کتب حدیث › إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة › ابواب › باب: منیٰ میں نبی ﷺ کے خطبے کا بیان۔
❮
❯
عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَمَّنْ شَهِدَ خُطْبَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَوْسَطِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "أَيُّهَا النَّاسُ، أَلَا إِنَّ رَبَّكُمْ وَاحِدٌ، أَلَا وَإِنَّ أَبَاكُمْ وَاحِدٌ، أَلَا لَا فَضْلَ لِعَرَبِيٍّ عَلَى عَجَمِيٍّ، وَلَا لِعَجَمِيٍّ عَلَى عَرَبِيٍّ، وَلَا أَسْوَدَ عَلَى أَحْمَرَ، وَلَا أَحْمَرَ عَلَى أَسْوَدَ إِلَّا بِالتَّقْوَى، أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ؟ قَالُوا: بَلَّغَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ.
ثُمَّ قَالَ: أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟ قَالُوا: يَوْمٌ حَرَامٌ. ثُمَّ قَالَ: أَيُّ شَهْرٍ هَذَا؟ قَالُوا: شَهْرٌ حَرَامٌ. قَالَ: أَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟ قَالُوا: بَلَدٌ حَرَامٌ، قَالَ: فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ حَرَّمَ بَيْنَكُمْ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ - قَالَ: فَلَا أَدْرِي قَالَ: وَأَعْرَاضَكُمْ أَمْ لَا - كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا، أَبْلَغْتُ؟ قَالُوا: بَلَّغَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَالْحَارِثُ، وَتَقَدَّمَ لَفْظُهُ فِي بَابِ سَمَاعِ الْحَدِيثِ.
ترجمہ
ایک صحابیِ رسول رضی اللہ عنہ سے روایت ہے جنہوں نے ایامِ تشریق کے وسط میں رسول اللہ ﷺ کا خطبہ سماعت کیا، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! آگاہ رہو، بلاشبہ تمہارا رب ایک ہے اور یقیناً تمہارا باپ بھی ایک ہے، خبردار! کسی عربی کو کسی عجمی پر اور نہ کسی عجمی کو کسی عربی پر کوئی فضیلت حاصل ہے، اور نہ ہی کسی سیاہ فام کو کسی سرخ فام پر اور نہ کسی سرخ فام کو کسی سیاہ فام پر کوئی برتری حاصل ہے سوائے تقویٰ کے، کیا میں نے (اللہ کا دین) پہنچا دیا ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”رسول اللہ ﷺ نے پیغام پہنچا دیا ہے“، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”پس جو یہاں موجود ہے وہ اس (پیغام) کو اس تک پہنچا دے جو یہاں موجود نہیں ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے پوچھا: ”یہ کون سا دن ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: حرمت والا دن ہے۔ پھر پوچھا: ”یہ کون سا مہینہ ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: حرمت والا مہینہ ہے۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”یہ کون سا شہر ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: حرمت والا شہر ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے خون اور تمہارے مال — راوی کہتے ہیں: مجھے معلوم نہیں کہ آپ ﷺ نے (اور تمہاری عزتیں) بھی فرمایا یا نہیں — تم پر اسی طرح حرام کر دیے ہیں جس طرح تمہارے اس دن کی، تمہارے اس مہینے میں اور تمہارے اس شہر میں حرمت ہے، کیا میں نے پہنچا دیا؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”رسول اللہ ﷺ نے پہنچا دیا“، آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو موجود ہے وہ غیر موجود تک پہنچا دے۔“ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں، نیز امام احمد بن حنبل اور حارث نے بھی اسے روایت کیا ہے، اور اس کے الفاظ باب سماع الحدیث میں گزر چکے ہیں۔
حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2614
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «رواه مسدد ، ورجاله ثقات، وأحمد بن حنبل ، والحارث، وتقدم لفظه في باب سماع الحديث»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 22978، وأخرجه فتح الباري برقم: 3300»
وَعَنْ مُرَّةَ قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "قَامَ فِينَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى نَاقَةٍ حَمْرَاءَ مُخَضْرَمَةٍ فَقَالَ: أَتَدْرُونَ أَيُّ يَوْمٍ يَوْمُكُمْ هَذَا؟ قَالَ: قُلْنَا: يَوْمُ النَّحْرِ. قَالَ: صَدَقْتُمْ، يَوْمُ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ. قَالَ: أَتَدْرُونَ أَيُّ شَهْرٍ شَهْرُكُمْ هَذَا؟ قَالَ: قُلْنَا: ذُو الْحِجَّةِ. قَالَ: صَدَقْتُمْ. قَالَ: فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كُحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، وَشَهْرِكُمْ هَذَا، وَبَلَدِكُمْ هَذَا، أَلَا وَإِنِّي فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، وَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأُمَمَ، فَلَا تُسَوِّدُوا وَجْهِي، أَلَا وَقَدْ رَأَيْتُمُونِي وَسَمِعْتُمْ مِنِّي، وَسَتُسْأَلُونَ عَنِّي، فَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ، أَلَا وَإِنِّي مُسْتَنْقِذٌ رِجَالًا - أَوْ أُنَاسًا - وَمُسْتَنْقَذٌ مِنِّي آخَرُونَ، فَأَقُولُ: يَا رِبِّ، أَصْحَابِي. فَيُقَالُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى، وَابْنُ مَاجَهْ مُخْتَصَرًا مِنْ طَرِيقِ مُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ بِهِ.
ترجمہ
مرہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ ﷺ کے ایک صحابی (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ ایک کان کٹی ہوئی سرخ اونٹنی پر سوار ہو کر ہمارے درمیان خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور دریافت فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ آج تمہارا یہ کون سا دن ہے؟“ ہم نے عرض کیا: یہ قربانی کا دن ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے سچ کہا، یہ حجِ اکبر کا دن ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا تم جانتے ہو کہ یہ تمہارا کون سا مہینہ ہے؟“ ہم نے عرض کیا: یہ ذوالحجہ کا مہینہ ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے سچ کہا۔“ پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”پس یقیناً تمہارے خون اور تمہارے مال ایک دوسرے پر اسی طرح واجب الاحترام اور حرام ہیں جس طرح تمہارے اس دن، تمہارے اس مہینے اور تمہارے اس شہر کی حرمت و تقدس ہے۔ خبردار! میں حوضِ کوثر پر تمہارا پیش رو ہوں گا اور میں (قیامت کے دن) تمہاری کثرت کے ذریعے دیگر امتوں پر فخر کروں گا، پس (اپنے اعمالِ بد کے ذریعے) میرا چہرہ سیاہ نہ کرنا۔ آگاہ رہو! تم نے مجھے دیکھا اور مجھ سے کلام سنا ہے، اور عنقریب تم سے میرے بارے میں باز پرس کی جائے گی، لہٰذا جس نے مجھ پر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانا جہنم کی آگ میں بنا لے۔ سنو! میں (شفاعت کر کے) کچھ لوگوں کو بچا لوں گا اور کچھ لوگ مجھ سے دور کر دیے جائیں گے، تو میں عرض کروں گا: «يَا رَبِّ، أَصْحَابِي» ”اے میرے رب! یہ تو میرے ساتھی ہیں“، تو جواباً کہا جائے گا: آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد دین میں کیا کیا نئی چیزیں ایجاد کر لی تھیں۔“ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں، نیز امام نسائی نے اسے 'الکبری' میں اور امام ابن ماجہ نے مختصراً مرہ کے واسطے سے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی سند سے روایت کیا ہے۔
حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2615
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «رواه مسدد ورجاله ثقات، ورواه النسائي في الكبرى، وابن ماجه مختصرا من طريق مرة، عن عبد الله بن مسعود به»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 22986، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6154، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 4326»
وَعَنْ أَبِي غَادِيَةَ - رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: خَطَبَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْعَقَبَةِ فَقَالَ: "يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَلَا إِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ إِلَى أَنْ تَلْقَوُا اللَّهَ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا، أَلَا هَلْ بَلَغْتُ (أَلَا بَلَّغْتُ؟) قَالَ: قُلْنَا: نَعَمْ. قَالَ: اللَّهُمَّ اشْهَدْ، أَلَا لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ". رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدٍ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
ترجمہ
سیدنا ابو غادیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے یومِ عقبہ کے موقع پر ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! آگاہ رہو، بلاشبہ تمہارے خون اور تمہارے اموال تم پر اللہ سے ملاقات کے دن تک اسی طرح محترم (حرام) ہیں جس طرح تمہارے اس دن کی، تمہارے اس مہینے کی اور تمہارے اس شہر کی حرمت ہے، خبردار! کیا میں نے پیغام پہنچا دیا ہے؟“ انہوں نے بیان کیا کہ ہم نے عرض کیا: جی ہاں! آپ ﷺ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ اشْهَدْ» ”اے اللہ! گواہ رہنا“ (پھر فرمایا:) ”آگاہ رہو، میرے بعد کفر کی طرف نہ پلٹ جانا کہ تم ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو۔“ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔
حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2616
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «رواه أبو بكر بن أبي شيبة بسند رواته ثقات»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6667، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1679، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 233، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19873، 19894، 19936، 19985، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1916، وأخرجه فتح الباري برقم: 1652، 3025، 4141، 4385، 6819، 6972، 7009، وأخرجه مسند البزار برقم: 3615، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2952، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 60، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 967، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 401، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 11982»
