مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13129
باب: جو احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو وہ جانور کو قلادہ ڈالے گا اور اس کا اشعار کرے گا
في الرجل يقلد أو يجلل أو يشعر وهو يريد الإحرام
حدیث نمبر: 13129
١٣١٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا بن فضيل عن حصين عن الشعبي قال: رأيت رجلًا بالقادسية قد قلد هدية وعليه (قباؤة وعمامته) (١) فأمرته أن ينزع عمامته وقال: إن الرجل إذا قلد أو جلل فقد أحرم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ میں نے قادسیہ میں ایک شخص کو دیکھا اس نے ھدی کو قلادہ ڈالا (باندھا) ہوا ہے اور خود قباء پہنی ہے اور عمامہ باندھا ہوا ہے، میں نے اس کو حکم دیا کہ وہ اپنا عمامہ اتار دے، اور فرمایا : جب کوئی شخص ھدی پر قلادہ ڈال دے یا اس پر جھول ڈال دے تو وہ محرم ہوجاتا ہے۔
حواشی
(١) في [ب، ن]: (قباءة وعمامة).