مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي حَدِّ الْخَمْرِ باب: شراب نوشی کی حد کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10667
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي كَبْشَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَدِّثُ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ مَرْوَانَ فِي الْخَمْرِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ فِي الْخَمْرِ : " إِنْ شَرِبَهَا فَاجْلِدُوهُ ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فِي الرَّابِعَةِ فَاقْتُلُوهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي كَبْشَةَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
یزید بن ابوکبشہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے صحابہ کرام کے طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک صحابی کو ، عبدالملک بن مروان کو شراب نوشی کے بارے میں یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کے بارے میں یہ ارشاد فرمایا ہے : ” اگر آدمی اسے پی لے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ دوبارہ ایسا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ ، اگر وہ پھر دوبارہ ایسا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ ، پھر اگر وہ چوتھی مرتبہ پھر ایسا کرے تو اسے قتل کر دو “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے یزید بن ابوکبشہ کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