مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابٌ جَامِعٌ فِيمَا يُصَلَّى قَبْلَ الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا . باب: نماز سے پہلے اور اس کے بعد کیا پڑھنا چاہیے ؟ اس بارے میں جامع بیان
حدیث نمبر: 3391
وَعَنْ بُرَيْدَةٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلَاةٌ إِلَّا الْمَغْرِبَ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ حِيانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، ذَكَرَهُ ابْنُ عَدِيٍّ وَقِيلَ : إِنَّهُ اخْتَلَطَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” ہر دو اذانوں ( یعنی اذان اور اقامت ) کے درمیان ( نفل ) نماز ادا کی جائے گی ، البتہ مغرب کی نماز کا معاملہ مختلف ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حبان بن عبیداللہ ہے ، جس کا ذکر ابن عدی نے کیا ہے ، ایک قول کے مطابق وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