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "إِنَّ هَذِهِ السُّورَةَ نَزَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْسَطَ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ بِمِنًى وَهُوَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ: "إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ" حَتَّى خَتَمَهَا، فَعَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ الْوَدَاعُ، فَأَمَرَ بِرَاحِلَتِهِ الْقَصْوَاءِ فَرُحِلَتْ لَهُ، فَوَقَفَ لِلنَّاسِ بِالْعَقَبَةِ، فَاجْتَمَعَ إِلَيْهِ النَّاسُ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ بِمَا هُوَ لَهُ أَهْلٌ، فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ كُلَّ دَمٍ كَانَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَهُوَ هَدَرٌ، وَأَوَّلُ دَمٍ أَضَعُهُ دَمُ إِيَّاسِ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ، كَانَ مُسْتَرْضَعًا فِي بَنِي لَيْثٍ فَقَتَلَتْهُ هُذَيْلٌ، وَإِنَّ أَوَّلَ رِبًا كَانَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ رِبَا الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَهُوَ أَوَّلُ رِبًا أَضَعُ، لَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ. أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ الزَّمَانَ قَدِ اسْتَدَارَ فَهُوَ الْيَوْمَ كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ، وَإِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِنْدَ اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا، مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ: رَجَبُ مُضَرَ بَيْنَ جُمَادَى وَشَعْبَانَ، وَذُو الْقَعْدَةِ، وَذُو الْحِجَّةِ، وَالْمُحَرَّمُ، وَإِنَّ النَّسِيءَ زِيَادَةٌ فِي الْكُفْرِ، يُضَلُّ بِهِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُحِلُّونَهُ عَامًا وَيُحَرِّمُونَهُ عَامًا؛ لِيُوَاطِئُوا عِدَّةَ مَا حَرَّمَ اللَّهُ، وَذَلِكَ أَنَّهُمْ كَانُوا يَجْعَلُونَ صَفَرًا عَامًا حَلَالًا وَعَامًا حَرَامًا، وَيَجْعَلُونَ الْمُحَرَّمَ عَامًا حَرَامًا وَعَامًا حَلَالًا، وَذَلِكَ النَّسِيءُ مِنَ الشَّيْطَانِ.
أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ يَئِسَ أَنْ يُعْبَدَ فِي بَلَدِكُمْ هَذَا آخِرَ الزَّمَانِ، وَقَدْ رَضِيَ مِنْكُمْ بِمُحَقَّرَاتِ الْأَعْمَالِ، فَاحْذَرُوهُ فِي دِينِكُمْ، أَيُّهَا النَّاسُ، مَنْ كَانَتْ عِنْدَهُ وَدِيعَةٌ فَلْيُؤَدِّهَا إِلَى مَنِ ائْتَمَنَهُ عَلَيْهَا.
أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ النِّسَاءَ عِنْدَكُمْ عَوَانٌ أَخَذْتُمُوهُنَّ بِأَمَانَةِ اللَّهِ، وَاسْتَحْلَلْتُمْ فُرُوجَهُنَّ بِكَلِمَةِ اللَّهِ، وَلَكُمْ عَلَيْهِنَّ حَقٌّ، وَلَهُنَّ عَلَيْكُمْ حَقٌّ، وَمِنْ حَقِّكُمْ أَلَّا يُوطِئْنَ فُرُشَكُمْ مَنْ تَكْرَهُونَ، وَلَا يَعْصِينَكُمْ فِي مَعْرُوفٍ؛ فَإِذَا فَعَلْنَ فَلَهُنَّ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ، وَإِذَا ضَرَبْتُمْ فَاضْرِبُوا ضَرْبًا غَيْرَ مُبَرِّحٍ.
أَيُّهَا النَّاسُ، قَدْ تَرَكَتْ فِيكُمْ مَا إِنِ اعْتَصَمْتُمْ بِهِ لَنْ تَضِلُّوا كِتَابَ اللَّهِ.
أَيُّهَا النَّاسُ، أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟ قَالُوا: يَوْمٌ حَرَامٌ. قَالَ: أَيُّ شَهْرٍ هَذَا؟ قَالُوا: شَهْرٌ حَرَامٌ. قَالَ: أَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟ قَالُوا: بَلَدٌ حَرَامٌ. قَالَ: فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ حَرَّمَ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ كَحُرْمَةٍ هَذَا الْيَوْمِ، فِي هَذَا الشَّهْرِ، أَلَا لَا نَبِيَّ بَعْدِي وَلَا أُمَّةَ بَعْدَكُمْ، أَلَا فَلْيُبَلِّغْ شَاهِدُكُمْ غَائِبَكُمْ. ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ فَقَالَ: اللَّهُمَّ اشْهَدِ، اللَّهُمَّ اشْهَدْ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَنْهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ بِسَنَدٍ فِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَرَوَاهُ الْبُخَارِيُّ تَعْلِيقًا، وَأَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ مُتَّصِلًا مَرْفُوعًا بِاخْتِصَارٍ جِدًّا.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ وَابِصَةَ بْنِ مَعْبِدٍ، وَتَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْعِيدَيْنِ، وَأَصْلُهُ فِي الصَّحِيحَيْنِ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَفِي السُّنَنِ الْأَرْبَعَةِ مِنْ حَدِيثِ عَمْرِو بْنِ الْأَحْوَصِ.
