مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي حَدِّ الْخَمْرِ باب: شراب نوشی کی حد کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10670
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ ، ثُمَّ إِنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ ، ثُمَّ إِنْ شَرِبَ فَاجْلِدُوهُ ، ثُمَّ إِنْ شَرِبَ الرَّابِعَةَ فَاقْتُلُوهُ " . ¤ قَالَ : فَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَقُولُ : ائْتُونِي بِرَجُلٍ شَرِبَ الْخَمْرَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، فَلَكُمْ عَلَيَّ أَنْ أَضْرِبَ عُنُقَهُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ ، وَرِجَالُ هَذِهِ الطَّرِيقِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص شراب پیئے اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ شراب پیئے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ شراب پیئے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ چوتھی مرتبہ پیئے تو اسے قتل کر دو “ ۔ راوی بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ یہ فرمایا کرتے تھے : میرے پاس ایسے شخص کو لے کر آؤ جو تین مرتبہ شراب پی چکا ہو تو تمہیں میری طرف سے یہ چیز حاصل ہو گی کہ میں اس کی گردن اڑوا دوں گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف حوالوں سے نقل کی ہے ، اور اس طریق کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