حدیث نمبر: 36164
٣٦١٦٤ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم قال: سمعت ابن أبي ليلى يحدث عن عبد اللَّه بن عكيم قال: قرئ علينا كتاب رسول اللَّه ﷺ وأنا غلام شاب: "لا تنتفعوا من الميتة بإهاب ولا عصب" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن حکیم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہمارے سامنے رسول اکرم ﷺ کا مکتوب گرامی پڑھا گیا میں اس وقت نوجوان تھا، اس میں تحریر تھا کہ : مردار کی کھال اور گوشت سے نفع مت اٹھاؤ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36164
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه أحمد (١٨٧٨٠)، وأبو داود (٤١٢٧)، والنسائي ٧/ ١٧٠، والترمذي (١٧٢٩)، وابن ماجه (٣٦١٣)، وابن حبان (١٢٧٨)، وابن سعد ٦/ ١١٣، والطيالسي (١٢٩٣)، وعبد بن حميد (٨٢٦)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٥٧٥)، والطحاوي ١/ ٤٦٨، والبيهقي ١/ ٢٥.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36164، ترقيم محمد عوامة 34587)
حدیث نمبر: 36165
٣٦١٦٥ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن أشعث عن عون بن أبي جحيفة عن أبيه قال: بعث رسول اللَّه ﷺ فينا مصدقًا، فأخذ الصدقة من أغنيائنا فردها في فقرائنا، فكنت غلاما يتيمًا لا مال لي فأعطاني قلوصا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عون بن ابی جحیفہ رضی اللہ عنہاپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے ہمارے پاس زکوٰۃ وصول کرنے والا بھیجا، انہوں نے ہمارے مالد اروں سے صدقہ وصول کر کے ہمارے فقراء میں تقسیم کردیا، میں اس وقت یتیم لڑکا تھا اور میرے پاس مال نہیں تھا، انہوں نے مجھے بھی ایک جوان اونٹنی دی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36165
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف أشعث بن سوار، أخرجه الترمذي (٦٤٩)، وابن خزيمة (٢٣٦٢)، والدارقطني ٢/ ١٣٦، والطبراني ٢٢/ (٢٧٦)، والبيهقي ٧/ ٩، وأبو الشيخ في طبقات أصبهان ٣/ ١١١، وأبو نعيم في تاريخ أصبهان ١/ ٣٠٣.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36165، ترقيم محمد عوامة 34588)
حدیث نمبر: 36166
٣٦١٦٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا هشام عن عكرمة عن ابن عباس أن رسول اللَّه ﷺ أنزل عليه وهو ابن أربعين سنة، فأقام بمكة ثلاث عشر سنة، وأقام بالمدينة عشر سنين، فتوفي وهو ابن ثلاث وستين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر چالیس سال کی عمر میں وحی نازل ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تیرہ سال مکہ مکرمہ میں رہے دس سال مدینہ میں رہے، اور تریسٹھ سال کی عمر میں آپ کا وصال ہوا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36166
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٨٥١)، والترمذي (٣٦٢١).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36166، ترقيم محمد عوامة 34589)
حدیث نمبر: 36167
٣٦١٦٧ - حدثنا وكيع عن أبي نعامة سمعه من خالد بن عمير قال: خطبنا عتبة ابن غزوان فقال: لقد رأيتني سابع سبعة مع رسول اللَّه ﷺ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن عمیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عتبہ بن غزوان نے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا اور فرمایا مجھے رسول اکرم ﷺ کے ساتھ ساتواں اسلام قبول کرنے والا دیکھا گیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36167
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٩٦٧)، وأحمد (٢٠٦٠٩).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36167، ترقيم محمد عوامة 34590)
حدیث نمبر: 36168
٣٦١٦٨ - حدثنا خالد بن مخلد حدثنا سليمان بن بلال قال: حدثني ربيعة بن أبي عبد الرحمن قال: سمعت أنس بن مالك يقول: بعث رسول اللَّه ﷺ على ⦗٩٢⦘ رأس أربعين، فأقام (بمكة) (١) عشرًا، وبالمدينة عشرا، وتوفي على رأس ستين (سنة) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ بن مالک ارشاد فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ کو چالیس سال کی عمر میں نبوت عطا کی گئی، آپ دس سال مکہ میں رہے، اور دس سال مدینہ میں رہے، اور ساٹھ سال کی عمر میں آپ کا انتقال ہوا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36168
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ خالد صدوق، وأخرجه البخاري (٣٥٤٨)، ومسلم (٢٣٤٧)، والمشهور أنه بقي بمكة ثلاث عشرة سنة، وأنه توفي وهو ابن ثلاث وستين.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36168، ترقيم محمد عوامة 34591)