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”یہ سورت ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ﴾ اپنی تکمیل تک رسول اللہ ﷺ پر حجۃ الوداع کے موقع پر ایامِ تشریق کے درمیانی دنوں میں منیٰ کے مقام پر نازل ہوئی، تو رسول اللہ ﷺ جان گئے کہ یہ دنیا سے رخصتی کا پیغام ہے۔ چنانچہ آپ ﷺ نے اپنی قصواء نامی اونٹنی لانے کا حکم دیا، اس پر کجاوہ کسا گیا اور آپ ﷺ نے جمرہ عقبہ کے پاس لوگوں کے سامنے قیام فرمایا۔ پس لوگ آپ ﷺ کے گرد جمع ہو گئے، آپ ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی جیسی کہ اس کی شان کے لائق ہے، پھر فرمایا: اے لوگو! جاہلیت کا ہر خون رائیگاں ہے، اور سب سے پہلا خون جسے میں پامال قرار دیتا ہوں وہ ایاس بن ربیعہ بن حارث کا خون ہے جو بنو لیث میں دودھ پی رہا تھا تو اسے ہذیل نے قتل کر دیا تھا، اور جاہلیت کا ہر سود ختم ہے اور پہلا سود جسے میں ختم کرتا ہوں وہ (میرے چچا) عباس بن عبد المطلب کا سود ہے، تمہارے لیے تمہارا اصل مال ہے، نہ تم ظلم کرو اور نہ تم پر ظلم کیا جائے۔ اے لوگو! زمانہ اپنی اسی حالت پر پلٹ آیا ہے جیسی اس کی ہیئت اس دن تھی جب اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا تھا، اور اللہ کے ہاں مہینوں کی گنتی بارہ ہے جن میں سے چار حرمت والے ہیں: (قبیلہ) مضر کا رجب جو جمادی (الآخرہ) اور شعبان کے درمیان ہے، ذوالقعدہ، ذوالحجہ اور محرم۔ اور مہینوں کو آگے پیچھے کرنا (نسیء) کفر میں زیادتی ہے جس کے ذریعے کافروں کو گمراہ کیا جاتا ہے، وہ ایک سال اسے حلال کر لیتے ہیں اور ایک سال اسے حرام قرار دیتے ہیں تاکہ اللہ کے حرام کردہ مہینوں کی گنتی پوری کر لیں۔ وہ اس طرح کرتے تھے کہ ایک سال صفر کو حلال اور ایک سال اسے حرام کر لیتے تھے، اور ایک سال محرم کو حرام اور ایک سال اسے حلال کر لیتے تھے، اور یہ نسیء شیطان کی طرف سے تھی۔ اے لوگو! شیطان اس بات سے مایوس ہو چکا ہے کہ آخری زمانے میں تمہارے اس شہر میں اس کی عبادت کی جائے، البتہ وہ تمہارے ان اعمال سے راضی ہو گیا ہے جنہیں تم معمولی سمجھتے ہو، لہذا اپنے دین کے معاملے میں اس سے بچ کر رہو۔ اے لوگو! جس کے پاس کسی کی امانت ہو تو وہ اسے اس کے پاس پہنچا دے جس نے اسے امین بنایا تھا۔ اے لوگو! عورتیں تمہارے پاس قیدیوں کی مانند ہیں، تم نے انہیں اللہ کی امانت کے ساتھ اپنے نکاح میں لیا ہے اور اللہ کے کلمے کے ذریعے ان کی شرمگاہوں کو حلال کیا ہے، تمہارا ان پر حق ہے اور ان کا تم پر حق ہے، تمہارا ان پر حق یہ ہے کہ وہ تمہارے بستروں پر کسی ایسے شخص کو نہ آنے دیں جسے تم ناپسند کرتے ہو اور نہ ہی کسی معروف معاملے میں تمہاری نافرمانی کریں؛ اگر وہ ایسا کریں تو ان کا معروف طریقے سے نان و نفقہ اور لباس تمہارے ذمے ہے، اور اگر تم انہیں مارو تو ایسی مار مارو جو تکلیف دہ اور زخم لگانے والی نہ ہو۔ اے لوگو! میں تمہارے درمیان ایسی چیز چھوڑے جا رہا ہوں کہ اگر تم نے اسے مضبوطی سے تھامے رکھا تو تم کبھی گمراہ نہیں ہو گے اور وہ اللہ کی کتاب ہے۔ اے لوگو! یہ کون سا دن ہے؟ لوگوں نے کہا: حرمت والا دن ہے۔ آپ ﷺ نے پوچھا: یہ کون سا مہینہ ہے؟ لوگوں نے کہا: حرمت والا مہینہ ہے۔ آپ ﷺ نے پوچھا: یہ کون سا شہر ہے؟ لوگوں نے کہا: حرمت والا شہر ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: بے شک اللہ نے تمہارے خون، تمہارے مال اور تمہاری عزتیں ایک دوسرے پر اسی طرح حرام قرار دی ہیں جیسی تمہارے اس دن کی اس مہینے اور اس شہر میں حرمت ہے۔ خبردار! میرے بعد کوئی نبی نہیں اور تمہارے بعد کوئی امت نہیں، آگاہ رہو! جو یہاں موجود ہے وہ اس پیغام کو اس تک پہنچا دے جو موجود نہیں۔ پھر آپ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور تین مرتبہ فرمایا: «اللَّهُمَّ اشْهَدِ، اللَّهُمَّ اشْهَدْ» ”اے اللہ گواہ رہنا، اے اللہ گواہ رہنا“۔“ اسے بزار اور ابو بکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے عبد بن حمید نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس میں موسیٰ بن عبیدہ الربذی ہے جو کہ ضعیف ہے، نیز اسے امام بخاری نے تعلیقاً اور ابو داؤد و ابن ماجہ نے نہایت اختصار کے ساتھ متصل مرفوعاً روایت کیا ہے، اس کی ایک شاہد حدیث وابصہ بن معبد سے مروی ہے جو کتاب العیدین میں گزر چکی ہے، اس کی اصل صحیحین میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث سے ہے اور سنن اربعہ میں عمرو بن الاحوص کی حدیث سے مروی ہے۔
حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2617
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه البزار ، وأبو بكر بن أبي شيبة ، وعنه عبد بن حميد بسند فيه موسى بن عبيدة الربذي، وهو ضعيف»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5018، 5019، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6135، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 73»
وَعَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: "قُلْتُ لِأَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: ابْنُ كَمْ كُنْتَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ: مَا سَأَلَنِي عَنْهَا غَيْرُكَ قَبْلَكَ. قَالَ: كُنْتُ ابْنَ ثَلَاثٍ وَثَلَاثِينَ سَنَةً، وَلَقَدْ رَأَيْتُنِي وَحَضَرْتُ خُطْبَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمِيلُ بِصَدْرِ رَاحِلَتِهِ لِيُزِيلَنِي عَنِ السَّمَاعِ فَأَضَعُ كَتِفِي فِي صَدْرِ رَاحِلَتِهِ فَأُزِيلُهَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ مُخْتَصَرًا.
ترجمہ
سلیم بن عامر بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ ”رسول اللہ ﷺ کے عہدِ مبارک میں آپ کی عمر کتنی تھی؟“ انہوں نے فرمایا: ”تم سے پہلے کسی نے مجھ سے اس متعلق دریافت نہیں کیا،“ پھر فرمایا: ”میں تینتیس سال کا تھا، اور مجھے وہ منظر اچھی طرح یاد ہے جب میں حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ ﷺ کے خطبے میں حاضر تھا، تو رسول اللہ ﷺ اپنی سواری کا سینہ میری جانب جھکانے لگے تاکہ مجھے (قربت یا سماعت سے) ہٹا دیں، تو میں اپنا کندھا آپ ﷺ کی سواری کے سینے پر ٹیک دیتا اور اسے پیچھے ہٹا دیتا تھا“، اس حدیث کو احمد بن منیع نے روایت کیا ہے، جبکہ امام ابو داؤد نے اسے اپنی سنن میں اختصار کے ساتھ بیان کیا ہے۔
حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2618
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ الوليد بن مسلم يدلس وقد عنعن
تخریج حدیث «المطالب العالية (4042): درجته عند المحقق: ضعيف بهذا الإسناد لعنعنة الوليد بن مسلم؛ مع اختلاف في لفظه على سليم بن عامر»
وَعَنْ عِكْرِمَةَ، حَدَّثَنِي ابْنُ حُجَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ : "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ، أَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟ قَالُوا: بَلَدٌ حَرَامٌ. قَالَ: فَأَيُّ شَهْرٍ هَذَا؟ قَالُوا: شَهْرٌ حَرَامٌ. قَالَ: فَأَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟ قَالُوا: يَوْمٌ حَرَامٌ. قَالَ: أَلَا إِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، كَحُرْمَةِ شَهْرِكُمْ هَذَا، فَلْيُبَلِّغْ شَاهِدُكُمْ غَائِبَكُمْ، فَلَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ". رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ.
