کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: شراب نوشی کی حد کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10666
عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ أَوْسٍ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ ، فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ ، فَإِنْ عَادَ فَاقْتُلُوهُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ - وَيُقَالُ : مُخْبِرٌ - وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا شرحبیل بن اوس رضی اللہ عنہ جو صحابہ کرام میں سے ہیں وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص شراب پیئے اسے کوڑے لگاؤ اگر وہ دوبارہ پیئے تو اسے دوبارہ لگاؤ اگر وہ پھر پیئے تو اسے قتل کر دو “ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمران بن محمد ہے ، اور اسے مخبر کہا: جاتا ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحدود والديات / حدیث: 10666
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (620) اخرجه احمد فى المسند (234/4)»
حدیث نمبر: 10667
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي كَبْشَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَدِّثُ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ مَرْوَانَ فِي الْخَمْرِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ فِي الْخَمْرِ : " إِنْ شَرِبَهَا فَاجْلِدُوهُ ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فِي الرَّابِعَةِ فَاقْتُلُوهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي كَبْشَةَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
یزید بن ابوکبشہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے صحابہ کرام کے طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک صحابی کو ، عبدالملک بن مروان کو شراب نوشی کے بارے میں یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کے بارے میں یہ ارشاد فرمایا ہے : ” اگر آدمی اسے پی لے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ دوبارہ ایسا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ ، اگر وہ پھر دوبارہ ایسا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ ، پھر اگر وہ چوتھی مرتبہ پھر ایسا کرے تو اسے قتل کر دو “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے یزید بن ابوکبشہ کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحدود والديات / حدیث: 10667
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (369/5)»
حدیث نمبر: 10668
وَعَنْ جَرِيرٍ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِاللَّهِ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ ، فَإِنْ عَادَ فِي الرَّابِعَةِ فَاقْتُلُوهُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَوْدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جریر بن عبدالله رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص شراب پیئے اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ دوبارہ ایسے کرے تو اسے کوڑے لگاؤ ، اگر وہ پھر ایسا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ چوتھی مرتبہ ایسا کرے تو اسے قتل کر دو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن یزیداؤدی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحدود والديات / حدیث: 10668
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2398 و 2397)»
حدیث نمبر: 10669
وَعَنْ الشَّرِيدِ قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِذَا شَرِبَ أَحَدُكُمُ الْخَمْرَ فَاضْرِبُوهُ ، فَإِنْ عَادَ فَاضْرِبُوهُ ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاضْرِبُوهُ ، ثُمَّ إِنْ عَادَ الرَّابِعَةَ فَاقْتُلُوهُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُتْبَةَ بْنِ عُرْوَةَ بْنِ مَسْعُودٍ الثَّقَفِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا شرید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جب تم میں سے کوئی ایک شخص شراب پی لے تو تم اس کی پٹائی کرو پھر اگر وہ ایسا کرے تو تم اس کی پٹائی کرو پھر اگر وہ ایسا کرے تو تم اس کی پٹائی کرو پھر اگر وہ چوتھی مرتبہ ایسا کرے تو اسے قتل کر دو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عتبہ بن عروہ بن مسعود ثقفی ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحدود والديات / حدیث: 10669
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10670
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ ، ثُمَّ إِنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ ، ثُمَّ إِنْ شَرِبَ فَاجْلِدُوهُ ، ثُمَّ إِنْ شَرِبَ الرَّابِعَةَ فَاقْتُلُوهُ " . ¤ قَالَ : فَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَقُولُ : ائْتُونِي بِرَجُلٍ شَرِبَ الْخَمْرَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، فَلَكُمْ عَلَيَّ أَنْ أَضْرِبَ عُنُقَهُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ ، وَرِجَالُ هَذِهِ الطَّرِيقِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص شراب پیئے اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ شراب پیئے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ شراب پیئے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ چوتھی مرتبہ پیئے تو اسے قتل کر دو “ ۔ راوی بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ یہ فرمایا کرتے تھے : میرے پاس ایسے شخص کو لے کر آؤ جو تین مرتبہ شراب پی چکا ہو تو تمہیں میری طرف سے یہ چیز حاصل ہو گی کہ میں اس کی گردن اڑوا دوں گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف حوالوں سے نقل کی ہے ، اور اس طریق کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحدود والديات / حدیث: 10670
