١١٤٢٢ - حدثنا أبو معاوية عن داود عن سعيد بن المسيب قال: يكفن الصبي في خرقة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب ارشاد فرماتے ہیں کہ بچے کو خرقہ میں کفن دیں گے۔
١١٤٢٣ - حدثنا عبد الأعلى عن يونس (عن الحسن) (١) قال: يكفن الفطيم والرضيع في الخرقة، فإن كان فوق ذلك كفن في قميص وخرقتين.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ دودھ پیتے بچے کو اور دودھ چھڑوائے ہوئے بچے کو خرقہ میں کفن دیں گے، اور اگر اس سے بڑا ہو تو اس کو قمیص اور دو خرقوں میں کفن دیں گے۔
١١٤٢٤ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن أيوب عن محمد (في) (١) السقط قال: إن شاء كفنه في ثلاثة أثواب.
مولانا محمد اویس سرور
محمد ارشاد فرماتے ہیں کہ جنین کو اگر چاہے تو تین کپڑوں میں کفن دیں گے۔
١١٤٢٥ - [حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن محمد قال: يكفن فيما تيسر.
مولانا محمد اویس سرور
محمد ارشاد فرماتے ہیں کہ جو (کپڑا) میسر ہو اس سے کفن دیں گے۔
١١٤٢٦ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن ليث عن عطاء قال: يكفن الصبي في خرقة وإن كان قد سعى] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء ارشاد فرماتے ہیں بچے کو خرقہ میں کفن دیں گے اگرچہ وہ کوشش کرچکا ہو۔ (حرکت) ۔
١١٤٢٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الحسن بن عمرو عن فضيل عن إبراهيم قال: يكفن السقط في خرقة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم ارشاد فرماتے ہیں کہ جنین کو خرقہ میں کفن دیں گے۔
١١٤٢٨ - حدثنا ابن علية عن شعبة عن حماد قال: (يكفن) (١) الصبي في ثوب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد ارشاد فرماتے ہیں بچے کو (کسی بھی) کپڑے میں کفن دیں گے۔
١١٤٢٩ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن عبيدة عن إبراهيم قال: يكفن الصبي في خمار يجعل منه قميص ولفافة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم ارشاد فرماتے ہیں کہ بچے کو اوڑھنی میں کفن دیں گے اس سے قمیص اور لفافہ بنائیں گے۔