی کچھ نظر نہیں آتا، وہ گوبر اور خون سے آگے نکل گیا۔ ان کی نشانی ایک ایسا آدمی ہے جس کا ہاتھ عورت کے پستان کی طرح، گوشت کے لوتھڑے جیسا ہوگا جو ہلتا ہوگا اور اس پر درندے کی مونچھوں جیسے بال ہوں گے۔“ سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں حنین کے دن رسول اللہ ﷺ سے یہ بات سنتے وقت موجود تھا، اور نہروان میں جس دن ان (خوارج) کو قتل کیا گیا اس دن میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھا۔“ راوی کہتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس (آدمی) کو تلاش کیا تو وہ نہ ملا، پھر اس کے بعد وہ ایک دیوار کے نیچے اسی صفت پر ملا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم میں سے کون اسے پہچانتا ہے؟“ لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا: ”ہم اسے پہچانتے ہیں، یہ حرقوص ہے اور اس کی ماں یہیں ہے۔“ چنانچہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس کی ماں کو بلوا کر پوچھا: ”یہ کون ہے؟“ اس نے کہا: ”اے امیر المومنین! میں نہیں جانتی، سوائے اس کے کہ میں زمانۂ جاہلیت میں ربذہ میں اپنی بکریاں چرایا کرتی تھی کہ ایک سائبان جیسی چیز نے مجھے ڈھانپ لیا، تو میں اس سے حاملہ ہو گئی اور یہ پیدا ہوا۔“
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَيْمُونٍ ، وَكَانَ جَلِيسًا لِلْمُعْتَمِرِ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : جَاءَ شَابٌّ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : « يَا رَسُولَ اللهِ ، عَلِّمْنِي دُعَاءً أُصِيبُ بِهِ خَيْرًا . قَالَ لَهُ : « ادْنُهْ » . فَدَنَا حَتَّى كَادَتْ رُكْبَتُهُ تَمَسُّ رُكْبَةَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : قُلِ : اللَّهُمَّ اعْفُ عَنِّي فَإِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ ، وَأَنْتَ عَفُوٌّ كَرِيمٌ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک نوجوان رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسی دعا سکھا دیجیے جس کے ذریعے مجھے خیر نصیب ہو۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”قریب آ جاؤ۔“ وہ اتنا قریب ہوا کہ اس کا گھٹنا رسول اللہ ﷺ کے گھٹنے سے چھونے لگا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یوں کہو: «اللَّهُمَّ اعْفُ عَنِّي فَإِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ، وَأَنْتَ عَفُوٌّ كَرِيمٌ» ”اے اللہ! مجھے معاف فرما دے، بے شک تو بہت معاف کرنے والا ہے، معافی کو پسند کرتا ہے، اور تو معاف کرنے والا اور کریم ہے۔“
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عِيسَى أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ هِشَامٍ أَبِي كُلَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نُعْمٍ : عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : « نَهَى عَنْ عَسْبِ الْفَرَسِ وَقَفِيزِ الطَّحَّانِ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے نر گھوڑے کی جفتی کی اجرت لینے اور «قفیز الطحان» (یعنی پسائی کی اجرت اسی پسے ہوئے آٹے میں سے ایک پیمانہ مقرر کرنے) سے منع فرمایا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا ، حَدَّثَنِي عَطِيَّةُ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « أَلَا إِنَّ عَيْبَتِي الَّتِي آوِي إِلَيْهَا أَهْلُ بَيْتِي وَكَرِشِيَ الْأَنْصَارُ ، فَاعْفُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ ، وَاقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”سن لو! میرے راز دار اور خاص لوگ جن کی طرف میں ٹھکانا پکڑتا ہوں، میرے اہلِ بیت ہیں، اور میرے معتمد اور قریبی ساتھی انصار ہیں؛ لہٰذا ان کے خطاکار سے درگزر کرو اور ان کے نیکوکار کی (نیکی) قبول کرو۔“
