مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي حَدِّ الْخَمْرِ باب: شراب نوشی کی حد کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10671
وَعَنْ غُضَيْفٍ - يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ - قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِذَا شَرِبَ الرَّجُلُ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاقْتُلُوهُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا غضیف بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جب کوئی شخص شراب پیئے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ ایسا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ ایسا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ ایسا کرے تو اسے قتل کر دو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