ترجمہ
سیدنا حجیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر خطبہ ارشاد فرمایا، جس میں آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے لوگو! یہ کون سا شہر ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: یہ محترم (حرمت والا) شہر ہے۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”یہ کون سا مہینہ ہے؟“ انہوں نے عرض کی: یہ محترم مہینہ ہے۔ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”یہ کون سا دن ہے؟“ انہوں نے عرض کی: یہ محترم دن ہے۔ تب آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”آگاہ رہو! یقیناً تمہارے خون، تمہارے اموال اور تمہاری آبروئیں تم پر اسی طرح حرام ہیں جیسے تمہارے اس دن کی حرمت اور تمہارے اس مہینے کی حرمت ہے، پس لازم ہے کہ جو حاضر ہے وہ اس تک (یہ بات) پہنچا دے جو غائب ہے، اور میرے بعد کفر کی طرف نہ پلٹ جانا کہ تم ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو۔“ اس حدیث کو امام حارث بن ابی اسامہ نے روایت کیا ہے۔
حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2619
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لجهالة مخشي بن حجير؛ وأصله في الصحيحين
تخریج حدیث «المطالب العالية (1790): الحارث عن عبد الله بن الرومي عن عبادة بن عمر عن عكرمة عن ابن حجير عن أبيه؛ قال المحقق: مخشي بن حجير مجهول، وعبادة بن عمر مقبول؛ والمتن ثابت من حديث ابن عمر وأبي بكرة وابن عباس في الصحيحين»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3572، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5030»
وَعَنْ طَالِبِ بْنِ سَلْمِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ الْحَكَمِ قَالَ: حَدَّثَنِيهِ بَعْضُ أَهْلِي أَنَّ جَدِّي حَدَّثَهُ "أَنَّهُ شَهِدَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّتِهِ فِي خُطْبَتِهِ فَقَالَ: أَلَا إِنَّ أَمْوَالَكُمْ وَدِمَاءَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ هَذَا الْبَلَدِ فِي هَذَا الْيَوْمِ، أَلَا فَلَا (يَجْرِمَنَّكُمْ) تَرْجِعُونَ بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضَكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ، أَلَا لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ؛ فَإِنِّي لَا أَدْرِي هَلْ أَلْقَاكُمْ هَاهُنَا أَبَدًا بَعْدَ الْيَوْمِ، اشْهَدْ عَلَيْهِمُ، اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ فِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
ترجمہ
سیدنا عاصم بن حکم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ ﷺ کو خطبہ دیتے ہوئے دیکھا، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”آگاہ رہو! یقیناً تمہارے مال اور تمہارے خون تم پر اسی طرح قابلِ احترام و حرام ہیں جیسے تمہارے اس شہر کی حرمت آج کے اس دن میں ہے، خبردار! ایسا نہ ہو کہ تم میرے بعد کفر کی طرف پلٹ جاؤ کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو، سنو! جو یہاں موجود ہے وہ اس پیغام کو غائب تک پہنچا دے، کیونکہ میں نہیں جانتا کہ کیا آج کے دن کے بعد میں تم سے یہاں کبھی مل سکوں گا، «اشْهَدْ عَلَيْهِمُ، اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ» ”ان پر گواہ رہنا، اے اللہ! کیا میں نے (تیرا پیغام) پہنچا دیا ہے؟“۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس میں ایک راوی غیر مسمیٰ (جس کا نام ذکر نہیں کیا گیا) ہے۔
حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2620
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه أبو يعلى بسند فيه راو لم يسم»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 67، 1654، 4144، 5230، 6667، 7009، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1679، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4130، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 233، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19985، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1916، وأخرجه فتح الباري برقم: 3025، 4141، 4385، 6819، 6972، 7009، وأخرجه مسند البزار برقم: 3615، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2952، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 60، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 967، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 401، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1791»
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ النَّحْرِ عَلَى رَاحِلَتِهِ بِمِنًى".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى .
ترجمہ
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ”میں نے نبی کریم ﷺ کو قربانی کے دن منیٰ کے مقام پر اپنی سواری پر خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا“۔ اسے امام ابویعلیٰ نے روایت کیا ہے۔
حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2621
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف أشعث بن سوار، وانقطاعه بين ابن سيرين وأبي بكرة؛ وأصله في الصحيحين
تخریج حدیث «مسند أبي يعلى (2112): أحمد بن إبراهيم الموصلي عن حفص بن غياث عن أشعث عن ابن سيرين عن أبي بكرة؛ قال السناري: إسناده ضعيف لضعف أشعث بن سوار، وابن سيرين لم يسمعه من أبي بكرة، والحديث عند البخاري (67) ومسلم (1679) من طريق عبد الرحمن بن أبي بكرة»
وَعَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّحْرِ بِمِنًى ..." بِنَحْوٍ مَنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرَةَ.
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے قربانی کے دن منیٰ کے مقام پر ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا...“ اور یہ روایت (اپنے مضمون میں) سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث کے ہم معنی ہے۔
حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2622
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده صحيح
تخریج حدیث «مسند أبي يعلى (2113): أحمد بن إبراهيم عن حفص بن غياث عن الأعمش عن أبي سفيان وأبي صالح عن جابر؛ قال السناري: إسناد صحيح مستقيم، وتوبع حفص عند أحمد»
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟ فَقُلْنَا: يَوْمُ النَّحْرِ. فَقَالَ: أَيُّ شَهْرٍ هَذَا؟ قُلْنَا: ذُو الْحِجَّةِ، شَهْرٌ حَرَامٌ. قَالَ: فَأَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟ قُلْنَا: بَلَدٌ حَرَامٌ. قَالَ: فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا أَلَا لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى .
.
