إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب خطبة النبي صلى الله عليه وسلم بمنى باب: منیٰ میں نبی ﷺ کے خطبے کا بیان۔
وَعَنْ عِكْرِمَةَ، حَدَّثَنِي ابْنُ حُجَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ : "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ، أَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟ قَالُوا: بَلَدٌ حَرَامٌ. قَالَ: فَأَيُّ شَهْرٍ هَذَا؟ قَالُوا: شَهْرٌ حَرَامٌ. قَالَ: فَأَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟ قَالُوا: يَوْمٌ حَرَامٌ. قَالَ: أَلَا إِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، كَحُرْمَةِ شَهْرِكُمْ هَذَا، فَلْيُبَلِّغْ شَاهِدُكُمْ غَائِبَكُمْ، فَلَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ". رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ. سیدنا حجیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر خطبہ ارشاد فرمایا، جس میں آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے لوگو! یہ کون سا شہر ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: یہ محترم (حرمت والا) شہر ہے۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”یہ کون سا مہینہ ہے؟“ انہوں نے عرض کی: یہ محترم مہینہ ہے۔ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”یہ کون سا دن ہے؟“ انہوں نے عرض کی: یہ محترم دن ہے۔ تب آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”آگاہ رہو! یقیناً تمہارے خون، تمہارے اموال اور تمہاری آبروئیں تم پر اسی طرح حرام ہیں جیسے تمہارے اس دن کی حرمت اور تمہارے اس مہینے کی حرمت ہے، پس لازم ہے کہ جو حاضر ہے وہ اس تک (یہ بات) پہنچا دے جو غائب ہے، اور میرے بعد کفر کی طرف نہ پلٹ جانا کہ تم ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو۔“ اس حدیث کو امام حارث بن ابی اسامہ نے روایت کیا ہے۔