حدیث نمبر: 13609
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : " لَا خَيْرَ فِيمَنْ لَا يُضِيفُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، غَيْرَ ابْنِ لَهِيعَةَ ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اس شخص میں بھلائی نہیں ہے ، جو مہمان نوازی نہیں کرتا ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف ابن لہیعہ کا معاملہ مختلف ہے ، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف ابن لہیعہ کا معاملہ مختلف ہے ، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔
حدیث نمبر: 13610
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أَيُّمَا ضَيْفٍ نَزَلَ بِقَوْمٍ فَأَصْبَحَ الضَّيْفُ مَحْرُومًا ، فَلَهُ أَنْ يَأْخُذَ بِقَدْرِ قِرَاهُ وَلَا حَرَجَ عَلَيْهِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جب کوئی مہمان کسی قوم کے ہاں مہمان کے طور پر ٹھہرے ، اور پھر وہ محروم ہونے کے عالم میں صبح کرے ، تو اُسے یہ حق ہو گا کہ وہ اپنی مہمان نوازی کے حساب سے وصولی کر لے ، اُس پر کوئی حرج نہیں ہو گا ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 13611
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْمُرُ بِقِرَى الضَّيْفِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مہمان نوازی کا حکم دیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 13612
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " لِلضَّيْفِ عَلَى مَنْ نَزَلَ بِهِ مِنَ الْحَقِّ ثَلَاثٌ ، فَمَا زَادَ فَهُوَ صَدَقَةٌ ، وَعَلَى الضَّيْفِ أَنْ يَرْتَحِلَ لَا يُؤْثِمُ أَهْلَ مَنْزِلِهِ " . قُلْتُ : رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے : ” مہمان کا میزبان پر حق تین دن تک ہوتا ہے ، جو اس سے زیادہ ہو ، تو وہ صدقہ ہو گا ، تاہم مہمان پر یہ لازم ہے کہ وہ روانہ ہو جائے ، اور میزبان کے گھر والوں کو گناہگار نہ کرے ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں کہ
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے بھی نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے ، اور وہ مدلس ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے بھی نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے ، اور وہ مدلس ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 13613
وَعَنِ التَّلِبِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " الضِّيَافَةُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ حَقٌّ لَازِمٌ فَمَا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ فَصَدَقَةٌ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا تلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” تین دن تک مہمان نوازی لازم حق ہے ، جو اس کے بعد ہو ، وہ صدقہ ہو گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔
حدیث نمبر: 13614
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ " . قَالَهَا ثَلَاثًا ، قَالَ : وَمَا كَرَامَةُ الضَّيْفِ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ ، فَمَا جَلَسَ بَعْدَ ذَلِكَ فَهُوَ عَلَيْهِ صَدَقَةٌ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ مُطَوَّلًا هَكَذَا وَمُخْتَصَرًا بِأَسَانِيدَ ، وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ، اسے اپنے مہمان کی عزت افزائی کرنی چاہیے ، یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی ، انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! مہمان کی عزت افزائی سے مراد کیا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تین دن تک ( مہمان نوازی کرنا ) اگر مہمان اس کے بعد بھی رہے ، تو یہ اس پر صدقہ ہو گا ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے ، اور اسے مختصر روایت کے طور پر بھی مختلف اسانید کے ساتھ نقل کیا ہے ، ایک روایت کو امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے بھی نقل کیا ہے ، امام أحمد کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے ، اور اسے مختصر روایت کے طور پر بھی مختلف اسانید کے ساتھ نقل کیا ہے ، ایک روایت کو امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے بھی نقل کیا ہے ، امام أحمد کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 13615
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الضِّيَافَةُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ ، فَمَا زَادَ فَهُوَ صَدَقَةٌ ، وَكُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” مہمان نوازی ، تین دن تک ہوتی ہے ، جو اس سے زیادہ ہو ، وہ صدقہ ہوتا ہے ، اور ہر بھلائی صدقہ ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 13616
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الضِّيَافَةُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ ، فَمَا زَادَ فَهُوَ صَدَقَةٌ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” مہمان نوازی ، تین دن تک ہوتی ہے ، جو اس سے زیادہ ہو وہ صدقہ ہوتا ہے ۔ “
حدیث نمبر: 13617
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الضِّيَافَةُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ ، فَمَا زَادَ فَهُوَ صَدَقَةٌ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ كُرَيْبٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مہمان نوازی تین دن تک ہوتی ہے ، جو اس سے زیادہ ہو وہ صدقہ ہوتا ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ، یہی روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن کریب ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ، یہی روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن کریب ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 13618
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ طَارِقٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الضِّيَافَةُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ ، فَمَا كَانَ فَوْقَ ذَلِكَ فَمَعْرُوفٌ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین
ابومالک اشجعی اپنے والد سیدنا طارق رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” مہمان نوازی تین دن تک ہو گی ، جو اس سے زیادہ ہو وہ بھلائی ہو گی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
حدیث نمبر: 13619
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَسْكُتْ ، وَالضِّيَافَةُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ ، فَمَا زَادَ فَهُوَ صَدَقَةٌ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ، اسے اپنے مہمان کی عزت افزائی کرنی چاہیے ، جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ، اسے بھلائی کی بات کہنی چاہیے ، ورنہ خاموش رہنا چاہیے ، اور مہمان نوازی ، تین دن تک ہو گی ، جو اس سے زیادہ ہو وہ صدقہ ہو گا ۔ “
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، امام بزار کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، امام بزار کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 13620