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا ، دَخَلَ الْجَنَّةَ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہراتا تھا، وہ جنت میں داخل ہوگا۔“
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « إِنِّي تَارِكٌ فِيكُمُ الثَّقَلَيْنِ ، أَحَدُهُمَا أَكْبَرُ مِنَ الْآخَرِ : كِتَابُ اللهِ حَبْلٌ مَمْدُودٌ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ، وَعِتْرَتِي أَهْلُ بَيْتِي ، وَلَنْ يَفْتَرِقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں تم میں دو گراں قدر چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں، ان میں سے ایک دوسری سے بڑی ہے: اللہ کی کتاب، جو آسمان سے زمین تک تنی ہوئی رسی ہے، اور میری عترت یعنی میرے اہلِ بیت؛ اور یہ دونوں ہرگز جدا نہ ہوں گی یہاں تک کہ حوض پر میرے پاس آ پہنچیں۔“
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا ، حَدَّثَنِي عَطِيَّةُ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « إِنَّ لِي حَوْضًا طُولُهُ مَا بَيْنَ الْكَعْبَةِ إِلَى الْبَيْتِ الْمُقَدَّسِ ، أَبْيَضَ مِنَ اللَّبَنِ ، آنِيَتُهُ عَدَدُ النُّجُومِ ، وَإِنِّي أَكْثَرُ الْأَنْبِيَاءِ تَبَعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میرا ایک حوض ہے جس کی لمبائی کعبہ سے بیت المقدس تک کے فاصلے جتنی ہے، وہ دودھ سے زیادہ سفید ہے، اس کے برتن ستاروں کی تعداد کے برابر ہیں، اور قیامت کے دن تمام انبیاء میں سب سے زیادہ پیروکار میرے ہوں گے۔“
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ صَخْرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلْتُهُ عَنِ الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى ، فَقَبَضَ قَبْضَةً مِنَ الْحَصَى ، ثُمَّ ضَرَبَ بِهَا الْأَرْضَ ، ثُمَّ قَالَ : « هَذَا » . يَعْنِي مَسْجِدَ الْمَدِينَةِ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ ﷺ سے اس مسجد کے بارے میں پوچھا جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے، تو آپ ﷺ نے کنکریوں کی ایک مٹھی بھری، پھر اسے زمین پر مارا اور فرمایا: ”یہ (مسجد)“، یعنی مسجدِ مدینہ۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا عِمْرَانُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي عُتْبَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « لَيُحَجَّنَّ هَذَا الْبَيْتُ ، وَلَيُعْتَمَرَنَّ بَعْدَ خُرُوجِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یاجوج و ماجوج کے نکلنے کے بعد بھی اس گھر (بیت اللہ) کا حج اور عمرہ ضرور کیا جائے گا۔“
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَفَعَهُ : « إِنَّ اللهَ يَقُولُ : وَإِنَّ عَبْدًا أَصْحَحْتُ لَهُ جِسْمَهُ ، وَأَوْسَعْتُ عَلَيْهِ فِي الْمَعِيشَةِ ، تَمْضِي عَلَيْهِ خَمْسَةُ أَعْوَامٍ لَا يَفِدُ إِلَيَّ إِلَّا مَحْرُومٌ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ (نبی کریم ﷺ نے فرمایا:) ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جس بندے کے جسم کو میں نے تندرستی دی اور اس کی روزی میں کشادگی کی، پھر اس پر پانچ سال گزر جائیں اور وہ میرے (گھر کی) طرف حاضری نہ دے تو وہ ضرور محروم ہے۔“
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ الْمُخْتَارِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْعَوْفِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « الْوَلَدُ ثَمَرُ الْقَلْبِ ، وَإِنَّهُ مَجْبَنَةٌ ، مَبْخَلَةٌ ، مَحْزَنَةٌ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اولاد دل کا پھل ہے، اور یہ (والدین کو) بزدلی، بخل اور غم میں مبتلا کرنے کا سبب بنتی ہے۔“
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، سَمِعَ أَبَا الصِّدِّيقِ النَّاجِيَّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « أَنَّ رَجُلًا قَتَلَ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ ، فَجَاءَ يَسْأَلُ : هَلْ لَهُ مِنْ تَوْبَةٍ ؟ فَأَتَى رَاهِبًا فَسَأَلَهُ ، فَقَالَ : لَيْسَتْ لَكَ تَوْبَةٌ ، فَقَتَلَ الرَّاهِبَ ، ثُمَّ جَعَلَ يَسْأَلُ ، ثُمَّ خَرَجَ مِنْ قَرْيَةٍ إِلَى قَرْيَةٍ فِيهَا قَوْمٌ صَالِحُونَ قَالَ : فَلَمَّا كَانَ فِي بَعْضِ الطَّرِيقِ أَدْرَكَهُ الْمَوْتُ فَنَأَى بِصَدْرِهِ ، ثُمَّ مَاتَ ، فَاجْتَمَعَتْ مَلَائِكَةُ الرَّحْمَةِ وَمَلَائِكَةُ الْعَذَابِ ، وَكَانَ إِلَى الْقَرْيَةِ الصَّالِحَةِ أَقْرَبَ بِشِبْرٍ ، فَجُعِلَ مِنْ أَهْلِهَا » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے بیان فرمایا: ”ایک شخص نے ننانوے قتل کیے، پھر وہ یہ پوچھتا ہوا آیا کہ کیا اس کے لیے توبہ کی کوئی گنجائش ہے؟ وہ ایک راہب کے پاس گیا اور اس سے پوچھا تو اس نے کہا: تمہارے لیے کوئی توبہ نہیں، چنانچہ اس نے راہب کو بھی قتل کر دیا، پھر وہ پوچھتا رہا، پھر وہ ایک بستی سے ایسی بستی کی طرف نکلا جس میں نیک لوگ رہتے تھے۔ جب وہ راستے میں تھا تو اسے موت نے آ لیا، اس نے اپنا سینہ (نیک بستی کی طرف) آگے بڑھا دیا اور مر گیا۔ رحمت کے فرشتے اور عذاب کے فرشتے (اس کے بارے میں) جمع ہو گئے، اور وہ نیک بستی سے ایک بالشت زیادہ قریب نکلا، چنانچہ اسے اسی بستی والوں میں شمار کر دیا گیا۔“
حَدَّثَنَا زَحْمَوَيْهِ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ فُلَانٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ . عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ أَوَاقٍ صَدَقَةٌ ، وَلَا فِيمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ ، وَلَا فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ صَدَقَةٌ ، وَالْوَسْقُ سِتُّونَ صَاعًا » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”پانچ اوقیہ سے کم (چاندی) میں زکوٰۃ نہیں، پانچ اونٹوں سے کم میں زکوٰۃ نہیں، اور پانچ وسق سے کم (غلے) میں زکوٰۃ نہیں، اور ایک وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے۔“
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : « غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِسِتَّ عَشْرَةَ مَضَتْ مِنْ رَمَضَانَ ، فَمِنَّا مَنْ صَامَ ، وَمِنَّا مَنْ أَفْطَرَ ، فَلَمْ يَعِبِ الصَّائِمُ عَلَى الْمُفْطِرِ ، وَلَا الْمُفْطِرُ عَلَى الصَّائِمِ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے سولہ رمضان گزرنے پر رسول اللہ ﷺ کے ساتھ جہاد کیا، ہم میں سے کچھ لوگوں نے روزہ رکھا اور کچھ نے نہیں رکھا، تو نہ روزہ دار نے روزہ نہ رکھنے والے پر عیب لگایا اور نہ روزہ نہ رکھنے والے نے روزہ دار پر۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « تَكُونُ [مِنْ] أُمَّتِي فِرْقَتَانِ تَخْرُجُ مِنْهُمَا مَارِقَةٌ يَلِي قَتْلَهَا أَوْلَاهُمَا بِالْحَقِّ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت کے دو