اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”پھر ان کے بعد ایسے ناخلف جانشین آئے جنہوں نے نماز ضائع کر دی اور خواہشات کے پیچھے لگ گئے، تو وہ عنقریب گمراہی (کے انجام) سے دوچار ہوں گے، سوائے اس کے جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور نیک عمل کیے، تو یہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر کچھ بھی ظلم نہیں کیا جائے گا۔“ (سورۃ مریم: 59-60) اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”پھر وہ (قارون) اپنی قوم کے سامنے اپنی آرائش میں نکلا، تو جو لوگ دنیا کی زندگی چاہتے تھے کہنے لگے: کاش ہمارے لیے بھی ویسا ہی ہوتا جیسا قارون کو دیا گیا ہے، بے شک وہ بڑے نصیب والا ہے۔ اور جن لوگوں کو علم دیا گیا تھا انہوں نے کہا: تم پر افسوس! اللہ کا ثواب اس شخص کے لیے بہتر ہے جو ایمان لایا اور نیک عمل کیے۔“ (سورۃ القصص: 79-80) اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”پھر اس دن تم سے نعمتوں کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا۔“ (سورۃ التکاثر: 8) اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”جو شخص جلد ملنے والی (دنیا) چاہتا ہے، ہم اسے اسی (دنیا) میں جو چاہتے ہیں، جس کے لیے چاہتے ہیں، جلدی دے دیتے ہیں، پھر ہم اس کے لیے جہنم مقرر کر دیتے ہیں جس میں وہ مذموم اور دھتکارا ہوا داخل ہو گا۔“ (سورۃ الاسراء: 18) اور اس باب میں آیات بہت زیادہ اور معلوم ہیں۔
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: مَا شَبعَ آلُ مُحَمّد - صلى الله عليه وسلم - مِنْ خُبْزِ شَعِيرٍ يَوْمَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ حَتَّى قُبِضَ. متفقٌ عَلَيْهِ. وفي رواية: مَا شَبعَ آلُ محَمّد - صلى الله عليه وسلم - مُنْذُ قَدِمَ المَدِينَةَ مِنْ طَعَامِ البُرِّ ثَلاثَ لَيَالٍ تِبَاعًا حَتَّى قُبِضَ.
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: آل محمد ﷺ نے کبھی لگاتار دو دن جو کی روٹی سے پیٹ نہیں بھرا یہاں تک کہ آپ ﷺ کی وفات ہو گئی۔ (متفق علیہ) اور ایک روایت میں ہے: آل محمد ﷺ نے جب سے (آپ) مدینہ تشریف لائے، لگاتار تین راتیں گندم کے کھانے سے پیٹ نہیں بھرا یہاں تک کہ آپ ﷺ کی وفات ہو گئی۔
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 490
وعن عروة، عن عائشة رضي الله عنها، أنّها كَانَتْ تقول: وَاللهِ، يَا ابْنَ أُخْتِي، إنْ كُنَّا نَنْظُرُ إِلَى الهِلاَلِ، ثُمَّ الهِلالِ: ثَلاَثَةُ أهلَّةٍ في شَهْرَيْنِ، وَمَا أُوقِدَ في أبْيَاتِ رسول الله صلى الله عليه وسلم - نَارٌ. قُلْتُ: يَا خَالَةُ، فَمَا كَانَ يُعِيشُكُمْ؟ قالت: الأَسْوَدَانِ التَّمْرُ وَالمَاءُ، إِلاَّ أنَّهُ قَدْ كَانَ لرسول الله - صلى الله عليه وسلم - جِيرَانٌ مِنَ الأَنْصَارِ، وكَانَتْ لَهُمْ مَنَائِحُ وَكَانُوا يُرْسِلُونَ إِلَى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مِنْ ألْبَانِهَا فَيَسْقِينَا. متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
عروہ رحمہ اللہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فرمایا کرتی تھیں: اللہ کی قسم! اے میرے بھانجے! ہم ایک چاند دیکھتے، پھر دوسرا چاند، (یعنی) دو مہینوں میں تین چاند، اور رسول اللہ ﷺ کے گھروں میں آگ نہیں جلائی جاتی تھی۔ میں نے عرض کیا: اے خالہ! پھر آپ لوگوں کا گزارہ کس چیز پر ہوتا تھا؟ انہوں نے فرمایا: دو کالی چیزوں، کھجور اور پانی پر، البتہ رسول اللہ ﷺ کے کچھ انصاری پڑوسی تھے، ان کے پاس دودھ والے (عطیہ کیے ہوئے) جانور تھے، وہ رسول اللہ ﷺ کو ان کا دودھ بھیج دیتے تو آپ ہمیں پلا دیتے۔ (متفق علیہ)
وضاحت:
«مَنَائِحُ» : منحہ اور منیحہ یہ ہے کہ آدمی کسی کو اونٹنی یا بکری دے دے، وہ اس کے دودھ سے فائدہ اٹھائے اور (پھر) اسے واپس کر دے۔ (النہایہ 4/364)
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 491
وعن أَبي سعيد المقبُريِّ، عن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أَنَّهُ مَرَّ بِقَومٍ بَيْنَ أيدِيهمْ شَاةٌ مَصْلِيَّةٌ، فَدَعَوْهُ فَأبَى أَنْ يأْكُلَ. وقال: خرج رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مِنَ الدُّنْيَا وَلَمْ يَشْبَعْ مِنْ خُبْزِ الشَّعيرِ. رواه البخاري. «مَصْلِيَّةٌ» بفتح الميم: أيْ مَشْوِيَّةٌ.
ترجمہ
ابوسعید مقبری رحمہ اللہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جن کے سامنے بھنی ہوئی بکری رکھی تھی، انہوں نے انہیں (کھانے کی) دعوت دی تو انہوں نے کھانے سے انکار کر دیا اور فرمایا: رسول اللہ ﷺ دنیا سے اس حال میں تشریف لے گئے کہ آپ نے جو کی روٹی بھی پیٹ بھر کر نہیں کھائی۔ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے) «مَصْلِيَّةٌ» میم کے زبر کے ساتھ: یعنی بھنی ہوئی۔
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 492
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: لَمْ يَأكُلِ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - عَلَى خِوَانٍ حَتَّى مَاتَ، وَمَا أكَلَ خُبْزًا مُرَقَّقًا حَتَّى مَاتَ. رواه البخاري. وفي رواية لَهُ: وَلاَ رَأى شَاةً سَمِيطًا بعَيْنِهِ قَطُّ.
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ نے وفات تک کبھی خوان (کھانے کی میز) پر کھانا نہیں کھایا، اور نہ وفات تک کبھی باریک (چپاتی) روٹی کھائی۔ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے) اور بخاری ہی کی ایک روایت میں ہے: اور نہ آپ نے کبھی اپنی آنکھ سے (کھال سمیت) بھنی ہوئی بکری دیکھی۔
وضاحت:
«خِوَانٍ» : خوان وہ چیز ہے جس پر کھاتے وقت کھانا رکھا جاتا ہے۔ (النہایہ 2/89)
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 493
وعن النعمان بن بشير رضي الله عنهم، قَالَ: لَقَدْ رَأيْتُ نَبيَّكُمْ - صلى الله عليه وسلم - وَمَا يَجِدُ مِنَ الدَّقَلِ مَا يَمْلأُ بِهِ بَطْنَهُ. رواه مسلم. «الدَّقَلُ»: تَمْرٌ رَدِيءٌ.
ترجمہ
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے تمہارے نبی ﷺ کو دیکھا کہ آپ کو ردی کھجور بھی اتنی میسر نہ تھی جس سے آپ اپنا پیٹ بھر لیتے۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے) «الدَّقَلُ»: ردی کھجور۔
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 472 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 494
درجۂ حدیثمحدثین:صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیثانظر الحديث (472). أخرجه: مسلم 8/ 220 (2978) (36).
وعن سهلِ بن سعد - رضي الله عنه - قَالَ: مَا رَأى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - النَّقِيَّ مِنْ حِين ابْتَعَثَهُ الله تَعَالَى حَتَّى قَبضَهُ الله تَعَالَى. فقِيلَ لَهُ: هَلْ كَانَ لَكُمْ في عَهدِ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مَنَاخِلُ؟ قَالَ: مَا رَأى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مُنْخُلًا مِنْ حِينَ ابْتَعَثَهُ اللهُ تَعَالَى حَتَّى قَبَضَهُ اللهُ تَعَالَى، فَقِيلَ لَهُ: كَيْفَ كُنْتُمْ تَأكُلُونَ الشَّعِيرَ غَيْرَ مَنْخُولٍ؟ قَالَ: كُنَّا نَطحَنُهُ وَنَنْفُخُهُ، فيَطيرُ مَا طَارَ، وَمَا بَقِيَ ثَرَّيْنَاهُ. رواه البخاري. قَوْله: «النَّقِيّ» هُوَ بفتح النون وكسر القاف وتشديد الياءِ: وَهُوَ الخُبْزُ الحُوَّارَى، وَهُوَ: الدَّرْمَكُ. قَوْله: «ثَرَّيْنَاهُ» هُوَ بثاء مثلثة، ثُمَّ راء مشددة، ثُمَّ يَاءٍ مُثَنَّاة من تَحْت ثُمَّ نون، أيْ: بَللْنَاهُ وَعَجَنَّاهُ.
ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے جب سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو مبعوث فرمایا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو وفات دی، کبھی میدہ (چھنے ہوئے آٹے کی روٹی) نہیں دیکھا۔ ان سے پوچھا گیا: کیا رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں تمہارے پاس چھلنیاں تھیں؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے جب سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو مبعوث فرمایا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو وفات دی، کبھی چھلنی نہیں دیکھی۔ ان سے پوچھا گیا: تو تم بغیر چھنے جو کیسے کھاتے تھے؟ انہوں نے کہا: ہم اسے پیستے اور اس میں پھونک مارتے، تو جو (بھوسا) اڑنا ہوتا اڑ جاتا، اور جو باقی رہ جاتا اسے ہم (پانی سے) تر کر کے گوندھ لیتے۔ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے) «النَّقِيُّ» نون کے زبر، قاف کے زیر اور یاء کی تشدید کے ساتھ: یہ حُوّاریٰ (سفید میدے) کی روٹی ہے، اور اسی کو «الدَّرْمَكُ» کہتے ہیں۔ «ثَرَّيْنَاهُ» ثاء مثلثہ، پھر راء مشدد، پھر یاء مثناۃ تحتانیہ، پھر نون کے ساتھ: یعنی ہم اسے تر کرتے اور گوندھتے۔
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 495
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: خرجَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - ذَاتَ يَوْمٍ أَوْ لَيْلَةٍ، فَإذَا هُوَ بأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رضي الله عنهم، فَقَالَ: «مَا أَخْرَجَكُمَا مِنْ بُيُوتِكُما هذِهِ السَّاعَةَ؟» قَالا: الجُوعُ يَا رسول الله. قَالَ: «وَأنَا، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لأخْرَجَنِي الَّذِي أخْرَجَكُما، قُوما» فقَامَا مَعَهُ، فَأتَى رَجُلًا مِنَ الأَنْصَارِ، فَإذَا هُوَ لَيْسَ في بيْتِهِ، فَلَمَّا رَأَتْهُ المَرْأَةُ، قالت: مَرْحَبًا وَأهلًا. فقال لَهَا رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «أيْنَ فُلانُ؟» قالت: ذَهَبَ يَسْتَعْذِبُ لنَا المَاءَ. إِذْ جَاءَ الأَنْصَارِيُّ، فَنَظَرَ إِلَى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - وَصَاحِبَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: الحَمْدُ للهِ، مَا أَحَدٌ الْيَوْمَ أكْرَمَ أضْيَافًا مِنِّي، فَانْطَلَقَ فَجَاءهُمْ بِعِذْقٍ فِيهِ بُسْرٌ وَتَمْرٌ وَرُطَبٌ، فَقَالَ: كُلُوا، وَأَخَذَ الْمُدْيَةَ، فَقَالَ لَهُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إيَّاكَ وَالْحَلُوبَ» فَذَبَحَ لَهُمْ، فَأكَلُوا مِنَ الشَّاةِ وَمِنْ ذَلِكَ العِذْقِ وَشَرِبُوا. فَلَمَّا أَنْ شَبِعُوا وَرَوُوا قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - لأَبي بَكْر وَعُمَرَ رضي الله عنهم: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَتُسْأَلُنَّ عَنْ هَذَا النَّعِيمِ يَوْمَ القِيَامَةِ، أَخْرَجَكُمْ مِنْ بُيُوتِكُمُ الْجُوعُ، ثُمَّ لَمْ تَرْجِعُوا حَتَّى أصَابَكُمْ هَذَا النَّعيمُ». رواه مسلم. قولُهَا: «يَسْتَعْذِبُ» أيْ: يَطْلُبُ المَاءَ العَذْبَ، وَهُوَ الطَّيِّبُ. وَ«العِذْقُ» بكسر العين وإسكان الذال المعجمة: وَهُوَ الكِباسَةُ، وَهِيَ الغُصْنُ. وَ«المُدْيَةُ» بضم الميم وكسرها: هي السِّكِّينُ. وَ«الْحَلُوبُ»: ذاتُ اللَّبَن. وَالسُّؤالُ عَنْ هَذَا النَّعِيمِ سُؤَالُ تَعْدِيد النِّعَم لا سُؤَالُ تَوْبيخٍ وتَعْذِيبٍ، والله أعلَمُ. وَهَذَا الأَنْصَارِيُّ الَّذِي أَتَوْهُ هُوَ، أَبُو الْهَيْثَم بْنُ التَّيِّهَانِ، كَذَا جَاءَ مُبَيَّنًا في رواية الترمذي وغيره.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک دن یا ایک رات رسول اللہ ﷺ (گھر سے) نکلے تو اچانک آپ نے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کو (باہر) پایا، آپ نے فرمایا: ”اس وقت تم دونوں کو تمہارے گھروں سے کس چیز نے نکالا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: بھوک نے، اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”اور میں بھی، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! مجھے بھی اسی چیز نے نکالا ہے جس نے تم دونوں کو نکالا ہے، اٹھو۔“ چنانچہ وہ دونوں آپ کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے، آپ انصار کے ایک آدمی کے پاس آئے تو وہ اپنے گھر میں موجود نہیں تھا، جب اس کی بیوی نے آپ کو دیکھا تو کہا: خوش آمدید، تشریف لائیے! رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”فلاں کہاں ہے؟“ اس نے کہا: وہ ہمارے لیے میٹھا پانی لینے گیا ہے۔ اتنے میں وہ انصاری آ گیا، اس نے رسول اللہ ﷺ اور آپ کے دونوں ساتھیوں کو دیکھا، پھر کہا: الحمد للہ، آج کسی کے مہمان مجھ سے زیادہ معزز نہیں، پھر وہ گیا اور ان کے پاس کھجوروں کا ایک خوشہ لے آیا جس میں گدری، خشک اور تازہ کھجوریں تھیں، اور کہا: کھائیے، اور اس نے چھری پکڑی، تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”دودھ والی (بکری ذبح کرنے) سے بچنا۔“ چنانچہ اس نے ان کے لیے (ایک بکری) ذبح کی، تو انہوں نے بکری (کا گوشت) اور اس خوشے سے کھایا اور (پانی) پیا، پھر جب وہ سیر ہو گئے اور سیراب ہو گئے تو رسول اللہ ﷺ نے ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! قیامت کے دن تم سے اس نعمت کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا، تمہیں تمہارے گھروں سے بھوک نے نکالا، پھر تم واپس نہیں لوٹے یہاں تک کہ تمہیں یہ نعمت مل گئی۔“ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے) «يَسْتَعْذِبُ»: یعنی میٹھا پانی تلاش کرتا ہے، اور (عذب) عمدہ پانی کو کہتے ہیں۔ «الْعِذْقُ» عین کے زیر اور ذال معجمہ کے سکون کے ساتھ: یہ کِباسہ (خوشہ) ہے، اور وہ (کھجور کی) شاخ ہے۔ «الْمُدْيَةُ» میم کے پیش اور زیر کے ساتھ: چھری۔ «الْحَلُوبُ»: دودھ والی (بکری)۔ اور اس نعمت کے بارے میں سوال نعمتوں کو گنوانے کا سوال ہے، ڈانٹ ڈپٹ اور عذاب کا سوال نہیں، واللہ اعلم۔ اور یہ انصاری جن کے پاس وہ آئے تھے، سیدنا ابوالہیثم بن تیہان رضی اللہ عنہ تھے، ترمذی وغیرہ کی روایت میں اسی طرح وضاحت کے ساتھ آیا ہے۔
وضاحت:
«رِوَايَةِ التِّرْمِذِيِّ» : یعنی جامع ترمذی (حدیث 2369) میں، نیز اسے حاکم نے المستدرک (4/131) میں اور بیہقی نے شعب الایمان (حدیث 4602) میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 496
خالد بن عمیر عدوی رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیا، اور وہ بصرہ کے امیر تھے، انہوں نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر فرمایا: اما بعد! بے شک دنیا نے اپنے ختم ہونے کی خبر دے دی ہے اور وہ تیزی سے پیٹھ پھیر کر جا رہی ہے، اور اس میں سے صرف اتنا سا باقی رہ گیا ہے جیسے برتن میں بچا ہوا تھوڑا سا (پانی) جسے اس کا مالک (قطرہ قطرہ) جمع کرتا ہے، اور تم اس (دنیا) سے ایک ایسے گھر کی طرف منتقل ہونے والے ہو جسے زوال نہیں، تو اپنے پاس موجود بہترین (اعمال) کے ساتھ منتقل ہو، کیونکہ ہم سے ذکر کیا گیا ہے کہ ایک پتھر جہنم کے کنارے سے پھینکا جاتا ہے تو وہ ستر سال تک اس میں گرتا رہتا ہے اور اس کی تہہ تک نہیں پہنچتا، اور اللہ کی قسم! وہ (جہنم) ضرور بھر دی جائے گی، کیا تم تعجب کرتے ہو؟! اور ہم سے ذکر کیا گیا ہے کہ جنت کے دروازوں میں سے (ایک دروازے کے) دو کواڑوں کے درمیان چالیس سال کی مسافت ہے، اور اس پر ضرور ایک ایسا دن آئے گا کہ وہ بھیڑ سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہو گا، اور میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سات آدمیوں میں ساتواں تھا، ہمارے پاس درختوں کے پتوں کے سوا کوئی کھانا نہ تھا، یہاں تک کہ ہماری باچھیں زخمی ہو گئیں، (ایک دن) مجھے ایک چادر ملی تو میں نے اسے اپنے اور سعد بن مالک کے درمیان پھاڑ (کر تقسیم کر) لیا، آدھی کا میں نے تہبند باندھا اور آدھی کا سعد نے تہبند باندھا، اور آج ہم میں سے ہر ایک کسی نہ کسی شہر کا امیر بن چکا ہے، اور میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں اپنے آپ میں بڑا ہوں اور اللہ کے نزدیک چھوٹا۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے) «آذَنَتْ» الف کے مد کے ساتھ: یعنی خبر دے دی۔ «بِصُرْمٍ» صاد کے پیش کے ساتھ: یعنی اس کے منقطع اور فنا ہونے کی۔ «وَوَلَّتْ حَذَّاءَ» حاء مہملہ مفتوحہ، پھر ذال معجمہ مشدد، پھر الف ممدودہ کے ساتھ: یعنی تیزی سے۔ «الصُّبَابَةُ» صاد مہملہ کے پیش کے ساتھ: تھوڑا سا بچا ہوا حصہ۔ «يَتَصَابُّهَا» ہاء سے پہلے باء کی تشدید کے ساتھ: یعنی اسے جمع کرتا ہے۔ «الْكَظِيظُ»: بہت زیادہ بھرا ہوا۔ «قَرِحَتْ» قاف کے زبر اور راء کے زیر کے ساتھ: یعنی ان میں زخم ہو گئے۔
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 497
وعن أَبي موسى الأشعري - رضي الله عنه - قَالَ: أخْرَجَتْ لَنَا عَائِشَةُ رضي الله عنها كِسَاءً وَإزارًا غَلِيظًا، قالَتْ: قُبِضَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - في هَذَيْنِ. متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہمارے سامنے ایک چادر اور ایک موٹا تہبند نکالا اور فرمایا: رسول اللہ ﷺ کی روح انہی دو (کپڑوں) میں قبض کی گئی۔ (متفق علیہ)
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 498
درجۂ حدیثمحدثین:صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیثأخرجه: البخاري 7/ 190 (5818)، ومسلم 6/ 145 (2080) (35) عن أبي بردة بن أبي موسى الأشعري، وليس عن أبيه.
