ریاض الصالحین — حدیث نمبر 516

باب: بھوک، سادہ اور سخت زندگی، کھانے پینے، پہننے اور دیگر نفسانی لذتوں میں تھوڑے پر اکتفا کرنے اور خواہشات کو ترک کرنے کی فضیلت

باب فضل الجوع وخشونة العيش والاقتصار عَلَى القليل من المأكول والمشروب والملبوس وغيرها من حظوظ النفس وترك الشهوات

حدیث نمبر: 516
وعن أَبي أُمَامَة إياسِ بن ثعلبةَ الأَنْصَارِيِّ الحارثي - رضي الله عنه - قَالَ: ذَكَرَ أصْحَابُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يَومًا عِنْدَهُ الدُّنْيَا، فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «ألاَ تَسْمَعُونَ؟ ألاَ تَسْمَعُونَ؟ إنَّ البَذَاذَةَ مِنَ الإِيمَانِ، إنَّ البَذَاذَةَ مِنَ الإِيمَانِ» يَعْنِي: التَّقَحُّلَ. رواهُ أَبو داود.
«البَذَاذَةُ» - بالباءِ الموحدةِ والذالين المعجمتين - وَهِيَ رَثَاثَةُ الهَيْئَةِ وَتَرْكُ فَاخِرِ اللِّبَاسِ. وَأَمَّا «التَّقَحُّلُ» فبالقافِ والحاء: قَالَ أهْلُ اللُّغَةِ: المُتَقَحِّلُ هُوَ الرَّجُلُ اليَابِسُ الجِلْدِ مِنْ خُشُونَةِ العَيْشِ وَتَرْكِ التَّرَفُّهِ.
ترجمہ

سیدنا ابوامامہ ایاس بن ثعلبہ انصاری حارثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک دن رسول اللہ ﷺ کے صحابہ نے آپ کے پاس دنیا کا ذکر کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم سنتے نہیں؟ کیا تم سنتے نہیں؟ بے شک سادگی (اور خستہ حالی) ایمان میں سے ہے، بے شک سادگی ایمان میں سے ہے۔“ یعنی: «التَّقَحُّل» (سخت گزران سے جسم کا خشک ہو جانا)۔
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے)
«البَذَاذَةُ» — بائے موحدہ اور دو ذالِ معجمہ کے ساتھ —: اس سے مراد ہیئت کی خستہ حالی اور فاخرانہ لباس کو چھوڑ دینا ہے۔
اور «التَّقَحُّلُ» قاف اور حاء کے ساتھ ہے: اہلِ لغت کہتے ہیں: «المُتَقَحِّل» وہ آدمی ہے جس کی جلد سخت گزران اور عیش و آرام چھوڑ دینے کی وجہ سے خشک ہو گئی ہو۔

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 516
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 4161) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, ابن ماجه (4118), ابن إسحاق عنعن, وحديث الطحاوي (مشكل الآثار: 1/ 478،6/ 151) والطبراني (الكبير: 1/ 272 ح 790،وسنده حسن) يغني عنه و لفظ الطبراني: قال رسول اللّٰه ﷺ: ((إن البذاذة من الإيمان،إن البذاذة من الإيمان)), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 147
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (4161)، وابن ماجه (4118).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 4161 | سنن ابن ماجه: 4118

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4118 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´جس کی لوگ پرواہ نہ کریں اس کا بیان۔`
ابوامامہ حارثی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " سادگی و پراگندہ حالی ایمان کی دلیل ہے " ایمان کا ایک حصہ ہے، سادگی بے جا تکلف کے معنی میں ہے، یعنی زیب و زینت و آرائش سے گریز کرنا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4118]
اردو حاشہ:
فوائد و  مسائل: (1)
مذکورہ روایت کو یمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ سنن ابی داؤد کی تحقیق میں اسے حسن قراردیا ہے۔ دیکھیے: سنن ابو داؤد (اردو)
طبع دارالسلام حديث: 4161)
علاوہ ازیں شیخ البانی نے اس حدیث پر تفصیلی بحث کرتے ہوئے حسن قراردیاہے۔
بنا بریں تحسین حدیث والی رائے ہی درست معلوم ہوتی ہے جیساکہ ہمارے فاضل محقق نے ایک جگہ حسن قراردیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الصحيحة للألباني رقم: 341)

(2)
تکلفات سے پرہیز ایمان کا جزء ہےلہٰذا سادہ عادات کا حامل عام نعمت پر بھی اللہ کا شکر ادا کرتا ہے جب کہ زیب و زینت کا عادی بعض اوقات ایک بڑی نعمت کو بھی اپنے معیار سے کم تر سمجھتا ہےاور شکر کے بجائے شکوہ کرنے لگتا ہے۔

(3)
سادگی میں بہت چیزیں شامل ہیں مثلاً: پیوند لگا کر کپڑا پہن لینا، زمین پر بیٹھ جانا، مفلس اور غریب کی بات سننے اور حتی الوسع مدد کرنے کو اپنی شان کے خلاف نہ سمجھنا، غریب کی معمولی دعوت قبول کرلینا اور اس کا پیش کیا ہواسادہ کھانا کھا کر احسان مندی کا اظہار کرنا۔
ملازموں سے تحقیر آمیز رویہ رکھنے سے اجتناب کرنا، اپنے سے کم تر درجے کے لوگوں کی خوشی اور غمی میں شریک ہونا وغیرہ۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4118 سے ماخوذ ہے۔