مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ: " يَأْتِي النَّاسُ إِبْرَاهِيمَ فَيَقُولُونَ لَهُ: اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ، فَيَقُولُ: إِنِّي كَذَبْتُ ثَلَاثَ كَذَبَاتٍ "، فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم: " مَا مِنْهَا مِنْ كَذْبَةٍ إِلَّا مَاحَلَ بِهَا عَنْ دِينِ اللَّهِ، قَوْلُهُ: {فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُومِ فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٌ} [الصافات: 89]، وَقَوْلُهُ: {بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا} [الأنبياء: 63]، وَقَوْلُهُ لِسَارَةَ: إِنَّهَا أُخْتِي "سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”(قیامت کے دن) لوگ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے پاس آ کر کہیں گے: اپنے رب کے حضور ہماری سفارش کیجیے، تو وہ فرمائیں گے: میں نے تین مرتبہ (بظاہر) خلافِ واقعہ بات کہی تھی۔“ پھر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ان میں سے ہر بات کے ذریعے انہوں نے اللہ کے دین کا دفاع ہی کیا تھا: ان کا یہ قول: ﴿فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُومِ فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٌ﴾ (پھر انہوں نے ستاروں پر ایک نظر ڈالی اور کہا: میں بیمار ہوں) [الصافات: 89]، اور ان کا یہ قول: ﴿بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا﴾ (بلکہ یہ کام ان کے اس بڑے نے کیا ہے) [الانبیاء: 63]، اور سیدہ سارہ کے بارے میں ان کا یہ کہنا کہ یہ میری بہن ہے۔“