وعن سعد بن أَبي وقاص - رضي الله عنه - قَالَ: إنِّي لأَوَّلُ الْعَرَبِ رَمَى بِسَهْمٍ في سَبِيلِ الله، وَلَقَدْ كُنَّا نَغْزُو مَعَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مَا لَنَا طَعَامٌ إِلاَّ وَرَقُ الْحُبْلَةِ، وَهذَا السَّمُرُ، حَتَّى إنْ كَانَ أحَدُنَا لَيَضَعُ كَمَا تَضَعُ الشَّاةُ مَا لَهُ خَلْطٌ. متفقٌ عَلَيْهِ. «الحُبْلَة» بضم الحاء المهملة وإسكان الباءِ الموحدةِ: وَهِيَ وَالسَّمُرُ، نَوْعَانِ مَعْرُوفَانِ مِنْ شَجَرِ الْبَادِيَةِ.
ترجمہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: بے شک میں عربوں میں سب سے پہلا شخص ہوں جس نے اللہ کی راہ میں تیر چلایا، اور ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ جہاد کیا کرتے تھے، ہمارے پاس حبلہ کے پتوں اور اس سمر (کیکر) کے سوا کوئی کھانا نہ ہوتا، یہاں تک کہ ہم میں سے کوئی (قضائے حاجت میں) اس طرح مینگنیاں کرتا جیسے بکری کرتی ہے، ان میں کوئی آمیزش (چپک) نہ ہوتی۔ (متفق علیہ) «الْحُبْلَةُ» حاء مہملہ کے پیش اور باء موحدہ کے سکون کے ساتھ: یہ اور سمر صحرا کے درختوں کی دو معروف قسمیں ہیں۔
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 499
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «اللَّهُمَّ اجْعَلْ رِزْقَ آلِ مُحَمّدٍ قُوتًا». متفقٌ عَلَيْهِ. قَالَ أهْلُ اللُّغَةِ وَالغَرِيبِ: مَعْنَى «قُوتًا» أيْ: مَا يَسُدُّ الرَّمَقَ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے (دعا کرتے ہوئے) فرمایا: ”اے اللہ! آل محمد کا رزق بقدرِ کفایت (گزارے بھر) کر دے۔“ (متفق علیہ) اہلِ لغت اور غریب (الحدیث) کے علماء نے کہا ہے: «قُوتًا» کا معنی ہے: اتنا (رزق) جو جان باقی رکھنے کے لیے کافی ہو۔
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 500
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: اس اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں! میں بھوک کی وجہ سے اپنے پیٹ (جگر) کے بل زمین پر پڑ جاتا تھا، اور بھوک کی وجہ سے اپنے پیٹ پر پتھر باندھ لیتا تھا۔ ایک دن میں ان (صحابہ) کے اس راستے پر بیٹھ گیا جہاں سے وہ نکلا کرتے تھے، تو نبی کریم ﷺ میرے پاس سے گزرے، مجھے دیکھ کر مسکرائے اور جو کچھ میرے چہرے پر اور میرے دل میں تھا اسے پہچان لیا، پھر فرمایا: ”ابوہر!“ میں نے عرض کیا: لبیک، اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”(میرے ساتھ) آ جاؤ۔“ اور آپ چل دیے، میں آپ کے پیچھے ہو لیا، آپ (گھر میں) داخل ہوئے، میں نے اجازت مانگی تو مجھے اجازت دی گئی اور میں داخل ہو گیا، آپ نے ایک پیالے میں دودھ پایا تو فرمایا: ”یہ دودھ کہاں سے آیا ہے؟“ گھر والوں نے کہا: فلاں مرد — یا فلاں عورت — نے آپ کو ہدیہ کیا ہے۔ آپ نے فرمایا: ”ابوہر!“ میں نے عرض کیا: لبیک، اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”اہلِ صفہ کے پاس جاؤ اور انہیں میرے پاس بلا لاؤ۔“ (ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں: اور اہلِ صفہ اسلام کے مہمان تھے، وہ نہ کسی گھر والے کے پاس ٹھکانا رکھتے تھے، نہ مال کے پاس اور نہ کسی شخص کے پاس، جب آپ کے پاس صدقہ آتا تو آپ اسے ان کے پاس بھیج دیتے اور خود اس میں سے کچھ نہ لیتے، اور جب آپ کے پاس ہدیہ آتا تو انہیں بلا بھیجتے اور خود بھی اس میں سے لیتے اور انہیں اس میں شریک کرتے۔ مجھے یہ بات ناگوار گزری، میں نے (دل میں) کہا: یہ (تھوڑا سا) دودھ اہلِ صفہ میں کیا (پورا ہو گا)! میں اس کا زیادہ حق دار تھا کہ اس دودھ میں سے ایک گھونٹ پی لیتا جس سے کچھ طاقت حاصل کر لیتا، جب وہ آئیں گے اور آپ مجھے حکم دیں گے تو میں ہی انہیں دوں گا، اور کیا امید ہے کہ اس دودھ میں سے مجھ تک کچھ پہنچے۔ لیکن اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کے بغیر کوئی چارہ نہ تھا، چنانچہ میں ان کے پاس گیا اور انہیں بلا لایا، وہ آئے اور اجازت مانگی، آپ نے انہیں اجازت دی اور وہ گھر میں اپنی اپنی جگہوں پر بیٹھ گئے، آپ نے فرمایا: ”اے ابوہر!“ میں نے عرض کیا: لبیک، اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”لو اور انہیں دو۔“ (ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں: میں نے پیالہ لیا اور ایک آدمی کو دیتا، وہ پیتا یہاں تک کہ سیراب ہو جاتا، پھر پیالہ مجھے لوٹا دیتا، پھر میں (دوسرے) آدمی کو دیتا، وہ پیتا یہاں تک کہ سیراب ہو جاتا، پھر پیالہ مجھے لوٹا دیتا، پھر میں (اگلے) آدمی کو دیتا، وہ پیتا یہاں تک کہ سیراب ہو جاتا، پھر پیالہ مجھے لوٹا دیتا، یہاں تک کہ میں نبی کریم ﷺ تک پہنچا، اور سب لوگ سیراب ہو چکے تھے، آپ نے پیالہ لیا اور اسے اپنے ہاتھ پر رکھا، پھر میری طرف دیکھ کر مسکرائے اور فرمایا: ”ابوہر!“ میں نے عرض کیا: لبیک، اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”اب میں اور تم باقی رہ گئے ہیں۔“ میں نے عرض کیا: آپ نے سچ فرمایا، اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ اور پیو۔“ میں بیٹھ گیا اور پیا، آپ نے فرمایا: ”پیو۔“ میں نے (پھر) پیا، آپ مسلسل فرماتے رہے: ”پیو۔“ یہاں تک کہ میں نے عرض کیا: نہیں، اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا! اب میں اس کے لیے (پیٹ میں) کوئی راستہ نہیں پاتا! آپ نے فرمایا: ”تو مجھے دکھاؤ۔“ میں نے پیالہ آپ کو دے دیا، آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی، بسم اللہ پڑھی اور بچا ہوا (دودھ) پی لیا۔ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 501
وعن محمد بن سيرين، عن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: لَقَدْ رَأيْتُنِي وَإنِّي لأَخِرُّ فِيمَا بَيْنَ مِنْبَرِ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - إِلَى حُجْرَةِ عائِشَةَ رضي الله عنها مَغْشِيًّا عَلَيَّ، فَيَجِيءُ الجَائِي، فَيَضَعُ رِجْلَهُ عَلَى عُنُقِي، وَيَرَى أنِّي مَجْنُونٌ وَمَا بِي مِنْ جُنُونٍ، مَا بِي إِلاَّ الْجُوعُ. رواه البخاري.
ترجمہ
محمد بن سیرین رحمہ اللہ، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ میں رسول اللہ ﷺ کے منبر اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے درمیان بے ہوش ہو کر گر پڑتا تھا، تو کوئی آنے والا آتا اور اپنا پاؤں میری گردن پر رکھ دیتا اور سمجھتا کہ میں دیوانہ ہوں، حالانکہ مجھے کوئی دیوانگی نہ تھی، مجھے صرف بھوک (کی شدت) تھی۔ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 502
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: تُوُفِّي رسول الله - صلى الله عليه وسلم - وَدِرْعُهُ مَرْهُونَةٌ عِنْدَ يَهُودِي في ثَلاثِينَ صَاعًا مِنْ شَعِير. متفق عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی تو آپ کی زرہ ایک یہودی کے پاس تیس صاع جو کے بدلے گروی رکھی ہوئی تھی۔ (متفق علیہ)
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 503
وعن أنسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: رَهَنَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - دِرْعَهُ بِشَعِيرٍ، وَمَشَيْتُ إِلَى النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - بخُبْزِ شَعِيرٍ وَإهَالَة سَنِخَةٍ، وَلَقَدْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: «مَا أصْبَحَ لآلِ مُحَمّدٍ صَاعٌ وَلاَ أمْسَى» وَإنَّهُمْ لَتِسْعَةُ أبيَات. رواه البخاري. «الإهالَةُ» بكسر الهمزة: الشَّحْمُ الذَّائِبُ. وَ«السَّنِخَةُ» بالنون والخاء المعجمة: وَهِيَ المُتَغَيِّرَةُ.
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ نے اپنی زرہ جو کے بدلے گروی رکھی، اور میں نبی کریم ﷺ کے پاس جو کی روٹی اور (بو میں) بدلی ہوئی پگھلی چربی لے کر گیا، اور میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”آلِ محمد کے پاس نہ کبھی صبح کو ایک صاع (غلہ) ہوا اور نہ شام کو۔“ حالانکہ وہ نو گھر تھے۔ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے) «الإهالَةُ» ہمزہ کے کسرہ کے ساتھ: پگھلی ہوئی چربی۔ «السَّنِخَةُ» نون اور خائے معجمہ کے ساتھ: یعنی (بو اور ذائقے میں) بدلی ہوئی۔
وضاحت:
«صَاعٌ» : صاع ایک پیمانہ ہے جس میں چار مُد سماتے ہیں۔ (النہایہ 3/60)
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 504
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے اہلِ صفہ میں سے ستر (آدمیوں) کو دیکھا، ان میں سے کسی ایک کے پاس بھی (اوپر اوڑھنے کی) چادر نہ تھی، یا تو صرف تہبند تھا یا صرف ایک کمبل، جسے انہوں نے اپنی گردنوں میں باندھ رکھا تھا، ان میں سے کوئی (کپڑا) آدھی پنڈلیوں تک پہنچتا اور کوئی ٹخنوں تک، تو وہ (آدمی) اسے اپنے ہاتھ سے سمیٹے رکھتا، اس بات کو ناپسند کرتے ہوئے کہ اس کا ستر دکھائی دے۔ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 468 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 505
درجۂ حدیثمحدثین:صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیثانظر الحديث (468). أخرجه: البخاري 1/ 120 (442).