گروہ ہوں گے، ان کے درمیان سے ایک (دین سے) نکل جانے والا گروہ نکلے گا، جس کے قتل کی ذمہ داری ان دونوں میں سے وہ گروہ سنبھالے گا جو حق کے زیادہ قریب ہوگا۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي سَمِينَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : جَاءَتِ امْرَأَةُ صَفْوَانَ بْنِ الْمُعَطَّلِ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ : إِنَّ صَفْوَانَ يَضْرِبُنِي إِذَا قَرَأْتُ ، وَيَنْهَانِي أَنْ أَصُومَ ، وَلَا يُصَلِّي حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ ، فَقَامَ صَفْوَانُ ، فَقَالَ : أَمَّا قَوْلُهَا : يَضْرِبُنِي ، فَإِنَّهَا تَقْرَأُ بِسُورَتِي ، وَأَمَّا قَوْلُهَا : يَنْهَانِي أَنْ أَصُومَ ، فَأَنَا رَجُلٌ شَابٌّ ، وَأَمَّا قَوْلُهَا : لَا يُصَلِّي حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ ، فَإِنَّا أَهْلُ بَيْتٍ يُعْرَفُ لَنَا ذَلِكَ ؛ لَا نَسْتَيْقِظُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ . فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « لَا تَصُومِي إِلَّا بِإِذْنِهِ ، وَلَا تَقْرَئِي سُورَتَهُ . وَأَمَّا أَنْتَ يَا صَفْوَانُ فَإِذَا اسْتَيْقَظْتَ فَصَلِّ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا صفوان بن معطل رضی اللہ عنہ کی بیوی رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: ”صفوان جب میں (نماز میں) قرآن پڑھتی ہوں تو مجھے مارتے ہیں، روزہ رکھنے سے منع کرتے ہیں، اور خود سورج نکلنے تک (فجر کی) نماز نہیں پڑھتے۔“ صفوان رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور عرض کیا: ”جہاں تک ان کے اس قول کا تعلق ہے کہ میں انہیں مارتا ہوں، تو یہ (ایک رکعت میں) میری (پڑھی ہوئی) دونوں سورتیں پڑھتی ہیں (جس سے نماز لمبی ہو جاتی ہے)؛ اور ان کا یہ کہنا کہ میں انہیں روزے سے روکتا ہوں، تو میں جوان آدمی ہوں؛ اور ان کا یہ کہنا کہ میں سورج نکلنے تک نماز نہیں پڑھتا، تو ہم ایسے گھرانے کے لوگ ہیں جن کی یہ بات مشہور ہے کہ ہم سورج نکلنے سے پہلے بیدار نہیں ہو پاتے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”تم ان کی اجازت کے بغیر (نفلی) روزہ نہ رکھو، اور (ایک رکعت میں) ان کی (دونوں) سورتیں نہ پڑھو۔ اور اے صفوان! جب تم بیدار ہو جاؤ تو نماز پڑھ لیا کرو۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « مَا أُعْطِيَ أَحَدٌ شَيْئًا أَفْضَلَ مِنَ الصَّبْرِ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کسی کو صبر سے بہتر کوئی چیز عطا نہیں کی گئی۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « لَا يُفْطِرُ الصَّائِمَ الْحُلُمُ وَالْقَيْءُ وَالْحِجَامَةُ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”احتلام، قے اور پچھنا لگوانا روزہ دار کا روزہ نہیں توڑتے۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ: " يَأْتِي النَّاسُ إِبْرَاهِيمَ فَيَقُولُونَ لَهُ: اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ، فَيَقُولُ: إِنِّي كَذَبْتُ ثَلَاثَ كَذَبَاتٍ "، فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم: " مَا مِنْهَا مِنْ كَذْبَةٍ إِلَّا مَاحَلَ بِهَا عَنْ دِينِ اللَّهِ، قَوْلُهُ: {فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُومِ فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٌ} [الصافات: 89]، وَقَوْلُهُ: {بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا} [الأنبياء: 63]، وَقَوْلُهُ لِسَارَةَ: إِنَّهَا أُخْتِي "