حدیث نمبر: 36169
٣٦١٦٩ - حدثنا محمد بن عبيد حدثنا إسماعيل بن أبي خالد قال: رأيت زر بن حبيش وقد أتى عليه عشرون ومائة سنة، وإن لحييه ليضطربان من الكبر، ورأيت أبا عمرو الشيباني وقد أتى عليه تسع عشرة ومائة سنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن خالد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زر بن حبیش رضی اللہ عنہ کو دیکھا اس وقت ان کی عمر ایک سو بیس سال تھی، اور ان کی داڑھی بڑھاپے کی وجہ سے گر رہی تھی، اور میں نے ابو عمرو الشیبانی کو دیکھا اس وقت ان کی عمر ایک سو سترہ سال تھی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36169
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36169، ترقيم محمد عوامة 34592)
حدیث نمبر: 36170
٣٦١٧٠ - حدثنا ابن إدريس عن إسماعيل قال: رأيت زر بن حبيش في المسجد تختلج لحياه من الكبر، وهو يقول: أنا ابن عشرين ومائة سنة.
مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زربن حبیش رضی اللہ عنہ کو مسجد میں دیکھا ان کی داڑھی بڑھاپے کی وجہ سے تھر تھرا رہی تھی، فرمایا کہ میری عمر ایک سو بیس سال ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36170
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36170، ترقيم محمد عوامة 34593)
حدیث نمبر: 36171
٣٦١٧١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش قال: قال لي شقيق بن سلمة: يا سليمان، لو رأيتني ونحن هراب من خالد بن الوليد يوم بزاخة، فوقعت عن البعير فكادت تندق عنقي، فلو مت يومئذ كانت النار (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت شقیق بن سلمہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا اے سلیمان ! اگر تو مجھے دیکھ لیتا جنگ بزاخہ کے دن میں حضرت خالد بن ولید سے بھاگنے والوں میں شامل تھا، میں ایک کنویں میں گرپڑا، قریب تھا کہ میں مرجاتا اگر میں مرتا تو میں جہنم میں ہوتا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36171
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه ابن سعد ٦/ ٩٦، ويعقوب في المعرفة ١/ ٨٥، والخطيب ٩/ ٢٦٩، وابن عساكر ٢٣/ ١٦٣.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36171، ترقيم محمد عوامة 34594)
حدیث نمبر: 36172
٣٦١٧٢ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش قال: سمعت شقيقًا يقول: كنت يومئذ ابن إحدى عشرة سنة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت شقیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا اس دن میں گیارہ سال کا تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36172
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36172، ترقيم محمد عوامة 34595)
حدیث نمبر: 36173
٣٦١٧٣ - حدثنا الفضل بن دكين عن أبي خالد عن أبي العالية (سمع) (١) عمر يقول: اللهم عافنا واعف عنا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوالعالیہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اللھم عافنا واعف عنا فرماتے ہوئے سنا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36173
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه أحمد في الزهد (ص ١١٤)، وابن سعد في الطبقات ٧/ ١١٣.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36173، ترقيم محمد عوامة 34596)
حدیث نمبر: 36174
٣٦١٧٤ - حدثنا حفص عن جعفر عن أبيه قال: لم (يكن) (١) بين الحسن والحسين إلا طهر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر رضی اللہ عنہاپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ ما کے درمیان فاصلہ نہ تھا سوائے ایک طہر کے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36174
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ أبو جعفر محمد الباقر لم يدرك زمانهم.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36174، ترقيم محمد عوامة 34597)
حدیث نمبر: 36175
٣٦١٧٥ - حدثنا الحسن بن موسى الأشيب عن أبي هلال عن قتادة قال: آخرهم موتا بالمدينة جابر بن عبد اللَّه، وآخرهم موتا بالبصرة أنس بن مالك، وآخرهم موتا بالكوفة عبد اللَّه بن أبي أوفى (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مدینہ میں سب سے آخر میں حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، بصرہ میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور کوفہ میں حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36175