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا مَعَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - إِذْ جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الأنْصَارِ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أدْبَرَ الأَنْصَاريُّ، فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «يَا أخَا الأنْصَارِ، كَيْفَ أخِي سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ؟» فَقَالَ: صَالِحٌ، فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ يَعُودُهُ مِنْكُمْ؟» فَقَامَ وَقُمْنَا مَعَهُ، وَنَحْنُ بضْعَةَ عَشَرَ، مَا عَلَيْنَا نِعَالٌ، وَلاَ خِفَافٌ، وَلاَ قَلاَنِسُ، وَلاَ قُمُصٌ، نَمْشِي في تِلك السِّبَاخِ، حَتَّى جِئْنَاهُ، فَاسْتَأْخَرَ قَوْمُهُ مِنْ حَوْله حَتَّى دَنَا رسول الله - صلى الله عليه وسلم - وَأصْحَابُهُ الَّذِينَ مَعَهُ. رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ انصار میں سے ایک آدمی آیا، اس نے آپ کو سلام کیا، پھر وہ انصاری پیٹھ پھیر کر جانے لگا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے انصاری بھائی! میرے بھائی سعد بن عبادہ کیسے ہیں؟“ اس نے کہا: ٹھیک ہیں۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کون ان کی عیادت کرے گا؟“ پھر آپ ﷺ کھڑے ہوئے اور ہم بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہو گئے، اور ہم دس سے کچھ زیادہ (آدمی) تھے، ہمارے پاس نہ جوتے تھے، نہ موزے، نہ ٹوپیاں اور نہ قمیصیں، ہم ان شور والی (کلر والی) زمینوں میں چلتے رہے یہاں تک کہ ان کے پاس پہنچ گئے، تو ان کی قوم کے لوگ ان کے اردگرد سے پیچھے ہٹ گئے یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ اور آپ کے وہ صحابہ جو آپ کے ساتھ تھے (ان کے) قریب ہو گئے۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«قَلاَنِسُ» : یہ سر پر پہننے کے لباس (یعنی ٹوپیوں) میں سے ہیں۔ (لسان العرب 11/279)
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 507
وعن عِمْرَان بنِ الحُصَيْنِ رضي الله عنهم، عن النبي - صلى الله عليه وسلم - أنّه قَالَ: «خَيْرُكُمْ قَرْنِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ» قَالَ عِمْرَانُ: فَمَا أدْري قَالَ النبي - صلى الله عليه وسلم - مَرَّتَيْنِ أَو ثَلاَثًا «ثُمَّ يَكُونُ بَعْدَهُمْ قَوْمٌ يَشْهَدُونَ وَلاَ يُسْتَشْهَدُونَ، وَيَخُونُونَ وَلاَ يُؤْتَمَنُونَ، وَيَنْذِرُونَ وَلاَ يُوفُونَ، وَيَظْهَرُ فِيهمُ السَّمَنُ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سب سے بہتر میرے زمانے کے لوگ ہیں، پھر وہ لوگ جو ان کے بعد ہوں گے، پھر وہ جو ان کے بعد ہوں گے۔“ سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے معلوم نہیں کہ نبی کریم ﷺ نے (اپنے زمانے کے بعد) دو مرتبہ (زمانوں کا ذکر) فرمایا یا تین مرتبہ۔ ”پھر ان کے بعد ایسے لوگ ہوں گے جو گواہی دیں گے حالانکہ ان سے گواہی طلب نہیں کی جائے گی، اور خیانت کریں گے اور انہیں امانت دار نہیں سمجھا جائے گا، اور نذر مانیں گے اور پوری نہیں کریں گے، اور ان میں موٹاپا ظاہر ہو جائے گا۔“ (متفق علیہ)
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 508
وعن أَبي أُمَامَة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «يَا ابْنَ آدَمَ، إنَّكَ أَنْ تَبْذُلَ الفَضْلَ خَيرٌ لَكَ، وَأنْ تُمسِكَهُ شَرٌ لَكَ، ولاَ تُلاَمُ عَلَى كَفَافٍ، وَابْدأ بِمَنْ تَعُولُ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابن آدم! اگر تو (ضرورت سے) زائد (مال) خرچ کر دے تو یہ تیرے لیے بہتر ہے، اور اگر تو اسے روک رکھے تو یہ تیرے لیے برا ہے، اور بقدرِ کفایت (رکھنے) پر تجھے ملامت نہیں کی جائے گی، اور (خرچ کرنے میں) ان سے ابتدا کر جن کی تو کفالت کرتا ہے۔“ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 509
درجۂ حدیثمحدثین:صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیثأخرجه: مسلم 3/ 94 (1036) (97)، والترمذي (2343).
وعن عُبيْدِ الله بنِ محْصن الأَنصَارِيِّ الخطميِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ أصْبَحَ مِنْكُمْ آمِنًا في سربِهِ، مُعَافَىً في جَسَدِهِ، عِنْدَهُ قُوتُ يَوْمِهِ، فَكَأنَّمَا حِيزَتْ لَهُ الدُّنْيَا بِحَذَافِيرِهَا». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن». «سِربه»: بكسر السين المهملة: أي نَفْسه، وَقِيلَ: قَومه.
ترجمہ
سیدنا عبیداللہ بن محصن انصاری خطمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے جو شخص اس حال میں صبح کرے کہ وہ اپنے آپ میں امن سے ہو، اپنے جسم میں عافیت سے ہو، اس کے پاس اس دن کی خوراک ہو، تو گویا اس کے لیے پوری کی پوری دنیا جمع کر دی گئی۔“ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) «سِربه»: سین مہملہ کے کسرہ کے ساتھ: یعنی اس کی جان، اور کہا گیا ہے: اس کی قوم (اور گھر والے)۔
وضاحت:
«بِحَذَافِيرِهَا» : اس کا واحد «حِذْفار» ہے، اور کہا گیا ہے: «حُذْفور» ، یعنی گویا اسے پوری کی پوری دنیا دے دی گئی۔ (النہایہ 1/356)
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 510
درجۂ حدیثشیخ الألبانی:حسن، ابن ماجة (4141) (الترمذي 2346) , شیخ زبیر علی زئی:حسن
تخریج حدیثأخرجه: ابن ماجه (4141)، والترمذي (2346) وقال: «حديث حسن غريب».
وعن عبد الله بن عَمْرو بنِ العاص رضي الله عنهم: أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «قَدْ أفْلَحَ مَنْ أسْلَمَ، وَكَانَ رِزْقُهُ كَفَافًا، وَقَنَّعَهُ اللهُ بِمَا آتَاهُ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یقیناً وہ شخص کامیاب ہو گیا جس نے اسلام قبول کیا، اور اس کا رزق بقدرِ کفایت تھا، اور اللہ نے اسے جو کچھ دیا اس پر اسے قناعت عطا کر دی۔“ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 511
وعن أَبي محمدٍ فضَالَة بن عبيدٍ الأنصاريِّ - رضي الله عنه: أنه سمع رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «طُوبَى لِمَنْ هُدِيَ لِلإسْلاَمِ، وَكَانَ عَيْشُهُ كَفَافًا وَقَنِعَ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ
سیدنا ابومحمد فضالہ بن عبید انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جسے اسلام کی ہدایت دی گئی، اور اس کی گزران بقدرِ کفایت تھی، اور وہ (اسی پر) قانع رہا۔“ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 512
وعن ابن عباس رضي الله عنهم، قَالَ: كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يَبيتُ اللَّيَالِيَ الْمُتَتَابِعَةَ طَاوِيًا، وَأهْلُهُ لاَ يَجِدُونَ عَشَاءً، وَكَانَ أكْثَرُ خُبْزِهِمْ خُبزَ الشَّعيرِ. رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کئی کئی راتیں مسلسل بھوکے گزار دیتے، اور آپ کے گھر والوں کو رات کا کھانا میسر نہ ہوتا، اور ان کی زیادہ تر روٹی جو کی ہوتی تھی۔ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 513
درجۂ حدیثشیخ الألبانی:حسن، ابن ماجة (3347) (الترمذي 2360) , شیخ زبیر علی زئی:إسناده حسن
تخریج حدیثأخرجه: ابن ماجه (3347)، والترمذي (2360).
وعن فُضَالَةَ بن عبيدٍ - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - كَانَ إِذَا صَلَّى بِالنَّاسِ، يَخِرُّ رِجَالٌ مِنْ قَامَتِهِمْ في الصَّلاةِ مِنَ الخَصَاصَةِ - وَهُمْ أصْحَابُ الصُّفَّةِ - حَتَّى يَقُولَ الأعْرَابُ: هؤُلاء مَجَانِينٌ. فَإذَا صلَّى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - انْصَرَفَ إلَيْهِمْ، فَقَالَ: «لَوْ تَعْلَمُونَ مَا لَكُمْ عِنْدَ اللهِ تَعَالَى، لأَحْبَبْتُمْ أَنْ تَزْدَادُوا فَاقَةً وَحَاجَةً». رواه الترمذي، وقال: «حديث صحيح». «الخَصَاصَةُ»: الفَاقَةُ وَالجُوعُ الشَّدِيدُ.
ترجمہ
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب لوگوں کو نماز پڑھاتے تو کچھ لوگ فاقے کی شدت سے نماز میں کھڑے کھڑے گر پڑتے — اور یہ اصحابِ صفہ تھے — یہاں تک کہ دیہاتی کہتے: یہ لوگ دیوانے ہیں۔ پھر جب رسول اللہ ﷺ نماز سے فارغ ہوتے تو ان کی طرف متوجہ ہوتے اور فرماتے: ”اگر تم جان لو کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں تمہارے لیے کیا (اجر) ہے تو تم یہ پسند کرو کہ تمہارا فاقہ اور محتاجی اور بڑھ جائے۔“ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث صحیح ہے) «الخَصَاصَةُ»: فاقہ اور سخت بھوک۔
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 514
وعن أَبي كريمة المقدام بن معد يكرِبَ - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «مَا مَلأَ آدَمِيٌّ وِعَاء شَرًّا مِنْ بَطْنٍ، بِحَسْبِ ابنِ آدَمَ أُكُلاَتٌ يُقِمْنَ صُلْبَهُ، فإنْ كانَ لا مَحالةَ فثُلُثٌ لِطَعَامِهِ، وَثُلُثٌ لِشَرابِهِ، وَثُلُثٌ لِنَفَسه». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن». «أكُلاَتٌ» أيْ: لُقَمٌ.