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7244) اخرجه احمد فى المسند (388/4)»
حدیث نمبر: 10671
وَعَنْ غُضَيْفٍ - يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ - قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِذَا شَرِبَ الرَّجُلُ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاقْتُلُوهُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا غضیف بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جب کوئی شخص شراب پیئے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ ایسا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ ایسا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ ایسا کرے تو اسے قتل کر دو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحدود والديات / حدیث: 10671
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1563) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (264/18)»
حدیث نمبر: 10672
وَعَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ ; أَنَّ أُنَاسًا مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَلَّمَهُمُ الصَّلَاةَ وَالسُّنَنَ وَالْفَرَائِضَ ، ثُمَّ قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ لَنَا شَرَابًا نَصْنَعُهُ مِنَ الْقَمْحِ وَالشَّعِيرِ ، قَالَ : فَقَالَ : " الْغُبَيْرَاءُ ؟ " قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : " لَا تَطْعَمُوهُ " . ¤ ثُمَّ لَمَّا أَرَادُوا أَنْ يَنْطَلِقُوا سَأَلُوهُ عَنْهُ ، فَقَالَ : " الْغُبَيْرَاءُ ؟ " قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : " لَا تَطْعَمُوهُ " . قَالُوا : فَإِنَّهُمْ لَا يَدَعُونَهُ ، قَالَ : " مَنْ لَمْ يَتْرُكْهُ فَاضْرِبُوا عُنُقَهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ ام حبیبہ بنت ابوسفیان رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : یمن سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز سنتوں اور فرائض کی تعلیم دی پھر ان لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہمارا ایک مشروب ہے ، جسے ہم گندم اور جو سے بناتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کیا غبیراء انہوں نے عرض کی : جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم اسے استعمال نہ کرو پھر ان لوگوں نے جانے کا ارادہ کیا تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں سوال کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا غبیراء انہوں نے عرض کی : جی ہاں ! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم اسے نہ کھاؤ لوگوں نے کہا: لوگ اسے نہیں چھوڑیں گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو اس کو نہیں چھوڑے گا ۔ تم اس کی گردن اڑا دینا ۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحدود والديات / حدیث: 10672
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7147) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (242/23) أخرجه احمد فى المسند (427/6)»
حدیث نمبر: 10673
وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِسَكْرَانَ فَجَلَدَهُ الْحَدَّ . رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ رِوَايَةِ النَّجْرَانِيِّ عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نشے کے شکار شخص کو لایا گیا تو آپ نے اسے حد کے طور پر کوڑے لگوائے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نجرانی کی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ، اور میں اس ( یعنی نجرانی ) سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحدود والديات / حدیث: 10673
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (25/2)»
حدیث نمبر: 10674
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَزَادَ : ثُمَّ قَالَ : " مَا شَرَابُكَ ؟ " . قَالَ : زَبِيبٌ وَتَمْرٌ . ¤
محمد محی الدین
یہی روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : ” تمہارا مشروب کیا ہے ؟ “ ۔ انہوں نے عرض کی : کشمش اور کھجور ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحدود والديات / حدیث: 10674
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5783) اخرجه احمد فى المسند (46/2)»
حدیث نمبر: 10675
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ ، فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ ، فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ ، فَإِنْ عَادَ فِي الرَّابِعَةِ فَاقْتُلُوهُ " . ¤ قَالَ : فَأُتِيَ بِالنُّعَيْمَانِ قَدْ شَرِبَ فِي الرَّابِعَةِ ، فَجَلَدَهُ وَلَمْ يَقْتُلْهُ ، فَكَانَ ذَلِكَ نَاسِخًا لِلْقَتْلِ . قُلْتُ : رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ قَوْلِهِ : فَكَانَ نَاسِخًا لِلْقَتْلِ ، وَتَسْمِيَةِ النُّعَيْمَانِ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص شراب پیئے اسے کوڑے مارو اگر وہ پھر پیئے تو اسے کوڑے مارو اگر وہ پھر پیئے تو اسے کوڑے مارو اگر وہ چوتھی مرتبہ پیئے تو اسے قتل کر دو “ ۔ راوی بیان کرتے ہیں : پھر نعیمان نامی صاحب کو لایا گیا جنہوں نے چوتھی مرتبہ شراب پی تھی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کوڑے لگوائے انہیں قتل نہیں کیا تو یہ حکم قتل کے حکم کا ناسخ ہو گا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ” تو یہ چیز قتل کے حکم کی ناسخ ہو گی “ ۔ اور انہوں نے نعیمان نامی صاحب کا نام بھی بیان نہیں کیا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحدود والديات / حدیث: 10675