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36175، ترقيم محمد عوامة 34598)
حدیث نمبر: 36176
٣٦١٧٦ - حدثنا الحسن بن موسى عن أبي هلال عن قتادة أن أبا بكر توفي وهو ابن خمس وستين سنة، وأن عمر قتل وهو ابن إحدى وخمسين، وأن عثمان قتل وهو ابن تسع أو ثمان وثمانين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر کا پینسٹھ سال کی عمر میں انتقال ہوا، حضرت عمر اکسٹھ سال کی عمر میں شہید ہوئے، حضرت عثمان ستر یا اسی سال کی عمر میں شہید ہوئے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36176
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36176، ترقيم محمد عوامة 34599)
حدیث نمبر: 36177
٣٦١٧٧ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن سفيان عن الأعمش عن عمارة بن عمير عن حريث بن ظهير قال: لما نعي عبد اللَّه إلى أبي الدرداء قال: ما (خلف) (١) بعده مثله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حریث بن ظہیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کو جب حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کے انتقال کی خبر دی گئی تو فرمایا : ان کے بعد ان جیسا نہیں آسکتا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36177
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36177، ترقيم محمد عوامة 34600)
حدیث نمبر: 36178
٣٦١٧٨ - حدثنا هشيم عن أبي حمزة قال: توفي ابن عباس فوليه ابن الحنفية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حمزہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی وفات کے بعد حضرت ابن الحنفیہ رضی اللہ عنہان کے ولی بنے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36178
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ أبو حمزة هو عمران بن أبي عطاء صدوق له أوهام، وهشيم مدلس.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36178، ترقيم محمد عوامة 34601)
حدیث نمبر: 36179
٣٦١٧٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سالم بن أبي حفصة عن رجل يقال له كلثوم، قال: سمعت ابن الحنفية يقول في جنازة ابن عباس: (اليوم) (١) ⦗٩٤⦘ مات رباني العلم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن الحنفیہ رضی اللہ عنہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے جنازے کے وقت ارشاد فرمایا : آج علم کا ماہر اور عالم فوت ہوگیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36179
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36179، ترقيم محمد عوامة 34602)
حدیث نمبر: 36180
٣٦١٨٠ - حدثنا وكيع عن حماد بن سلمة عن عمار مولى بني هاشم قال: جلسنا مع ابن عباس في ظل القصر في جنازة زيد بن ثابت قال: لقد دفن اليوم علم كثير (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے جنازے کے موقع پر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ ایک عمارت (محل) کے سایہ میں بیٹھے ہوئے تھے، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : آج کے دن بہت بڑا علم (عالم) دفن کردیا گیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36180
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ عمار صدوق، أخرجه الحاكم (٥٨١٠)، والبيهقي ٦/ ٢١١، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٠٤٢)، والطبراني ٥/ (٤٧٤٩)، والبخاري في التاريخ ٣/ ٣٨٠، ويعقوب في المعرفة ١/ ٢٦١، وابن عساكر ١٩/ ٣٣٣، وابن سعد ٢/ ٣٦١.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36180، ترقيم محمد عوامة 34603)
حدیث نمبر: 36181
٣٦١٨١ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن شعبة عن يزيد بن أبي زياد قال: مروا بجنازة أبي عبد الرحمن على أبي جحيفة فقال: استراح واستريح منه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبدالرحمن کا جنازہ حضرت ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے لے کے گزرے تو آپ نے فرمایا : انہوں نے سکون پایا اور ان سے لوگوں نے سکون حاصل کیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36181
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36181، ترقيم محمد عوامة 34604)
حدیث نمبر: 36182
٣٦١٨٢ - حدثنا ابن فضيل عن ابن أبجر قال: أخبرت الشعبي بموت إبراهيم فقال: (رحمه) (١) اللَّه أما إنه ميتا أفقه منه حيًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابجر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی رضی اللہ عنہ کو ابراہیم رضی اللہ عنہ کی وفات کی اطلاع دی تو فرمایا، اللہ ان پر رحم فرمائے، ان کے مثل دوبارہ نہیں آسکتا، بیشک وہ مرتے وقت زندہ حالت سے زیادہ فقیہ تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36182
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36182، ترقيم محمد عوامة 34605)
حدیث نمبر: 36183
٣٦١٨٣ - حدثنا ابن فضيل عن عاصم قال: أخبرت الحسن بموت الشعبي فقال: ﵀، واللَّه إن كان من الإسلام لبمكان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حسن کو حضرت شعبی رضی اللہ عنہ کی وفات کی اطلاع دی تو فرمایا : اللہ ان پر رحم فرمائے، خدا کی قسم اسلام میں ان کا بڑا مقام و مرتبہ تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36183
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36183، ترقيم محمد عوامة 34606)
حدیث نمبر: 36184
٣٦١٨٤ - حدثنا ابن علية عن ابن عون عن نافع قال: كان ابن عمر في السوق فنعي إليه حجر (١) فأطلق حبوته وقام و (غلبه) (٢) النحيب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بازار میں تھے ان کو حجر کی وفات کی اطلاع دی گئی تو اپنی چادر اتاری اور کھڑے ہوگئے اور ان پر آہ وزاری (رونے) کا غلبہ ہوگیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36184
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36184، ترقيم محمد عوامة 34607)
حدیث نمبر: 36185
٣٦١٨٥ - حدثنا أبو أسامة عن شعبة عن علي بن زيد عن أبي عثمان قال: أتيت عمر بنعي النعمان بن مقرن فوضع يده على رأسه وجعل يبكي (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا ان کو نعمان بن مقرن کی وفات کی اطلاع دی، آپ نے اپنے سر پر ہاتھ رکھا اور رونا شروع کردیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36185
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36185، ترقيم محمد عوامة 34608)
حدیث نمبر: 36186
٣٦١٨٦ - حدثنا شيخ لنا قال: أخبرنا الأعمش قال: هلك إبراهيم وهو ابن ثمان وأربعين، قال الأعمش: هلك سعيد بن جبير وهو ابن ست وأربعين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم رضی اللہ عنہ کا اڑتالیس سال کی عمر میں انتقال ہوا حضرت اعمش رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ کا چھپالیس سال کی عمر میں انتقال ہوا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36186
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36186، ترقيم محمد عوامة 34609)
حدیث نمبر: 36187
٣٦١٨٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن إياس بن معاوية قال: جلست إلى سعيد بن المسيب فقال لي: ممن أنت؟ قلت: من مزينة، قال: (إني) (١) (لأذكر) (٢) يوم نعى عمر ابن الخطاب النعمان على المنبر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ایاس بن معاویہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن المسیب رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تھا انہوں نے مجھ سے پوچھا آپ کون ہو ؟ میں نے کہا مزینہ سے ہوں، فرمایا میں آپ کو وہ منظر یاد دلاتا ہوں جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو منبر پر حضرت نعمان کے انتقال کی اطلاع دی گئی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36187
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36187، ترقيم محمد عوامة 34610)
حدیث نمبر: 36188
٣٦١٨٨ - حدثنا يزيد بن هارون (قال) (١): أخبرنا مالك بن أنس عن سالم أبي النضر قال: لما توفي سعد أمرت عائشة أن يمر به عليها فتستغفر له (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ جب حضرت سعد کا انتقال ہوا تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حکم فرمایا کہ ان کا جنازہ ان کے پاس سے لے کر جایا جائے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کیلئے دعائے مغفرت فرمائی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36188
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36188، ترقيم محمد عوامة 34611)
حدیث نمبر: 36189
٣٦١٨٩ - حدثنا يزيد بن هارون عن همام عن قتادة عن أبي العالية قال: قرأت القرآن بعد وفاة نبيكم ﷺ بعشرين سنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العالیہ نے فرمایا : میں نے تمہارے نبی ﷺ کی وفات کے بعد بیس سال میں قرآن پڑھا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36189
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36189، ترقيم محمد عوامة 34612)
حدیث نمبر: 36190
