ریاض الصالحین — حدیث نمبر 518
باب: بھوک، سادہ اور سخت زندگی، کھانے پینے، پہننے اور دیگر نفسانی لذتوں میں تھوڑے پر اکتفا کرنے اور خواہشات کو ترک کرنے کی فضیلت
باب فضل الجوع وخشونة العيش والاقتصار عَلَى القليل من المأكول والمشروب والملبوس وغيرها من حظوظ النفس وترك الشهوات
حدیث نمبر: 518
وعن أسماء بنتِ يزيد رضي الله عنها، قالت: كَانَ كُمُّ قَمِيصِ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - إِلَى الرُّصْغِ. رواه أَبو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن». «الرُّصْغُ» بالصاد وَالرُّسْغُ بالسينِ أيضًا: هُوَ المَفْصِلُ بَيْنَ الكفِّ والسَّاعِدِ.ترجمہ
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کی قمیص کی آستین کلائی (کے جوڑ) تک تھی۔
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
«الرُّصْغُ» صاد کے ساتھ، اور «الرُّسْغُ» سین کے ساتھ بھی (آتا ہے): یہ ہتھیلی اور بازو کے درمیان کا جوڑ (کلائی) ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1765 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´قمیص کا بیان۔`
اسماء بنت یزید بن سکن انصاریہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بازو کی آستین کلائی (پہنچوں) تک ہوتی تھی۔ [سنن ترمذي/كتاب اللباس/حدیث: 1765]
اسماء بنت یزید بن سکن انصاریہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بازو کی آستین کلائی (پہنچوں) تک ہوتی تھی۔ [سنن ترمذي/كتاب اللباس/حدیث: 1765]
اردو حاشہ:
وضاحت:
نوٹ:
(اس کے راوی شہر بن حوشب حافظہ کے بہت کمزور ہیں اس لیے ان سے بہت وہم ہوجاتا تھا)
وضاحت:
نوٹ:
(اس کے راوی شہر بن حوشب حافظہ کے بہت کمزور ہیں اس لیے ان سے بہت وہم ہوجاتا تھا)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1765 سے ماخوذ ہے۔