إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب خطبة النبي صلى الله عليه وسلم بمنى باب: منیٰ میں نبی ﷺ کے خطبے کا بیان۔
وَعَنْ طَالِبِ بْنِ سَلْمِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ الْحَكَمِ قَالَ: حَدَّثَنِيهِ بَعْضُ أَهْلِي أَنَّ جَدِّي حَدَّثَهُ "أَنَّهُ شَهِدَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّتِهِ فِي خُطْبَتِهِ فَقَالَ: أَلَا إِنَّ أَمْوَالَكُمْ وَدِمَاءَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ هَذَا الْبَلَدِ فِي هَذَا الْيَوْمِ، أَلَا فَلَا (يَجْرِمَنَّكُمْ) تَرْجِعُونَ بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضَكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ، أَلَا لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ؛ فَإِنِّي لَا أَدْرِي هَلْ أَلْقَاكُمْ هَاهُنَا أَبَدًا بَعْدَ الْيَوْمِ، اشْهَدْ عَلَيْهِمُ، اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ فِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.سیدنا عاصم بن حکم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ ﷺ کو خطبہ دیتے ہوئے دیکھا، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”آگاہ رہو! یقیناً تمہارے مال اور تمہارے خون تم پر اسی طرح قابلِ احترام و حرام ہیں جیسے تمہارے اس شہر کی حرمت آج کے اس دن میں ہے، خبردار! ایسا نہ ہو کہ تم میرے بعد کفر کی طرف پلٹ جاؤ کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو، سنو! جو یہاں موجود ہے وہ اس پیغام کو غائب تک پہنچا دے، کیونکہ میں نہیں جانتا کہ کیا آج کے دن کے بعد میں تم سے یہاں کبھی مل سکوں گا، «اشْهَدْ عَلَيْهِمُ، اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ» ”ان پر گواہ رہنا، اے اللہ! کیا میں نے (تیرا پیغام) پہنچا دیا ہے؟“۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس میں ایک راوی غیر مسمیٰ (جس کا نام ذکر نہیں کیا گیا) ہے۔