کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: نماز سے پہلے اور اس کے بعد کیا پڑھنا چاہیے ؟ اس بارے میں جامع بیان
حدیث نمبر: 3388
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ صَلَّى فِي يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً سِوَى الْفَرِيضَةِ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ ، وَالْبَزَّارُ وَقَالَ : لَمْ يُتَابَعْ هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ عَلَى هَذَا الْحَدِيثِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : جو شخص روزانہ فرض نماز کے علاوہ بارہ رکعات ( سنتیں ) ادا کرے گا ، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دے گا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم اور کبیر میں ، اور امام بزار نے نقل کی ہے ، وہ بیان کرتے ہیں : اس حدیث میں ہارون بن اسحاق کی متابعت نہیں کی گئی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3388
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «مسند احمد بن حنبل اول مسند الكوفيين حديث ابى موسى الاشعرى 19288 البحر الزخار مسند البزار اول حديث ابي موسيٰ حديث 2737 المعجم الأوسط للطبراني باب العين باب الهاء من اسمه الهيثم 9613»
حدیث نمبر: 3389
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ التَّطَوُّعَ ثَمَانِ رَكَعَاتٍ وَبِالنَّهَارِ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَاصِمَ بْنَ حَمْزَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ ثَبْتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت آٹھ رکعات نفل ادا کرتے تھے ، اور دن کے وقت بارہ رکعات ادا کرتے تھے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف عاصم بن حمزہ کا معاملہ مختف ہے ، وہ ” ثقہ “ اور ثبت ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3389
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3390
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَشْرَ سِنِينَ فَكَانَتْ صَلَاتُهُ كُلَّ يَوْمٍ عَشْرَ رَكَعَاتٍ : رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الظُّهْرِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَهَا وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعِشَاءِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ فَضَالَةُ بْنُ حُصَيْنٍ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : مُضْطَرِبُ الْحَدِيثِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے دس سال ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نمازیں ادا کی ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزانہ دس رکعات ( سنتیں ) ادا کرتے تھے ، فجر سے پہلے دو رکعات ، ظہر سے پہلے دو رکعات ، مغرب کے بعد دو رکعات ، اور عشاء کے بعد دو رکعات ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی فضالہ بن حصین ہے ، امام ابوحاتم کہتے ہیں : وہ مضطرب الحدیث ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3390
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3391
وَعَنْ بُرَيْدَةٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلَاةٌ إِلَّا الْمَغْرِبَ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ حِيانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، ذَكَرَهُ ابْنُ عَدِيٍّ وَقِيلَ : إِنَّهُ اخْتَلَطَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” ہر دو اذانوں ( یعنی اذان اور اقامت ) کے درمیان ( نفل ) نماز ادا کی جائے گی ، البتہ مغرب کی نماز کا معاملہ مختلف ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حبان بن عبیداللہ ہے ، جس کا ذکر ابن عدی نے کیا ہے ، ایک قول کے مطابق وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3391