درجۂ حدیث محدثین: حدیث صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1562)»
حدیث نمبر: 10676
وَعَنْ أَزْهَرَ وَالِدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِشَارِبٍ وَهُوَ بِخَيْبَرَ فَحَثَا فِي وَجْهِهِ التُّرَابَ ، ثُمَّ أَمَرَ أَصْحَابَهُ فَضَرَبُوهُ بِنِعَالِهِمْ ، وَبِمَا كَانَ فِي أَيْدِيهِمْ حَتَّى قَالَ لَهُمْ : " ارْفَعُوا " فَرَفَعُوا ، فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتِلْكَ سُنَّتُهُ . ¤ ثُمَّ جَلَدَ أَبُو بَكْرٍ فِي الْخَمْرِ أَرْبَعِينَ ، ثُمَّ جَلَدَ عُمَرُ أَرْبَعِينَ صَدْرًا مِنْ إِمَارَتِهِ ، ثُمَّ جَلَدَ ثَمَانِينَ فِي آخِرِ خِلَافَتِهِ ، ثُمَّ جَلَدَ عُثْمَانُ أَرْبَعِينَ ، ثُمَّ جَلَدَ مُعَاوِيَةُ ثَمَانِينَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي الطَّاهِرِ بْنِ السَّرْحِ ، قَالَ : وَجَدْتُ فِي كِتَابِ خَالِي ، عَنْ عُقَيْلٍ . وَخَالُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ سَالِمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
عبدالرحمن کے والد سیدنا ازہر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شرابی کو لایا گیا آپ اس وقت خیبر میں تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے چہرے پر مٹی ڈالی پھر آپ نے اپنے اصحاب کو حکم دیا تو انہوں نے اپنے جوتوں اور اپنے ہاتھ میں موجود چیزوں کے ذریعے اس کی پٹائی کی یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے فرمایا : اب ہاتھ کھینچ لو ان لوگوں نے ہاتھ اٹھا لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا اس وقت تک یہی طریقہ کار رہا پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے شراب نوشی کے لئے چالیس کوڑے لگوائے پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی خلافت کے ابتدائی دور میں چالیس کوڑے لگوائے پھر انہوں نے اپنے عہد خلافت کے آخری دور میں اسی کوڑے لگوائے پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے چالیس کوڑے لگوائے پھر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اسی کوڑے لگوائے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ابوطاہر بن سرح کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں : میں نے اپنے ماموں کی تحریر میں یہ بات پائی ہے کہ یہ عقیل نامی راوی سے منقول ہے ان کے ماموں کا نام عبدالرحمن بن عبدالحمید بن سالم ہے ، اور وہ ثقہ ہیں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحدود والديات / حدیث: 10676
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1937) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1003)»
حدیث نمبر: 10677
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ شَرِبَ بَصْقَةَ خَمْرٍ فَاجْلِدُوهُ ثَمَانِينَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ حُمَيْدُ بْنُ كُرَيْبٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص تھوڑی سی شراب پی لے اسے اسی کوڑے لگاؤ “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حمید بن کریب ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحدود والديات / حدیث: 10677
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10678
عَنْ وَعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ : جَلَدَ فِي الْخَمْرِ بِالْجَرِيدِ وَالنِّعَالِ أَرْبَعِينَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عُبَيْدٍ وَهُوَ خَبِيثٌ كَذَّابٌ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے شراب نوشی کے جرم میں چھڑی اور جوتوں کے ذریعے چالیس ضربیں لگوائی تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبید ہے ، اور وہ خبیث کذاب متروک ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحدود والديات / حدیث: 10678
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير “ (173/18)»
حدیث نمبر: 10679
وَعَنْ أَبِي جَعْفَرٍ قَالَ : جَلَدَ عَلِيٌّ رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ الْحَدَّ فِي الْخَمْرِ أَرْبَعِينَ جَلْدَةً بِسَوْطٍ لَهُ طَرَفَانِ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَأَبُو جَعْفَرٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَلِيٍّ . ¤
محمد محی الدین
امام ابوجعفر ( شاید امام باقر مراد ہیں : ) بیان کرتے ہیں : سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے قریش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو شراب نوشی کے جرم میں چالیس کوڑے لگوائے تھے جس ( کوڑے ) کے دو اطراف تھے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور امام ابوجعفر ( یعنی امام باقر ) نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحدود والديات / حدیث: 10679
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ منقطع
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (599)»