مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي حَدِّ الْخَمْرِ باب: شراب نوشی کی حد کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10668
وَعَنْ جَرِيرٍ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِاللَّهِ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ ، فَإِنْ عَادَ فِي الرَّابِعَةِ فَاقْتُلُوهُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَوْدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جریر بن عبدالله رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص شراب پیئے اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ دوبارہ ایسے کرے تو اسے کوڑے لگاؤ ، اگر وہ پھر ایسا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ چوتھی مرتبہ ایسا کرے تو اسے قتل کر دو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن یزیداؤدی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