ریاض الصالحین — حدیث نمبر 495
باب: بھوک، سادہ اور سخت زندگی، کھانے پینے، پہننے اور دیگر نفسانی لذتوں میں تھوڑے پر اکتفا کرنے اور خواہشات کو ترک کرنے کی فضیلت
باب فضل الجوع وخشونة العيش والاقتصار عَلَى القليل من المأكول والمشروب والملبوس وغيرها من حظوظ النفس وترك الشهوات
وعن سهلِ بن سعد - رضي الله عنه - قَالَ: مَا رَأى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - النَّقِيَّ مِنْ حِين ابْتَعَثَهُ الله تَعَالَى حَتَّى قَبضَهُ الله تَعَالَى. فقِيلَ لَهُ: هَلْ كَانَ لَكُمْ في عَهدِ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مَنَاخِلُ؟ قَالَ: مَا رَأى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مُنْخُلًا مِنْ حِينَ ابْتَعَثَهُ اللهُ تَعَالَى حَتَّى قَبَضَهُ اللهُ تَعَالَى، فَقِيلَ لَهُ: كَيْفَ كُنْتُمْ تَأكُلُونَ الشَّعِيرَ غَيْرَ مَنْخُولٍ؟ قَالَ: كُنَّا نَطحَنُهُ وَنَنْفُخُهُ، فيَطيرُ مَا طَارَ، وَمَا بَقِيَ ثَرَّيْنَاهُ. رواه البخاري. قَوْله: «النَّقِيّ» هُوَ بفتح النون وكسر القاف وتشديد الياءِ: وَهُوَ الخُبْزُ الحُوَّارَى، وَهُوَ: الدَّرْمَكُ. قَوْله: «ثَرَّيْنَاهُ» هُوَ بثاء مثلثة، ثُمَّ راء مشددة، ثُمَّ يَاءٍ مُثَنَّاة من تَحْت ثُمَّ نون، أيْ: بَللْنَاهُ وَعَجَنَّاهُ.سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے جب سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو مبعوث فرمایا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو وفات دی، کبھی میدہ (چھنے ہوئے آٹے کی روٹی) نہیں دیکھا۔ ان سے پوچھا گیا: کیا رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں تمہارے پاس چھلنیاں تھیں؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے جب سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو مبعوث فرمایا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو وفات دی، کبھی چھلنی نہیں دیکھی۔ ان سے پوچھا گیا: تو تم بغیر چھنے جو کیسے کھاتے تھے؟ انہوں نے کہا: ہم اسے پیستے اور اس میں پھونک مارتے، تو جو (بھوسا) اڑنا ہوتا اڑ جاتا، اور جو باقی رہ جاتا اسے ہم (پانی سے) تر کر کے گوندھ لیتے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
«النَّقِيُّ» نون کے زبر، قاف کے زیر اور یاء کی تشدید کے ساتھ: یہ حُوّاریٰ (سفید میدے) کی روٹی ہے، اور اسی کو «الدَّرْمَكُ» کہتے ہیں۔
«ثَرَّيْنَاهُ» ثاء مثلثہ، پھر راء مشدد، پھر یاء مثناۃ تحتانیہ، پھر نون کے ساتھ: یعنی ہم اسے تر کرتے اور گوندھتے۔