إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الحج— حج کا بیان۔
باب خطبة النبي صلى الله عليه وسلم بمنى باب: منیٰ میں نبی ﷺ کے خطبے کا بیان۔
وَعَنْ أَبِي غَادِيَةَ - رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: خَطَبَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْعَقَبَةِ فَقَالَ: "يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَلَا إِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ إِلَى أَنْ تَلْقَوُا اللَّهَ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا، أَلَا هَلْ بَلَغْتُ (أَلَا بَلَّغْتُ؟) قَالَ: قُلْنَا: نَعَمْ. قَالَ: اللَّهُمَّ اشْهَدْ، أَلَا لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ". رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدٍ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.سیدنا ابو غادیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے یومِ عقبہ کے موقع پر ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! آگاہ رہو، بلاشبہ تمہارے خون اور تمہارے اموال تم پر اللہ سے ملاقات کے دن تک اسی طرح محترم (حرام) ہیں جس طرح تمہارے اس دن کی، تمہارے اس مہینے کی اور تمہارے اس شہر کی حرمت ہے، خبردار! کیا میں نے پیغام پہنچا دیا ہے؟“ انہوں نے بیان کیا کہ ہم نے عرض کیا: جی ہاں! آپ ﷺ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ اشْهَدْ» ”اے اللہ! گواہ رہنا“ (پھر فرمایا:) ”آگاہ رہو، میرے بعد کفر کی طرف نہ پلٹ جانا کہ تم ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو۔“ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