ترجمہ
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا تو دریافت کیا: ”یہ کون سا دن ہے؟“ ہم نے عرض کی: یہ قربانی کا دن ہے۔ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”یہ کون سا مہینہ ہے؟“ ہم نے عرض کی: یہ ذوالحجہ ہے جو کہ حرمت والا مہینہ ہے۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”تو پھر یہ کون سا شہر ہے؟“ ہم نے عرض کی: یہ حرمت والا شہر ہے۔ تب آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”پس بلاشبہ تمہارے خون، تمہارے اموال اور تمہاری عزتیں تم پر ایک دوسرے کے لیے ویسے ہی حرام (اور لائقِ احترام) ہیں جیسے تمہارے اس دن کی حرمت تمہارے اس مہینے اور تمہارے اس شہر میں ہے؛ خبردار! جو یہاں موجود ہے وہ یہ پیغام اسے پہنچا دے جو یہاں موجود نہیں ہے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے۔
حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2623
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف جدًا؛ عبد الرحمن بن عمرو بن جبلة متروك متهم
تخریج حدیث «أبو يعلى (المطالب 1789): عبد الرحمن بن جبلة، عن عمرو بن النعمان، عن كثير أبي الفضل، عن مطرف، عن عمار؛ عبد الرحمن بن عمرو بن جبلة: قال أبو حاتم: كان يكذب، وقال الدارقطني: متروك يضع الحديث (الميزان)؛ تفرد به (الطبراني). ومعنى المتن ثابت في الصحيحين من حديث أبي بكرة وابن عباس»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5818، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5025»
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - "أَنَّهُ قَامَ فِي بَابٍ دَاخِلٌ فِيهِ إِلَى الْمَسْجِدِ - مَسْجِدِ مِنًى - فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: إِنَّ هَؤُلَاءِ الْأَعْبُدَ الْكُفَّارَ الْفُسَّاقَ قَدْ عَبَرُوا عَلَى أَنْ يَأْتُوا فِي كُلِّ عَامٍ فَيَسْرِقُوا أَمْوَالَنَا وَيُؤَبِّقُوا رَقِيقَنَا، وَإِنَّ اللَّهَ قَدْ أَحَلَّ دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِمَا اسْتَحَلُّوا مِنْ دِمَائِنَا وَأَمْوَالِنَا - يَعْنِي: نَجْدَةَ الْخَارِجِيَّ وَأَصْحَابَهُ - وَإِنِّي بَعَثْتُ إِلَيْهِمْ فَأَعْطَوْا مَا سُئِلُوا. فَقَالَ: هَذِهِ الرِّقَاقُ فَامْنَحُوهَا، وَهَذِهِ الرِّجَالُ فَمَيِّزُوهَا، فَمَا عَرَفْتُمْ مِنْ مَالِ وَرَقِيقِ نَجْدَةَ فَخُذُوهُ، وَلَكِنِّي لَا أَرَى مِنَ الرَّأْيِ أَنْ يُهَرَاقَ فِي حَرَمِ اللَّهِ دَمٌ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ: أَيُّ بَلَدٍ أَحْرَمُ؟ قِيلَ: مَكَّةُ، قَالَ: أَيُّ شَهْرٍ أَحْرَمُ؟ فَقِيلَ: ذُو الْحِجَّةِ. قَالَ: أَيُّ يَوْمٍ أَحْرَمُ؟ قِيلَ: يَوْمُ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ حَرَامٌ عَلَيْكُمْ إِلَى أَنْ تَبْلُغُوا رَبَّكُمْ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا. فَلَا أَرَى مِنَ الرَّأْيِ أَنْ يُهَرَاقَ فِي حَرَمِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - دَمٌ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”وہ مسجدِ منیٰ کے ایک اندرونی دروازے پر کھڑے ہوئے، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور پھر فرمایا: یہ سرکش، ناشکرے اور فاسق غلام اس بات پر تلے ہوئے ہیں کہ ہر سال آئیں، ہمارے مال چوری کریں اور ہمارے غلاموں کو بھگا کر لے جائیں؛ یقیناً اللہ تعالیٰ نے ان کے خون اور مال کو اسی وجہ سے مباح کر دیا ہے جو انہوں نے ہمارے خون اور مال کو حلال سمجھ رکھا ہے - آپ کی مراد خارجی نجدہ اور اس کے ساتھی تھے - اور میں نے ان کی طرف (کارروائی کے لیے) دستہ بھیجا تو انہوں نے مطلوبہ چیزیں حوالے کر دیں۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ باریک کپڑے ہیں انہیں بانٹ دو، اور یہ لوگ ہیں انہیں ممتاز کر لو، پس نجدہ کے مال اور غلاموں میں سے جسے تم پہچان لو اسے لے لو، لیکن میری یہ رائے نہیں ہے کہ اللہ کے حرم میں کسی کا خون بہایا جائے، کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر دریافت فرمایا تھا: ”کون سا شہر سب سے زیادہ حرمت والا ہے؟“ عرض کیا گیا: مکہ مکرمہ، آپ ﷺ نے پوچھا: ”کون سا مہینہ سب سے زیادہ حرمت والا ہے؟“ عرض کیا گیا: ذوالحجہ، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کون سا دن سب سے زیادہ حرمت والا ہے؟“ عرض کیا گیا: حجِ اکبر کا دن۔ تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً تمہارے خون اور تمہارے اموال تم پر تمہارے رب سے ملاقات کے دن تک ویسے ہی حرام ہیں جیسے تمہارے اس شہر اور تمہارے اس مہینے میں تمہارے آج کے اس دن کی حرمت ہے“، لہٰذا میں یہ ہرگز مناسب نہیں سمجھتا کہ اللہ عزوجل کے حرم میں خون بہایا جائے“۔ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے۔
حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2624
