ریاض الصالحین — حدیث نمبر 514

باب: بھوک، سادہ اور سخت زندگی، کھانے پینے، پہننے اور دیگر نفسانی لذتوں میں تھوڑے پر اکتفا کرنے اور خواہشات کو ترک کرنے کی فضیلت

باب فضل الجوع وخشونة العيش والاقتصار عَلَى القليل من المأكول والمشروب والملبوس وغيرها من حظوظ النفس وترك الشهوات

حدیث نمبر: 514
وعن فُضَالَةَ بن عبيدٍ - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - كَانَ إِذَا صَلَّى بِالنَّاسِ، يَخِرُّ رِجَالٌ مِنْ قَامَتِهِمْ في الصَّلاةِ مِنَ الخَصَاصَةِ - وَهُمْ أصْحَابُ الصُّفَّةِ - حَتَّى يَقُولَ الأعْرَابُ: هؤُلاء مَجَانِينٌ. فَإذَا صلَّى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - انْصَرَفَ إلَيْهِمْ، فَقَالَ: «لَوْ تَعْلَمُونَ مَا لَكُمْ عِنْدَ اللهِ تَعَالَى، لأَحْبَبْتُمْ أَنْ تَزْدَادُوا فَاقَةً وَحَاجَةً». رواه الترمذي، وقال: «حديث صحيح».
«الخَصَاصَةُ»: الفَاقَةُ وَالجُوعُ الشَّدِيدُ.
ترجمہ

سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب لوگوں کو نماز پڑھاتے تو کچھ لوگ فاقے کی شدت سے نماز میں کھڑے کھڑے گر پڑتے — اور یہ اصحابِ صفہ تھے — یہاں تک کہ دیہاتی کہتے: یہ لوگ دیوانے ہیں۔ پھر جب رسول اللہ ﷺ نماز سے فارغ ہوتے تو ان کی طرف متوجہ ہوتے اور فرماتے: ”اگر تم جان لو کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں تمہارے لیے کیا (اجر) ہے تو تم یہ پسند کرو کہ تمہارا فاقہ اور محتاجی اور بڑھ جائے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث صحیح ہے)
«الخَصَاصَةُ»: فاقہ اور سخت بھوک۔

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 514
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، التعليق الرغيب (4 / 120) (الترمذي 2368)
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (2368) وقال: «حديث حسن صحيح».
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2368

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2368 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´صحابہ کرام رضی الله عنہم کی معاشی زندگی کا بیان۔`
فضالہ بن عبید رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب لوگوں کو نماز پڑھاتے تو صف میں کھڑے بہت سے لوگ بھوک کی شدت کی وجہ سے گر پڑتے تھے، یہ لوگ اصحاب صفہ تھے، یہاں تک کہ اعراب (دیہاتی لوگ) کہتے کہ یہ سب پاگل اور مجنون ہیں، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے فارغ ہوتے تو ان کی طرف متوجہ ہوتے اور فرماتے: اگر تم لوگوں کو اللہ کے نزدیک اپنا مرتبہ معلوم ہو جائے تو تم اس سے کہیں زیادہ فقر و فاقہ اور حاجت کو پسند کرتے " ۱؎، فضالہ رضی الله عنہ کہتے ہیں: میں اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2368]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اصحاب صفہ کس قدرتنگی اورفقروفاقہ کی حالت میں تھے، پھربھی ان کی خود داری کا یہ عالم تھا کہ کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے بجائے صبروقناعت کی زندگی گزارتے تھے، یہ بھی معلوم ہواکہ دینی علوم کے سیکھنے کے لیے ایسی جگہوں کا انتخاب کرناچاہئے جہاں تعلیمی وتربیتی معیار اچھا ہوچاہے کھانے پینے کی سہولتوں کی کمی ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ اصحاب صفہ کی زندگی سے ہمیں یہی سبق ملتاہے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2368 سے ماخوذ ہے۔