ترجمہ
سیدنا ابوکریمہ مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”کسی آدمی نے پیٹ سے زیادہ برا کوئی برتن نہیں بھرا، ابن آدم کے لیے چند لقمے کافی ہیں جو اس کی کمر سیدھی رکھیں، اور اگر (زیادہ کھانا) ناگزیر ہی ہو تو ایک تہائی (پیٹ) اس کے کھانے کے لیے، ایک تہائی اس کے پینے کے لیے اور ایک تہائی اس کے سانس کے لیے ہو۔“ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) «أكُلاَتٌ» یعنی: لقمے۔
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 515
درجۂ حدیثشیخ الألبانی:صحيح , شیخ زبیر علی زئی:صحيح
تخریج حدیثأخرجه: ابن ماجه (3349)، والترمذي (2380)، والنسائي في «الكبرى» (6770)، وقال الترمذي: «حديث حسن صحيح». قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت وفي بعض النسخ (حسن صحيح) وهو الأقرب لحال إسناده فإنه صحيح وبيانه في (الصحيحة) رقم (2265)
وعن أَبي أُمَامَة إياسِ بن ثعلبةَ الأَنْصَارِيِّ الحارثي - رضي الله عنه - قَالَ: ذَكَرَ أصْحَابُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يَومًا عِنْدَهُ الدُّنْيَا، فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «ألاَ تَسْمَعُونَ؟ ألاَ تَسْمَعُونَ؟ إنَّ البَذَاذَةَ مِنَ الإِيمَانِ، إنَّ البَذَاذَةَ مِنَ الإِيمَانِ» يَعْنِي: التَّقَحُّلَ. رواهُ أَبو داود. «البَذَاذَةُ» - بالباءِ الموحدةِ والذالين المعجمتين - وَهِيَ رَثَاثَةُ الهَيْئَةِ وَتَرْكُ فَاخِرِ اللِّبَاسِ. وَأَمَّا «التَّقَحُّلُ» فبالقافِ والحاء: قَالَ أهْلُ اللُّغَةِ: المُتَقَحِّلُ هُوَ الرَّجُلُ اليَابِسُ الجِلْدِ مِنْ خُشُونَةِ العَيْشِ وَتَرْكِ التَّرَفُّهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوامامہ ایاس بن ثعلبہ انصاری حارثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک دن رسول اللہ ﷺ کے صحابہ نے آپ کے پاس دنیا کا ذکر کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم سنتے نہیں؟ کیا تم سنتے نہیں؟ بے شک سادگی (اور خستہ حالی) ایمان میں سے ہے، بے شک سادگی ایمان میں سے ہے۔“ یعنی: «التَّقَحُّل» (سخت گزران سے جسم کا خشک ہو جانا)۔ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے) «البَذَاذَةُ» — بائے موحدہ اور دو ذالِ معجمہ کے ساتھ —: اس سے مراد ہیئت کی خستہ حالی اور فاخرانہ لباس کو چھوڑ دینا ہے۔ اور «التَّقَحُّلُ» قاف اور حاء کے ساتھ ہے: اہلِ لغت کہتے ہیں: «المُتَقَحِّل» وہ آدمی ہے جس کی جلد سخت گزران اور عیش و آرام چھوڑ دینے کی وجہ سے خشک ہو گئی ہو۔
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 516
درجۂ حدیثشیخ الألبانی:صحيح (أبو داود 4161) , شیخ زبیر علی زئی:ضعيف, إسناده ضعيف, ابن ماجه (4118), ابن إسحاق عنعن, وحديث الطحاوي (مشكل الآثار: 1/ 478،6/ 151) والطبراني (الكبير: 1/ 272 ح 790،وسنده حسن) يغني عنه و لفظ الطبراني: قال رسول اللّٰه ﷺ: ((إن البذاذة من الإيمان،إن البذاذة من الإيمان)), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 147
تخریج حدیثأخرجه: أبو داود (4161)، وابن ماجه (4118).
وعن أَبي عبد الله جابر بن عبد الله رضي الله عنهم، قَالَ: بَعَثَنَا رسول الله - صلى الله عليه وسلم - وَأمَّرَ عَلَيْنَا أَبَا عُبَيْدَةَ - رضي الله عنه - نَتَلَقَّى عِيرًا لِقُرَيْشٍ، وَزَوَّدَنَا جِرَابًا مِنْ تَمْرٍ لَمْ يَجِدْ لَنَا غَيْرَهُ، فَكَانَ أَبو عُبيدَةَ يُعْطِينَا تَمْرَةً تَمْرَةً، فَقيلَ: كَيْفَ كُنْتُمْ تَصْنَعُونَ بِهَا؟ قَالَ: نَمَصُّهَا كَمَا يَمَصُّ الصَّبي، ثُمَّ نَشْرَبُ عَلَيْهَا مِنَ الْمَاءِ، فَتَكْفِينَا يَوْمَنَا إِلَى اللَّيْلِ، وَكُنَّا نَضْرِبُ بِعِصيِّنَا الخَبَطَ، ثُمَّ نَبُلُّهُ بِالماءِ فَنَأكُلُهُ. قَالَ: وَانْطَلَقْنَا عَلَى سَاحِلِ الْبَحْرِ، فَرُفِعَ لَنَا عَلَى سَاحِلِ الْبَحْرِ كَهَيْئَةِ الكَثِيبِ الضَّخْمِ، فَأَتَيْنَاهُ فَإذَا هِيَ دَابَّةٌ تُدْعَى الْعَنْبَرَ، فَقَالَ أَبو عُبَيْدَةَ: مَيْتَةٌ، ثُمَّ قَالَ: لا، بَلْ نَحْنُ رُسُلُ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - وفي سبيل الله وَقَدِ اضْطُرِرْتُمْ فَكُلُوا، فَأقَمْنَا عَلَيْهِ شَهْرًا، وَنَحْنُ ثَلاَثُمِئَةٍ حَتَّى سَمِنَّا، وَلَقَدْ رَأيْتُنَا نَغْتَرِفُ مِن وَقْبِ عَيْنِهِ بِالقِلاَلِ الدُّهْنَ وَنَقْطَعُ مِنْهُ الفِدَرَ كالثَّوْرِ أَوْ كَقَدْرِ الثَّوْرِ، وَلَقَدْ أَخَذَ مِنَّا أَبو عُبَيْدَةَ ثَلاثَةَ عَشَرَ رَجُلًا فَأقْعَدَهُمْ في وَقْبِ عَيْنِهِ وَأخَذَ ضِلْعًا مِنْ أضْلاَعِهِ فَأقَامَهَا ثُمَّ رَحَلَ أعْظَمَ بَعِيرٍ مَعَنَا فَمَرَّ مِنْ تَحْتهَا وَتَزَوَّدْنَا مِنْ لَحْمِهِ وَشَائِقَ، فَلَمَّا قَدِمْنَا المَدِينَةَ أَتَيْنَا رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: «هُوَ رِزْقٌ أخْرَجَهُ اللهُ لَكُمْ، فَهَلْ مَعَكُمْ مِنْ لَحْمِهِ شَيْءٌ فَتُطْعِمُونَا؟» فَأرْسَلْنَا إِلَى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مِنْهُ فَأكَلَهُ. رواه مسلم. «الجِرَابُ»: وِعَاءٌ مِنْ جِلْدٍ مَعْرُوفٌ، وَهُوَ بِكَسرِ الجيم وفتحها والكسر أفْصَحُ. قَوْلُهُ: «نَمَصُّهَا» بفتح الميم، وَ«الخَبَطُ»: وَرَقُ شَجَرٍ مَعْرُوفٍ تَأكُلُهُ الإبِلُ. وَ«الكَثِيبُ»: التَّلُّ مِنَ الرَّمْلِ، وَ«الوَقْبُ»: بفتح الواو وَإسكان القافِ وبعدها بَاءٌ موحدةٌ وَهُوَ نُقْرَةُ العَيْنِ. وَ«القِلاَلُ»: الجِرار. وَ«الفِدَرُ» بكسرِ الفاءِ وفتح الدال: القِطَعُ. «رَحَلَ البَعِيرَ» بتخفيف الحاءِ: أيْ جَعَلَ عَلَيْهِ الرَّحْلِ. «الوَشَائِقُ» بالشينِ المعجمةِ والقاف: اللَّحْمُ الَّذِي اقْتُطِعَ لِيُقَدَّدَ مِنْهُ، والله أعلم.
ترجمہ
سیدنا ابوعبداللہ جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں (ایک مہم پر) بھیجا اور سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کو ہمارا امیر مقرر کیا، تاکہ ہم قریش کے ایک قافلے کا سامنا کریں، اور آپ ﷺ نے ہمیں زادِ راہ کے طور پر کھجوروں کا ایک تھیلا دیا، آپ کو ہمارے لیے اس کے سوا کچھ نہ ملا، تو سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ ہمیں ایک ایک کھجور دیتے تھے۔ (سیدنا جابر سے) پوچھا گیا: تم اس (ایک کھجور) کے ساتھ کیا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: ہم اسے اس طرح چوستے جیسے بچہ چوستا ہے، پھر اس کے اوپر پانی پی لیتے، تو وہ ہمیں رات تک سارا دن کافی ہو جاتی، اور ہم اپنی لاٹھیوں سے (درختوں کے) پتے جھاڑتے، پھر انہیں پانی سے تر کر کے کھا لیتے۔ انہوں نے کہا: اور ہم سمندر کے ساحل پر چلے تو ساحلِ سمندر پر ہمیں ایک بڑے ریت کے ٹیلے جیسی کوئی چیز دکھائی دی، ہم اس کے پاس آئے تو وہ ایک جانور تھا جسے عنبر کہا جاتا ہے۔ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے کہا: (یہ) مردار ہے، پھر کہا: نہیں، بلکہ ہم رسول اللہ ﷺ کے بھیجے ہوئے ہیں اور اللہ کی راہ میں ہیں، اور تم مجبور (و لاچار) ہو چکے ہو، لہٰذا کھاؤ۔ چنانچہ ہم ایک مہینہ اسی پر ٹھہرے رہے، اور ہم تین سو (آدمی) تھے، یہاں تک کہ ہم موٹے ہو گئے۔ اور میں نے دیکھا کہ ہم اس کی آنکھ کے گڑھے سے مٹکوں کے ذریعے چربی نکالتے تھے، اور اس سے بیل جتنے یا بیل کے برابر ٹکڑے کاٹتے تھے۔ اور سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے ہم میں سے تیرہ آدمی لیے اور انہیں اس کی آنکھ کے گڑھے میں بٹھا دیا، اور اس کی پسلیوں میں سے ایک پسلی لے کر اسے کھڑا کیا، پھر ہمارے پاس جو سب سے بڑا اونٹ تھا اس پر کجاوہ کسا تو وہ اس (پسلی) کے نیچے سے گزر گیا۔ اور ہم نے اس کے گوشت کے (سکھانے کے لیے کاٹے ہوئے) ٹکڑے زادِ راہ کے طور پر ساتھ لے لیے۔ پھر جب ہم مدینہ آئے تو رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے اس کا ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ رزق تھا جو اللہ نے تمہارے لیے نکالا، کیا تمہارے پاس اس کے گوشت میں سے کچھ ہے کہ تم ہمیں بھی کھلاؤ؟“ تو ہم نے اس میں سے (کچھ) رسول اللہ ﷺ کی طرف بھیجا تو آپ نے اسے تناول فرمایا۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے) «الجِرَابُ»: چمڑے کا معروف برتن (تھیلا)، اور یہ جیم کے کسرہ اور فتحہ دونوں کے ساتھ ہے، اور کسرہ زیادہ فصیح ہے۔ «نَمَصُّهَا» میم کے فتحہ کے ساتھ ہے۔ «الخَبَطُ»: ایک معروف درخت کے پتے جنہیں اونٹ کھاتے ہیں۔ «الكَثِيبُ»: ریت کا ٹیلا۔ «الوَقْبُ»: واو کے فتحہ اور قاف کے سکون کے ساتھ، اس کے بعد بائے موحدہ ہے، اور اس سے مراد آنکھ کا گڑھا ہے۔ «القِلاَلُ»: مٹکے۔ «الفِدَرُ» فاء کے کسرہ اور دال کے فتحہ کے ساتھ: ٹکڑے۔ «رَحَلَ البَعِيرَ» حاء کی تخفیف کے ساتھ: یعنی اس پر کجاوہ رکھا۔ «الوَشَائِقُ» شینِ معجمہ اور قاف کے ساتھ: وہ گوشت جو سکھانے کے لیے کاٹا گیا ہو۔ واللہ اعلم۔
وضاحت:
«الْعَنْبَرَ» : ایک بڑی سمندری مچھلی، جس کی کھال سے ڈھال بنائی جاتی ہے۔ (النہایہ 3/306)
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 517
وعن أسماء بنتِ يزيد رضي الله عنها، قالت: كَانَ كُمُّ قَمِيصِ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - إِلَى الرُّصْغِ. رواه أَبو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن». «الرُّصْغُ» بالصاد وَالرُّسْغُ بالسينِ أيضًا: هُوَ المَفْصِلُ بَيْنَ الكفِّ والسَّاعِدِ.
