کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: موزوں پر مسح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1910
١٩١٠ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن أبي إسحاق عن القاسم بن مخيمرة عن شريح بن هانئ قال: قال علي: للمسافر ثلاث ليال (١)، ويوم وليلة للمقيم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مسح کی مدت مسافر کے لیے تین راتیں اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1910
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه عبد الرزاق (٧٨٨).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1910، ترقيم محمد عوامة 1904)
حدیث نمبر: 1911
١٩١١ - حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن محمد بن عمرو بن عطاء عن ابن عباس قال: (للمسافر (ثلاث) (١)، وللمقيم يوم وليلة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مسح کی مدت مسافر کے لیے تین راتیں اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1911
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف موسى بن عبيدة، أخرجه عبد الرزاق (٨٠٢).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1911، ترقيم محمد عوامة 1905)
حدیث نمبر: 1912
١٩١٢ - حدثنا حفص عن عبد الملك بن سلع عن عبد خير: أن عليا (١) مسح على الخفين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد خیر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے موزوں پر مسح فرمایا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1912
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن، عبد الملك قال عنه ابن حجر: "صدوق"، أخرجه عبد الرزاق (٧٥٥).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1912، ترقيم محمد عوامة 1906)
حدیث نمبر: 1913
١٩١٣ - حدثنا حفص عن الأعمش عن أبي إسحاق عن عبد خير عن علي قال: لو كان الدين (بالرأي) (١)؛ (كان) (٢) باطن القدمين أولى وأحق بالمسح من ظاهرهما ولكني رأيت النبي ﷺ مسح ظاهرهما (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر دین کی بنیاد عقل پر ہوتی تو پاؤں کے نچلا حصہ پر مسح ظاہری حصہ سے زیادہ حق دار تھا لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پاؤں کے ظاہری حصہ پر مسح کرتے دیکھا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1913
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مضطرب وتقدم [١٨٣].
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1913، ترقيم محمد عوامة 1907)
حدیث نمبر: 1914
١٩١٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الزبير بن عدي عن عطاء عن ابن عباس: أنه مسح (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے موزوں پر مسح فرمایا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1914
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه عبد الرزاق (٧٧٢).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1914، ترقيم محمد عوامة 1908)
حدیث نمبر: 1915
١٩١٥ - حدثنا ابن علية عن (عباد) (١) بن إسحاق عن أبي عبيدة بن محمد (بن ⦗٣٨٩⦘ عمار) (٢) قال: سألت جابرا عن المسح على الخفين؟ فقال: سنة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ سنت ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1915
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ عباد وأبو عبيدة صدوقان.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1915، ترقيم محمد عوامة 1909)
حدیث نمبر: 1916
١٩١٦ - حدثنا ابن علية عن الجريري عن (أبي العلاء) (١) بن الشخير عن عياض بن (نضلة) (٢) قال: خرجنا مع (أبي موسى) (٣) في بعض البساتين، فأخذ في (حاجة) (٤)، وانطلقت لحاجتي، فرجعت وأنا أريد أن أخلع خفي، فقال: (ذرهما) (٥) وامسح عليهما، حتى تضعهما حيث تنام (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیاض بن نضلہ فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابو موسیٰ کے ساتھ ایک باغ میں گئے۔ وہ بھی رفع حاجت کے لیے تشریف لے گئے اور میں بھی، جب میں واپس آیا تو میں جونہی اپنے موزے اتارنے لگا۔ انہوں نے فرمایا کہ انہیں چھوڑ دو اور انہیں پر مسح کرلو جب سونے لگو تو تب اتار لینا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1916
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1916، ترقيم محمد عوامة 1910)
حدیث نمبر: 1917
١٩١٧ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن شعبة عن سماك قال: سمعت جابر بن سمرة قال: ما أبالي لو لم أنزع خفي ثلاثًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ اگر میں تین دن تک موزے نہ اتاروں تو مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1917
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ سماك صدوق، وأخرجه بنحوه عبد الرزاق (٧٧١).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1917، ترقيم محمد عوامة 1911)
حدیث نمبر: 1918
١٩١٨ - حدثنا وكيع عن سوادة بن (أبي) (١) الأسود عن أبيه قال: قال عبد اللَّه ابن عمرو: عليكم بهذه الخفاف السود، (فالبسوها) (٢)، وهو أجدر أن تمسحوا عليها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ تم یہ کالے موزے پہنا کرو یہ اس لائق ہیں کہ تم ان پر مسح کرو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1918