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3392
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا مِنْ صَلَاةٍ مَفْرُوضَةٍ إِلَّا وَبَيْنَ يَدَيْهَا رَكْعَتَانِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ سُوِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” ہر فرض نماز سے پہلے ، دو رکعات ادا کی جائیں گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے ، اور وہ ” ضعیف“ ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3392
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3393
وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ قَالَ : كَانَتْ صَلَاةُ عَبْدِ اللَّهِ مِنْ النَّهَارِ أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَهَا وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَشَاءِ وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ وَلَا يُصَلِّي قَبْلَ الْعَصْرِ وَلَا بَعْدَهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ . ¤
محمد محی الدین
ابوعبیدہ بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کا معمول یہ تھا کہ وہ دن کے وقت ظہر سے پہلے چار رکعات ، اس کے بعد دو رکعات مغرب کے بعد دو رکعات ، عشاء کے بعد دو رکعات ، فجر سے پہلے دو رکعات ادا کرتے تھے ، وہ عصر سے پہلے ، یا اُس کے بعد کوئی ( نفل یا سنت ) نماز ادا نہیں کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3393
درجۂ حدیث محدثین: إسناده منقطع
حدیث نمبر: 3394
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ : كَتَبَ إِلَيَّ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ : أَمَّا بَعْدُ فَإِنِّي أُخْبِرُكَ عَنْ هَدْيِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَقَوْلِهِ فِي الصَّلَاةِ وَفِعْلِهِ ، وَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُعْطِيَ جَوَامِعَ الْكَلِمِ كَانَ يُعَلِّمُنَا كَيْفَ نَقُولُ فِي الصَّلَاةِ : " التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ الطَّيِّبَاتُ ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ ، السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ " ثُمَّ تَسْأَلُ مَا بَدَا لَكَ بَعْدَ ذَلِكَ وَتَرْغَبُ إِلَيْهِ مِنْ رَحْمَتِهِ وَمَغْفِرَتِهِ كَلِمَاتٍ يَسِيرَةٍ وَلَا تُطِيلُ الْقُعُودَ ، وَكَانَ يَقُولُ : " أُحِبُّ أَنْ تَكُونَ مَسْأَلَتُكُمْ إِلَيْهِ حِينَ يَقْعُدُ أَحَدُكُمْ فِي الصَّلَاةِ وَيَقْضِي التَّحِيَّةَ أَنْ يَقُولَ : سُبْحَانَكَ لَا إِلَهَ غَيْرُكَ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي وَأَصْلِحْ لِي عَمَلِي إِنَّكَ تَغْفِرُ الذُّنُوبَ لِمَنْ تَشَاءُ وَأَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ يَا غَفَّارٌ اغْفِرْ لِي ، يَا تَوَّابُ تُبْ عَلَيَّ ، يَا رَحْمَنُ ارْحَمْنِي ، يَا عَفُوُّ اعْفُ عَنِّي ، يَا رَؤُوفُ ارْأَفْ بِي يَا رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَطَوِّقْنِي حُسْنَ عِبَادَتِكَ يَا رَبِّ أَسْأَلُكَ مِنَ الْخَيْرِ كُلِّهِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ كُلِّهِ يَا رَبِّ افْتَحْ لِي بِخَيْرٍ وَاخْتِمْ لِي بِخَيْرٍ وَآتِنِي شَوْقًا إِلَى لِقَائِكَ مِنْ غَيْرِ ضَرَّاءَ مُضِرَّةٍ وَلَا فِتْنَةٍ مُضِلَّةٍ ، وَقِنِي السَّيِّئَاتِ وَمَنْ تَقِي السَّيِّئَاتِ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمْتَهُ وَذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ " . ¤ ثُمَّ مَا كَانَ مِنْ دُعَائِكُمْ فَلْيَكُنْ فِي تَضَرُّعٍ وَإِخْلَاصٍ فَإِنَّهُ يُحِبُّ تَضَرُّعَ عَبْدِهِ إِلَيْهِ ، ثُمَّ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ كَانَ يَقُومُ بِالْهَاجِرَةِ حِينَ تَرْتَفِعُ الشَّمْسُ فَيُصَلِّي أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ يَقْرَأُ فِيهِنَّ بِسُوَرٍ مِنَ الْقُرْآنِ طِوَالٍ وَقِصَارٍ ثُمَّ لَا يَلْبَثُ إِلَّا يَسِيرًا حَتَّى يُصَلِّيَ صَلَاةَ الظُّهْرِ فَيُطِيلُ الْقِيَامَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ يَقْرَأُ فِيهِمَا بِسُورَتَيْنِ بِـ الَمْ تَنْزِيلِ السَّجْدَةِ وَنَحْوِهَا مِنَ الْمَثَانِي فَإِذَا صَلَّى الظُّهْرَ رَكَعَ بَعْدَهَا رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ مَكَثَ حَتَّى إِذَا تَصَوَّبَتِ الشَّمْسُ وَعَلَيْهِ نَهَارٌ طَوِيلٌ صَلَّى صَلَاةَ الْعَصْرِ وَيَقْرَأُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ بِسُورَتَيْنِ مِنَ الْمَثَانِي أَوِ الْمُفَصَّلِ وَهُمَا أَقْصَرُ مِمَّا فِي صَلَاةِ الظُّهْرِ فَإِذَا قَضَى صَلَاةَ الْعَصْرِ لَمْ يُصَلِّ بَعْدَهَا حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ ، فَإِذَا رَآهَا قَدْ تَوَارَتْ صَلَّى صَلَاةَ الْمَغْرِبِ الَّتِي تُسَمُّونَهَا الْعِشَاءَ وَيَقْرَأُ فِيهِمَا بِسُورَتَيْنِ مِنْ قِصَارِ الْمُفَصَّلِ وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى وَسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى وَنَحْوِهِمَا مِنْ قِصَارِ الْمُفَصَّلِ ثُمَّ يَرْكَعُ بَعْدَهَا رَكْعَتَيْنِ ، وَكَانَ يُقْسِمُ عَلَيْهَا - شَيْئًا لَا يُقْسِمُهُ عَلَى شَيْءٍ مِنَ الصَّلَوَاتِ - بِاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِنَّ هَذِهِ السَّاعَةَ لَمِيقَاتُ هَذِهِ الصَّلَاةِ وَيَقُولُ تَصْدِيقُهَا : أَقِمِ الصَّلَاةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَى غَسَقِ اللَّيْلِ وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا ، وَهِيَ الَّتِي تُسَمُّونَ صَلَاةَ الصُّبْحِ ، وَعِنْدَهَا يَجْتَمِعُ الْحُرْسَانُ كَانَ يَعِزُّ عَلَيْهِ أَنْ يَسْمَعَ مُتَكَلِّمًا تِلْكَ السَّاعَةَ إِلَّا بِذِكْرِ اللَّهِ وَقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ . ¤ ثُمَّ يَمْكُثُ بَعْدَهَا حَتَّى يُصَلِّيَ الْعِشَاءَ الَّتِي تُسَمُّونَ الْعَتْمَةَ وَيَقْرَأُ بِخَوَاتِيمِ آلِ عِمْرَانَ : إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ إِلَى خَاتِمَتِهَا ، وَخَوَاتِيمِ سُورَةِ الْفُرْقَانِ : تَبَارَكَ الَّذِي جَعَلَ فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا إِلَى خَاتِمَتِهَا فِي تَرْتِيلٍ وَحُسْنِ صَوْتٍ بِالْقُرْآنِ ، وَكَانَ يَقُولُ : إِنَّ حُسْنَ الصَّوْتِ بِالْقُرْآنِ زِينَةٌ لَهُ ، فَإِنْ لَمْ يَقْرَأْ ( فِيهَا بِخَوَاتِيمِ هَاتَيْنِ اقْرَأْ نَحْوَهُمَا ، مِنَ الْمَثَانِي أَوِ الْمُفَصَّلِ فَإِذَا قَضَى صَلَاةَ الْعِشَاءِ رَكَعَ بَعْدَهَا رَكْعَتَيْنِ ، وَكَانَ لَا يُصَلِّي بَعْدَ شَيْءٍ مِنَ الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ إِلَّا رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ صَلَاةَ الْجُمُعَةِ ، فَإِنَّمَا كَانَ ) يُصَلِّي بَعْدَهَا أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ حَتَّى إِذَا كَانَ مِنْ آخَرِ اللَّيْلِ قَامَ فَأَوْتَرَ مَا قَدَّرَ اللَّهُ مِنَ الصَّلَاةِ إِمَّا تِسْعًا أَوْ سَبْعًا أَوْ فَوْقَ ذَلِكَ حَتَّى إِذَا كَانَ حِينَ يَنْشَقُّ الْفَجْرُ وَرَأَى الْأُفُقَ وَعَلَيْهِ مِنَ اللَّيْلِ ظُلْمَةٌ قَامَ فَصَلَّى الصُّبْحَ قَرَأَ فِيهِمَا بِسُورَتَيْنِ طَوِيلَتَيْنِ بِالرَّعْدِ وَنَحْوِهَا مِنَ الْمَثَانِي حَتَّى يَهِمَّ أَنْ يُضِيءَ الصُّبْحُ ، وَكَانَ يُكَبِّرُ فِي كُلِّ ( شَيْءٍ ) مِنَ الصَّلَاةِ حِينَ يَقُومُ لَهَا وَكَانَ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ فَيَقُولُ : سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ يَسْتَوِي قَائِمًا ثُمَّ يَحْمَدُ رَبَّهُ وَيُسَبِّحُهُ وَهُوَ قَائِمٌ ، ثُمَّ يُكَبِّرُ لِلسَّجْدَةِ حِينَ يَخِرُّ سَاجِدًا ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ ثُمَّ يَسْتَوِي قَاعِدًا وَيَحْمَدُ رَبَّهُ وَيُسَبِّحُهُ ثُمَّ يُكَبِّرُ لِلسَّجْدَةِ الثَّانِيَةِ ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنْهَا ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَقُومُ مِنَ الْقَعْدَةِ فَإِذَا صَلَّى صَلَاةً يُسَلِّمُ مَرَّتَيْنِ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَلْتَفِتَ أَوْ يُشِيرَ بِيَدِهِ ثُمَّ يَعْمِدُ إِلَى حَاجَتِهِ إِنْ كَانَتْ عَنْ يَمِينِهِ أَوْ عَنْ شِمَالِهِ وَكَانَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ خَفَضَ فِيهَا صَوْتَهُ وَيَدَيْهِ وَكَانَ عَامَّةُ قَوْلِهِ وَهُوَ قَائِمٌ أَنْ يُسَبِّحَ ، وَكَانَ تَسْبِيحُهُ فِيهَا " سُبْحَانَكَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ " لَا يَفْتُرُ عَنْ ذَلِكَ قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ فِي التَّشَهُّدِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ . ¤
محمد محی الدین
یحیی بن ابوکثیر بیان کرتے ہیں : ( سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے ) ابوعبیدہ بن عبداللہ نے مجھے خط لکھا ( جس میں یہ تحریر تھا : ) ” اما بعد ! میں تمہیں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے طریقہ کار اور نماز کے بارے میں اُن کے قول اور فعل کے بارے میں بتاتا ہوں ، انہوں نے یہ بات بیان کی ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جامع کلمات عطا کیے گئے تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اس بات کی تعلیم دیا کرتے تھے کہ ہمیں نماز میں کیا پڑھنا چاہیے ؟ ( نماز میں تشہد کے کلمات یہ ہیں : ) ” ہر طرح کی زبانی ، جسمانی اور مالی عبادات ، اللہ تعالی کے لئے مخصوص ہیں ، اے نبی ! آپ پر سلام ہو ، اللہ تعالی کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں ، ہم پر اور اللہ تعالی کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو ، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں“ ۔ ( پھر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یا شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ) اُس کے بعد جو تمہیں مناسب لگے ، تم وہ سوال کرو ، اور اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کی مغفرت کے حوالے سے اس کی بارگاہ میں رغبت کا اظہار کرو ، جو مناسب الفاظ کے ذریعے ہو ، تم زیادہ دیر تک قعدہ نہ کرو ، وہ یہ کہا: کرتے تھے : مجھے یہ بات پسند ہے کہ جب تم میں سے کوئی ایک شخص نماز میں قعدہ میں بیٹھا ہوا ہو ، اور تشہد کے کلمات پڑھ لے ، تو پھر وہ اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں یوں دعا کرے : ” تو ہر عیب سے پاک ہے ، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، تو میرے گناہ کی مغفرت کر دے ، میرے عمل کو ٹھیک کر دے ، بے شک تو جس کی چاہتا ہے ، اس کے گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے ، اور تو مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہے ، اے بہت زیاہ مغفرت کرنے والے ، تو میری مغفرت کر دے ، اے بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والے ، تو میری توبہ قبول فرما لے ، اے بہت زیادہ رحم کرنے والے ، مجھ پر رحم فرما ، اے معاف کرنے والے ، تو مجھ سے درگزر فرما ، اے مہربان تو میرے ساتھ مہربانی کا معاملہ فرما ، اے میرے پروردگار ! تو مجھے یہ توفیق عطا کر کہ میں تیری اُس نعمت کا شکر ادا کروں ، جو نعمت تو نے مجھ پر کی ہے ، اور مجھے اچھے طریقے سے اپنی عبادت کرنے کی توفیق نصیب فرما دے ، اے میرے پروردگار ! میں تجھ سے ہر قسم کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں ، اور ہر قسم کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، اے میرے پروردگار ! تو میرے لئے بھلائی کو کھول دے ، اور میرے لئے بھلائی پر مہر لگا دے ، اور مجھے اپنی بارگاہ میں حاضری کا شوق عطا کر دے ، ایسی حاضری جو کسی نقصان دہ صورت اور کسی گمراہ کرنے والے فتنے کے بغیر ہو ، اور تو مجھے برائیوں سے بچا لے ، جسے تو برائیوں سے بچا لے گا ، تو گویا تو نے اُس پر رحم کر دیا اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے “ ۔ اس کے بعد تمہاری جو بھی دعا ہو ، تو اُس میں گریہ وزاری اور اخلاص ہونا چاہیے ، کیونکہ بندے کا اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں گریہ وزاری کرنا وہ پسند کرتے تھے ۔ پھر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ دوپہر کے وقت جب سورج بلند ہو جاتا تھا ، اُس وقت وہ کھڑے ہو کر چار رکعات ادا کرتے تھے جن میں وہ قرآن سے تعلق رکھنے والی طوال اور قصار سورتوں کی تلاوت کرتے تھے ، اس کے تھوڑی دیر بعد وہ ظہر کی نماز ادا کر لیتے تھے جس میں وہ پہلی دو رکعات میں طویل قیام کرتے تھے ، اور وہ ان دو رکعات میں سورت الم تنزیل السجدۃ کی تلاوت کرتے تھے ، اور دوسری رکعت میں اُس کی مانند تلاوت کرتے تھے ، جب وہ ظہر کی نماز ادا کر لیتے تھے ، تو اس کے بعد دو رکعات ادا کرتے تھے ، اس کے بعد وہ تھوڑی دیر تک ٹھہرے رہتے تھے ، جب سورج کچھ اور ڈھل جاتا تھا اور ابھی دن کا خاصہ حصہ باقی ہوتا تھا ، تو اس وقت وہ عصر کی نماز ادا کر لیتے تھے ، وہ اس کی پہلی دو رکعات میں مثانی یا مفصل سے تعلق رکھنے والی دو سورتوں کی تلاوت کرتے تھے ، لیکن یہ دونوں رکعات ، ظہر کی نماز سے مختصر ہوتی تھیں ، جب وہ عصر کی نماز ادا کر لیتے تھے ، تو اس کے بعد وہ کوئی اور نماز ادا نہیں کرتے تھے ، یہاں تک کہ سورج غروب ہو جاتا تھا ، جب وہ سورج کو دیکھتے تھے کہ وہ چھپ گیا ہے ، تو وہ مغرب کی نماز ادا کر لیتے تھے ، جسے تم شام کی نماز کہتے ہو ، وہ اس کی دو رکعات میں قصار فصل سے تعلق رکھنے والی دو سورتیں سورت والیل اور سورت الاعلیٰ کی تلاوت کرتے تھے ، یا اس کی مانند قصار مفصل سے تعلق رکھنے والی کسی اور سورت کی تلاوت کرتے تھے ، اس کے بعد وہ دو رکعات ادا کرتے تھے ، وہ ان رکعات کے حوالے سے قسم اٹھایا کرتے تھے ، حالانکہ وہ اور کسی بھی نماز کے حوالے سے قسم نہیں اٹھاتے تھے ، وہ اُس اللہ کے نام کی قسم اٹھاتے تھے جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے کہ یہ وہ گھڑی ہے ، جو اس نماز کا مخصوص وقت ہے ، اور وہ اس کی تصدیق میں یہ آیت تلاوت کیا کرتے تھے : ” تم سورج کے ڈھلنے سے لے کر رات کے پھیلنے تک ، نماز قائم کرو اور فجر کی تلاوت ، بے شک فجر کی تلاوت میں حاضری ہوتی ہے “ ۔ یہ وہ نماز ہے ، جسے تم صبح کی نماز کا نام دیتے ہو ، اس وقت محافظ فرشتے اکھٹے ہوتے ہیں ، انہیں یہ بات بہت گراں گزرتی تھی کہ وہ اس گھڑی میں کسی شخص کو کلام کرتے ہوئے سن لیں ، البتہ اللہ کے ذکر ، یا قرآن کی تلاوت کا معاملہ مختلف ہے ، اس کے بعد وہ ٹھہرے رہتے تھے ، یہاں تک کہ وہ عشاء کی نماز ادا کرتے تھے ، جسے تم لوگ ” عتمہ “ کہتے ہو ، وہ اس میں آل عمران کی آخری یہ آیات تلاوت کرتے تھے : ” بے شک آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ یہاں سے لے کر سورت کے آخر تک ، اور ( دوسری رکعت میں ) سورت الفرقان کی آخری آیات تلاوت کرتے تھے : ” برکت والی ہے ، وہ ذات جس نے آسمان میں بروج بنائے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ یہاں سے لے کر آخر تک کی تلاوت ٹھہر ، ٹھہر کر او عمدہ آواز میں کرتے تھے ۔ اور وہ یہ فرمایا کرتے تھے : قرآن کو اچھی آواز میں پڑھنا ، اس کی زینت ہے ، اگر وہ ان رکعات میں ، ان دو سورتوں کی اختتامی آیات نہیں پڑھتے تھے ، تو اس کی مانند تلاوت کیا کرتے تھے ، جس کا تعلق مثانی یا مفصل سے تعلق رکھنے والی سورتوں سے تھا ، جب وہ عشاء کی نماز ادا کر لیتے تھے ، تو اُس کے بعد دو رکعات ادا کرتے تھے ، وہ ہر فرض نماز کے بعد صرف دو رکعات ہی ادا کیا کرتے تھے ، صرف جمعہ کی نماز کا معاملہ مختلف ہے ، تو وہ اس کے بعد چار رکعات ادا کیا کرتے تھے ، یہاں تک کہ جب رات کا آخری حصہ ہوتا تھا ، وہ اُٹھ کر ، جو اللہ تعالیٰ نے ان کے نصیب میں نماز لکھی ہوتی تھی ، وہ ادا کرتے تھے ، وہ وتر ادا کرتے تھے ، خواہ وہ نو ہوں ، یا سات ہوں ، یا اس سے زیادہ ہوں ، یہاں تک کہ جب صبح صادق ہو جاتی تھی ، اور وہ افق کو دیکھ لیتے تھے ، اور ابھی رات کی تاریکی باقی ہوتی تھی ، تو وہ اٹھ کر صبح کی نماز ادا کرنا شروع کرتے تھے ، ان دو رکعات میں وہ دو طویل سورتوں کی تلاوت کرتے تھے ، جیسے سورۂ رعد ، یا اس جیسی مثانی سے تعلق رکھنے والی کسی سورت کی تلاوت کرتے تھے ، یہاں تک کہ یہ وہم ہوتا تھا کہ شاید صبح روشن ہو چکی ہے ۔ ہر نماز میں ، وہ جب بھی کھڑے ہوتے تھے ، تو تکبیر کہتے تھے ، جب وہ ( رکوع سے ) سر کو اٹھاتے تھے ، تو سمع اللہ لمن حمد کہتے تھے یہاں تک کہ سیدھے کھڑے ہو جاتے تھے ، پھر وہ اپنے پروردگار کی حمد اور اس کی تسبیح بیان کرتے تھے ، جو قیام کے دوران کرتے تھے ، پھر وہ سجدے کے لئے تکبیر کہتے تھے ، یہاں تک کہ سجدے میں چلے جاتے تھے ، پھر وہ تکبیر کہتے ہوئے سجدے سے سر کو اٹھاتے تھے پھر سیدھے ہو کر بیٹھ جاتے تھے ، اپنے پروردگار کی حمد اور اس کی تسبیح بیان کرتے تھے ، پھر وہ دوسرے سجدے کے لئے تکبیر کہتے تھے پھر وہ اس وقت تکبیر کہتے تھے ، جب سجدے سے سر کو اٹھاتے تھے پھر وہ اُس وقت تکبیر کہتے تھے ، جب وہ قعدہ کے بعد اٹھا کرتے تھے جب وہ کوئی نماز ادا کرتے تھے ، تو وہ دو مرتبہ سلام پھیرا کرتے تھے ، اور ادھر ادھر توجہ نہیں دیتے تھے ، یا ہاتھ کے ذریعے اشارہ نہیں کرتے تھے ، پھر وہ اُس کے ( یعنی نماز ختم کرنے کے ) بعد اپنی حاجت کی طرف بڑھ جاتے تھے ، خواہ وہ دائیں طرف ہو ، یا بائیں طرف ہو ( یعنی وہ نماز سے فارغ ہونے کے بعد کسی بھی طرف سے اُٹھ جاتے تھے ) وہ جب نماز ادا کرنے کے لئے کھڑے ہوتے تھے ، تو اپنی آواز کو اور دونوں ہاتھوں کو پست رکھتے تھے ، قیام کے دوران وہ زیادہ تر تسبیح پڑھا کرتے تھے ، اور نماز میں اُن کی تسبیح یہ ہوتی تھی : ” تو ہر عیب سے پاک ہے ، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے “ ۔ اس میں کوئی وقفہ نہیں ہوتا تھا ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ” صحیح “ میں اس روایت کا ایک حصہ مذکور ہے ، جو تشہد کے بارے میں ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد ( سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ) سے سماع نہیں کیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3394
درجۂ حدیث محدثین: إسناده منقطع