ترجمہ
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کی قمیص کی آستین کلائی (کے جوڑ) تک تھی۔ (اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) «الرُّصْغُ» صاد کے ساتھ، اور «الرُّسْغُ» سین کے ساتھ بھی (آتا ہے): یہ ہتھیلی اور بازو کے درمیان کا جوڑ (کلائی) ہے۔
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 518
درجۂ حدیثشیخ الألبانی:ضعيف , شیخ زبیر علی زئی:إسناده حسن, أخرجه الترمذي (1765 وسنده حسن)
تخریج حدیثأخرجه: أبو داود (4027)، والترمذي (1765)، والنسائي في «الكبرى» (9666) وقال الترمذي: «حديث حسن غريب». قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت فيه ضعيف فانظر (الضعيفة) رقم (2458)
وعن جابر - رضي الله عنه - قَالَ: إنَّا كُنَّا يَوْمَ الْخَنْدَقِ نَحْفِرُ، فَعَرَضَتْ كُدْيَةٌ شَدِيدَةٌ، فَجَاؤُوا إِلَى النبي - صلى الله عليه وسلم - فقالوا: هذِهِ كُدْيَةٌ عَرَضَتْ في الخَنْدَقِ. فَقَالَ: «أنَا نَازِلٌ» ثُمَّ قَامَ، وَبَطْنُهُ مَعْصُوبٌ بِحَجَرٍ، وَلَبِثْنَا ثَلاَثَة أيّامٍ لاَ نَذُوقُ ذَوَاقًا، فَأخَذَ النبي - صلى الله عليه وسلم - المِعْوَلَ، فَضَرَبَ فَعَادَ كَثيبًا أهْيَلَ أَو أهْيَمَ، فقلت: يَا رسول الله، ائْذَنْ لي إِلَى البَيْتِ، فقلتُ لامْرَأتِي: رَأيْتُ بالنَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - شَيئًا مَا في ذَلِكَ صَبْرٌ فَعِنْدَكِ شَيْءٌ؟ فقالت: عِنْدي شَعِيرٌ وَعَنَاقٌ، فَذَبَحْتُ العَنَاقَ وَطَحَنْتُ الشَّعِيرَ حَتَّى جَعَلْنَا اللَّحْمَ في البُرْمَةِ، ثُمَّ جِئْتُ النبي - صلى الله عليه وسلم - وَالعَجِينُ قَدِ انْكَسَرَ، وَالبُرْمَةُ بَيْنَ الأثَافِيِّ قَدْ كَادَتْ تَنْضِجُ، فقلتُ: طُعَيْمٌ لي، فَقُمْ أنْتَ يَا رسول اللهِ وَرَجُلٌ أَوْ رَجُلانِ، قَالَ: «كَمْ هُوَ»؟ فَذَكَرْتُ لَهُ، فَقَالَ: «كثيرٌ طَيِّبٌ قُل لَهَا لاَ تَنْزَع البُرْمَةَ، وَلاَ الخبْزَ مِنَ التَّنُّورِحتى آتِي» فَقَالَ: «قُومُوا»، فقام المُهَاجِرُونَ وَالأنْصَارُ، فَدَخَلْتُ عَلَيْهَا فقلتُ: وَيْحَكِ قَدْ جَاءَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم - وَالمُهَاجِرُونَ وَالأنْصَارُ ومن مَعَهُمْ! قالت: هَلْ سَألَكَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: «ادْخُلُوا وَلاَ تَضَاغَطُوا» فَجَعَلَ يَكْسرُ الخُبْزَ، وَيَجْعَلُ عَلَيْهِ اللَّحْمَ، وَيُخَمِّرُ البُرْمَةَ وَالتَّنُّور إِذَا أخَذَ مِنْهُ، وَيُقَرِّبُ إِلَى أصْحَابِهِ ثُمَّ يَنْزعُ، فَلَمْ يَزَلْ يِكْسِرُ وَيَغْرِفُ حَتَّى شَبِعُوا، وَبَقِيَ مِنْهُ، فَقَالَ: «كُلِي هَذَا وَأهِدي، فَإنَّ النَّاسَ أصَابَتْهُمْ مَجَاعَةٌ». متفقٌ عَلَيْهِ. وفي رواية قَالَ جابر: لَمَّا حُفِرَ الخَنْدَقُ رَأيْتُ بالنبيِّ - صلى الله عليه وسلم - خَمَصًا، فَانْكَفَأْتُ إِلَى امْرَأتِي، فقلت: هَلْ عِنْدَكِ شَيْءٌ؟ فَإنّي رَأيْتُ برسول الله - صلى الله عليه وسلم - خَمَصًا شَديدًا، فَأخْرَجَتْ إلَيَّ جِرَابًا فِيه صَاعٌ مِنْ شَعِيرٍ، وَلَنَا بَهِيمَةٌ دَاجِنٌ فَذَبَحْتُهَا، وَطَحَنتِ الشَّعِيرَ، فَفَرَغَتْ إِلَى فَرَاغي، وَقَطَعْتُهَا في بُرْمَتها، ثُمَّ وَلَّيْتُ إِلَى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فقالت: لاَ تَفْضَحْنِي برسول الله - صلى الله عليه وسلم - وَمَنْ مَعَهُ، فَجئتهُ فَسَارَرْتُهُ، فَقُلْتُ: يَا رسول الله، ذَبَحْنَا بهيمَة لَنَا، وَطَحَنْتُ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ، فَتَعَالَ أنْتَ وَنَفَرٌ مَعَكَ، فَصَاحَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «يَا أهلَ الخَنْدَقِ: إنَّ جَابِرًا قَدْ صَنَعَ سُؤْرًا فَحَيَّهَلا بِكُمْ» فَقَالَ النبي - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تُنْزِلُنَّ بُرْمَتَكُمْ وَلاَ تَخْبزنَّ عَجِينَكُمْ حَتَّى أجِيءَ» فَجِئْتُ، وَجَاءَ النبي - صلى الله عليه وسلم - يَقْدُمُ النَّاسَ، حَتَّى جِئْتُ امْرَأتِي، فقالَتْ: بِكَ وَبِكَ! فقُلْتُ: قَدْ فَعَلْتُ الَّذِي قُلْتِ. فَأخْرَجَتْ عَجِينًا، فَبسَقَ فِيهِ وَبَاركَ، ثُمَّ عَمَدَ إِلَى بُرْمَتِنا فَبصَقَ وَبَارَكَ، ثُمَّ قَالَ: «ادْعِي خَابزَةً فَلْتَخْبِزْ مَعَكِ، وَاقْدَحِي مِنْ بُرْمَتِكُمْ، وَلاَ تُنْزِلُوها» وَهُم ألْفٌ، فَأُقْسِمُ بِالله لأَكَلُوا حَتَّى تَرَكُوهُ وَانْحَرَفُوا، وَإنَّ بُرْمَتَنَا لَتَغِطّ كَمَا هِيَ، وَإنَّ عَجِينَنَا لَيُخْبَزُ كَمَا هُوَ. قَوْله: «عَرَضَتْ كُدْيَةٌ» بضم الكاف وإسكان الدال وبالياء المثناة تَحْتَ، وَهِيَ قِطْعَةٌ غَلِيظَةٌ صُلْبَةٌ مِنَ الأرضِ لاَ يَعْمَلُ فِيهَا الفَأسُ، وَ«الكَثيبُ» أصْلُهُ تَلُّ الرَّمْل، وَالمُرَادُ هُنا: صَارَتْ تُرابًا نَاعِمًا، وَهُوَ مَعْنَى «أهْيَلَ». وَ«الأَثَافِيُّ»: الأحجَارُ الَّتي يكُونُ عَلَيْهَا القِدْرُ، وَ«تَضَاغَطُوا»: تَزَاحَمُوا. وَ«المَجَاعَةُ»: الجُوعُ، وَهُوَ بفتح الميم. وَ«الخَمَصُ»: بفتح الخاء المعجمة والميم: الجُوعُ، وَ«انْكَفَأتُ»: انْقَلَبْتُ وَرَجَعْتُ. و«البُهَيْمَةُ» بضم الباء، تصغير بَهْمَة وَهيَ، العَنَاقُ، بفتح العين. وَ«الدَّاجِنُ»: هِيَ الَّتي ألِفَتِ البَيْتَ: وَ«السُّؤْرُ» الطَّعَامُ الَّذِي يُدْعَى النَّاسُ إِلَيْهِ؛ وَهُوَ بالفَارِسيَّة. وَ«حَيَّهَلا» أيْ تَعَالُوا. وَقَوْلُهَا «بك وَبكَ» أيْ خَاصَمَتْهُ وَسَبَّتْهُ، لأَنَّهَا اعْتَقَدَتْ أنَّ الَّذِي عِنْدَهَا لاَ يَكْفِيهمْ، فَاسْتَحْيَتْ وَخَفِيَ عَلَيْهَا مَا أكْرَمَ الله سبحانه وتعالى بِهِ نَبِيَّهُ - صلى الله عليه وسلم - مِنْ هذِهِ المُعْجِزَةِ الظَّاهِرَةِ وَالآية البَاهِرَةِ. «بَسَقَ» أيْ: بَصَقَ؛ وَيُقَالُ أيْضًا: بَزَقَ، ثَلاث لُغاتٍ. وَ«عَمَدَ» بفتح الميم، أيْ: قَصَدَ. وَ«اقْدَحي» أيْ: اغْرِفِي؛ وَالمِقْدَحَةُ: المِغْرَفَةُ. وَ«تَغِطُّ» أيْ: لِغَلَيَانِهَا صَوْتٌ، والله أعلم.