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن، والذي في النسخ: (عبد اللَّه بن عمرو)، ويحتمل أنه ابن عمر.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1918، ترقيم محمد عوامة 1912)
حدیث نمبر: 1919
١٩١٩ - حدثنا وكيع عن سعيد بن عبيد الطائي عن علي بن (ربيعة) (١) عن رجل: أن سمرة مسح على الخفين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سمرہ نے موزوں پر مسح کیا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1919
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1919، ترقيم محمد عوامة 1913)
حدیث نمبر: 1920
١٩٢٠ - حدثنا الفضل بن دكين وعبيد اللَّه عن سعيد بن (عبيد) (١) الطائي عن علي بن ربيعة عن عبد الرحمن بن سمرة عن أبيه: أنه مسح على الخفين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سمرہ نے موزوں پر مسح کیا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1920
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1920، ترقيم محمد عوامة 1914)
حدیث نمبر: 1921
١٩٢١ - حدثنا ابن علية عن أيوب وابن عون عن ابن سيرين قال: نبئت أن أبا أيوب كان يأمر أصحابه بالمسح على الخفين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ایوب اپنے ساتھیوں کو موزوں پر مسح کا حکم دیا کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1921
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1921، ترقيم محمد عوامة 1915)
حدیث نمبر: 1922
١٩٢٢ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا (مغيرة) (١) عن إبراهيم قال: كان جرير بن عبد اللَّه يمسح على الخفين. قال: وكان أعجب إليَّ لأن إسلام جرير إنما كان بعد نزول المائدة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت جریر بن عبداللہ موزوں پر مسح فرمایا کرتے تھے۔ ابراہیم فرماتے تھے کہ یہ بات مجھے بہت پسند ہے کیونکہ حضرت جریر نے سورة مائدہ کے نزول کے بعد اسلام قبول کیا تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1922
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1922، ترقيم محمد عوامة 1916)
حدیث نمبر: 1923
١٩٢٣ - حدثنا هشيم عن (ابن أبي ليلى) (١) عن أخيه عيسى بن عبد الرحمن عن أبيه قال: رأيت عمر بن الخطاب (بال، فتوضأ) (٢) ومسح على خفيه (قال: حتى أني لأنظر إلى أثر أصابعه على خفيه) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے پیشاب کرنے کے بعد وضو کیا اور پھر موزوں پر مسح کیا۔ گویا کہ میں ان کے موزوں پر اب بھی انگلیوں کے نشان دیکھ رہا ہوں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1923
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف ابن أبي ليلى، وتقدم [١٩٠١].
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1923، ترقيم محمد عوامة 1917)
حدیث نمبر: 1924
١٩٢٤ - حدثنا فضيل بن عياض عن هشام عن الحسن قال: المسح على الخفين خطًا بالأصابع.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ موزوں پر انگلیوں سے خط بناتے ہوئے مسح کیا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1924
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1924، ترقيم محمد عوامة 1918)
حدیث نمبر: 1925
١٩٢٥ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن أبي العلاء قال: بعثنا علي إلى صفين، واستعمل علينا قيس بن سعد خادم رسول اللَّه ﷺ فسرنا حتى أتينا مسكن، فرأيت قيسًا (بال، ثم) (١) أتى (شط) (٢) دجلة، فتوضأ، ومسح على خفيه، فرأيت أثر أصابعه على خفيه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العلاء فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ہمیں صفین کی جانب روانہ فرمایا اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خادم حضرت قیس بن سعد کو ہمارا ذمہ دار بنایا۔ جب ہم تمام مسکن میں پہنچے تو حضرت قیس نے پیشاب کیا پھر دریائے دجلہ کے کنارے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا میں نے ان کے موزوں پر انگلیوں کے نشانات کو دیکھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1925
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1925، ترقيم محمد عوامة 1919)
حدیث نمبر: 1926
١٩٢٦ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن أبي عثمان قال: اختلف ابن عمر وسعد في المسح على الخفين فقال سعد: امسح (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت سعد کا موزوں پر مسح کے بارے میں اختلاف ہوا، حضرت سعد فرماتے تھے کہ موزوں پر مسح کرو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1926
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، تقدم برقم [١٩٠٤].
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1926، ترقيم محمد عوامة 1920)
حدیث نمبر: 1927
١٩٢٧ - حدثنا عائذ بن حبيب عن طلحة بن يحيى عن أبان بن عثمان قال: سألت سعد بن أبي وقاص عن المسح على الخفين؟ فقال: نعم، ثلاثة أيام ولياليهن للمسافر، ويوم وليلة للمقيم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابان بن عثمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعد بن ابی وقاص سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ مسافر کے لیے تین دن تین رات اور مقیم کے لیے ایک دن ایک رات ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1927
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ عائذ وطلحة صدوقان، وانظر: [١٩٠٥].