٣٦١٩٠ - حدثنا أسود بن عامر حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن سعيد بن المسيب قال: (لقد) (١) بلغت ثمانين سنة وأنا أخوف ما أخاف على النساء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میری عمر اسی سال کی ہوئی تو میں ڈرتا تھا جس چیز سے عورتیں مجھ سے ڈرتی تھیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36190
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36190، ترقيم محمد عوامة 34613)
حدیث نمبر: 36191
٣٦١٩١ - حدثنا عفان عن حماد بن سلمة عن حميد قال: قال أبو عثمان: أتت علي (نحو) (١) من ثلاثين ومائة سنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان نے فرمایا : میری عمر ایک سو تیس سال جتنی ہوگئی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36191
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36191، ترقيم محمد عوامة 34614)
حدیث نمبر: 36192
٣٦١٩٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا (الحجاج) (١) بن أبي (زينب) (٢) قال: سمعت أبا عثمان النهدي يقول: كنا في الجاهلية نعبد حجرًا، فسمعنا مناديا ينادي: يا أهل الرحال! إن ربكم قد هلك فالتمسوا ربًا، قال: فخرجنا على كل صعب وذلول، فبينا نحن كذلك نطلب إذا نحن بمناد ينادي (أن) (٣) قد وجدنا (ربكم) (٤) أو شبهه، قال: فجئنا فإذا حجر فنحرنا عليه (الجزر) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان النھدی فرماتے ہیں کہ ہم لوگ زمانہ جاہلیت میں پتھروں کی پوجا کرتے تھے، ہم نے ایک منادی کی آواز سنی کہ اے قافلہ والو ! تمہارا رب ہلاک ہوگیا، اپنے رب کو لازم پکڑو، ہم لوگ سواری پر سوار ہو کر نکلے، ہم اسی طرح تلاش کر رہے تھے ک اچانک منادی کی آواز آئی ہم نے تمہارے رب کو پالیا ہے، راوی کہتے ہیں کہ ہم اس جگہ آئے تو وہ ایک پتھر تھا تو ہم نے اس پر گدھے کو قربان کیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36192
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36192، ترقيم محمد عوامة 34615)
حدیث نمبر: 36193
٣٦١٩٣ - حدثنا عبد الرحيم عن إسماعيل عن شبيل بن عوف وكان أدرك الجاهلية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شبیل بن عوف رضی اللہ عنہ نے زمانہ جاہلیت کا دور پایا تھا
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36193
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36193، ترقيم محمد عوامة 34616)
حدیث نمبر: 36194
٣٦١٩٤ - حدثنا أبو أسامة عن شعبة عن أبي رجاء قال: قلت للحسن البصري: متى عهدك بالمدينة؟ قال لي: (ما) (١) لي بها عهد بعد صفين، قال: قلت: فمتى احتلمت؟ قال: بعد صفين بعام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو رجاء فرماتے ہیں کہ میں نے حسن بصری رحمہ اللہ سے پوچھا : آپ مدینہ میں کتنے عرصہ تک رہے ؟ انہوں نے فرمایا : جنگ صفین کے بعد سے میرا رابطہ مدینہ سے ٹوٹ گیا۔ راوی کہتے ہیں میں نے پوچھا : آپ بالغ کب ہوئے ؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا جنگ صفین سے ایک سال بعد۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36194
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36194، ترقيم محمد عوامة 34617)
حدیث نمبر: 36195
٣٦١٩٥ - حدثنا الحسن بن موسى حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد (١) عن يوسف بن مهران عن ابن عباس عن النبي ﷺ قال: "كان عمر، آدم ألف سنة، وكان عمر داود ستين سنة، فقال، آدم: أي رب زده من عمري أربعين سنة فأكمل ⦗٩٧⦘ لآدم ألف سنة وأكمل لداود مائة سنة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : حضرت آدم کی عمر ایک ہزار سال تھی، حضرت داؤد علیہ السلام کی عمر ساٹھ سال تھی، حضرت آدم نے فرمایا اے اللہ میری عمر میں سے چالیس سال داؤد کو عطا کر دے، حضرت آدم علیہ السلام کی عمر مکمل ایک ہزار سال کردی گئی اور حضرت داؤد علیہ السلام کی عمر سو سال مکمل کردی گئی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36195
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لحال علي بن زيد بن جدعان، أخرجه أحمد (٢٢٧٠)، والنسائي في الكبرى (١١١٩١)، والطبري في التفسير ٩/ ١١٠، والحاكم ٢/ ٥٤٤، والطيالسي (٢٦٩٢)، وابن سعد ١/ ٢٨، وأبو يعلى (٢٧١٠)، والطبراني (١٢٩٢٨)، والبيهقي ١٠/ ١٤٦، وابن أبي عاصم في السنة (٢٠٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36195، ترقيم محمد عوامة 34618)
حدیث نمبر: 36196