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده حسن؛ فرات بن الأحنف مختلف فيه
تخریج حدیث «أبو يعلى (المطالب 1133): أبو عبيدة بن فضيل بن عياض (وثقه الدارقطني)، عن مالك بن سعير (لا بأس به)، عن فرات بن الأحنف، عن أبيه، عن ابن الزبير؛ فرات: وثقه ابن معين والعجلي، وقال أبو حاتم: صالح، وضعفه النسائي وأبو داود وابن حبان لغلوه في التشيع (لسان الميزان)؛ والمرفوع منه له شواهد في الصحيحين (أبو بكرة، ابن عمر، ابن عباس)»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4603، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 82، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5029»
وَعَنْ رَبِيعَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حِصْنٍ الْغَنَوِيِّ قَالَ: "حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي السَّرَّى بِنْتُ نَبْهَانَ بْنِ عَمْرٍو - وَكَانَتْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ رَبَّةَ الْبَيْتِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ يَقُولُ: أَتَدْرُونَ أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟ قَالَتْ: وَهُوَ الْيَوْمُ الَّذِي تَدْعُونَ يَوْمَ الرُّوسِ قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: هَذَا أَوْسَطُ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ. قَالَ: هَلْ تَدْرُونَ أَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟ قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: هَذَا الْمَشْعَرُ الْحَرَامُ. قَالَ: إِنِّي لَا أَدْرِي لَعَلِّي لَا أَلْقَاكُمْ بَعْدَ عَامِي هَذَا، أَلَا إِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ بَيْنَكُمْ حَرَامٌ بَعْضِكُمْ عَلَى بَعْضٍ، كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا حَتَّى تَلْقَوُا اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - فَيَسْأَلُكُمْ عَنِ أَعْمَالِكُمْ، أَلَا فَلْيُبَلِّغْ أَدْنَاكُمْ أَقْصَاكُمْ. قَالَ: ثُمَّ أَتْبَعَهَا: اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ، اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ، فَتُوُفِّيَ حِينَ بَلَغَ الْمَدِينَةَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، ( وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ )، وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ مُخْتَصَرًا جِدًّا.
ترجمہ
سیدہ سرّی بنت نبہان بن عمرو رضی اللہ عنہا سے روایت ہے—جو زمانۂ جاہلیت میں اپنے قبیلے کی سردار تھیں—وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو حجۃ الوداع کے موقع پر یہ فرماتے ہوئے سنا: ”کیا تم جانتے ہو کہ یہ کون سا دن ہے؟“ راویہ کہتی ہیں کہ یہ وہ دن تھا جسے لوگ 'یوم الرؤوس' (قربانی کے سروں کا دن) کہتے تھے، صحابہ نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ایامِ تشریق کا درمیانی دن ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ یہ کون سا شہر ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ مشعرِ حرام ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں نہیں جانتا، شاید اس سال کے بعد میری تم سے دوبارہ ملاقات نہ ہو سکے، خبردار! تمہارے خون، تمہارے اموال اور تمہاری آبروئیں تمہارے درمیان ایک دوسرے پر اسی طرح حرام ہیں جس طرح تمہارے اس شہر میں تمہارے آج کے اس دن کی حرمت ہے، یہاں تک کہ تم اللہ عزوجل سے جا ملو اور وہ تم سے تمہارے اعمال کے بارے میں سوال کرے، خبردار! جو تم میں سے قریب (حاضر) ہے وہ دور والے (غائب) تک یہ بات پہنچا دے۔“ راویہ کہتی ہیں کہ پھر آپ ﷺ نے اس کے بعد عرض کیا: «اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ، اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ» ”اے اللہ! کیا میں نے پیغام پہنچا دیا؟ اے اللہ! کیا میں نے پیغام پہنچا دیا؟“ اور جب آپ ﷺ مدینہ منورہ پہنچے تو اس کے کچھ عرصہ بعد آپ ﷺ کی وفات ہوگئی۔ اسے امام ابو یعلیٰ اور امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے، جبکہ امام ابو داؤد نے اسے نہایت اختصار کے ساتھ روایت کیا ہے۔
حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحج / حدیث: 2625
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ ربيعة بن عبد الرحمن بن حصن الغنوي مقبول ولم يتابع
تخریج حدیث «أبو يعلى (المطالب 1275): عمرو بن الضحاك بن مخلد، عن أبيه أبي عاصم، عن ربيعة بن عبد الرحمن بن حصن، عن جدته السراء بنت نبهان؛ ربيعة: مقبول (التقريب)؛ وأخرجه أبو داود (1953) مختصرًا بهذا الإسناد»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 1953، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2451، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 51»