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”(قیامت کے دن) لوگ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے پاس آ کر کہیں گے: اپنے رب کے حضور ہماری سفارش کیجیے، تو وہ فرمائیں گے: میں نے تین مرتبہ (بظاہر) خلافِ واقعہ بات کہی تھی۔“ پھر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ان میں سے ہر بات کے ذریعے انہوں نے اللہ کے دین کا دفاع ہی کیا تھا: ان کا یہ قول: ﴿فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُومِ فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٌ﴾ (پھر انہوں نے ستاروں پر ایک نظر ڈالی اور کہا: میں بیمار ہوں) [الصافات: 89]، اور ان کا یہ قول: ﴿بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا﴾ (بلکہ یہ کام ان کے اس بڑے نے کیا ہے) [الانبیاء: 63]، اور سیدہ سارہ کے بارے میں ان کا یہ کہنا کہ یہ میری بہن ہے۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِشَارِبٍ . فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « مَا شَرِبْتَ ؟ » قَالَ : مَا شَرِبْتُ خَمْرًا ، إِنَّمَا هِيَ زَبِيبَاتٌ وَتَمَرَاتٌ جَعَلْتُهُنَّ فِي دُبَّاءٍ لِي . فَنَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُخْلَطَ بَيْنَ الزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک (نشے والا) پینے والا شخص لایا گیا، رسول اللہ ﷺ نے اس سے پوچھا: ”تم نے کیا پیا ہے؟“ اس نے کہا: ”میں نے شراب نہیں پی، یہ تو کچھ کشمش اور کھجوریں تھیں جنہیں میں نے اپنے کدو کے برتن میں ڈال دیا تھا۔“ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے کشمش اور کھجور کو ملا کر (نبیذ بنانے) سے منع فرما دیا۔
حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَلِيٍّ : لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ أَنْ يُجْنِبَ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ غَيْرَكَ وَغَيْرِي .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تمہارے اور میرے سوا کسی کے لیے جائز نہیں کہ وہ جنابت کی حالت میں اس مسجد میں (سے گزرے یا) رہے۔“
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ قَيْسٍ ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : « مَنْ وَافَقَ صِيَامُهُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، وَعَادَ مَرِيضًا ، وَشَهِدَ جِنَازَةً ، وَتَصَدَّقَ ، وَأَعْتَقَ ، وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص کا روزہ جمعہ کے دن کے موافق ہو جائے، اور اس نے (اسی روز) کسی مریض کی تیمار داری کی ہو، جنازے میں شرکت کی ہو، صدقہ دیا ہو اور کسی غلام کو آزاد کیا ہو، تو اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔“
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ ، وَأَخْبَرَنِي حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ، عَنْ بَشِيرٍ الْخَوْلَانِيِّ ، أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ قَيْسٍ حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : « خَمْسٌ مَنْ عَمِلَهُنَّ فِي يَوْمٍ كَتَبَهُ اللهُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ : مَنْ صَامَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، وَرَاحَ إِلَى الْجُمُعَةِ ، وَشَهِدَ جِنَازَةً ، وَأَعْتَقَ رَقَبَةً » .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”پانچ کام ایسے ہیں کہ جو شخص انہیں ایک ہی دن میں سرانجام دے لے تو اللہ تعالیٰ اسے اہل جنت میں لکھ دیتا ہے: جس نے جمعہ کے دن کا روزہ رکھا، جمعہ کی نماز کے لیے گیا، کسی جنازے میں شرکت کی اور کسی غلام کو آزاد کیا۔“
