کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص ھدی بھیج دے لیکن وہ خود مقیم ہو تو کیا وہ احرام باندھے گا؟
١٣١٤١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود (١) عن عائشة (قالت) (٢): كنت أفتل القلائد لهدي رسول اللَّه ﷺ، فيقلد هديه ثم يبعث به ثم يقيم لا يجتنب (٣) شيئًا (مما) (٤) (يجتنب المحرم) (٥) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ھدی کے جانور کے قلادوں کی رسی کو بٹا، پھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ھدی پر قلادہ باندھا اور اس کو بھیج دیا لیکن مقیم رہے، اور ان چیزوں میں سے کسی سے بھی اجتناب نہ کیا جن سے محرم کرتا ہے۔
١٣١٤٢ - [حدثنا أبو بكر قال: (ثنا) (١) غندر (عن سعيد) (٢) عن قتادة عن ⦗٤١٧⦘ أنس أنه كان يبعث بالهدي ثم لا يمسك عن شيء مما يمسك (عنه) (٣) المحرم] (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس نے ھدی بھیجی اور جن چیزوں سے محرم اجتناب کرتا ہے ان میں سے کسی چیز سے اجتناب نہ کیا۔
١٣١٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا غندر عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: من بعث بهديه فإنه لا يمسك عن شيء مما يمسك (عنه) (١) المحرم إلا ليلة جمع، فإنه يمسك عن النساء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ جو شخص ھدی کا جانور بھیج دے وہ ان چیزوں میں سے کسی چیز سے اجتناب نہیں کرے گا جن سے محرم کرتا ہے، صرف مزدلفہ کی رات میں بیوی سے دور رہے۔
١٣١٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا غندر (عن سعيد) (١) عن قتادة عن الحسن أنه كان يفتي بذلك ويقول: لا يمسك (عن شيء (مما) (٢) يمسك) (٣) (عنه) (٤) المحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حسن یہی فتویٰ دیتے ہیں اور یہی فرماتے ہیں کہ وہ ان چیزوں میں سے کسی چیز سے اجتناب نہیں کرے گا جن سے محرم بچتا ہے۔
١٣١٤٥ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن يحيى بن سعيد عن عمرة عن عائشة قالت: إنما يحرم من أهلَّ ومن لبَّى] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں جو تکبیر کہے اور تلبیہ کہے وہ محرم ہوگیا۔
١٣١٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير قال: ثنا الأعمش عن إبراهيم عن علقمة قال: بعث معي عبد اللَّه بهديه ولم يحرم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے اپنی ھدی کا جانور میرے ساتھ روانہ فرمایا لیکن محرم نہ بنے۔
١٣١٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا غندر عن سعيد عن أبي معشر عن إبراهيم عن علقمة عن عبد اللَّه أنه كان يبعث بالهدي ولا يمسك عما يمسك عنه المحرم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ نے ھدی بھیجی لیکن ان چیزوں سے اجتناب نہ کیا جن سے محرم حالت احرام میں کرتا ہے۔