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم خندق کے دن (خندق) کھود رہے تھے کہ ایک سخت چٹان سامنے آ گئی، تو لوگ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور کہا: یہ ایک سخت چٹان ہے جو خندق میں سامنے آ گئی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں (خود) اترتا ہوں۔“ پھر آپ کھڑے ہوئے اور (بھوک کی وجہ سے) آپ کے پیٹ پر پتھر بندھا ہوا تھا، اور ہم تین دن ایسے رہے تھے کہ کوئی چیز چکھی تک نہ تھی۔ پھر نبی کریم ﷺ نے کدال پکڑی اور (چٹان پر) ماری تو وہ بھربھری ریت کا ڈھیر بن گئی (راوی کو شک ہے کہ «أهْيَلَ» کہا یا «أهْيَمَ»)۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے گھر جانے کی اجازت دیجیے۔ (گھر جا کر) میں نے اپنی بیوی سے کہا: میں نے نبی کریم ﷺ کی ایسی حالت دیکھی ہے جس پر صبر نہیں ہو سکتا، کیا تمہارے پاس کچھ ہے؟ اس نے کہا: میرے پاس کچھ جو اور بکری کا ایک بچہ ہے۔ چنانچہ میں نے بکری کا بچہ ذبح کیا اور جو پیسے، یہاں تک کہ ہم نے گوشت ہانڈی میں ڈال دیا، پھر میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا جبکہ آٹا گوندھ کر خمیر ہو چکا تھا اور ہانڈی چولہے کے پتھروں پر پکنے کے قریب تھی۔ میں نے عرض کیا: میرے ہاں تھوڑا سا کھانا ہے، اے اللہ کے رسول! آپ اور ایک یا دو آدمی (ساتھ) تشریف لے چلیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ کتنا ہے؟“ میں نے آپ کو بتایا تو آپ نے فرمایا: ”بہت ہے اور عمدہ ہے، اس (اپنی بیوی) سے کہو کہ ہانڈی (چولہے سے) نہ اتارے اور نہ روٹیاں تنور سے نکالے یہاں تک کہ میں آ جاؤں۔“ پھر آپ ﷺ نے (لوگوں سے) فرمایا: ”اٹھو۔“ تو مہاجرین اور انصار اٹھ کھڑے ہوئے۔ میں اپنی بیوی کے پاس گیا اور کہا: تیرا بھلا ہو! نبی کریم ﷺ مہاجرین، انصار اور ان کے ساتھ والوں کو لے کر آ گئے ہیں! اس نے کہا: کیا آپ ﷺ نے تم سے (کھانے کی مقدار) پوچھی تھی؟ میں نے کہا: ہاں۔ (پھر آپ ﷺ تشریف لائے اور) فرمایا: ”اندر آ جاؤ اور ایک دوسرے پر دھکم پیل نہ کرو۔“ پھر آپ روٹی توڑتے اور اس پر گوشت رکھتے، اور جب ہانڈی اور تنور سے (کچھ) لیتے تو انہیں ڈھانپ دیتے، اور اپنے صحابہ کے قریب کرتے، پھر (اور) نکالتے، آپ مسلسل روٹی توڑتے اور (سالن) نکالتے رہے یہاں تک کہ سب سیر ہو گئے اور کچھ بچ بھی گیا۔ پھر آپ ﷺ نے (میری بیوی سے) فرمایا: ”یہ خود بھی کھاؤ اور (دوسروں کو) ہدیہ بھی بھیجو، کیونکہ لوگوں کو بھوک نے آ لیا ہے۔“ (متفق علیہ) اور ایک روایت میں ہے کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: جب خندق کھودی جا رہی تھی تو میں نے نبی کریم ﷺ کو بھوک کی حالت میں دیکھا، تو میں اپنی بیوی کی طرف پلٹا اور کہا: کیا تمہارے پاس کچھ ہے؟ کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سخت بھوک کی حالت میں دیکھا ہے۔ تو اس نے میرے سامنے ایک تھیلا نکالا جس میں ایک صاع جو تھے، اور ہمارے پاس ایک پلا ہوا (گھریلو) بکری کا بچہ تھا، میں نے اسے ذبح کیا، اور اس نے جو پیسے، وہ میرے فارغ ہونے کے ساتھ ہی فارغ ہو گئی، اور میں نے اس (گوشت) کو کاٹ کر اس کی ہانڈی میں ڈال دیا، پھر میں رسول اللہ ﷺ کی طرف چل پڑا تو اس نے کہا: مجھے رسول اللہ ﷺ اور آپ کے ساتھیوں کے سامنے رسوا نہ کرنا۔ چنانچہ میں آپ کے پاس آیا اور آپ سے سرگوشی کی اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم نے اپنا ایک بکری کا بچہ ذبح کیا ہے اور میں نے ایک صاع جو پیسے ہیں، تو آپ اور آپ کے ساتھ چند آدمی تشریف لے چلیں۔ تو رسول اللہ ﷺ نے بلند آواز سے پکارا اور فرمایا: ”اے خندق والو! جابر نے دعوت کا کھانا تیار کیا ہے، تو جلدی چلے آؤ۔“ اور نبی کریم ﷺ نے (مجھ سے) فرمایا: ”اپنی ہانڈی (چولہے سے) ہرگز نہ اتارنا اور نہ اپنا گوندھا ہوا آٹا پکانا یہاں تک کہ میں آ جاؤں۔“ پھر میں آیا اور نبی کریم ﷺ لوگوں کے آگے آگے تشریف لائے، یہاں تک کہ میں اپنی بیوی کے پاس آیا تو اس نے کہا: تمہارے ساتھ ایسا ہو، تمہارے ساتھ ویسا ہو! میں نے کہا: میں نے تو وہی کیا تھا جو تم نے کہا تھا۔ پھر اس نے گوندھا ہوا آٹا نکالا تو آپ ﷺ نے اس میں لعابِ دہن ڈالا اور برکت کی دعا کی، پھر ہماری ہانڈی کی طرف گئے، اس میں (بھی) لعاب ڈالا اور برکت کی دعا کی، پھر فرمایا: ”ایک روٹی پکانے والی کو بلا لو تاکہ وہ تمہارے ساتھ روٹی پکائے، اور اپنی ہانڈی سے (سالن) نکالتی رہو اور اسے (چولہے سے) نہ اتارنا۔“ اور وہ (لوگ) ایک ہزار تھے، تو میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ انہوں نے کھایا یہاں تک کہ (کھانا) چھوڑ کر واپس چلے گئے، اور ہماری ہانڈی اسی طرح جوش مار رہی تھی جیسے (پہلے) تھی، اور ہمارا آٹا اسی طرح پکایا جا رہا تھا جیسے (پہلے) تھا۔ «عَرَضَتْ كُدْيَةٌ»: (كُدْيَة) کاف کے ضمہ، دال کے سکون اور یائے تحتانی کے ساتھ ہے، اس سے مراد زمین کا سخت اور ٹھوس ٹکڑا ہے جس پر کلہاڑی اثر نہیں کرتی۔ «الكَثيبُ»: اس کی اصل ریت کا ٹیلا ہے، اور یہاں مراد یہ ہے کہ وہ (چٹان) نرم مٹی بن گئی، اور یہی «أهْيَلَ» کا معنی ہے۔ «الأَثَافِيُّ»: وہ پتھر جن پر ہانڈی رکھی جاتی ہے۔ «تَضَاغَطُوا»: ایک دوسرے پر ہجوم (دھکم پیل) کرنا۔ «المَجَاعَةُ»: بھوک، اور یہ میم کے فتحہ کے ساتھ ہے۔ «الخَمَصُ»: خائے معجمہ اور میم کے فتحہ کے ساتھ: بھوک۔ «انْكَفَأتُ»: میں پلٹا اور واپس ہوا۔ «البُهَيْمَةُ»: باء کے ضمہ کے ساتھ، «بَهْمَة» کی تصغیر ہے، اور وہ عَناق (بکری کی بچی) ہے، عین کے فتحہ کے ساتھ۔ «الدَّاجِنُ»: وہ (جانور) جو گھر سے مانوس ہو۔ «السُّؤْرُ»: وہ کھانا جس کی طرف لوگوں کو بلایا جائے، اور یہ فارسی لفظ ہے۔ «حَيَّهَلا»: یعنی آ جاؤ۔ اور اس (خاتون) کا قول «بك وَبكَ»: یعنی اس نے ان سے جھگڑا کیا اور انہیں برا بھلا کہا، کیونکہ اس کا خیال تھا کہ جو (کھانا) اس کے پاس ہے وہ ان (سب) کو کافی نہیں ہوگا، تو اسے شرم آئی، اور اس پر وہ بات مخفی رہی جس کے ذریعے اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺ کو عزت بخشی، یعنی یہ ظاہر معجزہ اور روشن نشانی۔ «بَسَقَ»: یعنی تھوکا (لعاب ڈالا)، اور (اسے) «بَصَقَ» اور «بَزَقَ» بھی کہا جاتا ہے، یہ تین لغتیں ہیں۔ «عَمَدَ»: میم کے فتحہ کے ساتھ، یعنی قصد کیا۔ «اقْدَحي»: یعنی (ڈوئی سے) نکالو، اور «المِقْدَحَةُ»: ڈوئی (چمچہ)۔ «تَغِطُّ»: یعنی جوش کی وجہ سے اس میں آواز ہو رہی تھی۔ واللہ اعلم۔
وضاحت:
«عَنَاقٌ» : بکری کی مادہ بچی جس کا ایک سال پورا نہ ہوا ہو۔ (النہایہ 3/311) «البُرْمَةَ» : مطلق ہانڈی، اور اس کی جمع «بِرَام» ہے۔ (النہایہ 1/121)
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 519