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ مَوْعُوكٌ ، عَلَيْهِ قَطِيفَةٌ ، فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهِ فَوَجَدَ حَرَّهَا فَوْقَ الْقَطِيفَةِ . فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ : مَا أَشَدَّ حَرَّ حُمَّاكَ يَا رَسُولَ اللهِ ! فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّا كَذَلِكَ يُشَدَّدُ عَلَيْنَا الْبَلَاءُ ، وَيُضَاعَفُ لَنَا الْأَجْرُ . قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَنْ أَشَدُّ النَّاسِ بَلَاءً ؟ قَالَ : « الْأَنْبِيَاءُ وَالصَّالِحُونَ ، لَقَدْ كَانَ أَحَدُهُمْ يُبْتَلَى بِالْفَقْرِ حَتَّى مَا يَجِدُ إِلَّا الْعَبَاءَةَ يَحْوِيهَا فَيَلْبَسُهَا ، وَيُبْتَلَى بِالْقُمَّلِ حَتَّى يَقْتُلَهُ ، وَلَأَحَدُهُمْ كَانَ أَشَدَّ فَرَحًا بِالْبَلَاءِ مِنْكُمْ بِالْعَطَاءِ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ آپ ﷺ بخار کی شدت کی کیفیت میں تھے اور آپ ﷺ پر ایک کمبل (قطیفہ) پڑا ہوا تھا، انہوں نے اپنا ہاتھ آپ ﷺ پر رکھا تو کمبل کے اوپر سے ہی آپ ﷺ کے جسمِ مبارک کی تپش محسوس کی، جس پر سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ کا بخار کتنا شدید ہے؟“ تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہمارا معاملہ ایسا ہی ہے کہ ہم (انبیاء) پر آزمائش سخت کر دی جاتی ہے اور ہمارے لیے اجر بھی دوگنا کر دیا جاتا ہے“، انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! لوگوں میں سب سے زیادہ کڑی آزمائش کن پر آتی ہے؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”انبیاء پر اور پھر نیک لوگوں پر؛ (پچھلی امتوں میں) ان میں سے کوئی فقر و فاقہ کی ایسی آزمائش میں مبتلا کیا جاتا کہ اسے پہننے کے لیے صرف ایک چادر ہی میسر آتی جسے وہ اپنے بدن پر لپیٹ لیتا، اور کوئی جوؤں کی کثرت کی آزمائش میں مبتلا ہوتا یہاں تک کہ وہ اسے ہلاک کر دیتیں، اور یقیناً وہ لوگ اللہ کی طرف سے آنے والی آزمائش پر اس سے کہیں زیادہ خوش ہوتے تھے جتنا تم مال و دولت کی عطا پر خوش ہوتے ہو“۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنَا عَمْرٌو ، عَنْ أَبِي السَّمْحِ ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : « يَقُولُ الرَّبُّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ : سَيَعْلَمُ أَهْلُ الْجَمْعِ الْيَوْمَ مَنْ أَهْلُ الْكَرَمِ ؟ فَقِيلَ : مَنْ أَهْلُ الْكَرَمِ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : مَجَالِسُ الذِّكْرِ فِي الْمَسَاجِدِ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن رب تعالیٰ فرمائے گا: آج اہل محشر کو معلوم ہو جائے گا کہ کون لوگ اہل کرم (عزت و بزرگی والے) ہیں“، دریافت کیا گیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! اہل کرم کون ہیں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مساجد میں ذکر کی مجالس۔“
حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ وَرْدَانَ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَبْدِ الْغَافِرِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: " كَانَ رَجُلٌ فِيمَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ لَمْ يَبْتَئِرْ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرًا قَطُّ ـ قَالَ: فَسَّرَهُ قَتَادَةُ: لَمْ يَدَّخِرْ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرًا قَطُّ ـ قَالَ لِبَنِيهِ عِنْدَ الْمَوْتِ: أَيْ بَنِيَّ، أَيُّ أَبٍ كُنْتُ لَكُمْ؟ قَالُوا: خَيْرَ أَبٍ، قَالَ: فَإِذَا مُتُّ فَاحْرَقُونِي، أَوْ قَالَ: فَاسْحَقُونِي، أَوْ قَالَ: انْتَهِكُونِي، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ رِيحٍ عَاصِفٍ فَذَرُّونِي، قَالَ: فَمَاتَ فَفُعِلَ بِهِ ذَلِكَ، فَقَالَ اللَّهُ: كُنْ فَكَانَ كَأَسْرَعِ مِنْ طَرْفَةِ الْعَيْنِ، فَقَالَ اللَّهُ: أَيْ عَبْدِ: مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا فَعَلْتَ؟ قَالَ: مَخَافَتُكَ أَيْ رَبِّ، قَالَ: فَمَا تَلَافَاهُ أَنْ غَفَرَ لَهُ " ،
ترجمہ
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم سے پہلے لوگوں میں ایک ایسا شخص تھا جس نے اللہ کے ہاں کبھی کوئی نیکی جمع نہیں کی تھی“—قتادہ رحمہ اللہ نے اس کی وضاحت یہ کی ہے کہ اس نے اللہ کے پاس کبھی کوئی خیر ذخیرہ نہیں کی تھی—”اس نے موت کے وقت اپنے بیٹوں سے کہا: اے میرے بیٹو! میں تمہارے لیے کیسا باپ ثابت ہوا؟ انہوں نے کہا: بہترین باپ۔ اس نے کہا: تو جب میں مر جاؤں تو مجھے جلا دینا (یا فرمایا: مجھے پیس ڈالنا، یا فرمایا: مجھے ریزہ ریزہ کر دینا)، پھر جب تیز آندھی کا دن ہو تو مجھے (ہوا میں) بکھیر دینا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: جب وہ فوت ہو گیا تو اس کے ساتھ ویسا ہی کیا گیا، تب اللہ عزوجل نے حکم دیا: ”ہو جا“ تو وہ پلک جھپکنے سے بھی زیادہ تیزی سے (زندہ ہو کر) سامنے موجود تھا، اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا: ”اے میرے بندے! تجھے اس کام پر کس چیز نے ابھارا؟“ اس نے عرض کیا: اے میرے رب! تیرے خوف نے۔ پس اللہ تعالیٰ نے اسی بنا پر اس کی بخشش فرما دی۔“
قَالَ صَالِحُ بْنُ حَاتِمٍ: قَالَ مُعْتَمِرٌ: قَالَ أَبِي، فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ أَبَا عُثْمَانَ النَّهْدِيَّ، فَقَالَ: هَكَذَا حَدَّثَنِيهِ سَلْمَانُ، وَزَادَ فِيهِ: «وَذَرُّونِي فِي الْبَحْرِ»
ترجمہ
سلیمان تیمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث ابو عثمان نہدی رحمہ اللہ کے سامنے بیان کی تو انہوں نے فرمایا: ”اسی طرح مجھے سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث سنائی تھی“، اور انہوں نے اس روایت میں ان الفاظ کا اضافہ کیا: ”اور (میری راکھ) سمندر میں بکھیر دینا۔“
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، وَحَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ النَّضْرِ الْأَحْوَلُ ، وَنَسَخْتُهُ مِنْ نُسْخَةِ عَاصِمٍ قَالَ : حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَبْدِ الْغَافِرِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ « أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « لَيَأْخُذَنَّ رَجُلٌ بِيَدِ أَبِيهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَلَيُقَطِّعَنَّهُ نَارًا يُرِيدُ أَنْ يُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ . قَالَ : فَيُنَادَى أَنَّ الْجَنَّةَ لَا يَدْخُلُهَا مُشْرِكٌ ، إِنَّ اللهَ قَدْ حَرَّمَ الْجَنَّةَ عَلَى كُلِّ مُشْرِكٍ ، قَالَ : فَيَقُولُ : أَيْ رَبِّ ، أَبِي ، قَالَ : فَيُحَوَّلُ فِي صُورَةٍ قَبِيحَةٍ وَرِيحٍ مُنْتِنَةٍ ، قَالَ : فَيَتْرُكُهُ » » .
قَالَ : فَكَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَرَوْنَ أَنَّهُ إِبْرَاهِيمُ ، وَلَمْ يَزِدْهُمْ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى ذَلِكَ .
