مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : كُنَّا عِنْدَ بَيْتِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نَفَرٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ ، فَخَرَجَ عَلَيْنَا فَقَالَ : « أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخِيَارِكُمْ ؟ » قَالُوا : بَلَى . قَالَ : « خِيَارُكُمُ الْمُوفُونَ الْمُطَيِّبُونَ ، إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْخَفِيَّ التَّقِيَّ » .
قَالَ : وَمَرَّ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ فَقَالَ : « الْحَقُّ مَعَ ذَا ، الْحَقُّ مَعَ ذَا » .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم مہاجرین اور انصار کی ایک جماعت کی معیت میں رسول اللہ ﷺ کے دولت کدہ کے پاس موجود تھے، آپ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور دریافت فرمایا: ”کیا میں تمہیں یہ نہ بتاؤں کہ تم میں سے بہترین لوگ کون ہیں؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: کیوں نہیں (اے اللہ کے رسول ﷺ! ضرور بتائیے)، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے بہترین وہ ہیں جو عہد و پیمان کو پورا کرنے والے اور پاکیزہ و معطر رہنے والے ہیں، بے شک اللہ عزوجل ایسے پرہیزگار سے محبت فرماتا ہے جو گمنام (ریاکاری اور شہرت سے دور) ہو“، راوی بیان کرتے ہیں کہ اسی دوران سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا وہاں سے گزر ہوا تو آپ ﷺ نے (ان کی طرف اشارہ کر کے) فرمایا: ”حق اسی کے ساتھ ہے، حق اسی کے ساتھ ہے“۔