ریاض الصالحین — حدیث نمبر 507
باب: بھوک، سادہ اور سخت زندگی، کھانے پینے، پہننے اور دیگر نفسانی لذتوں میں تھوڑے پر اکتفا کرنے اور خواہشات کو ترک کرنے کی فضیلت
باب فضل الجوع وخشونة العيش والاقتصار عَلَى القليل من المأكول والمشروب والملبوس وغيرها من حظوظ النفس وترك الشهوات
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا مَعَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - إِذْ جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الأنْصَارِ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أدْبَرَ الأَنْصَاريُّ، فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «يَا أخَا الأنْصَارِ، كَيْفَ أخِي سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ؟» فَقَالَ: صَالِحٌ، فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ يَعُودُهُ مِنْكُمْ؟» فَقَامَ وَقُمْنَا مَعَهُ، وَنَحْنُ بضْعَةَ عَشَرَ، مَا عَلَيْنَا نِعَالٌ، وَلاَ خِفَافٌ، وَلاَ قَلاَنِسُ، وَلاَ قُمُصٌ، نَمْشِي في تِلك السِّبَاخِ، حَتَّى جِئْنَاهُ، فَاسْتَأْخَرَ قَوْمُهُ مِنْ حَوْله حَتَّى دَنَا رسول الله - صلى الله عليه وسلم - وَأصْحَابُهُ الَّذِينَ مَعَهُ. رواه مسلم.سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ انصار میں سے ایک آدمی آیا، اس نے آپ کو سلام کیا، پھر وہ انصاری پیٹھ پھیر کر جانے لگا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے انصاری بھائی! میرے بھائی سعد بن عبادہ کیسے ہیں؟“ اس نے کہا: ٹھیک ہیں۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کون ان کی عیادت کرے گا؟“ پھر آپ ﷺ کھڑے ہوئے اور ہم بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہو گئے، اور ہم دس سے کچھ زیادہ (آدمی) تھے، ہمارے پاس نہ جوتے تھے، نہ موزے، نہ ٹوپیاں اور نہ قمیصیں، ہم ان شور والی (کلر والی) زمینوں میں چلتے رہے یہاں تک کہ ان کے پاس پہنچ گئے، تو ان کی قوم کے لوگ ان کے اردگرد سے پیچھے ہٹ گئے یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ اور آپ کے وہ صحابہ جو آپ کے ساتھ تھے (ان کے) قریب ہو گئے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)