ریاض الصالحین — حدیث نمبر 496
باب: بھوک، سادہ اور سخت زندگی، کھانے پینے، پہننے اور دیگر نفسانی لذتوں میں تھوڑے پر اکتفا کرنے اور خواہشات کو ترک کرنے کی فضیلت
باب فضل الجوع وخشونة العيش والاقتصار عَلَى القليل من المأكول والمشروب والملبوس وغيرها من حظوظ النفس وترك الشهوات
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: خرجَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - ذَاتَ يَوْمٍ أَوْ لَيْلَةٍ، فَإذَا هُوَ بأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رضي الله عنهم، فَقَالَ: «مَا أَخْرَجَكُمَا مِنْ بُيُوتِكُما هذِهِ السَّاعَةَ؟» قَالا: الجُوعُ يَا رسول الله. قَالَ: «وَأنَا، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لأخْرَجَنِي الَّذِي أخْرَجَكُما، قُوما» فقَامَا مَعَهُ، فَأتَى رَجُلًا مِنَ الأَنْصَارِ، فَإذَا هُوَ لَيْسَ في بيْتِهِ، فَلَمَّا رَأَتْهُ المَرْأَةُ، قالت: مَرْحَبًا وَأهلًا. فقال لَهَا رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «أيْنَ فُلانُ؟» قالت: ذَهَبَ يَسْتَعْذِبُ لنَا المَاءَ. إِذْ جَاءَ الأَنْصَارِيُّ، فَنَظَرَ إِلَى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - وَصَاحِبَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: الحَمْدُ للهِ، مَا أَحَدٌ الْيَوْمَ أكْرَمَ أضْيَافًا مِنِّي، فَانْطَلَقَ فَجَاءهُمْ بِعِذْقٍ فِيهِ بُسْرٌ وَتَمْرٌ وَرُطَبٌ، فَقَالَ: كُلُوا، وَأَخَذَ الْمُدْيَةَ، فَقَالَ لَهُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إيَّاكَ وَالْحَلُوبَ» فَذَبَحَ لَهُمْ، فَأكَلُوا مِنَ الشَّاةِ وَمِنْ ذَلِكَ العِذْقِ وَشَرِبُوا. فَلَمَّا أَنْ شَبِعُوا وَرَوُوا قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - لأَبي بَكْر وَعُمَرَ رضي الله عنهم: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَتُسْأَلُنَّ عَنْ هَذَا النَّعِيمِ يَوْمَ القِيَامَةِ، أَخْرَجَكُمْ مِنْ بُيُوتِكُمُ الْجُوعُ، ثُمَّ لَمْ تَرْجِعُوا حَتَّى أصَابَكُمْ هَذَا النَّعيمُ». رواه مسلم.
قولُهَا: «يَسْتَعْذِبُ» أيْ: يَطْلُبُ المَاءَ العَذْبَ، وَهُوَ الطَّيِّبُ. وَ«العِذْقُ» بكسر العين وإسكان الذال المعجمة: وَهُوَ الكِباسَةُ، وَهِيَ الغُصْنُ. وَ«المُدْيَةُ» بضم الميم وكسرها: هي السِّكِّينُ. وَ«الْحَلُوبُ»: ذاتُ اللَّبَن.
وَالسُّؤالُ عَنْ هَذَا النَّعِيمِ سُؤَالُ تَعْدِيد النِّعَم لا سُؤَالُ تَوْبيخٍ وتَعْذِيبٍ، والله أعلَمُ.
