مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابٌ جَامِعٌ فِيمَا يُصَلَّى قَبْلَ الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا . باب: نماز سے پہلے اور اس کے بعد کیا پڑھنا چاہیے ؟ اس بارے میں جامع بیان
حدیث نمبر: 3388
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ صَلَّى فِي يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً سِوَى الْفَرِيضَةِ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ ، وَالْبَزَّارُ وَقَالَ : لَمْ يُتَابَعْ هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ عَلَى هَذَا الْحَدِيثِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : جو شخص روزانہ فرض نماز کے علاوہ بارہ رکعات ( سنتیں ) ادا کرے گا ، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دے گا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم اور کبیر میں ، اور امام بزار نے نقل کی ہے ، وہ بیان کرتے ہیں : اس حدیث میں ہارون بن اسحاق کی متابعت نہیں کی گئی ہے ۔