قَالَ : فَكَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَرَوْنَ أَنَّهُ إِبْرَاهِيمُ ، وَلَمْ يَزِدْهُمْ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى ذَلِكَ .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن ایک شخص اپنے باپ کا ہاتھ تھام لے گا اور اسے آگ سے بچا کر نکالنا چاہے گا اس ارادے سے کہ اسے جنت میں داخل کر دے، تب ندا دی جائے گی کہ بے شک جنت میں کوئی مشرک داخل نہیں ہو سکتا، یقیناً اللہ تعالیٰ نے ہر مشرک پر جنت حرام فرما دی ہے، وہ عرض کرے گا: اے میرے رب! یہ میرا باپ ہے!، تو اسے ایک بدصورت شکل اور نہایت بدبودار صورت میں تبدیل کر دیا جائے گا، چنانچہ وہ اسے چھوڑ دے گا“، راوی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کا یہ خیال تھا کہ اس سے مراد سیدنا ابراہیم علیہ السلام ہیں، اور رسول اللہ ﷺ نے ان کے لیے اس پر مزید کوئی کلام نہیں فرمایا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بِهِ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْعَزْلِ قَالَ : أَوَتَفْعَلُونَ ذَلِكَ ؟ لَا عَلَيْكُمْ أَنْ لَا تَفْعَلُوا ، لَيْسَ مِنْ نَسَمَةٍ قَضَى اللهُ أَنْ تَكُونَ إِلَّا وَهِيَ كَائِنَةٌ قَالَ : وَكَانَ عُمَرُ ، وَابْنُ عُمَرَ يَكْرَهَانِ الْعَزْلَ ، وَكَانَ زَيْدٌ وَابْنُ مَسْعُودٍ يَعْزِلَانِ .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے عزل (دورانِ مباشرت انزال باہر کرنا) کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم واقعی ایسا کرتے ہو؟ اگر تم ایسا نہ کرو تو تم پر کوئی مضائقہ نہیں ہے، کیونکہ جس جان کی پیدائش کا فیصلہ اللہ تعالیٰ نے فرما دیا ہے، وہ یقیناً پیدا ہو کر رہے گی۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما عزل کو ناپسند فرماتے تھے، جبکہ سیدنا زید رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ عزل کر لیا کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ عَامِرٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « إِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا اشْتَهَى الْوَلَدَ فِي الْجَنَّةِ كَانَ سِنُّهُ وَوَضْعُهُ وَشَبَابُهُ كَمَا يَشْتَهِي ، أَوْ نَحْوَهُ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ مومن جب جنت میں اولاد کی خواہش کرے گا تو اس کی عمر، پیدائش اور جوانی اس کی خواہش کے مطابق ہوگی، یا آپ ﷺ نے اسی طرح کے الفاظ ارشاد فرمائے۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : كُنَّا عِنْدَ بَيْتِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نَفَرٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ ، فَخَرَجَ عَلَيْنَا فَقَالَ : « أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخِيَارِكُمْ ؟ » قَالُوا : بَلَى . قَالَ : « خِيَارُكُمُ الْمُوفُونَ الْمُطَيِّبُونَ ، إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْخَفِيَّ التَّقِيَّ » .
قَالَ : وَمَرَّ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ فَقَالَ : « الْحَقُّ مَعَ ذَا ، الْحَقُّ مَعَ ذَا » .
قَالَ : وَمَرَّ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ فَقَالَ : « الْحَقُّ مَعَ ذَا ، الْحَقُّ مَعَ ذَا » .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم مہاجرین اور انصار کی ایک جماعت کی معیت میں رسول اللہ ﷺ کے دولت کدہ کے پاس موجود تھے، آپ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور دریافت فرمایا: ”کیا میں تمہیں یہ نہ بتاؤں کہ تم میں سے بہترین لوگ کون ہیں؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: کیوں نہیں (اے اللہ کے رسول ﷺ! ضرور بتائیے)، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے بہترین وہ ہیں جو عہد و پیمان کو پورا کرنے والے اور پاکیزہ و معطر رہنے والے ہیں، بے شک اللہ عزوجل ایسے پرہیزگار سے محبت فرماتا ہے جو گمنام (ریاکاری اور شہرت سے دور) ہو“، راوی بیان کرتے ہیں کہ اسی دوران سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا وہاں سے گزر ہوا تو آپ ﷺ نے (ان کی طرف اشارہ کر کے) فرمایا: ”حق اسی کے ساتھ ہے، حق اسی کے ساتھ ہے“۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، أُرَاهُ عَنْ أَبِيهِ - شَكَّ أَبُو عَبْدِ اللهِ - قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَلَى الْأَعْوَادِ ، وَهُوَ يَقُولُ : مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (عبد الرحمن بن ابی سعید رحمہ اللہ کے واسطے سے) کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو منبر پر یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جو (مال) تھوڑا ہو اور کفایت کر جائے، وہ اس (مال) سے بہتر ہے جو زیادہ ہو اور (اللہ کی یاد سے) غافل کر دے۔“ ابو عبد اللہ رحمہ اللہ کو اس میں شک ہے کہ عبد الرحمن نے یہ روایت اپنے والد سے بیان کی ہے۔
…