١١٤٣٠ - حدثنا غندر عن عثمان قال: سألت الحسن عن الجارية إذا ماتت هل تخمر ولم (تحض؟) (١) قال: لا، ولكن تكفن في ثلاثة أثواب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان فرماتے ہیں کہ حسن سے دریافت کیا گیا بچی جب مرجائے تو کیا اس کو اوڑھنی میں کفن دیا جاے گا جب کہ اس کو حیض نہ آیا ہو ابھی تک ؟ آپ نے فرمایا نہیں، بلکہ اس کو تین کپڑوں میں کفن دیں گے۔
١١٤٣١ - حدثنا الثقفي عن أيوب قال: ماتت ابنة لأنس بن سيرين قد أعصرت فأمرهم ابن سيرين أن يكفنوها في (قميص) (١) ولفافتين.
مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے ہیں کہ انس بن سیرین کی بیٹی فوت ہوگئی جس کو پہلا حیض آچکا تھا، حضرت ابن سیرین نے حکم دیا کہ اس کو ایک قمیص میں جسکی آستین نہ ہو اور دو لفافوں میں کفن دو ۔
١١٤٣٢ - حدثنا عبيد (اللَّه) (١) بن موسى قال: (أخبرنا) (٢) إسرائيل عن عبد اللَّه ابن المختار عن الحسن في الجارية التي لم تبلغ قال: تكفن في ثوب واحد.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جو بچی ابھی تک بالغہ نہ ہوئی اگر وہ فوت ہوجائے تو اس کو ایک کپڑے میں کفن دیں گے۔