حدیث نمبر: 3385
عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَرْبَعٌ قَبْلَ الظُّهْرِ كَعَدْلِهِنَّ بَعْدَ الْعِشَاءِ ، وَأَرْبَعٌ بَعْدَ الْعِشَاءِ كَعَدْلِهِنَّ لَيْلَةَ الْقَدْرِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ مِثْلَهُ فِي الصَّلَاةِ بَعْدَ الظُّهْرِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” ظہر سے پہلے چار رکعات ( سنتیں ) عشاء کے بعد اتنی ہی رکعات ادا کرنے کی مانند ہے ، اور عشاء کے بعد چار رکعات ( سنتیں ) شب قدر میں اتنی ہی رکعات ادا کرنے کے برابر ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عقبہ بن ابوعیزار ہے ، اور وہ انتہائی ضعیف ہے ، اس سے پہلے اس کی مانند روایت جو سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے ، وہ ظہر کے بعد نماز ادا کرنے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ۔

حدیث نمبر: 3386
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : " مَنْ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ خَلْفَ الْعِشَاءِ الْأَخِيرَةِ قَرَأَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ : قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ، وَفِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُخْرَيَيْنِ : تَنْزِيلَ السَّجْدَةِ ، وَتَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمَلِكُ كُتِبْنَ لَهُ كَأَرْبَعِ رَكَعَاتٍ مِنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ أَبُو فَرْوَةٍ الرُّهَاوِيُّ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ الْمَدِينِيِّ وَابْنُ مَعِينٍ وَقَالَ الْبُخَارِيُّ : مُقَارِبُ الْحَدِيثِ وَثَّقَهُ مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ : مَحِلُّهُ الصِّدْقُ وَكَانَتْ فِيهِ غَفْلَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک ” مرفوع “ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص عشاء کی نماز کے بعد ، چار رکعات ( سنتیں ) یوں ادا کرے کہ پہلی دو رکعات میں سورت الکافرون اور سورت اخلاص کی تلاوت کرے ، اور بعد والی دو رکعات میں سورت تنزیل السجدۃ اور سورت ملک کی تلاوت کرے ، تو یہ نماز اس شخص کے لئے شب قدر میں نماز ادا کرنے کی مانند ( اجر و ثواب کے ساتھ ) نوٹ کی جائے گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن سنان ابوفروہ رہاوی ہے ، جسے امام أحمد علی بن مدینی اور یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے ، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : یہ مقارب الحدیث ہے ، مروان بن معاویہ نے اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، ابوحاتم کہتے ہیں : اس کا محل صدق ہے ، اس میں غفلت پائی جاتی ہے ۔

حدیث نمبر: 3387
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ صَلَّى الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ فِي جَمَاعَةٍ وَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ مِنَ الْمَسْجِدِ كَانَ كَعِدْلِ لَيْلَةِ الْقَدْرِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مِنْ ضَعْفِ الْحَدِيثِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص عشاء کی نماز با جماعت ادا کرے ، اور مسجد سے نکلنے سے پہلے چار رکعات ادا کر لے ، تو یہ شب قدر میں ( نماز ادا کرنے ) کے برابر ہو گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جسے حدیث میں ضعیف قرار دیا گیا ہے ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جسے حدیث میں ضعیف قرار دیا گیا ہے ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