٣٦١٩٦ - حدثنا الحسن بن موسى حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن يوسف بن مهران عن ابن عباس قال: بعث نوح لأربعين سنة، (لبث) (١) في قومه ألف سنة إلا خمسين عاما يدعوهم، وعاش بعد الطوفان ستين سنة حتى كثر الناس وفشوا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت نوح علیہ السلام چالیس سال کی عمر میں مبعوث ہوئے، اور نو سو پچاس سال اپنی قوم کو دعوت دی، اور طوفان کے بعد ساٹھ سال زندہ رہے یہاں تک کہ لوگ بہت زیادہ ہوگئے اور پھیل گئے پورے عالم میں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36196
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان، أخرجه الحاكم ٢/ ٥٤٥، وابن أبي حاتم في التفسير (١٥٧٦٦)، وابن عساكر ٦٢/ ٢٧٩، والدينوري في المجالسة (٣٣٨٩).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36196، ترقيم محمد عوامة 34619)
حدیث نمبر: 36197
٣٦١٩٧ - حدثنا عبدة بن سليمان عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب عن أبي هريرة أن إبراهيم اختتن بالقدوم وهو ابن عشرين ومائة سنة، وعاش بعد ذلك (ثمانين) (١) سنة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ختنے قدوم میں ایک سو بیس سال کی عمر میں ہوئے اور اس کے بعد اسی برس زندہ ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36197
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ وأخرجه مرفوعًا البخاري (٦٢٩٨)، وأحمد (٨٢٨١).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36197، ترقيم محمد عوامة 34620)
حدیث نمبر: 36198
٣٦١٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن يونس عن الحسن قال: ألقى يوسف في الجب وهو ابن سبع عشرة سنة، وكان في العبودية والملك والسجن ثمانين سنة، ثم جمع له شمله فعاش بعد ذلك ثلاثًا وعشرين سنة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ حضرت یوسف علیہ السلام کو سترہ سال کی عمر میں کنویں میں پھینکا گیا، حضرت یوسف غلامی، بادشاہت اور جیل میں اسی برس رہے پھر ان کے لیے بادشاہت وحشت کو جمع کردیا گیا، اس کے بعد تیئس سال زندہ رہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36198
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36198، ترقيم محمد عوامة 34621)
حدیث نمبر: 36199
٣٦١٩٩ - حدثنا جرير عن مغيرة عن أبي رزين قال: قيل للعباس: أنت أكبر أم النبي ﷺ؟ فقال: هو أكبر مني، وأنا ولدت قبله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بڑے تھے یا آپ رضی اللہ عنہ ؟ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا وہ مجھ سے بڑے تھے لیکن میں ان سے پہلے پیدا ہوا تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36199
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36199، ترقيم محمد عوامة 34622)
حدیث نمبر: 36200
٣٦٢٠٠ - حدثنا ابن مهدي [عن سفيان عن أبيه قال: قيل لأبي وائل: أنت أكبر أو ربيع بن (خثيم؟) (١) قال: أنا أكبر منه سنًا وهو أكبر مني عقلًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وائل رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ آپ بڑے ہیں یا ربیع بن خثیم ؟ تو فرمایا میں ان سے عمر میں بڑا ہوں اور وہ مجھ سے عقل میں بڑے ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36200
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36200، ترقيم محمد عوامة 34623)
حدیث نمبر: 36201
٣٦٢٠١ - حدثنا عبدة بن سليمان عن يحيى بن سعيد] (١) عن سعيد بن المسيب قال: استكمل أبو بكر بخلافته سن رسول اللَّه ﷺ فتوفي وهو ابن ثلاث وستين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنی خلافت کو رسول اکرم ﷺ کی عمر مبارک پر مکمل کیا اور تریسٹھ برس کی عمر میں انتقال ہوا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36201
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36201، ترقيم محمد عوامة 34624)
حدیث نمبر: 36202
٣٦٢٠٢ - حدثنا غندر حدثنا شعبة عن عمرو بن (مرة) (١) قال: سألت أبا عبيدة هل تذكر من عبد اللَّه شيئا؟ قال: لا أذكر منه شيئًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ آپ کو حضرت عبد اللہ سے سنی ہوئی کوئی بات یاد ہے ؟ فرمایا کچھ نہیں یاد۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36202
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36202، ترقيم محمد عوامة 34625)
حدیث نمبر: 36203
٣٦٢٠٣ - حدثنا ابن علية عن شعيب بن الحبحاب عن الحسن قال: رأيت عثمان يصب عليه من إبريق (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو دیکھا ان پر جگ سے پانی لیایا جا رہا تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36203
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36203، ترقيم محمد عوامة 34626)