مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابُ الْفَصْلِ بَيْنَ الْفَرْضِ وَالتَّطَوُّعِ . باب: فرض اور نفل کے درمیان فصل کرنا
حدیث نمبر: 3398
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى الْعَصْرَ فَقَامَ رَجُلٌ يُصَلِّي فَرَآهُ عُمَرُ فَقَالَ لَهُ : اجْلِسْ فَإِنَّمَا هَلَكَ أَهْلُ الْكِتَابِ أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ لِصَلَاتِهِمْ فَصْلٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَحْسَنَ ابْنُ الْخَطَّابِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
عبداللہ بن رباح نے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز ادا کی ، پھر ایک صاحب کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے لگے ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں دیکھا ، تو ان سے فرمایا : تم بیٹھ جاؤ ! کیونکہ اہل کتاب اس لئے ہلاکت کا شکار ہو گئے تھے ، کہ ان کی نماز کے لئے کوئی فصل نہیں ہوتا تھا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ابن خطاب نے اچھی بات کہی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے ، اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، امام أحمد کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