وعن أنسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ أَبو طَلْحَةَ لأُمِّ سُلَيمٍ: قَدْ سَمِعْتُ صَوْتَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ضَعيفًا أعْرِفُ فيه الجُوعَ، فَهَلْ عِنْدَكِ مِنْ شَيْءٍ؟ فَقَالَتْ: نَعَمْ، فَأخْرَجَتْ أقْرَاصًا مِنْ شَعِيرٍ، ثُمَّ أخَذَتْ خِمَارًا لَهَا، فَلَفَّتِ الخُبْزَ بِبَعْضِهِ، ثُمَّ دَسَّتْهُ تَحْتَ ثَوْبِي وَرَدَّتْنِي بِبَعْضِهِ، ثُمَّ أرْسَلَتْني إِلَى رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - فَذَهَبتُ بِهِ، فَوَجَدْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - جَالِسًا في المَسْجِدِ، وَمَعَهُ النَّاسُ، فَقُمْتُ عَلَيْهمْ، فَقَالَ لي رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «أرْسَلَكَ أَبو طَلْحَةَ؟» فقلت: نَعَمْ، فَقَالَ: «ألِطَعَامٍ؟» فقلت: نَعَمْ، فَقَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «قُومُوا» فَانْطَلَقُوا وَانْطَلَقْتُ بَيْنَ أيْدِيهِمْ حَتَّى جِئْتُ أَبَا طَلْحَةَ فَأخْبَرْتُهُ، فَقَالَ أَبو طَلْحَةَ: يَا أُمَّ سُلَيْمٍ، قَدْ جَاءَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - بالنَّاسِ وَلَيْسَ عِنْدَنَا مَا نُطْعِمُهُمْ؟ فَقَالَتْ: الله وَرَسُولُهُ أعْلَمُ. فَانْطَلَقَ أَبو طَلْحَةَ حَتَّى لَقِيَ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - فَأقْبَلَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مَعَهُ حَتَّى دَخَلاَ، فَقَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «هَلُمِّي مَا عِنْدَكِ يَا أُمَّ سُلَيْمٍ» فَأتَتْ بِذلِكَ الخُبْزِ، فَأمَرَ بِهِ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فَفُتَّ، وَعَصَرَتْ عَلَيْهِ أمُّ سُلَيْمٍ عُكّةً فَآدَمَتْهُ، ثُمَّ قَالَ فِيهِ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مَا شَاءَ اللهُ أَنْ يَقُولَ، ثُمَّ قَالَ: «ائْذَنْ لِعَشْرَةٍ» فأذنَ لَهُمْ فَأكَلُوا حتى شَبِعُوا ثُمَّ خَرَجُوا، ثُمَّ قَالَ: «ائْذَنْ لِعَشْرَةٍ» فأذِنَ لهم حَتَّى أكَلَ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ وَشَبِعُوا وَالقَوْمُ سَبْعُونَ رَجُلًا أَو ثَمَانُونَ. متفقٌ عَلَيْهِ. وفي رواية: فَمَا زَالَ يَدْخُلُ عَشرَة، وَيخرجُ عشرةٌ حَتَّى لَمْ يَبْقَ مِنْهُمْ أحَدٌ إِلاَّ دَخَلَ، فَأكَلَ حَتَّى شَبعَ، ثُمَّ هَيَّأهَا فَإذَا هِيَ مِثْلُهَا حِيْنَ أكَلُوا مِنْهَا. وفي رواية: فَأَكَلُوا عَشرَةً عَشرةً، حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ بِثَمَانِينَ رَجُلًا، ثُمَّ أكَلَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم - بَعْدَ ذَلِكَ وَأهْلُ البَيْتِ، وَتَرَكُوا سُؤْرًا. وفي رواية: ثُمَّ أفْضَلُوا مَا بَلَغُوا جيرانَهُمْ. وفي رواية عن أنس، قَالَ: جِئتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يومًا، فَوَجَدْتُهُ جَالِسًا مَعَ أصْحَابِه، وَقَدْ عَصَبَ بَطْنَهُ، بِعِصَابَةٍ، فقلتُ لِبَعْضِ أصْحَابِهِ: لِمَ عَصَبَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - بَطْنَهُ؟ فقالوا: مِنَ الجوعِ، فَذَهَبْتُ إِلَى أَبي طَلْحَةَ، وَهُوَ زَوْجُ أُمِّ سُلَيْمٍ بِنْت مِلْحَانَ، فقلتُ: يَا أبتَاهُ، قَدْ رَأيْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - عَصَبَ بَطْنَهُ بِعِصَابَةٍ، فَسَألْتُ بَعْضَ أصْحَابِهِ، فقالوا: من الجُوعِ. فَدَخَلَ أَبو طَلْحَةَ عَلَى أُمِّي، فَقَالَ: هَلْ مِنْ شَيءٍ؟ قالت: نَعَمْ، عِنْدِي كِسَرٌ مِنْ خُبْزٍ وَتَمَرَاتٌ، فَإنْ جَاءنَا رسول الله - صلى الله عليه وسلم - وَحْدَهُ أشْبَعْنَاهُ، وَإنْ جَاءَ آخَرُ مَعَهُ قَلَّ عَنْهُمْ ... وَذَكَرَ تَمَامَ الْحَدِيثِ.
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا سے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کی آواز کمزور سنی ہے، میں اس میں بھوک (کا اثر) پہچانتا ہوں، کیا تمہارے پاس کچھ ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، پھر انہوں نے جو کی چند روٹیاں نکالیں، پھر اپنی ایک اوڑھنی لی اور اس کے ایک حصے میں روٹیاں لپیٹ دیں، پھر انہیں میرے کپڑے کے نیچے چھپا دیا اور اس کے باقی حصے کی مجھے چادر اوڑھا دی، پھر مجھے رسول اللہ ﷺ کی طرف بھیجا۔ میں انہیں لے کر گیا تو میں نے رسول اللہ ﷺ کو مسجد میں بیٹھے ہوئے پایا، اور آپ کے ساتھ لوگ تھے، میں ان کے پاس جا کر کھڑا ہو گیا، تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”کیا تمہیں ابوطلحہ نے بھیجا ہے؟“ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: ”کیا کھانے کے لیے؟“ میں نے کہا: جی ہاں۔ تو رسول اللہ ﷺ نے (اپنے ساتھیوں سے) فرمایا: ”اٹھو۔“ چنانچہ وہ چل پڑے اور میں ان کے آگے آگے چلا یہاں تک کہ میں سیدنا ابوطلحہ کے پاس آیا اور انہیں (صورتِ حال کی) خبر دی، تو سیدنا ابوطلحہ نے کہا: اے ام سلیم! رسول اللہ ﷺ لوگوں کو ساتھ لے کر آ گئے ہیں اور ہمارے پاس اتنا (کھانا) نہیں جو ہم انہیں کھلائیں؟ انہوں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں۔ پھر سیدنا ابوطلحہ چلے یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ سے ملے، تو رسول اللہ ﷺ ان کے ساتھ تشریف لائے یہاں تک کہ دونوں (گھر میں) داخل ہوئے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے ام سلیم! جو کچھ تمہارے پاس ہے لے آؤ۔“ وہ وہی روٹیاں لے آئیں، تو رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا تو ان کا چورا کیا گیا، اور سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے ان پر (گھی کی) ایک کپی نچوڑ کر اسے سالن بنا دیا، پھر رسول اللہ ﷺ نے اس پر وہ (دعا) پڑھی جو اللہ نے چاہا کہ آپ پڑھیں، پھر فرمایا: ”دس آدمیوں کو (اندر آنے کی) اجازت دو۔“ انہوں نے انہیں اجازت دی، تو انہوں نے کھایا یہاں تک کہ سیر ہو گئے، پھر وہ نکل گئے، پھر فرمایا: ”دس (اور) کو اجازت دو۔“ انہوں نے انہیں اجازت دی، (یوں ہوتا رہا) یہاں تک کہ تمام لوگوں نے کھایا اور سیر ہو گئے، اور وہ لوگ ستر یا اسی آدمی تھے۔ (متفق علیہ) اور ایک روایت میں ہے: پس دس (آدمی) داخل ہوتے اور دس نکلتے رہے یہاں تک کہ ان میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہ رہا جو داخل نہ ہوا ہو اور اس نے سیر ہو کر نہ کھایا ہو، پھر آپ نے اس (کھانے) کو اکٹھا کیا تو وہ ویسا ہی تھا جیسا ان کے کھانے کے وقت تھا۔ اور ایک روایت میں ہے: انہوں نے دس دس (کر کے) کھایا یہاں تک کہ آپ نے اسی آدمیوں کے ساتھ ایسا ہی کیا، پھر اس کے بعد نبی کریم ﷺ نے اور گھر والوں نے کھایا، اور (پھر بھی) بچا ہوا کھانا چھوڑ دیا۔ اور ایک روایت میں ہے: پھر انہوں نے اتنا بچا دیا جو انہوں نے اپنے پڑوسیوں کو پہنچایا۔ اور ایک روایت میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے ہے، انہوں نے کہا: میں ایک دن رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا تو میں نے آپ کو اپنے صحابہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے پایا، اور آپ نے اپنے پیٹ پر ایک پٹی باندھ رکھی تھی، میں نے آپ کے بعض صحابہ سے پوچھا: رسول اللہ ﷺ نے اپنے پیٹ پر پٹی کیوں باندھ رکھی ہے؟ انہوں نے کہا: بھوک کی وجہ سے۔ تو میں سیدنا ابوطلحہ کے پاس گیا، جو سیدہ ام سلیم بنت ملحان کے شوہر تھے، اور میں نے کہا: ابا جان! میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ہے کہ آپ نے اپنے پیٹ پر پٹی باندھ رکھی ہے، میں نے آپ کے بعض صحابہ سے پوچھا تو انہوں نے کہا: بھوک کی وجہ سے۔ تو سیدنا ابوطلحہ میری والدہ کے پاس گئے اور کہا: کیا (کھانے کو) کچھ ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، میرے پاس روٹی کے کچھ ٹکڑے اور چند کھجوریں ہیں، اگر رسول اللہ ﷺ اکیلے ہمارے پاس تشریف لائیں تو ہم آپ کو سیر کر دیں گے، اور اگر آپ کے ساتھ کوئی اور بھی آیا تو یہ ان کے لیے کم ہوگا ... اور (راوی نے) پوری حدیث ذکر کی۔
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 520