مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابٌ جَامِعٌ فِيمَا يُصَلَّى قَبْلَ الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا . باب: نماز سے پہلے اور اس کے بعد کیا پڑھنا چاہیے ؟ اس بارے میں جامع بیان
حدیث نمبر: 3393
وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ قَالَ : كَانَتْ صَلَاةُ عَبْدِ اللَّهِ مِنْ النَّهَارِ أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَهَا وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَشَاءِ وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ وَلَا يُصَلِّي قَبْلَ الْعَصْرِ وَلَا بَعْدَهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ . ¤محمد محی الدین
ابوعبیدہ بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کا معمول یہ تھا کہ وہ دن کے وقت ظہر سے پہلے چار رکعات ، اس کے بعد دو رکعات مغرب کے بعد دو رکعات ، عشاء کے بعد دو رکعات ، فجر سے پہلے دو رکعات ادا کرتے تھے ، وہ عصر سے پہلے ، یا اُس کے بعد کوئی ( نفل یا سنت ) نماز ادا نہیں کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے ۔