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يُؤْذِي جَارَهُ ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَسْكُتْ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِي بَعْضِ رِجَالِهِ ضَعْفٌ وَقَدْ وُثِّقُوا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ، وہ اپنے پڑوسی کو اذیت نہ پہنچائے ، اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ، وہ اپنے مہمان کی عزت افزائی کرے اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ، وہ بھلائی کی بات کرے ، یا پھر خاموش رہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کے بعض رجال میں ضعف پایا جاتا ہے ، ویسے ان کی توثیق کی گی ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کے بعض رجال میں ضعف پایا جاتا ہے ، ویسے ان کی توثیق کی گی ہے ۔
حدیث نمبر: 13621
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَسْكُتْ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْبُنَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ، وہ اپنے مہمان کی عزت افزائی کرے ، اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ، وہ بھلائی کی بات کرے ، یا پھر خاموش رہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ثابت بنانی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ثابت بنانی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 13622
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ جَارَهُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ . وَيَأْتِي فِي كِتَابِ الزُّهْدِ فِي بَابِ الصَّمْتِ حَدِيثُ عَائِشَةَ وَغَيْرِهَا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ، اسے اپنے مہمان کی عزت افزائی کرنی چاہیے ، اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ، اسے بھلائی کی بات کرنی چاہیے ، یا پھر خاموش رہنا چاہیے ، اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ، اسے اپنے پڑوسی کی عزت افزائی کرنی چاہیے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی اور امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور ان دونوں کی سند حسن ہے ۔ کتاب الزہد میں ، خاموش رہنے سے متعلق باب میں ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کی نقل کردہ احادیث آگے آئیں گی ۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور ان دونوں کی سند حسن ہے ۔ کتاب الزہد میں ، خاموش رہنے سے متعلق باب میں ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کی نقل کردہ احادیث آگے آئیں گی ۔
حدیث نمبر: 13623
وَعَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : دَخَلَ عَلَيْهِ قَوْمٌ يَعُودُونَهُ فِي مَرَضٍ لَهُ فَقَالَ : يَا جَارِيَةُ ، هَلُمِّي لِأَصْحَابِنَا وَلَوْ كِسَرًا ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَكَارِمُ الْأَخْلَاقِ مِنْ أَعْمَالِ الْجَنَّةِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . ¤
محمد محی الدین
حمید طویل ، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : اُن کی بیماری کے دوران کچھ لوگ ان کی عیادت کرنے کے لیے ان کے پاس آئے ، تو انہوں نے فرمایا : اے لڑکی ! ہمارے ساتھیوں کے لئے کچھ لے آؤ ، خواہ روٹی کا ٹکڑا ہی کیوں نہ ہو ، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” اچھے اخلاق جنت کے اعمال میں سے ہیں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند عمدہ ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند عمدہ ہے ۔
حدیث نمبر: 13624
وَعَنْ شِهَابِ بْنِ عَبَّادٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ بَعْضَ وَفْدِ عَبْدِ الْقَيْسِ وَهُمْ يَقُولُونَ : قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاشْتَدَّ فَرَحُهُمْ بِنَا ، فَلَمَّا انْتَهَيْنَا إِلَى الْقَوْمِ أَوْسَعُوا لَنَا فَقَعَدْنَا ، فَرَحَّبَ بِنَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَعَا لَنَا ، ثُمَّ نَظَرَ إِلَيْنَا فَقَالَ : " مَنْ سَيِّدُكُمْ وَزَعِيمُكُمْ ؟ " . فَأَشَرْنَا جَمِيعًا إِلَى الْمُنْذِرِ بْنِ عَائِذٍ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَهَذَا الْأَشَجُّ ؟ " . فَكَانَ أَوَّلَ يَوْمٍ وُضِعَ عَلَيْهِ هَذَا الِاسْمُ بِضَرْبَةٍ بِوَجْهِهِ بِحَافِرِ حِمَارٍ ، قُلْنَا : نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَتَخَلَّفَ بَعْدَ الْقَوْمِ ، فَعَقَلَ رَوَاحِلَهُمْ وَضَمَّ مَتَاعَهُمْ ، ثُمَّ أَخْرَجَ عَيْبَتَهُ فَأَلْقَى عَنْهُ ثِيَابَ السَّفَرِ ، وَلَبِسَ مِنْ صَالِحِ ثِيَابِهِ ، ثُمَّ أَقْبَلَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ بَسَطَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رِجْلَهُ وَاتَّكَأَ ، فَلَمَّا دَنَا مِنْهُ الْأَشَجُّ أَوْسَعَ الْقَوْمُ لَهُ وَقَالُوا : هَهُنَا يَا أَشَجُّ . فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاسْتَوَى قَاعِدًا وَقَبَضَ رِجْلَهُ : " هَهُنَا يَا أَشُجُّ " . فَقَعَدَ عَنْ يَمِينِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَحَّبَ بِهِ وَأَلْطَفَهُ وَسَأَلَهُمْ عَنْ بِلَادِهِمْ وَسَمَّى لَهُمْ قَرْيَةً ، قَرْيَةَ الصَّفَا وَالْمُشَقَّرِ وَغَيْرَ ذَلِكَ مِنْ قُرَى هَجَرَ ، فَقَالَ : بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَأَنْتَ أَعْلَمُ بِأَسْمَاءَ قُرَانَا مِنَّا . فَقَالَ : " إِنِّي وَطِئْتُ بِلَادَكُمْ وَفُسِّحَ لِي فِيهَا " . قَالَ : ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى الْأَنْصَارِ فَقَالَ : " يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ ، أَكْرِمُوا إِخْوَانَكُمْ فَإِنَّهُمْ أَشْبَاهُكُمْ فِي الْإِسْلَامِ ، أَشْبَهُ شَيْءٍ بِكُمْ أَشْعَارًا وَأَبْشَارًا ، أَسْلَمُوا طَائِعِينَ غَيْرَ مُكْرَهِينَ وَلَا مَوْتُورِينَ ، إِذَا أَبَى قَوْمٌ أَنْ يُسْلِمُوا حَتَّى قُتِلُوا " . قَالَ : فَلَمَّا أَصْبَحُوا قَالَ : " وَكَيْفَ رَأَيْتُمْ كَرَامَةَ إِخْوَانِكُمْ لَكُمْ وَضِيَافَتَهُمْ إِيَّاكُمْ ؟ " . قَالُوا : خَيْرَ إِخْوَانٍ أَلَانُوا فِرَاشَنَا ، وَأَطَابُوا مَطْعَمَنَا ، وَبَاتُوا وَأَصْبَحُوا يُعَلِّمُونَا كِتَابَ رَبِّنَا تَبَارَكَ وَتَعَالَى وَسُنَّةَ نَبِيِّنَا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . فَأَعْجَبَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفَرِحَ بِهَا ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا رَجُلًا رَجُلًا يَعْرِضُنَا عَلَى مَنْ يُعَلِّمُنَا وَعَلَّمَنَا ، فَمِنَّا مَنْ عُلِّمَ التَّحِيَّاتِ وَأُمَّ الْكِتَابِ وَالسُّورَةَ وَالسُّورَتَيْنِ وَالسُّنَنَ ، فَأَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَالَ : " هَلْ مَعَكُمْ مَنْ أَزْوَادِكُمْ ؟ " . فَفَرِحَ الْقَوْمُ بِذَلِكَ وَابْتَدَرُوا رَوَاحِلَهُمْ ، فَأَقْبَلَ كُلُّ رَجُلٍ مِنْهُمْ مَعَهُ صُبْرَةٌ مِنْ تَمْرٍ فَوَضَعَهَا عَلَى نِطْعٍ بَيْنَ يَدَيْهِ ، وَأَوْمَأَ بِجَرِيدَةٍ فِي يَدِهِ كَانَ يَتَخَصَّرُ بِهَا فَوْقَ الذِّرَاعِ وَدُونَ الذِّرَاعَيْنِ فَقَالَ : " تُسَمُّونَ هَذَا التَّعْضُوضَ ؟ " . قُلْنَا : نَعَمْ . ثُمَّ أَوْمَأَ إِلَى صُبْرَةٍ أُخْرَى فَقَالَ : " تُسَمُّونَ هَذَا الصَّرَفَانَ ؟ " . قُلْنَا : نَعَمْ . ثُمَّ أَوْمَأَ إِلَى صُبْرَةٍ أُخْرَى فَقَالَ : " تُسَمُّونَ هَذَا الْبَرْنِيَّ ؟ " . قُلْنَا : نَعَمْ . فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَمَا إِنَّهُ مِنْ خَيْرِ تَمْرِكُمْ وَأَنْفَعِهِ لَكُمْ " . قَالَ : فَرَجَعْنَا مِنْ وِفَادَتِنَا تِلْكَ ، فَأَكْثَرْنَا الْغَرْزَ مِنْهُ ، وَعَظُمَتْ رَغْبَتُنَا فِيهِ ، حَتَّى صَارَ أَعْظَمُ نَخْلِنَا وَتَمْرِنَا الْبَرْنِيُّ . قَالَ : فَقَالَ الْأَشَجُّ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ أَرْضَنَا أَرْضٌ ثَقِيلَةٌ وَخِمَةٌ ، وَإِنَّا إِذَا لَمْ نَشْرَبْ هَذِهِ الْأَشْرِبَةَ هُيِّجَتْ أَلْوَانُنَا وَعَظُمَتْ بُطُونُنَا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا تَشْرَبُوا فِي الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ ، وَلْيَشْرَبْ أَحَدُكُمْ عَلَى سِقَاءٍ يُلَاثُ عَلَى فِيهِ " . فَقَالَ لَهُ الْأَشَجُّ : بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ ، رَخِّصْ لَنَا فِي مِثْلِ هَذِهِ ، وَأَوْمَأَ بِكَفَّيْهِ . فَقَالَ : " يَا أَشَجُّ ، إِنِّي إِنْ رَخَّصْتُ لَكَ فِي مِثْلِ هَذِهِ - وَقَالَ بِكَفَّيْهِ هَكَذَا - شَرِبْتَهُ فِي مِثْلِ هَذِهِ " . وَفَرَّجَ بَيْنَ يَدَيْهِ وَبَسَطَهُمَا - يَعْنِي أَعْظَمَ مِنْهَا " حَتَّى إِذَا ثَمِلَ أَحَدُكُمْ مِنْ شَرَابِهِ قَامَ إِلَى ابْنِ عَمِّهِ فَهَزَرَ ( ضَرَبَ ) سَاقَهُ بِالسَّيْفِ " . وَكَانَ فِي الْقَوْمِ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَضَلٍ يُقَالُ لَهُ : الْحَارِثُ ، قَدْ هُزِرَتْ سَاقُهُ فِي شَرَابٍ لَهُمْ ، فِي بَيْتٍ مِنَ الشِّعْرِ تَمَثَّلَ بِهِ فِي امْرَأَةٍ مِنْهُمْ ، فَقَامَ بَعْضُ أَهْلِ ذَلِكَ الْبَيْتِ فَهَزَرَ سَاقَهُ بِالسَّيْفِ ، فَقَالَ الْحَارِثُ : لَمَّا سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَعَلْتُ أُسْدِلُ ثَوْبِي فَأُغَطِّي الضَّرْبَةَ بِسَاقِي وَقَدْ أَبْدَاهَا اللَّهُ لِنَبِيِّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
شہاب بن عباد بیان کرتے ہیں : انہوں نے عبدالقیس قبیلے کے وفد کے بعض افراد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا : ” ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، تو لوگ ہماری وجہ سے بہت خوش ہوئے ، جب ہم ان لوگوں کے پاس پہنچے ، تو انہوں نے ہمارے لیے گنجائش پیدا کی ، ہم بیٹھ گئے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خوش آمدید کہا: ، آپ نے ہمارے لئے دعا کی ، پھر آپ نے ہماری طرف دیکھ کر ارشاد فرمایا : تمہارا سردار اور تمہارا قائد کون ہے ؟ تو ہم سب نے سیدنا منذر بن عائد رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ کیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کیا یہ شخص جس پر زخم کا نشان ہے ؟ راوی بیان کرتے ہیں : ان صاحب کا پہلے دن یہ نام رکھا گیا ، وہ ( نشان ) اُس ضرب کی وجہ سے تھا ، جو گدھے کا پاؤں لگنے سے ان کے چہرے پر لگی تھی ، ہم نے عرض کی : جی ہاں ! یا رسول اللہ ! راوی بیان کرتے ہیں : وہ صاحب باقی لوگوں سے پیچھے رہ گئے تھے ، انہوں نے ان لوگوں کی سواریاں باندھیں ، اُن کا سامان اکٹھا کیا ، پھر اپنا تھیلا نکالا ، پھر سفر کے کپڑے اُتار کر عمدہ لباس پہنا ، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پاؤں کو پھیلایا ہوا تھا ، اور آپ ٹیک لگا کے بیٹھے ہوئے تھے ، جب اشج ان کے قریب آئے ، تو لوگوں نے ان کے لیے گنجائش پیدا کی اور یہ کہا: اشج ! آپ یہاں آ جائیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدھے ہو کر بیٹھ گئے ، آپ نے اپنا پاؤں سمیٹ لیا اور فرمایا : اے اشج ! یہاں آ جاؤ ! تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف بیٹھ گئے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خوش آمدید کہا: ، ان کے ساتھ مہربانی کا سلوک کیا ، ان کے علاقوں کے بارے میں ان لوگوں سے دریافت کیا ، آپ نے ان کے علاقے کی ایک ایک بستی کا نام لے کر ان سے دریافت کیا ، جیسے صفا ، مشقر اور ہجر کی دوسری بستیاں ، انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ، آپ ہماری بستیوں کے ناموں کے بارے میں ، ہم سے زیادہ بہتر طور پر جانتے ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں تمہارے علاقوں سے گزرا ، اور وہاں میرے لیے گنجائش پیدا کی گئی ، راوی بیان کرتے ہیں : پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار کی طرف متوجہ ہوئے ، آپ نے ارشاد فرمایا : اے انصار کے گروہ ! اپنے بھائیوں کی عزت افزائی کرو ، یہ اسلام میں تمہاری مانند ہیں ، اور بیرونی و اندرونی لباس ( یعنی ظاہر و باطن ) کے حوالے سے ، تمہارے ساتھ سب سے زیادہ مشابہت رکھتے ہیں ، انہوں نے اپنی رضامندی کے ساتھ کسی زبردستی کے بغیر اسلام قبول کیا ہے ، جبکہ دوسرے لوگوں نے اس وقت تک اسلام کو قبول نہیں کیا ، جب تک ان کے ساتھ لڑائی نہیں کی گئی ، راوی بیان کرتے ہیں : اگلے دن صبح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : تمہارے بھائیوں نے تمہاری عزت افزائی کیسی کی ؟ اور تمہاری مہمان نوازی کیسی کی ؟ اُن لوگوں نے جواب دیا : یہ بہترین بھائی تھے ، انہوں نے ہمیں نرم بچھونے دیے ، عمدہ کھانے کھلائے اور رات کے وقت اور صبح کے وقت ہمیں ہمارے پروردگار کی کتاب اور ہمارے نبی کی سنت کی تعلیم دی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات اچھی لگی اور آپ اس حوالے سے خوش ہوئے ، پھر آپ ہم میں سے ایک شخص کی طرف متوجہ ہوتے اور اسے اس شخص کے سپرد کر دیتے ، جو ہمیں تعلیم دے ، یہاں تک کہ ہم میں سے کسی کو ” التحیات ، سورہ فاتحہ ، ایک یا دو سورتوں اور چند سنتوں “ کا علم حاصل ہو گیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کیا تمہارے پاس زاد سفر ( میں دینے ) کے لیے کچھ ہے ؟ تو لوگ اس بات پر خوش ہوئے ، اور وہ تیزی سے اپنے رہائشی علاقوں کی طرف گئے ، ان میں سے ہر شخص اپنے ساتھ کچھ لے کے آیا ، کوئی کھجوروں کا ڈھیر لے آیا ، اور وہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے موجود دسترخوان پر رکھ دیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ میں موجود چھڑی کے ذریعے اشارہ کر دیتے تھے ، آپ اس کے ساتھ ٹیک لگایا کرتے تھے ، اور وہ ایک ذراع سے بڑی تھی اور دو ذراع سے چھوٹی تھی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم لوگ اسے ” تغموض “ کا نام دیتے ہو ؟ ہم نے جواب دیا : جی ہاں ! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرے ڈھیر کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا : تم لوگ اسے ” صرفان “ کہتے ہو ؟ ہم نے جواب دیا : جی ہاں ! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈھیر کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا : تم لوگ اسے ” برنی “ کہتے ہو ؟ ہم نے جواب دیا : جی ہاں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ تمہاری کھجوروں میں سب سے زیادہ بہتر ہے ، اور تمہارے لئے سب سے زیادہ فائدہ مند ہے ۔ “ راوی بیان کرتے ہیں : جب ہم اس سفر سے واپس آئے ، تو ہم نے وہ کھجوریں زیادہ کاشت کرنی شروع کر دی تھیں ، اور ان میں ہماری رغبت بڑھ گئی تھی ، یہاں تک کہ ہمارے کھجوروں کے زیادہ تر درخت برنی کھجوروں کے ہو گئے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : سیدنا اشج رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ہماری زمین ایسی ہے ، جہاں کی آب و ہوا طبیعت کو موافق نہیں ہوتی ، ہم جب تک یہ مشروبات نہیں پیتے ہیں ، ہماری رنگت میں ہیجان رہتا ہے ، اور ہمارے پیٹ بڑھے رہتے ہیں ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم لوگ دباء ، حلتم اور نقیر میں نہ پیو ، تم میں سے کوئی ایک شخص کسی ایسے مشکیزے میں سے پی سکتا ہے ، جس کے منہ کو بند کر دیا گیا ہو ، سیدنا اشج رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی : یا رسول اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ، آپ اتنی کے بارے میں ، ہمیں رخصت عطا کیجیے ! اُن صاحب نے دونوں ہاتھوں کے ذریعے اشارہ کر کے یہ گزارش کی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے اشج ! اگر میں نے تمہیں اتنی کی اجازت دیدی ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ ملا کر اس طرح اشارہ کر کے یہ بات فرمائی ۔ تو تم اتنی پی لو گے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ کھلے کر کے اور انہیں پھیلا کر یہ بات ارشاد فرمائی ( یعنی تم اُس سے زیادہ پی لو گے ) یہاں تک کہ جب اُس کو پینے کی وجہ سے کوئی شخص نشے میں آئے گا ، تو وہ اُٹھ کر اپنے چچا زاد کی طرف بڑھے گا اور اس کی پنڈلی پر تلوار مار دے گا ، راوی بیان کرتے ہیں : حاضرین میں بنو عضل سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب موجود تھے ، جن کا نام حارث تھا ، ان کی ٹانگ اسی طرح شراب نوشی کے دوران کاٹ دی گئی تھی ، وہ شاعری کی ایک محفل میں موجود تھے ، انہوں نے کوئی شعر سنایا ، تو گھر کے افراد میں سے ایک صاحب اُٹھے اور انہوں نے ان کی ٹانگ پر تلوار مار کر اسے کاٹ دیا ، تو حارث نامی صاحب نے کہا: جب میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی تو میں نے اپنا کپڑا لٹکا کر اپنی پنڈلی پر موجود ضرب کو ڈھانپ لیا ، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کو ظاہر کر دیا تھا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 13625
وَعَنْ نُمَيْرِ بْنِ خَرَشَةَ الثَّقَفِيِّ قَالَ : وَفَدْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَدْرَكْنَاهُ بِالْجَحْفَةِ ، فَاسْتَبْشَرَ النَّاسُ بِقُدُومِنَا ، فَأَسْلَمْنَا ، وَأَمَرَهُمْ بِالْقُدُومِ مَعَهُ إِلَى الْمَدِينَةِ ، فَكَانَ يَحُضُّ إِخْوَانَهُمْ مِنَ النَّاسِ كُلَّ عَشِيَّةٍ عَلَيْهِمْ يُضَيِّفُونَهُمْ فَيَقُولُ : " إِخْوَانُكُمْ ضِيفَانُكُمْ ، كُلُّ امْرِئٍ بِقَدْرِ مَا وَسَّعَ اللَّهُ عَلَيْهِ " . فَيَقُومُ الرَّجُلُ فَيَأْخُذُ الرَّجُلَ وَالرَّجُلَيْنِ ، وَكَانَ يَأْخُذُ الثَّلَاثَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْمُسْتَمْلِي ، وَهُوَ وَضَّاعٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا نمیر بن خرشہ ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ” ہم لوگ وفد کی شکل میں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، جحفہ کے مقام پر ، ہم آپ کے پاس پہنچ گئے ، لوگ ہماری آمد سے خوش ہوئے ، ہم نے اسلام قبول کر لیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن لوگوں کو حکم دیا کہ وہ آپ کے ساتھ مدینہ منورہ جائیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو ترغیب دیتے رہے کہ وہ روزانہ شام کے وقت ان لوگوں کی مہمان نوازی کریں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے : ” یہ تمہارے بھائی تمہارے مہمان بنے ہیں ، ہر شخص اُس کے مطابق خرچ کرے ، جو اللہ تعالیٰ نے اسے گنجائش عطا کی ہو ۔ “ راوی بیان کرتے ہیں : تو کوئی شخص ایک شخص کو اپنے ساتھ لے جاتا تھا ، کوئی دو کو ساتھ لے جاتا تھا ، سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ تین افراد کو ساتھ لے کر گئے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن یزید مستملی ہے ، اور وہ حدیث ایجاد کرنے والا شخص ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن یزید مستملی ہے ، اور وہ حدیث ایجاد کرنے والا شخص ہے ۔