مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي حَدِّ الْخَمْرِ باب: شراب نوشی کی حد کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ ، فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ ، فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ ، فَإِنْ عَادَ فِي الرَّابِعَةِ فَاقْتُلُوهُ " . ¤ قَالَ : فَأُتِيَ بِالنُّعَيْمَانِ قَدْ شَرِبَ فِي الرَّابِعَةِ ، فَجَلَدَهُ وَلَمْ يَقْتُلْهُ ، فَكَانَ ذَلِكَ نَاسِخًا لِلْقَتْلِ . قُلْتُ : رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ قَوْلِهِ : فَكَانَ نَاسِخًا لِلْقَتْلِ ، وَتَسْمِيَةِ النُّعَيْمَانِ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ . ¤سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص شراب پیئے اسے کوڑے مارو اگر وہ پھر پیئے تو اسے کوڑے مارو اگر وہ پھر پیئے تو اسے کوڑے مارو اگر وہ چوتھی مرتبہ پیئے تو اسے قتل کر دو “ ۔ راوی بیان کرتے ہیں : پھر نعیمان نامی صاحب کو لایا گیا جنہوں نے چوتھی مرتبہ شراب پی تھی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کوڑے لگوائے انہیں قتل نہیں کیا تو یہ حکم قتل کے حکم کا ناسخ ہو گا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ” تو یہ چیز قتل کے حکم کی ناسخ ہو گی “ ۔ اور انہوں نے نعیمان نامی صاحب کا نام بھی بیان نہیں کیا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