مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1025
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا ، حَدَّثَنِي عَطِيَّةُ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « أَلَا إِنَّ عَيْبَتِي الَّتِي آوِي إِلَيْهَا أَهْلُ بَيْتِي وَكَرِشِيَ الْأَنْصَارُ ، فَاعْفُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ ، وَاقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”سن لو! میرے راز دار اور خاص لوگ جن کی طرف میں ٹھکانا پکڑتا ہوں، میرے اہلِ بیت ہیں، اور میرے معتمد اور قریبی ساتھی انصار ہیں؛ لہٰذا ان کے خطاکار سے درگزر کرو اور ان کے نیکوکار کی (نیکی) قبول کرو۔“