ریاض الصالحین — حدیث نمبر 505
باب: بھوک، سادہ اور سخت زندگی، کھانے پینے، پہننے اور دیگر نفسانی لذتوں میں تھوڑے پر اکتفا کرنے اور خواہشات کو ترک کرنے کی فضیلت
باب فضل الجوع وخشونة العيش والاقتصار عَلَى القليل من المأكول والمشروب والملبوس وغيرها من حظوظ النفس وترك الشهوات
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُ سَبْعِينَ مِنْ أَهْلِ الصُّفَّةِ، مَا مِنْهُمْ رَجُلٌ عَلَيْهِ ردَاءٌ، إمَّا إزَارٌ وَإمَّا كِسَاءٌ، قَدْ رَبَطُوا في أعْنَاقِهِم مِنْهَا مَا يَبْلُغُ نِصْفَ السَّاقَيْن، وَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ الكَعْبَيْنِ فَيَجْمَعُهُ بِيَدِهِ كَرَاهِيَةَ أَنْ تُرَى عَوْرَتُهُ. رواه البخاري.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے اہلِ صفہ میں سے ستر (آدمیوں) کو دیکھا، ان میں سے کسی ایک کے پاس بھی (اوپر اوڑھنے کی) چادر نہ تھی، یا تو صرف تہبند تھا یا صرف ایک کمبل، جسے انہوں نے اپنی گردنوں میں باندھ رکھا تھا، ان میں سے کوئی (کپڑا) آدھی پنڈلیوں تک پہنچتا اور کوئی ٹخنوں تک، تو وہ (آدمی) اسے اپنے ہاتھ سے سمیٹے رکھتا، اس بات کو ناپسند کرتے ہوئے کہ اس کا ستر دکھائی دے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)