وَهَذَا الأَنْصَارِيُّ الَّذِي أَتَوْهُ هُوَ، أَبُو الْهَيْثَم بْنُ التَّيِّهَانِ، كَذَا جَاءَ مُبَيَّنًا في رواية الترمذي وغيره.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک دن یا ایک رات رسول اللہ ﷺ (گھر سے) نکلے تو اچانک آپ نے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کو (باہر) پایا، آپ نے فرمایا: ”اس وقت تم دونوں کو تمہارے گھروں سے کس چیز نے نکالا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: بھوک نے، اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”اور میں بھی، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! مجھے بھی اسی چیز نے نکالا ہے جس نے تم دونوں کو نکالا ہے، اٹھو۔“ چنانچہ وہ دونوں آپ کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے، آپ انصار کے ایک آدمی کے پاس آئے تو وہ اپنے گھر میں موجود نہیں تھا، جب اس کی بیوی نے آپ کو دیکھا تو کہا: خوش آمدید، تشریف لائیے! رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”فلاں کہاں ہے؟“ اس نے کہا: وہ ہمارے لیے میٹھا پانی لینے گیا ہے۔ اتنے میں وہ انصاری آ گیا، اس نے رسول اللہ ﷺ اور آپ کے دونوں ساتھیوں کو دیکھا، پھر کہا: الحمد للہ، آج کسی کے مہمان مجھ سے زیادہ معزز نہیں، پھر وہ گیا اور ان کے پاس کھجوروں کا ایک خوشہ لے آیا جس میں گدری، خشک اور تازہ کھجوریں تھیں، اور کہا: کھائیے، اور اس نے چھری پکڑی، تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”دودھ والی (بکری ذبح کرنے) سے بچنا۔“ چنانچہ اس نے ان کے لیے (ایک بکری) ذبح کی، تو انہوں نے بکری (کا گوشت) اور اس خوشے سے کھایا اور (پانی) پیا، پھر جب وہ سیر ہو گئے اور سیراب ہو گئے تو رسول اللہ ﷺ نے ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! قیامت کے دن تم سے اس نعمت کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا، تمہیں تمہارے گھروں سے بھوک نے نکالا، پھر تم واپس نہیں لوٹے یہاں تک کہ تمہیں یہ نعمت مل گئی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«يَسْتَعْذِبُ»: یعنی میٹھا پانی تلاش کرتا ہے، اور (عذب) عمدہ پانی کو کہتے ہیں۔
«الْعِذْقُ» عین کے زیر اور ذال معجمہ کے سکون کے ساتھ: یہ کِباسہ (خوشہ) ہے، اور وہ (کھجور کی) شاخ ہے۔
«الْمُدْيَةُ» میم کے پیش اور زیر کے ساتھ: چھری۔
«الْحَلُوبُ»: دودھ والی (بکری)۔
اور اس نعمت کے بارے میں سوال نعمتوں کو گنوانے کا سوال ہے، ڈانٹ ڈپٹ اور عذاب کا سوال نہیں، واللہ اعلم۔
اور یہ انصاری جن کے پاس وہ آئے تھے، سیدنا ابوالہیثم بن تیہان رضی اللہ عنہ تھے، ترمذی وغیرہ کی روایت میں اسی طرح وضاحت کے ساتھ آیا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ جب آیت «ثم لتسألن يومئذ عن النعيم» نازل ہوئی تو لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول! کن نعمتوں کے بارے میں ہم سے پوچھا جائے گا؟ وہ تو صرف یہی دو سیاہ چیزیں ہیں (ایک کھجور دوسرا پانی) (ہمارا) دشمن (سامنے) حاضر و موجود ہے اور ہماری تلواریں ہمارے کندھوں پر ہیں ۱؎۔ آپ نے فرمایا: " (تمہیں ابھی معلوم نہیں) عنقریب ایسا ہو گا (کہ تمہارے پاس نعمتیں ہی نعمتیں ہوں گی)۔" [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3357]
وضاحت:
1؎:
ہمیں لڑنے مرنے سے فرصت کہاں کہ ہمارے پاس طرح طرح کی نعمتیں ہوں اور ہم ان نعمتوں میں عیش ومستی کریں جس کی ہم سے باز پرس کی جائے۔
نوٹ:
(سند میں ابوبکر بن عیاش کا حافظہ بڑھاپے میں کمزور ہو گیا تھا، لیکن سابقہ حدیث کی بنا پر یہ حدیث حسن ہے)
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک انصاری کے پاس تشریف لائے تو اس نے آپ کی ضیافت کے لیے جانور ذبح کرنے کے واسطے چھری سنبھالی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: " دودھ والی سے اپنے آپ کو بچانا " یعنی اسے ذبح نہ کرنا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الذبائح/حدیث: 3180]
فوائد و مسائل:
(1)
مہمان کی مناسب خدمت کرنا مسلمان کی خوبی ہے۔
(2)
جو گائے بھینس یا بکری وغیرہ دودھ دیتی ہو، اسے ذبح کرنے سے یہ فائدہ ختم ہوجاتا ہے جب کہ گوشت دوسرے جانور سے بھی حاصل ہوسکتا ہے، اس لیے بہتر یہی ہے کہ دودھ نہ دینے والا جانور ذبح کیا جائے۔