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1927، ترقيم محمد عوامة 1921)
حدیث نمبر: 1928
١٩٢٨ - حدثنا عفان قال: حدثنا عبد الوارث قال: حدثنا (أيوب السختياني) (١) عن يزيد بن (معنق) (٢) عن (مطرف) (٣) قال: دخلت على عمار، ⦗٣٩٢⦘ فوافقته وهو في الخلاء، فخرج (وتوضأ) (٤)، ومسح على الخفين (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمار کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ بیت الخلاء میں تھے۔ جب باہر آئے تو انہوں نے وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1928
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1928، ترقيم محمد عوامة 1922)
حدیث نمبر: 1929
١٩٢٩ - حدثنا ابن علية عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن موسى بن سلمة الهذلي عن ابن عباس قال: يمسح المسافر على الخفين ثلاثة أيام ولياليهن، وللمقيم يوم وليلة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مسافر تین دن تین رات موزوں پر مسح کرے گا اور مقیم ایک دن ایک رات۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1929
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه الطحاوي ١/ ٨٤، وابن المنذر في الأوسط (٤٤٣) والبيهقي ١/ ٢٧٧، وابن منيع كما في المطالب (٩٨) وتقدم [١٩١١].
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1929، ترقيم محمد عوامة 1923)
حدیث نمبر: 1930
١٩٣٠ - حدثنا ابن علية عن أيوب قال: رأيت الحسن في جنازة، فبال ثم جاء (فتوضأ) (١)، ومسح على خفيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ایوب فرماتے ہیں کہ میں نے حسن کو دیکھا کہ وہ ایک جنازے سے واپس تشریف لائے انہوں نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1930
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1930، ترقيم محمد عوامة 1924)
حدیث نمبر: 1931
١٩٣١ - حدثنا ابن علية عن يحيى بن أبي إسحاق (١): أنه سمع أنس بن مالك سئل عن المسح على الخفين؟ [(فقال: (امسح عليهما) (٢)، فقالوا له: أسمعته من النبي ﷺ قال: لا، ولكني سمعته ممن لا يتهم من أصحابنا يقولون: المسح على الخفين] (٣)، وإن صنع كذا، وكذا، لا يكني (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن ابی اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ ان پر مسح کرو۔ لوگوں نے پوچھا کہ کیا آپ نے اس کا حکم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے ؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ البتہ میں نے یہ حکم ان اصحاب سے سنا ہے جو تہمت سے پاک تھے، وہ فرماتے تھے کہ اگرچہ پیشاب پاخانہ بھی کیا ہو پھر بھی موزوں پر مسح ہوسکتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1931
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ يحيى صدوق، أخرجه مسدد وأحمد بن منيع كما في المطالب (١٠٥).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1931، ترقيم محمد عوامة 1925)
حدیث نمبر: 1932
١٩٣٢ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن عبد الرحمن بن حرملة قال: قال سعيد ابن المسيب: إذا أدخلت رجليك في الخف، وهما طاهرتان، وأنت مقيم: كفاك إلى مثلها من الغد، وللمسافر ثلاث ليال.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ جب تم پاؤں کے پاک ہونے کی حالت میں انہیں موزوں میں داخل کرو تو مقیم ہونے کی صورت میں ایک پورا دن اور مسافر ہونے کی صورت میں تین راتوں تک مسح کرسکتے ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1932
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1932، ترقيم محمد عوامة 1926)
حدیث نمبر: 1933
١٩٣٣ - حدثنا يعلى (عن) (١) (موسى) (٢) الجهني عن عمرو (بن الأسود الجمال) (٣) قال: سألت عنه سالما؟ فقال: للمسافر ثلاثة أيام وثلاث ليال، وللمقيم يوم وليلة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو جمال اسود فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ مسافر تین راتیں اور مقیم ایک دن ایک رات تک مسح کرسکتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1933
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1933، ترقيم محمد عوامة 1927)
حدیث نمبر: 1934
١٩٣٤ - حدثنا وكيع عن علي بن صالح عن عبد الأعلى بن عامر قال: رأيت ابن الحنفية يمسح على خفيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الاعلیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے ابن الحنفیہ کو موزوں پر مسح کرتے دیکھا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1934
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1934، ترقيم محمد عوامة 1928)
حدیث نمبر: 1935
١٩٣٥ - حدثنا هشيم عن عبيدة عن إبراهيم قال: مسح على الخفين ثمانية من أصحاب رسول اللَّه ﷺ عمر بن الخطاب، وسعد بن أبي وقاص، وابن مسعود، وأبو مسعود الأنصاري، وحذيفة، والمغيرة بن شعبة، والبراء بن عازب (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آٹھ صحابہ نے موزوں پر مسح فرمایا۔ حضرت عمر بن خطاب، حضرت سعد بن ابی وقاص، حضرت ابن مسعود، حضرت ابو مسعود انصاری، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ ، حضرت مغیرہ بن شعبہ اور حضرت براء بن عازب۔ ( یہ کل سات ہوئے، ایک نسخہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا ذکر ہے، اس طرح تعداد پوری آٹھ ہوجائے گی۔ )
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1935
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف منقطع؛ إبراهيم لا يروي عن الصحابة، وعبيدة هو ابن معتب ضعيف.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1935، ترقيم محمد عوامة 1929)
حدیث نمبر: 1936
١٩٣٦ - حدثنا ابن فضيل عن بيان عن قيس (١) عن (رجل) (٢) قال بيان: أراه من أصحاب النبي ﷺ قال: لو تحرجت من المسح على الخفين، لتحرجت من الصلاة فيهما.