حدیث نمبر: 3395
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُتْبِعُ كُلَّ صَلَاةٍ رَكْعَتَيْنِ إِلَّا صَلَاةَ الصُّبْحِ يَجْعَلُهَا قَبْلَهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ حَبِيبُ بْنُ حَسَّانَ بْنِ الْأَشْرَسِ قَالَ الذَّهَبِيُّ : ضَعَّفُوهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے بعد دو رکعات ادا کیا کرتے تھے ، صرف صبح کی نماز میں ایسا نہیں کیا کرتے تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُس میں دو رکعات نماز سے پہلے ادا کر لیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حبیب بن حسان بن اشرس ہے ، امام ذہبی کہتے ہیں : محدثین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3395
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3396
وَعَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ تَطَوُّعِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي السَّفَرِ فَقَالَتْ : رَكْعَتَانِ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ زُنْبُورٍ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ . ¤
محمد محی الدین
مسروق بیان کرتے ہیں : میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سفر کے دوران نفل نماز کے بارے میں دریافت کیا : تو انہوں نے فرمایا : ہر نماز کے بعد دو رکعات ہوتی تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی سعید بن زنبور ہے ، جسے ابن حبان نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3396
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3397
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : أَوْصَانِي خَلِيلِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَكْعَتَيِ الْفَجْرِ فَإِنَّ فِيهِمَا رَغَائِبَ الدَّهْرِ ، وَرَكْعَتَيِ الضُّحَى فَإِنَّهَا صَلَاةُ الْأَوَّابِينَ ، وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الظُّهْرِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَهَا ، وَبَعْدَ الْعَصْرِ رَكْعَتَيْنِ ، وَبَعْدَ الْمَغْرِبِ رَكْعَتَيْنِ ، وَبَعْدَ الْعِشَاءِ رَكْعَتَيْنِ ، وَبِصِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ قَالَ : " هُوَ صَوْمُ الدَّهْرِ " ، وَأَنْ لَا أَبِيتَ إِلَّا عَلَى وِتْرٍ ، وَقَالَ لِي : " يَا أَبَا هُرَيْرَةَ صَلِّ رَكْعَتَيْنِ أَوَّلَ النَّهَارِ أَضْمَنْ لَكَ آخِرَهُ " . ¤ قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فجر کی دو رکعات کی وصیت کی تھی ، کیونکہ ان دونوں میں ہمیشہ رغبت پائی جاتی ہے ، اور چاشت کی دو رکعات کی وصیت کی تھی ، کیونکہ یہ نیکوکار لوگوں کی نماز ہے ، ظہر سے پہلے دو رکعات ادا کرنے اس کے بعد دو رکعات ادا کرنے ، عصر کے بعد دو رکعات ادا کرنے ، مغرب کے بعد دو رکعات ادا کرنے ، اور عشاء کے بعد دو رکعات ادا کرنے کی اور ہر مہینے میں تین دن روزے رکھنے کی ( وصیت کی تھی ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا : یہ ہمیشہ روزہ رکھنے کے مترادف ہے ، اور یہ کہ میں وتر ادا کیے بغیر رات بسر نہ کروں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تھا : اے ابوہریرہ ! دن کے ابتدائی حصے میں تم دو رکعات ادا کر لینا ، میں اُس کے آخری حصے تک کی ضمانت دوں گا“ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ” صحیح “ میں اس کچھ حصہ منقول ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن عبدالجبار ہے ، اور وہ ” ضعیف“ ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / أبواب العيدين / حدیث: 3397
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف