کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: جو احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو وہ جانور کو قلادہ ڈالے گا اور اس کا اشعار کرے گا
❮
❯
١٣١٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو الأحوص عن ليث عن عطاء عن ابن عباس قال: إذا قلد الهدي وصاحبه يريد العمرة أو الحج فقد أحرم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ جب حج یا عمرہ کے ارادے سے ھدی کو قلادہ ڈال (باندھ) دیا جائے تو وہ شخص محرم ہوگیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13127
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لحال ليث.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13127، ترقيم محمد عوامة 12845)
١٣١٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا قلد الهديُ وصاحبه يريد الإحرام فقد وجب الإحرام.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں جب ھدی کو احرام کے ارادہ سے قلادہ ڈال (باندھ) دیا جائے تو احرام واجب ہوگیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13128
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13128، ترقيم محمد عوامة 12846)
١٣١٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا بن فضيل عن حصين عن الشعبي قال: رأيت رجلًا بالقادسية قد قلد هدية وعليه (قباؤة وعمامته) (١) فأمرته أن ينزع عمامته وقال: إن الرجل إذا قلد أو جلل فقد أحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ میں نے قادسیہ میں ایک شخص کو دیکھا اس نے ھدیہ قلادہ ڈالا (باندھا) ہوا ہے اور خود قباء پہنی ہے اور عمامہ باندھا ہوا ہے، انہوں نے اس کو حکم دیا کہ وہ اپنا عمامہ اتار دے، کیونکہ جب کوئی شخص ھدی پر قلادہ ڈال دے وہ محرم ہوجاتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13129
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13129، ترقيم محمد عوامة 12847)
١٣١٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن عيينة عن عمرو عن أبي الشعثاء قال: إذا قلد الحاج أحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الشعثائ فرماتے ہیں کہ جب حج کرنے والا ھدی کو قلادہ ڈال دے وہ محرم ہوگیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13130
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13130، ترقيم محمد عوامة 12848)
١٣١٣١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو خالد عن حجاج عن عطاء وابن الأسود قالا: ليس له أن يقلد ولا يحرم إلا أن يشاء يومًا أو يومين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور حضرت اسود فرماتے ہیں حاجی کے لیے جائز نہیں کہ اس کا قلادہ ڈال دیا (باندھ) جائے اور وہ محرم نہ ہو ہاں اگر ایک یا دو دن چاہے تو (کوئی حرج نہیں) ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13131
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13131، ترقيم محمد عوامة 12849)
١٣١٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن مسعر عن ابن عون عن سعيد بن جبير قال: رأى رجلًا قد قلد فقال: أما هذا فقد أحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر نے ایک شخص کو دیکھا کہ اس نے قلادہ ڈالا (باندھا) ہوا ہے آپ نے فرمایا جب یہ ہوگیا تو وہ محرم بن گیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13132
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13132، ترقيم محمد عوامة 12850)
١٣١٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حفص عن ليث عن مجاهد وعطاء عن ابن عباس قال: من جلل أو قلد فقد وجب عليه الإحرام (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب قلادہ ھدی پر ڈال دیا گیا تو اب اس پر احرام ضروری ہوگیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13133
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لحال ليث.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13133، ترقيم محمد عوامة 12851)
١٣١٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن (١) حبيب بن أبي ثابت عن ابن عباس قال: من (جلل أو قلد) (٢) أو أشعر فقد أحرم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب قلادہ ڈال (باندھ) دیا گیا یا اشعار کر دے تو اب اس پر احرام واجب ہوگیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13134
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13134، ترقيم محمد عوامة 12852)
١٣١٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن فضيل عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب وسليمان بن يسار قالا: خرج (سعيد) (١) بن قيس حتى إذا كان بذي ⦗٤١٥⦘ الحليفة، وامرأته (ترجله) (٢) (إذ) (٣) هو (ببدنة) (٤) قد قلدت، فنزع رأسه من يد المرأة وقال: من قلد هذه البدن (تم على إحرامه) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المیسب اور حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن قیس حج یا عمرہ کی غرض سے نکلے، جب وہ مقام ذوالحلیفہ میں تھے اس وقت ان کی بیوی ان کو کنگھا کر رہی تھی، ان کے اونٹ کو قلادہ ڈال (باندھ) دیا گیا تو اپنے سر کو عورت کے ہاتھوں سے نکال (ہٹا) لیا اور فرمایا : جس نے اس اونٹ کو قلادہ ڈال (باندھ) دیا اس پر احرام مکمل ہوگیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13135
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13135، ترقيم محمد عوامة 12853)
١٣١٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا معتمر عن ليث عن (عطاء و) (١) طاوس ومجاهد (قالوا) (٢): إذا قلد هدية أو جلله وهو يريد الإحرام فقد أحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں جس شخص نے احرام کی نیت سے ھدی کو قلادہ (باندھا) ڈالا تو وہ محرم ہوگیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13136
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13136، ترقيم محمد عوامة 12854)
١٣١٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا غندر عن شعبة عن حبيب بن أبي ثابت عن ميمون بن (أبي شبيب) (١) [قال: إذا قلد أو جلل أو أشعر فقد أحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون بن ابو شبیب فرماتے ہیں کہ جب ھدی کو قلادہ (باندھا) ڈالا گیا یا اس کا اشعار کیا گیا تو وہ محرم ہوگیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13137
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13137، ترقيم محمد عوامة 12855)
١٣١٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر (١) عن أشعث عن الحسن أنه سئل] (٢) عن الرجل يشعر الهدي (فقال) (٣) (٤): (من أشعر) (٥) الهدي وقلد في أشهر الحج فقد وجب عليه الحج وإن فعل ذلك في غير أشهر الحج لم (يجب) (٦) عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے ایک شخص نے ھدی کے اشعار کے بارے میں دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا جب ھدی کو اشعار کیا جائے یا حج کے مہینوں میں اس پر قلادہ ڈال (باندھا) دیا جائے تو اس پر حج واجب ہوگیا اور اگر اس شخص نے یہ کام حج کے مہینوں کے علاوہ اواقات میں کیا ہے تو اس پر حج واجب نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13138
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13138، ترقيم محمد عوامة 12856)
١٣١٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: (ثنا) (١) غندر عن شعبة قال: سألت حمادًا عن الرجل يقلد (بدنته؟) (٢) قال: إن شاء لم يحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد سے ایک شخص کے متعلق دریافت کیا گیا جو اپنے اونٹ پر قلادہ ڈالتا (باندھتا) ہے ؟ آپ نے فرمایا اگر وہ چاہے تو محرم نہ بنے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13139
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13139، ترقيم محمد عوامة 12857)
١٣١٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن نمير قال: ثنا (عبيد اللَّه) (١) بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: من قلد فقد أحرم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں جس نے قلادہ باندھا وہ محرم بن گیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13140
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13140، ترقيم محمد عوامة 12858)