مولانا محمد اویس سرور
ایک صحابی فرماتے ہیں کہ اگر مجھے موزوں پر مسح کرتے ہوئے کوئی حرج محسوس ہوتا تو میں ان میں نماز پڑھنے کو بھی اچھا نہ سمجھتا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1936
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1936، ترقيم محمد عوامة 1930)
حدیث نمبر: 1937
١٩٣٧ - حدثنا جرير عن مغيرة قال: كان إبراهيم في سفر، فأتى عليهم يوم حار قال: لولا خلاف السنة لنزعت خفي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم ایک سفر میں تھے تو ایک گرم دن آیا۔ انہوں نے فرمایا کہ اگر خلافِ سنت نہ ہوتا تو میں موزے اتار دیتا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1937
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1937، ترقيم محمد عوامة 1931)
حدیث نمبر: 1938
١٩٣٨ - حدثنا حفص عن (الحسن) (١) بن (عبيد اللَّه) (٢) قال: رأيت إبراهيم بال، ثم توضأ، ومسح على خفيه، ثم دخل المسجد، وصلى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن عبیداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم کو دیکھا کہ انہوں نے پیشاب کیا پھر موزوں پر مسح کیا۔ پھر مسجد میں داخل ہوئے اور نماز پڑھی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1938
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1938، ترقيم محمد عوامة 1932)
حدیث نمبر: 1939
١٩٣٩ - حدثنا (ابن فضيل) (١) عن الحسن بن عبيد اللَّه قال: رأيت إبراهيم النخعي وإبراهيم بن سويد أحدثا، ثم توضأ (ومسحا) (٢) على خفيهما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن عبیداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم نخعی اور حضرت ابراہیم بن سوید کو دیکھا کہ ان کا وضو ٹوٹا، پھر انہوں نے وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1939
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1939، ترقيم محمد عوامة 1933)
حدیث نمبر: 1940
١٩٤٠ - حدثنا أبو أسامة عن الأعمش عن إبراهيم التيمي قال: سألت الحارث ابن سويد عن المسح على الخفين، فقال: امسح، (فقلت) (١): وإن (دخلت) (٢) الخلاء؟ فقال: وإن دخلت الخلاء عشر مرات.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم تیمی فرماتے ہیں کہ میں نے حارث بن سوید سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ موزوں پر مسح کرو۔ میں نے کہا کہ اگرچہ میں بیت الخلاء میں جاؤں پھر بھی ؟ فرمایا اگر دس مرتبہ جاؤ پھر بھی مسح کرسکتے ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1940
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1940، ترقيم محمد عوامة 1934)
حدیث نمبر: 1941
١٩٤١ - [حدثنا يزيد بن هارون قال: انا عاصم قال: رأيت أنس بن مالك بال، ثم توضأ، ومسح على عمامته، وخفيه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا پھر وضو کیا، اس میں اپنی پگڑی اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1941
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، وتقدم [١٩٢١].
