مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
أبواب العيدين— عیدین سے متعلق ابواب
بَابٌ جَامِعٌ فِيمَا يُصَلَّى قَبْلَ الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا . باب: نماز سے پہلے اور اس کے بعد کیا پڑھنا چاہیے ؟ اس بارے میں جامع بیان
حدیث نمبر: 3396
وَعَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ تَطَوُّعِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي السَّفَرِ فَقَالَتْ : رَكْعَتَانِ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ زُنْبُورٍ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ . ¤محمد محی الدین
مسروق بیان کرتے ہیں : میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سفر کے دوران نفل نماز کے بارے میں دریافت کیا : تو انہوں نے فرمایا : ہر نماز کے بعد دو رکعات ہوتی تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی سعید بن زنبور ہے ، جسے ابن حبان نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ۔