مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي حَدِّ الْخَمْرِ باب: شراب نوشی کی حد کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10679
وَعَنْ أَبِي جَعْفَرٍ قَالَ : جَلَدَ عَلِيٌّ رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ الْحَدَّ فِي الْخَمْرِ أَرْبَعِينَ جَلْدَةً بِسَوْطٍ لَهُ طَرَفَانِ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَأَبُو جَعْفَرٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَلِيٍّ . ¤محمد محی الدین
امام ابوجعفر ( شاید امام باقر مراد ہیں : ) بیان کرتے ہیں : سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے قریش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو شراب نوشی کے جرم میں چالیس کوڑے لگوائے تھے جس ( کوڑے ) کے دو اطراف تھے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور امام ابوجعفر ( یعنی امام باقر ) نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