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1941، ترقيم محمد عوامة 1935)
حدیث نمبر: 1942
١٩٤٢ - حدثنا وكيع عن جرير (بن) (١) أيوب عن أبي زرعة بن عمرو بن جرير قال: رأيت جريرا مسح على خفيه، قال: وقال أبو زرعة: قال أبو هريرة: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا أدخل أحدكم رجليه في خفيه وهما طاهرتان؛ فليمسح عليهما ⦗٣٩٥⦘ (ثلاثًا) (٢) للمسافر، ويومًا للمقيم" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص پاؤں کے پاک ہونے کی حالت میں موزے پہنے تو ان پر مسافر تین دن اور مقیم ایک دن مسح کرسکتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1942
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف جدًا؛ جرير بن أيوب منكر الحديث، وورد الخبر من طرق أخرى عن أبي هريرة كما عند ابن ماجه (٥٥٥)، والترمذي في العلل (٦١)، وأبي نعيم في تاريخ أصبهان ١/ ٢٠١، وابن عدي ٣/ ٣٨٩، وابن الجوزي في التحقيق (٢٣٨).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1942، ترقيم محمد عوامة 1936)
حدیث نمبر: 1943
١٩٤٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا عاصم قال: رأيت أنسا (١) بال، ثم توضأ، ومسح على عمامته، وخفيه] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا پھر وضو کیا، اس میں اپنی پگڑی اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1943
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1943، ترقيم محمد عوامة 1937)
حدیث نمبر: 1944
١٩٤٤ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن سلمة بن كهيل عن إبراهيم التيمي عن الحارث بن سويد عن عبد اللَّه قال: ثلاث للمسافر، وللمقيم يوم وليلة (١). - قال: وقال الحارث: ما أخلع خفي حتى آتي فراشي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ مسح کی مدت مسافر کے لیے تین دن اور مقیم کے لیے ایک دن ایک رات ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1944
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، تقدم برقم [١٩٠٦].
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1944، ترقيم محمد عوامة 1938)
حدیث نمبر: 1945
١٩٤٥ - حدثنا الفضل بن (دكين) (١) عن أبان بن (عبد اللَّه) (٢) (عمن حدث) (٣) عن أبي هريرة: أن النبي ﷺ مسح على الخفين (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے موزوں پر مسح فرمایا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1945
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1945، ترقيم محمد عوامة 1939)
حدیث نمبر: 1946
١٩٤٦ - حدثنا ابن نمير عن سعيد قال: رأيت علي بن ربيعة يمسح على الخفين ويقول: ما في نفسي منه شيء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ربیعہ موزوں پر مسح فرماتے اور یہ بھی کہتے تھے کہ اس کے بارے میں میرے دل میں کوئی شک نہیں ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1946
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1946، ترقيم محمد عوامة 1940)
حدیث نمبر: 1947
١٩٤٧ - حدثنا يحيى (بن أبي بكير) (١) قال: حدثنا شعبة عن (أبي بكر) (٢) بن حفص عن أبي عبد اللَّه مولى التيم بن مرة عن أبي عبد الرحمن (٣) قال: كنت جالسًا مع عبد الرحمن بن عوف، فمر بنا بلال، فسألناه عن المسح على الخفين؟، فقال: كان رسول اللَّه ﷺ يقضي حاجته، ثم يخرج، فنأتيه بالماء، فيتوضأ، ويمسح على الموقين، والعمامة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبدالرحمن بن عوف کے ساتھ بیٹھا تھا کہ حضرت بلال ہمارے پاس سے گزرے، ہم نے ان سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رفع حاجت فرمانے کے بعد تشریف لاتے تو ہم پانی آپ کی خدمت میں حاضر کرتے۔ آپ وضو فرماتے ، پھر موزوں اور پگڑی پر مسح فرماتے ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1947
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1947، ترقيم محمد عوامة 1941)
حدیث نمبر: 1948
١٩٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن يعلى عن ليث عن الحكم عن (ابن أبي ليلى) (١) (عن كعب) (٢) عن بلال: أن النبي ﷺ، وأبا بكر، وعمر كانوا يمسحون على الخفين، والخمار (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بلال فرماتے ہیں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، حضرت ابوبکر اور حضرت عمر موزوں اور اوڑھنی پر مسح فرمایا کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1948
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ ليث ضعيف، وأخرجه الطبراني (١٠٦٢) وسبق برقم [١٨٧٧].
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1948، ترقيم محمد عوامة 1942)
حدیث نمبر: 1949
١٩٤٩ - حدثنا يحيى بن آدم (عن الحسن) (١) (بن صالح) (٢) (عن نسير) (٣) بن (ذعلوق) (٤) عن ابن عمر: أن سعد بن مالك مسح على الخفين، فأنكر ذلك عليه ابن عمر، فذكره لأبيه فقال: سعد بن مالك أعلم منك! (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نسیر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت سعد بن مالک نے موزوں پر مسح کیا تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس کا انکار کیا۔ اور اپنے والد سے اس بات کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا کہ سعد بن مالک تم سے زیادہ جانتے ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1949
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ نسير صدوق، وتقدم برقم [١٩٠٤].
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1949، ترقيم محمد عوامة 1943)